2025-02-10@14:28:32 GMT
تلاش کی گنتی: 11017
«کے شہری»:
(نئی خبر)
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے دعائیہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں مشکل دور دیکھا، جہاں ہمارے کارکنان عدالتوں، تھانوں اور کچہریوں میں پیش ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کارکنان آواز نہ اٹھاتے تو آج کامیابی نہ ملتی۔ انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاریوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ہمارے قائدین کو عدالت میں پیش کیا جاتا تو لاﺅڈ سپیکر بجائے جاتے تاکہ میڈیا سے گفتگو نہ ہو سکے۔ کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر نواز شریف کو جیل میں اطلاع دی گئی، جو ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کارکنان کی قربانیوں...
مردان میں فرسٹ ایئر کے طالب علم کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے طالب علم کے دوست کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتول مزین علی کے والد سرتاج خان نے 2 فروری کو اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے گمشدہ طالب علم کی تلاش شروع کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر سرکل مردان فیاض خان نے اپنے دفتر میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے ایس ایچ او لوند خوڑ شفیع اللہ خان کی قیادت میں گمشدہ طالب علم کی تلاش اور اس حوالے سے تفتیش کا آغاز کیا، تاہم مزین علی...
آئرلینڈ کے جوانسال باکسر جان کونی سپر فیدر ویٹ چیمپیئن شپ فائٹ کے دوران دماغ میں چوٹ لگنے کے ایک ہفتے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے السٹر ہال میں ویلش فائٹر نیتھن ہوویلز کے ساتھ مقابلے کے دوران 28 سالہ جان کونی کو دماغ میں چھوٹ لگنے کے بعد اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ سیلٹک سپر فیدر ویٹ ٹائٹل کا یہ دفاعی مقابلہ 9ویں راؤنڈ میں روک دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں جان کونی کے دماغ میں انٹرکرینیئل ہیمرج کی تشخیص ہوئی تھی۔ جان کونی کے پروموٹرز ایم ایچ ڈی پروموشنز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے باکسنگ کے میدان میں اس بڑے نقصان...
لاہور (نامہ نگار) ڈی جی پاسپورٹس نےپاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈ ی جی پاسپورٹس نے اپنے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔ پاسپورٹ دفتر گارڈن لاہور کے باہر کارروائی کرتے ہوئے ایجنٹ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی جی...
سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بے دخلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کردیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان اسرائیلی قابض افواج کے جرائم اور نسل کشی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری حکومت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے زمین پر حقِ ملکیت کو تسلیم کرتی ہے، وہ کوئی باہر سے آئی ہوئے غاصب یا پناہ گزین نہیں جو اسرائیل بذریعہ طاقت انہیں بے دخل کردے۔ بیان میں مزید کہا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 فروری 2025ء ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا مشن مختلف امور کے جائزے کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے مختلف امور کے جائزے کے لیے مشن پاکستان بھیج دیا ہے جس نے جمعرات 6 فروری کو اپنے کام کا آغاز کیا جو 14 فروری تک جاری رہے گا، وزارت قانون کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون سازی پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف وفد کو ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر عمل درآمد سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کی جانب...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے، جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پوسٹ کو ایئر فورس ون پر دیے گئے ایک انٹرویو میں جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے کتنی بار بات کی ہے؟، تو ان کا کہنا تھا کہ ’بہتر یہی ہے کہ یہ نہ بتایا جائے‘، تاہم انہوں نے کہا کہ پیوٹن چاہتے ہیں کہ لوگوں کی اموات نہ ہوں، انہیں مرنے سے بچایا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے ’پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان۔موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ منفی 4 اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلے باز کے زور دار...
— فائل فوٹو پشاور کے تھانا یکہ توت میں طلباء کے خلاف ٹیچر نے درخواست جمع کرا دی۔پولیس کے مطابق طلباء کو سمجھا سکتے ہیں لیکن ان پر سخت کارروائی نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ٹیچر کا کہنا ہے کہ طلباء کی شرارتوں کی وجہ سے میں ڈیوٹی نہیں کر پاتا، محکمہ تعلیم میرا تبادلہ کسی اور اسکول میں کردے۔ٹیچر کا کہنا ہے کہ پولیس نے طلباء کے والدین کو بلا کر معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تھی۔ لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتیفیصل کامران کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں طلباء کی جانب سے استاد کو ہراساں کرنے کا منفرد واقعہ سامنے...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرات منفی 12، اسکردو اور استور میں منفی 6 ، کالام میں منفی 5 ، ہنزہ منفی 4 اور گلگت میں منفی...
سنڈنی ( نیوز ڈیسک ) سڈنی میں جاری بگ بیش لیگ میں بیٹر کے زور دار شارٹ سے بگلا ہلاک ہو گیا جس سے 1983 کےواقعہ کی یاد تازہ ہوگئی۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے لیے کھیلتے ہوئے انگلش پلیئر جمیز وینس نےمیلبورن سٹارز کے تیز گیند باز جوئل پیرس کی گیند پر زور دار شارٹ کھیلا جو بگلے کو لگنے سے ہلاک ہو گیا، سکیورٹی اہلکار بگلے کو اٹھا کر باہر لیکر گئے،ونس نے 44 گیندوں پر 53 رنز بنائے لیکن سکسرز کی شکست کو نہ روک سکے۔ بدقسمت واقعے نے 1983 میں میجر لیگ بیس بال کی یادیں تازہ کر دیں جب نیویارک یانکیز کے 31 سالہ آؤٹ فیلڈر ڈیو ون فیلڈ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔ پاک بحریہ کی امن مشقوں کے تیسرے روز کراچی میں محفوظ سمندر،خوشحال مستقبل کے عنوان سے پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کی بحری افواج کے چیف آف نیول سٹاف اوردیگر عہدیدار شریک ہوئے جبکہ وزیردفاع خواجہ آصف تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزررہی ہے، تجارتی ٹیرف ایک بڑاچیلنج بن کر سامنے آیاہے، یہ ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ سمندری تجارت کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی...
