جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئینی بینچ  کے لیے  2 مزید ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا

ذرائع  نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن پاکستان نے جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کو آئینی بینچ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل کمیشن پاکستان نے کثرت رائے  کے ساتھ  دونوں ججز کو آئینی بینچ  میں شامل کرنے کی منظوری دی۔

ذرائع  کے مطابق جسٹس عقیل عباسی کے نام کی منظوری 8  ووٹوں کی اکثریت دے گئی، جسٹس علی باقر نجفی کو 7  ووٹ ملے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر نے آئینی بینچ میں مزید ججز تعیناتی کی مخالفت کی، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی، مخالفت کرنے والوں کا مؤقف تھا کہ آئینی بینچز میں ججز نامزدگی  کے لیے رولز بنائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نے دونوں ججوں کی منظوری کے عمل میں حصہ نہ لیا،  جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ میں رولز کمیٹی کا سربراہ ہوں، رولز بننے تک کوئی رائے نہیں دے سکتا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے  جسٹس علی باقر نجفی کیلئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جسٹس عقیل عباسی کی آئینی بینچز میں شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس علی باقر نجفی کی آئینی بینچ میں شمولیت کے بعد سپریم کورٹ میں آئینی ججز کی تعداد 15 ہو گئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹس علی باقر نجفی جسٹس عقیل عباسی جوڈیشل کمیشن کی منظوری

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، اب 17 اپریل کو ہوگا

جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، اب 17 اپریل کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: آئینی بینچ کے لیے دو نئے ججز کی نامزدگی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 17 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

قبل ازیں کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو بلایا گیا تھا، تاہم بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔

اجلاس میں آئینی بینچ کے لیے دو نئے ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس میں آئینی بینچ کیلئے 2 نئے ججز کے ناموں کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن : آئینی بینچ کیلئے دو نئے ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی
  • جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ میں مزید دو ججز کی منظوری دے دی
  • سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید دو ججز کی تقرری
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس،آئینی بینچ میں دو نئے ججز شامل کرنے کی منظوری
  • جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عقیل عباسی،جسٹس علی باقر نجفی کی آئینی بینچ میں شمولیت کی منظوری دے دی
  • سویلینز کا ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی
  • جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، اب 17 اپریل کو ہوگا
  • آئینی بینچ کیلیے ججز کی نامزدگی؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا