پشاور:خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔
ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط پر ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے نہیں ایا،

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دوسرا لیٹر بھیجا، ابھی تک اس پر بھی ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں ایا، ہمیں ہائیکورٹ کے جواب کا انتظار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے آجائے،
ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ ہمیں کوئی جواب دیں تو اس کے بعد صوبائی حکومت آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی،

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے نے کہا کہ کے لئے

پڑھیں:

پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست خارج

پشاور:

پشاور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سوات سے منتخب ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر کی گئی درخواست خارج کردی۔

اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیل کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں گزشتہ روز سماعت ہائی جس کا عدالت نے آج مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے مختصر حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار مقدمات کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں، درخواست گزار وکیل کے مطابق درخواست گزار اڈیالہ جیل میں ہے، درخواست گزار وفاقی حکومت کی معلوم اور نامعلوم مقدمات کی تفصیل چاہتا ہے اور اسے اس صوبے میں درج مقدمات کی تفصیلات نہیں چاہیے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل فیڈریشن کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات چاہتا ہے، درخواست گزار متعلقہ عدالت سے رجوع کرے اس عدالت کے پاس اختیار نہیں ہے اسے لیے درخواست کو خارج کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور: پادری کے قتل میں ملوث ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے
  • کے پی حکومت کا 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکورٹ کو دوبارہ خط
  • پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست خارج
  • بھارت نے ٹرین ہائی جیکنگ سمیت دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مستردکردیا
  • مشال یوسفزئی کی بانی سے ملاقات روکنے کے خلاف کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاکلرک کو اڈیالہ جیل بھجوانے کیلئے کمیشن مقرر کردیا 
  • ملزمان کا گواہوں کے بیانات پر جرح کا حق ختم نہیں کیا جاسکتا، لاہور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
  • چیف جسٹس نے 5 جوڈیشل افسروں کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں 
  • چیف جسٹس نے جسٹس منصور شاہ کے تعینات افسران واپس بھجوا دیے
  • فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 5 جوڈیشل افسروں کو لاہور ہائیکورٹ بھجوا دیا گیا