جسٹس محمد علی مظہر نے بینچز اختیارات سے متعلق 20 صفحات پر مشتمل نوٹ جاری کردیا۔ کہا کہ قوانین کے آئینی ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ صرف آئینی بینچ لے سکتا ہے۔ کسی ریگولر بینچ کے پاس آئینی تشریح کا اختیار نہیں۔ ریگولر بینچ کو وہ نہیں کرنا چاہیے جو اختیار موجودہ آئین اسے نہیں دیتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے بینچز اختیارات سے متعلق کیس پر 20 صفحات پر مشتمل نوٹ میں لکھا کہ کسی ریگولر بینچ کے پاس آئینی تشریح کا اختیار نہیں۔ آئینی بینچ نے درست طور پر 2 رکنی بینچ کے حکمنامے واپس لیے۔ 26ویں ترمیم اس وقت آئین کا حصہ ہے۔ ترمیم میں سب کچھ کھلی کتاب کی طرح واضح ہے۔ ہم اس ترمیم...
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کا ’شیطان کا شکار‘ کے نام سے آپریشن کا فیصلہ، نشانہ کون ہوگا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ (شیطان کا شکار) کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی افراد اور شیخ حسینہ مخالف طلبہ کے گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد ”آپریشن ڈیول ہنٹ“ شروع کیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مشترکہ فورسز کے...
مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نواز شریف، مریم نواز اور پوری ن لیگ کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہوئی کیونکہ مریم نواز کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک عمران خان کا ہے اور 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے...
دبئی کے حکمران نے بیوروکریسی میں کمی کے اقدام کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بہترین اور بدترین سرکاری محکموں کی درجہ بندی کا اعلان کر دیا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر, وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ان اداروں کو گزشتہ سال کے دوران کارکردگی کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا، یہ اقدام 2023 کے آخر میں بیوروکریسی کے خاتمے اور کمی کی تحریک کے آغاز کے بعد سامنے آیا ہے۔ امارات پوسٹ، پنشن اتھارٹی اور وزارت کھیل کو بیوروکریسی کم کرنے میں 3 بدترین اداروں کے طور پر درجہ دیا گیا۔ دریں اثنا، محکمہ انصاف، محکمہ خارجہ، محکمہ توانائی اور انفرااسٹرکچر کو بہترین...
بھارت کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن اور بلیک بیوٹی ریکھا کی جوڑی سے کون ناواقف ہے؟ بھارتی سینما کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں کبھی ایک نہیں ہوسکی لیکن مداح اس جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ حال ہی میں بھارت میں جاری مہاکمبھ میلے میں کئی مشہور شخصیات کی شرکت خبروں میں رہی اور ان کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی۔ لیکن جن تصاویر نے صارفین کی فوری توجہ حاصل کرلی ان میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی ایک ساتھ تصویر تھی۔ بالی ووڈ کے بگ بی اور بلیک بیوٹی کی یہ تصاویر مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ کئی صارفین نے ان تصاویر کو شیئر کرواتے...
لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔ مزید پڑھیں؛ محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے، بارشیں نہ ہونے کے سبب شہر میں...
مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سویڈن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کونسل سویڈن کے زیراہتمام ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی صدارت سردار تمور عزیز نے کی۔ مقررین نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی ضرورت پر زور دیا اور متنازعہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران سویڈش حکام پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) پاکستان کے مرکزیصوبے پنجاب کے شہر قصور میں فاسٹ فوڈ کی کسی بھی معروف چین کا کوئی نام و نشان نہیں۔ بلھے شاہ کے شہر میں جیسے ہی آپ مرکزی بازار میں داخل ہوں، قصوری فالودے اور اندرسوں کی دکانیں استقبال کرتی ہیں۔ دکانوں کے اندرونی ڈیزائن میں شیشے کا خوبصورت استعمال، مٹی کے برتن اور بلھے شاہ کی تصاویر فوڈ اسٹریٹ کو دیدہ زیب بناتے ہیں جبکہ ذائقہ ذہن میں ہمیشہ کے لیے خوشگوار تاثرات چھوڑ جاتا ہے۔ گرمی ہو یا سردی یہ سوغاتیں تھوڑے بہت فرق کے ساتھ تقریباً ایک جیسی چلتی رہتی ہیں۔ قصور شہر کا ''کھابہ کلچر‘‘ بہت حد تک بلھے شاہ کے دربار پہ آنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 فروری 2025ء) ''میں گزشتہ چھ ماہ سے ایک ذہنی بیماری کا شکار ہوں جس کی وجہ سے میں خود کو حقیقت اور ماحول سے لا تعلق محسوس کرتا ہوں۔ میں کلاس روم میں موجود ہو کر بھی موجود نہیں ہوتا۔ مجھے لگتا ہے جیسے میری سوچ اور میرا جسم ماحول سے کٹ گئے ہوں۔ بعض اوقات میں خود کو انسان ہی محسوس نہیں کرتا نہ ہی مجھے اپنے وجود کا احساس ہوتا ہے۔‘‘ یہ کہنا ہے 22 سالہ شہیر ابڑو کا (تبدیل شدہ نام) جو جامشورو سندھ کی ایک انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ شہیر دراصل ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جسے ''ڈی ریئلا ئزیشن ڈس آرڈر‘‘ کہا جاتا ہے۔...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے عوام نے بھی بانی پی ٹی آئی کی انتشار اور جلاﺅ گھیراﺅ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی وسائل کے استعمال اور سرکاری ملازمین کی جلسہ گاہ حاضریاں لگاکر بھی پانچ ہزار بندے اکٹھے نہیں کرسکے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنید اکبر اپنے پہلے امتحان میں ہی بری طرح فیل ہو گئے ہیں، جبکہ علی امین گنڈا پور نے حسب روایت لچرپن سے بانی پی ٹی آئی کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی ضلع سے لوگ نہیں نکلے، اور جو نکلے، وہ بھی صرف دکھاوے کے...
