کراچی:

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد ایک دل چھو لینے والا منظر پیش کیا، جب وہ اپنے کم سن بیٹے علیار آفریدی کو گود میں لیے میدان میں نظر آئے۔

لاہور قلندرز نے نیشنل اسٹیڈیم میں ایک ہائی اسکورنگ مقابلے کے دوران کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔

میچ کے اختتام پر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے علیار کی جھلک پہلی بار عوامی طور پر سامنے آئی، جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ شاہین اپنے بیٹے کو تھامے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ اشنا بھی ساتھ موجود ہیں۔ اس دوران، کراچی کنگز کے بولر حسن علی بھی ننھے علیار کے ساتھ کھیلتے نظر آئے۔

اسی دوران اسٹینڈز میں سابق کپتان شاہد آفریدی کی دو بیٹیوں کو بھی دیکھا گیا، جو اہلِ خانہ کے ہمراہ میچ سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہین اس سے قبل علیار کی چند تصاویر تو شیئر کر چکے تھے لیکن ان میں ان کے چہرے کو پوشیدہ رکھا گیا تھا۔ اس مرتبہ، فیملی نے پہلی بار کھلے عام خوشی کے یہ لمحات اسٹیڈیم میں منائے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حسن علی کا وضاحتی بیان: کنگ کر لے گا کمنٹ پر معذرت کا اظہار

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے حالیہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے مشہور جملے کنگ کر لے گا پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اس کمنٹ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا بلکہ یہ بات صرف ایک ہلکے پھلکے انداز میں کہی گئی تھی حسن علی نے مزید کہا کہ اگر میرے کہنے سے کہ کنگ نہیں کرے گا اور بابر اعظم پرفارم کرنے لگیں تو میں یہ بات بار بار کہنے کو تیار ہوں انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہی انہیں کنگ بنایا ان کے ساتھ کھڑے رہے اور آج بھی ہم انہیں ایک بہترین کھلاڑی مانتے ہیں ان کے مطابق بابر اعظم پہلے بھی شاندار کھلاڑی تھے اور مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہم لوگ جلد کسی کے بھی پیچھے پڑ جاتے ہیں اور تنقید کرنے لگتے ہیں حالانکہ کھلاڑی بھی انسان ہوتے ہیں اور ہر وقت پرفارم کرنا ممکن نہیں ہوتا واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کی اب تک کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے ٹیم نے دو میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو چار وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو پینسٹھ رنز سے شکست دی تھی حسن علی کے اس بیان کو شائقین کرکٹ کی جانب سے مختلف انداز میں لیا جا رہا ہے تاہم ان کی معذرت نے ایک مثبت پیغام ضرور دیا ہے کہ کھلاڑی ایک دوسرے کے لیے احترام کا جذبہ رکھتے ہیں

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل10؛ حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
  • پہلی مرتبہ جائیداد منتقلی پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی لاگو نہیں ہوتی، ہائیکورٹ
  • پی ایس ایل10؛ حسن علی نے  وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
  • حسن علی کا وضاحتی بیان: کنگ کر لے گا کمنٹ پر معذرت کا اظہار
  • پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز حاصل
  • حسن علی نے ’’کنگ کر لے گا‘‘ کمنٹ پر معذرت کیوں کی؟
  • کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی گالف کھیلنے گالف کلب پہنچ گئے
  • دُولہے کا سہرا کی ریکارڈنگ کے دوران نصرت فتح علی خان کئی مرتبہ آبدیدہ ہوئے، بھارتی نغمہ نگار کا انکشاف
  • پہلی مرتبہ آلیار منظر عام پر، شاہین آفریدی کی بیٹے کے ہمراہ تصاویر وائرل