سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل کا بڑا فیصلہ: پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین بحال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
سندھ لیبر اپیلٹ ٹربیونل نے پاکستان اسٹیل کے 5744 ملازمین کی برطرفی کے خلاف بڑا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیبر کورٹ کا 22 فروری کا فیصلہ معطل کر دیا اور پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کو 14 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ نے مذکورہ ملازمین کو برطرف کر کے لیبر کورٹ سے رجوع کیا تھا، جہاں سے انتظامیہ کے حق میں فیصلہ آیا تھا۔ تاہم، ملازمین کی جانب سے فیصلے کو اپیلٹ ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا، جس پر ٹربیونل نے لیبر کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔
ملازمین کے وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے آڈٹ سے متعلق گواہوں کا ریکارڈ ہی غائب کر دیا گیا ہے، جو کہ سنگین قانونی خلاف ورزی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل
پڑھیں:
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال ہو گیا۔
بنگلہ دیشی میڈیاکے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کیلئے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورہ بنگلہ دیش متوقع ہے۔
ابراہیم علی خان نے پلک تیواری کیساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی
مزید :