مختصر ویڈیو پر مبنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹک ٹاک ‘ نے پاکستان کے’ٹک ٹاکر‘ کے لیے اپنے 2024 کے کنٹنٹ کریئٹر ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق ایوارڈز کا مقصد ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اوران کے سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کا جشن منانا ہے، اس کا ایک مقصد تخلیق کاروں کے کردار پر روشنی ڈالنا بھی ہے جو اس سوشل پلیٹ فارم پر صارفین کواپنے تخلیقی مواد سے متاثریا سوشل ایپ سے جوڑے رکھنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق پاکستانی صارفین اب ٹک ٹاک پراپنے پسندیدہ کنٹنٹ کریئٹرز کو ووٹ دے کرانہیں ایوارڈ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ ووٹنگ میں حصہ لینے...
نیتین یاہو کا سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کا بیان، سعودی عرب کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ریاض: سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا فلسطینیوں کو بے دخل کر کے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست قائم کرنے کا بیان سختی سے مسترد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اسرائیل کے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینیوں کی بےدخلی کا بیان مسترد کرتے ہیں۔ مصر نے بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے...
علی رضا سید نے بھارتی جیل میں نظربند سینئر کشمیری رہنما محمد یاسین ملک، انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز اور دیگر کشمیری نظربندوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کے اجساد خاکی حاصل کرنے کے لیے عالمی عدالتِ انصاف سے رجوع کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو اور افضل گورو کو 9 فروری 2013ء کو سزائے موت دے کر ان کے اجساد خاکی کو ان کے اہلخانہ کی مرضی کے برخلاف بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہی دفن کر دیا تھا اور وہ ابھی تک اجساد ورثاء کے...
لندن (نیوزڈیسک)سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسرعرفات کو پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کرلیا گیا۔ یاسر عرفات کو جنوبی افریقا کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے لندن سےلاہور پہنچ کر جنوبی افریقی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ میرے لیے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کام کرنےکا اچھا موقع ہے، سہ ملکی سیریز کے لیےکنڈیشنز سے واقفیت کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے۔ یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ اور انجریز کی وجہ سے زیادہ پلیئرز دستیاب نہیں تھے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے...
![پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ](/images/blank.png)
پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ٹیلی فون رابطہ کیا جس میں فریقین نے غزہ میں فلسطینیوں کی مسلسل حالت زار پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دونوں وزراء نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز بھی کی۔ غزہ کے لوگوں کو بے گھر کرنے کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے اسے انتہائی پریشان کن و غیر منصفانہ قرار دیا۔ ترجمان کے مطابق انہوں نے زور دیا کہ...
دانیہ شاہ، جو مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے طور پر مشہور ہوئیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے فیصلوں اور خواتین کو مشورے دینے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ فروری 2022 میں 18 سالہ دانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی اور صرف تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں دانیہ نے شادی سے قبل ڈیٹنگ کرنے والی خواتین کو نصیحت کی کہ وہ اس طرح کے تعلقات سے گریز کریں اور خودداری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خواتین کو ایسے...
ویب ڈیسک:کراچی میں پاک بحریہ کی امن مشقوں 2025 کے تیسرے روز امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مشترکہ سمندری خطرات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے میری ٹائم سکیورٹی پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شریک معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس مکالمے کا مقصد میری ٹائم سکیورٹی کو لاحق خطرات سے آگاہی فراہم کرنا اور بلیو اکانومی کے فروغ پر زور دینا ہے۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں میری...
بیروت(نیوز ڈیسک) لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے نئی حکومت تشکیل دے دی اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ 24 رکنی نئی کابینہ ملک میں مالی، تعمیر نو اور استحکام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کرے گی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے امریکا کی غیرمعمولی براہ راست مداخلت کے بعد نئی حکومت تشکیل دے دی ہے تاکہ ملک میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے نتیجے میں تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے فنڈز تک رسائی ممکن ہو۔ لبنان کے نئے وزیراعظم نواف سلام نے صدارتی محل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 24 رکنی کابینہ مالی اصلاحات، تعمیر نو اور اسرائیل کے ساتھ...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے 16 ڈگری کالجوں کو ہائی امپیکٹ آئی ٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بنا دیا۔ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، نیوٹیک اور پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز نسٹ، نیومل، جی آئی کے، فاسٹ اور کامسیٹیس کے اشتراک سے آئی ٹی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیٹا سائنس اور بلاک چین کے تین سے چھ ماہ کے کورس شروع کر دیے گئے ہیں۔ سیکریٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین احمد وانی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ دنیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی طرف بڑھ رہی ہے، ملک کی بہترین یونیورسٹیاں ان کالجوں میں طلباء کو جدید کورس کروائیں گی اور گریجویشن کرنے والے طلباء کو...
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے لزبن میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرم جوش تعلقات کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع زیر بحث آئے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے عوامی روابط اور پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا گیا۔
برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں عالی شان ریسٹورنٹس اور ہوٹل وغیرہ بنانے کی تجویز سب سے پہلے ٹرمپ کے یہودی سرمایہ کار داماد جیرڈ کشنر نے پچھلے سال فروری میں مصری پروفیسر طارق مسعود کو انٹرویو میں دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ غزہ کا ساحل بہت خوبصورت ہے اور وہاں لگژری ریسٹورنٹ اور ولاز بن جائیں تو دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آئیں گے۔ یاد رہے جیرڈ رئیل اسٹیٹ کمپنی کا مالک ہے۔ ان کی کمپنی سربیا اور البانیہ کے جنگ سے تباہ حال علاقوں میں لگڑری ولاز بنا رہی ہے۔ اب غزہ اس کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی زمین پہ قابض ہو کر وہ اربوں ڈالر کمانے...
ذرائع کے مطابق مسعود خان نے یہ بات سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (CISS) اسلام آباد کے زیراہتمام ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے دفعہ370 کی منسوخی اور اس کے نتیجے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی وسیع تر بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنے تسلط کو طول دینا، اقلیتوں کو معاشی طور پر کمزور اور حق رائے دہی سے محروم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسعود خان نے یہ بات سنٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز (CISS) اسلام آباد کے زیراہتمام ایک گول میز مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مسعود خان...
پشاور(نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام کے سمندر نے جلسے میں شرکت کر کے جعلی حکومت کے مینڈیٹ چوری پر مہر تصدیق ثبت کر دی، ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا...
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دل میں کیا ہے اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے لیے چھوڑتے نہیں، ان سےجب ملاقات ہوئی تو مجھ سے ناراضی کی کوئی بات نہیں کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتی ہے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں، مذاکرات کے لیے ہم نے اور حکومت نے بھی کمیٹی بنائی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہوا تو ہم نے مذاکرات ختم کردیے، ہمارےصوبے کی گورننس پر صرف بیانیہ بنایا جارہا ہے،...
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی فلم ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کردیا گیا۔ فلم نے ریلیز ہوتے ہی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ ’صنم تیری قسم‘ کو بھارتی سنیما میں دوبارہ ریلیز کیا گیا ہے۔ ریلیز سے قبل فلم کے 88 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے، فلم نے اوپننگ پر سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) 2016 میں پہلی بار ریلیز ہونے والی اس فلم نے کُل 8 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا، تاہم اب 7 فروری کو دوبارہ ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف 2 دنوں میں 9 کروڑ سے...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کے آپشن ہیں، خوشدل بولنگ اور بیٹنگ آپشن کیلئے لائے گئے ہیں۔ اظہر محمود نے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تبدیلی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ حارث روف کا ابھی پتہ نہیں ایم آر آئی کرانے پر پتہ چلے گا، ہم نے کسی تبدیلی کا نہیں سوچا یہ کام سلیکٹرز کا ہے۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بہترین دستیاب ٹیم ہے جس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم رنز کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں آرام دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فاسٹ بولر حارث رؤف 6.2 اوورز کرانے کے بعد ان فِٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ واضح رہے کہ...
کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کے پیشِ نظر سندھ حکومت نے دن کے وقت کراچی میں ڈمپروں کے داخلے پر پابندی لگادی۔ اس فیصلے کے تحت ڈمپروں کو صرف رات 11 سے صبح 6 بجے تک کراچی شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ علاوہ ازیں کراچی میں چلنے والی تمام بڑی گاڑیوں اور ان کے ڈرائیوروں کی فزیکل ویری فکیشن کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ کراچی میں چلنے والی تمام گاڑیوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سے کیو آر کوڈ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کو 3 ماہ کے اندر آپریشنز رات کے وقت منتقل کر نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 فروری 2025ء) کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے عالمی ادارے (او پی سی ڈبلیو) کے وفد نے شام کی عبوری حکومت کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جس کا مقصد ان ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال کو روکنے کے لیے روابط کو بحال کرنا تھا۔عبوری حکومت کے رہنما احمد الشرح اور وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی سے ہونے والی ان ملاقاتوں میں کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع سے متعلق کنونشن کے تحت شام کی ذمہ داریوں پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ملک میں کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی باقیات کا خاتمہ کرنے کے لیے ادارے کا تعاون بھی زیربحث آیا۔وفد کی قیادت 'او پی سی ڈبلیو' ڈائریکٹر جنرل فرنانڈو ایریئس نے کی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے صوابی جلسے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقرریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیلئے مسائل پیدا ہونے والے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ’آج کل جو بڑے منصب پر لوگ بیٹھے ہیں ان کے خلاف کرپشن کے حوالے سے انکوائری وغیرہ کا معاملہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے‘۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میں اس پر زیادہ روشنی نہیں ڈالوں گا‘۔ عقیل ملک نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد جس طرح انہوں نے علی الاعلان جو بات...
مظفرآباد(آئی این پی )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر بارے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے مقبوضہ جموں کشمیر کے حوالے سے دس جنگیں لڑنے کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دار الحکومت مظفرآباد میں دیئے گئے بیان سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں کو ایک نیا حوصلہ ملا ہے۔ خواتین سے 8 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ، مدعیہ مقدمہ، اس...
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں آج سرد موسم اور جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی توقع ہے، جبکہ شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، اسکردو اور استور میں منفی 6، کالام میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 4 اور گلگت میں منفی 3 ڈگری سینٹی...
ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری آج تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما محمد افضل گورو کا یوم شہادت تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔ 9 فروری 2013 کے روز افضل گورو کو بھارت نے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر انصاف کا قتل کیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سے آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے میڈیکل کے طالب علم ڈاکٹر محمد افضل گورو کو ہندوستان نے بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں گرفتار کر کے پھانسی دی گئی تھی، افضل گورو مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے علاقے سوپور میں پیدا ہوئے اور ہمیشہ اپنے بنیادی حق کیلئے جدوجہد بھی جاری رکھی۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205...
جنید اکبر کا صوابی جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے صوابی میں ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے جلسے میں عدم دلچسپی دکھانے والے عہدیداران کے خلاف کارروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں جنید اکبر نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں میں عدم دلچسپی دکھانے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین دنوں کے اندر ایسے عہدیداروں کی نشاندہی کی جائے گی جو جلسے کے...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بحر ہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر رکھتا ہے۔ بحری تجارت کا معیشت میں بنیادی کردار ہے۔ طاقتور بحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔ کراچی میں ’محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل‘ کے عنوان سے امن ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ امن ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں۔ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کہتے ہیں 99 فیصد مطالبات پورے ہوگئے تو پھریہ احتجاج کس بات کا؟ خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ہمارا اجتماعی فرض...
سعودی عرب نے حالیہ بیان میں ان عرب ممالک کی تحسین کی ہے جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کے فلسطینی عوام کے جبری انخلا کے بیان کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ مملکت نے واضح کیا کہ یہ مؤقف فلسطینی مسئلے کی عرب اور اسلامی دنیا میں مرکزیت کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب ایسے بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جو اسرائیلی قبضے کی مسلسل جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے دیے جا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسرائیل، ’غزہ‘ امریکا کے حوالے کر دیگا، تعمیر نو کے لیے کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ مملکت نے نشاندہی کی کہ قابض صہیونی ذہنیت...
لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ اور ملک میں سیاسی تعطل کے بعد ہفتے کے روز نئی حکومت کی تشکیل کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔ نو منتخب صدر جوزف عون نے سابقہ حکومت پر بدعنوانی اور بد انتظامی کے الزام اور کئی سالوں کے معاشی جمود کے بعد نواف سلام کو بطور وزیراعظم حکومت کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔ لبنان کے صدارتی دفتر سے وزیراعظم نواف سلام کی سربراہی میں ایک نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے، اس طرح لبنان میں حزب اللہ کے کمزور ہونے کے ساتھ ہی نگران حکومت کے 2 سالہ اقتدار کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔...
نہ بجلی کی ضرورت، نہ موٹر کی اور نہ بلوں کی پریشانی۔ محمد اشرف 20 سال کی عمر سے چرخے سے کپڑا تیار کر رہے ہیں۔ محمد اشرف پاکستان کے چھوٹے سے گاؤں مان کوٹ، تحصیل کبیروالہ کے رہائشی ہیں۔ ان کا کام ایک قدیم روایتی چرخے سے کپڑا بنانا ہے۔ یہ چرخہ نہ صرف ان کی روزی کا ذریعہ ہے بلکہ یہ ان کے خاندان کی قدیم ہنر کی نشانی بھی ہے۔ محمد اشرف کا کہنا ہے کہ ’یہ چرخہ میری زندگی کا حصہ ہے، بجلی ہو یا نہ ہو، میرا کام جاری رہتا ہے۔ ان کے نزدیک ہاتھ سے بنایا جانے والا کپڑا، مشینی کپڑوں سے زیادہ پائیدار اور منفرد ہوتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ روایتی...
جب تک سیاسی صورت حال میں ٹھہراؤ اور بدلاؤ نہیں آتا اطمینان قلب حاصل نہیں ہو گا لہذا ضروری ہے کہ ارباب اختیار اس حوالے سے غور فکر کریں اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ عوام کی اہمیت کو تسلیم کریں انہیں غربت بیماری اور جہالت سے نجات دلوائیں اس کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا ہے مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ عوام کی حمایت و ہمدردی حاصل کی جائے اس پہلوکو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔نجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں۔ عوام نے تو کبھی اپنے حکمرانوں کو مایوس نہیں کیا انہوں نے جو بھی...
پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کی وجہ گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ اور قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ اور بیٹنگ کو قرار دیا ہے۔ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ میچ کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے اعتراف کیا کہ اگرچہ ایک مرحلے پر ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان کو اس میچ میں شکست نہیں ہوگی، ہمیں شکست ملنا...
لاہور ( جسارت نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پرپنجاب سمیت ملک بھر میں 8فروری کی انتخابی دھاندلی اورفارم 47کی جعلی حکومت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ8فروری کے انتخابات پر جوڈیشنل کمیشن بنایا جائے اور ذمہ داران کو ہمیشہ کے لئے نا اہل قرار دیکر جمہوریت کے عمل کو شفاف بنایا جائے۔عوام مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہئے۔ 8فروری ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے۔ اس دن عوامی رائے کی توہین کرکے فارم 47کے ذریعے ایک جعلی حکومت ملک و قوم پر مسلط کی گئی تھی۔جس نے اپنی نا اہلی اور کرپشن میں کوئی ثانی نہیں چھوڑا۔ پاکستان کو...
مصر (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نےسعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز پیش کردی ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطین کو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیدیا ۔ جبکہ سعودی عرب کو اپنے ملک کے اندر فلسطینی ریاست تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کےمطابق بینجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی نیوز چینل 14 کو انٹرویو کے دوران کہا کہ سعودی حکومت سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنا سکتی ہے ان کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کہ آیا سعودی عرب سے تعلقات قائم کرنے کیلئے فلسطینی ریاست ضروری ہے تو انہوں نے اس تجویز کو یکسر مسترد کردیا اور کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل...
کراچی(آئی این پی) لاہور، اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئر پورٹس کی حدود میں جی پی ایس سگنل میں دشواری پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نینوٹس جاری کردیا۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ سونا ٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ہدایت کی تمام پائلٹس تفصیلات کیساتھ جی پی ایس سگنل دشواری سے متعلق فوری طور پر اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔نوٹم میں مزید کہنا تھا کہ پائلٹس نیوی گیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے...
ٹنڈو جام: پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں شرکاء کو سرٹیفیکیٹ دے جارہے ہیں
بدین : جماعت اسلامی کی جانب سے 8فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
![میرپور ماتھیلو: پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے بعد ڈاکوئوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دکھایاجارہاہے](/images/blank.png)
میرپور ماتھیلو: پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے بعد ڈاکوئوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دکھایاجارہاہے
میرپور ماتھیلو: پولیس اوررینجرزکے مشترکہ آپریشن کے بعد ڈاکوئوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کو دکھایاجارہاہے
![لاڑکانہ: آرٹس کونسل لاڑکانہ کے منتخب عہدیداران کا اسپیشل اسسٹنٹ چیف منسٹر خیر محمد شیخ کے ساتھ گروپ فوٹو](/images/blank.png)
لاڑکانہ: آرٹس کونسل لاڑکانہ کے منتخب عہدیداران کا اسپیشل اسسٹنٹ چیف منسٹر خیر محمد شیخ کے ساتھ گروپ فوٹو
https://www.jasarat.com/wp-content/uploads/2025/02/h09.jpg
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) قائم مقام چیئرمین سینٹ نے سینیٹر محمد قاسم رونجھو کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ سینیٹر محمد قاسم کا تعلق بی این پی مینگل سے تھا۔ انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ 26 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اختر مینگل کی ہدایت پر محمد قاسم مستعفی ہو گئے تھے۔ سینٹ سیکرٹریٹ نے محمد قاسم کی نشست خالی قرار دے دی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کیا اورکئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔ وزیراعلی نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ نے وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ سہ ملکی سیریز اور پھر چیمئنز ٹرافی کا انعقاد کھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی...
لاہور (آئی این پی) پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا سے پریشان شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی، ڈی جی پاسپورٹس نے بڑا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹ مافیا کے خلاف شکایات پر ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کرلیا۔ ڈی جی پاسپورٹ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے باہر ایجنٹس پر کڑی نظر رکھنے اور کریک ڈائون کے احکامات جاری کردیئے۔جس میں کہا ہے کہ تمام ریجنل پاسپورٹ دفاتر یومیہ مانیٹرنگ رپورٹ ہیڈکوارٹرز جمع کروائیں گے ، ایجنٹس کی خفیہ مانیٹرنگ کے لیے ہیڈکوارٹرز کی ٹیم بھی سرپرائز وزٹ کرے گی۔ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ ایجنٹس کے خلاف روزانہ مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کروائی جائیں گی۔ طالبہ کو شادی کا...
![بجلی بند ، موت کی چکی میں رکھا گیا ، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جاتی ، بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کے نام دوسرے کھلاخط](/images/blank.png)
بجلی بند ، موت کی چکی میں رکھا گیا ، اہلیہ سے ملاقات نہیں کرائی جاتی ، بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کے نام دوسرے کھلاخط
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا ہے، خط میں انہوں نے کہا کہ گن پوائنٹ پر 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتی نظام پر قبضہ کیا گیا جب کہ مجھے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے اور20 دن تک مکمل لاک اپ میں رکھا گیا جہاں سورج کی روشنی تک نہیں پہنچتی تھی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک و قوم کی بہتری کی خاطر نیک نیتی سے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات و آمدن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں پرائمری سر پلس 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سر پلس بجٹ دیا ۔وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ صوبوں نے 376 ارب روپے ریونیو کے ہدف کے مقابلے میں 442 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا۔ وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو میں 384 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہوا، 6009 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 5624...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز سروس کے 7 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔ تبدیل کیے جانے والے ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اکیس کے پانچ افسر شامل ہیں،سعدیہ صدف گیلانی کو اسلام آباد سے تبدیل کر کے چیف کمشنر ان لینڈرکارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور،احمد شجاع کو تبدیل کرکے ممبر آڈٹ اینڈ سی آر ایم ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد،محمد اقبال کو نیاممبرایڈمن و ہیومن ریسورس ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد لگا دیا گیا. کرامت اللہ خان کو ممبر ٹیکس پیئرز سروسز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جبکہ آمنہ فیض بھٹی کو چیف کمشنران لینڈ ریونیو...
راولپنڈی میں بہت سے قدیم بازار مشہور ہیں، موتی بازار کا شمار بھی انہی بازاروں میں ہوتا ہے، جہاں ضروریات زندگی کی تمام اشیا بہت ہی مناسب قیمت میں مل جاتی ہیں۔ اس بات میں کوئی 2 رائے نہیں ہے کہ یہاں خریداروں کا رش رہتا ہے۔ یہاں آنے والے افراد جب خریداری کرکے تھک جاتے ہیں اور بھوک کا احساس ہونے لگتا ہے تو وہ یہاں پر دستیاب دہی بھلے کھا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ دہی بھلے کی دکان قریباً 25 برس پرانی ہے۔ یہاں ایک بار آنے والا دوبارہ ضرور آتا ہے۔ اس دکان کے دہی بھلوں کی خاص بات کیا ہے۔ جانیے اس ویڈیو میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
حیدرآباد: سندھو دریا گیمز میں والی بال ایونٹ میں کھلاڑی فتح کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے
![حیدرآباد: غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، زیرنظر تصویر میں ایک دکان پر مشینیں بند نظرآرہی ہیں](/images/blank.png)
حیدرآباد: غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، زیرنظر تصویر میں ایک دکان پر مشینیں بند نظرآرہی ہیں
حیدرآباد: غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، زیرنظر تصویر میں ایک دکان پر مشینیں بند نظرآرہی ہیں
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) کمشنر میرپورخاص کی جانب سے خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کے خلاف امیرجماعت اسلامی ضلع میرپورخاص سلمان خالد نیامیر شہر شکیل احمد فہیم ونائب امیر مفتی تحسین احمد بھٹو کے ہمراہ پریس کلب میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خواتین کی میراتھن ریس کا روڈ پر انعقاد ہمارے دینی، سماجی اور ثقافتی اقدار سے متصادم ہے۔ خواتین کے وقار اور ان کے تحفظ کے پیش نظر ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں مخصوص گراؤنڈز میں منعقد کی جائیں، تاکہ خواتین کو پردے اور حجاب کے ساتھ سہولت و اطمینان میسر ہو اور وہ کسی غیر ضروری نظروں سے بچ سکیں انہوں نے جماعت اسلامی کے اس مؤقف کو دہرایا کہ ہم خواتین کے حقوق...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار اقتدار سنبھالتے ہی امریکی پالیسیوں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں، جس میں ان کی طرف سے یو ایس ایڈ پروگرام کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ بھی شامل ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے سے دنیا بھر کے متعدد ممالک میں چلنے والے یو ایس ایڈ پروگرام بھی منجمد ہو گئے ہیں، ان ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے بعد پاکستان میں تقریباً 845 ملین ڈالرز سے زیادہ کے منصوبے منجمند ہو گئے ہیں، سینکڑوں پاکستانیوں کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ نوکریوں کے علاوہ سب سے زیادہ نقصان اس امداد سے مستفید ہونے والے افراد کا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:یو ایس ایڈ مجرم...
ایک پیغام موصول ہوا، ’میری نارمل ڈلیوری ہوئی، تیسرا بچہ تھا، ٹانکے تو لگے مگر شاید ٹھیک سے نہیں لگائے گئے، اب پاخانہ ویجائنا کے راستے آرہا ہے، بتائیے کیا کریں؟‘ کیا کہیں؟ کیسے کہیں کہ یہ نارمل زچگی کا تاوان ہے، لیکن نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنے؟ عالم یہ ہے کہ نارمل زچگی کیوں نہیں؟ نارمل زچگی ہونی چاہیے، کا وظیفہ ہر طرف پڑھا جارہا ہے اور وہ لوگ بھی پڑھ رہے ہیں جنہیں گائنی کی ’الف ب‘ کا بھی نہیں پتا۔ بس جانتے ہیں تو یہ کہ صدیوں سے یہی ہوتا چلا آیا ہے، صدیوں کی بات کریں تو ہم بھی پوچھ سکتے ہیں کہ کیا صدیوں پہلے انٹرنیٹ اور سمارٹ فون تھا جنہیں آج...
![پری پول دھاندلی، الیکشن کے نتائج تبدیل کر کے حکومت قائم کی گئی، عمران خان کاآرمی چیف کو دوسرا کھلا خط](/images/blank.png)
پری پول دھاندلی، الیکشن کے نتائج تبدیل کر کے حکومت قائم کی گئی، عمران خان کاآرمی چیف کو دوسرا کھلا خط
٭موت کی چکی میں رکھا گیا، سیل کی بجلی تک بند کر دی گئی،عدلیہ پر قبضے کے لیے پارلیمنٹ سے 26 ویں آئینی ترمیم کروائی گئی، ظلم و جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے کے لیے پیکا کا اطلاق کیا گیا ٭کورٹ پیکنگ کا مقصد انسانی حقوق کی پامالیوں اور انتخابی فراڈ کی پردہ پوشی اور ان کے خلاف مقدمات میں من پسند فیصلوں کے لیے ’پاکٹ ججز‘ بھرتی کرنا ہے ، عدلیہ میں کوئی شفاف فیصلے دینے والا نہیں ہے ، خط کا متن سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ...
ٔ٭سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے ،نوٹی فکیشن جاری ٭خالد مقبول کی جانب سے جاری کیا گیا سرکلر بالکل درست اور تصدیق شدہ ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان خالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اور پالیسی امور کی نگرانی کریں گے ۔اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیمی کمیٹی کی ذمے داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابر کے پاس ہوں گی جبکہ مصطفی کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابر لیبر ڈویژن کی نگرانی کریں گے ۔شعبہ خواتین کی...
٭حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں ٭مخالفین کوطاقت سے سیاسی میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں، عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں، گفتگو سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہیں،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں،ہم مسائل کا حل تلخیوں سے نہیں گفتگو کے ذریعے چاہتے ہیں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں،عوام کے حق پر شب خون مارنے کا حق کسی کو نہیں ۔۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صوبوں میں...
اپنے مصری ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی سے فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی پر مبنی امریکی منصوبے کو مسئلہ فلسطین کے سامراجی طرز کے خاتمے پر مبنی سازش اور خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ خطے کے تازہ ترین صورتحال خصوصا مسئلہ فلسطین و غزہ کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایرانی و مصری وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور بدر عبد العاطی نے آج شب ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران اپنی گفتگو میں ایرانی وزير خارجہ نے مظلوم فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں مصری موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے...
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری کی سربراہی میں حزب اللہ کی اتحادی جماعت کو کابینہ میں 4 اراکین کی اجازت دی گئی، جس میں وزیر خزانہ یاسین جبار بھی شامل ہے اور پانچویں نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے نئی حکومت تشکیل دے دی اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ 24 رکنی نئی کابینہ ملک میں مالی، تعمیر نو اور استحکام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کرے گی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے امریکا کی غیر معمولی براہ راست مداخلت کے بعد نئی حکومت تشکیل دے دی ہے، تاکہ ملک میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ...
اپنے دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بنا سکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 2 ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دے دی۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بنا سکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ...
شوگر ملوں کے ہاتھوں گنے کے کسان کا استحصال جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: شوگرملز نے گنے کے کسانوں کا استحصال شروع کردیا، سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے شوگر ملزمالکان نے ملک میں چینی کے سرپلس اسٹاک کے باجود شارٹیج پیدا کردی ہے۔ ادھر آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے حکومت نے گنے کی امدادی قیمت کا بھی اعلان نہیں کیا، جس کی وجہ سے ابتداء میں گنے کی قیمت 350 روپے فی من تھی، جو بڑھ کر صرف 400 سے 450 روپے تک پہنچی ہے۔ پنجاب کی شوگرمل کے حکام نے بتایا کہ سندھ میں گنے کی کم پیداوار کی وجہ سے سندھ میں گنے کی قیمت زیادہ ہے، کیوں کہ...
کراچی: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر ہفتے کو ایک بار پھر سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔ بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 2861ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1046 روپے کی کمی سے 2لاکھ 99ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 897روپے گھٹ کر 2لاکھ 56ہزار 344روپے کی سطح پر آگئی۔ سونا سستا ہونے کے ساتھ ہی فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کی کمی سے...
چین نے شدید سردی کی لہر کے پیش نظر متعدد اقدامات کرلئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چین میں مقامی حکام نے عوامی تحفظ اور روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے ہیں کیونکہ چین کا ایک بڑا حصہ سردی کی لہر کی زد میں ہے جبکہ وسطی اور مشرقی علاقے موسم کے کم ترین درجہ حرارت کے قریب ہیں۔ قومی موسمیاتی مرکز نے سردی کی لہر کے لئے بلیو الرٹ کی تجدید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین بھر میں سردی کی لہر پھیلنے کا امکان ہے جس سے شمال مغربی اور شمالی علاقوں کے کچھ حصوں، ہوانگ ہوائی خطے (بشمول ہینان ، آنہوئی...
کراچی: تحریک انصاف کے تحت یوم سیاہ کے موقع پر پریس کلب کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے
![حیدرآباد: جماعت اسلامی کے تحت عبدالوحید قریشی کی یاد میں تعزیتی جلسے سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ودیگر خطاب کررہے ہیں](/images/blank.png)
حیدرآباد: جماعت اسلامی کے تحت عبدالوحید قریشی کی یاد میں تعزیتی جلسے سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ودیگر خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد: جماعت اسلامی کے تحت عبدالوحید قریشی کی یاد میں تعزیتی جلسے سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ودیگر خطاب کررہے ہیں
لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ میچ کے موقع پر سیکورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں
پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری دیم اسلم چودھری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔ چیف سیکرٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموںپر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں جبکہ فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔چیف سیکریٹری ندیم اسلم 2023ءسے خیبر پختون خوا میں تعینات ہیں۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم سندھ کو اور خصوصا تھر کو نمایاںکرنے جارہے ہیں جو ایسے مقامات نہیں دیکھ سکتے ان کو زبردست موقع مل رہا ہے۔ وہ کراچی سے زیرو پوائنٹ تک چلنے والی سفاری ڈیزرٹ ٹرین حیدرآباد پہنچنے پرریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹرین ٹورازم ڈپارٹمنٹ نے چلائی ہے ،اس ٹرین کے مسافروں سے کسی قسم کا ٹکٹ وصول نہیں کیا گیا ہے۔ مسافروں کو حیدرآباد کے ثقافتی مقامات کی سیر کرائیں گے۔ مکھی ہاﺅس، بمبئی بیکری و دیگر مقامات پر لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھر سے بچوں کی اموات کی منفی خبریں آ تی تھیں آ...
![لزبن: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ کے بعد آغا خان پنجم سے ملاقات کررہے ہیں](/images/blank.png)
لزبن: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ کے بعد آغا خان پنجم سے ملاقات کررہے ہیں
لزبن: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ کے بعد آغا خان پنجم سے ملاقات کررہے ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ڈا¶لینس فیکٹری کے قریب لنڈے کے گودام (کپڑوں) میں آتش زدگی، سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) ٹیم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے وقوع پر فوراً رسپانس کر کے آگ کو قابو پالیا ہے ،کولنگ کا عمل جاری ہے،آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ کاٹن مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔
![امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجیدالیکن میں دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں](/images/blank.png)
امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجیدالیکن میں دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجیدالیکن میں دھاندلی کے خلاف یوم سیاہ کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں