لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر)ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے گز شتہ روز پنڈ دادن خان ضلع جہلم میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔

سینئر ایڈ وائزر نے کھلی کچہر ی میں حا ضر نہ ہو نے والے اداروں کے مقا می سر برا ہان کے خلاف انظبا طی کا رروائی کر نے کا حکم جا ری کر دیا۔کھلی کچہری میں شکایت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام اورپو سٹل لا ئف انشو رنس کارپوریشن کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔

(جاری ہے)

زیا دہ تر شکا یات بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام سے ما لی امداد کی معطلی، بجلی کے ٹرا نسفا رمر اور کھمبے نہ لگا نے، بجلی کے کنکشن اور زائدبلوں اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا میں تا خیر سے متعلق تھیں۔

وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جارہے۔ شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ بعض علاقوں میں سات سال سے ٹرا نسفا رمر تبد یل نہیں کئے گئے اور بجلی کی تا ریں گھر وں کی چھتوں پر سے گز ر رہی ہیں جو انسا نی جان کے لئے خطر ہ ہیں۔

ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے فو ری طو ر پر ٹرا نسفا رمر اور کھمبے نصب کر نے کے احکا مات جا ری کئے نیز اتفا ق کا لو نی میں سو سے زائد بجلی سے محروم گھروں کو بجلی فرا ہم کر نے کے لئے ضروری کا رروائی کر نے کا حکم دیا۔ کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے پنڈ دادن خان ضلع جہلم کی تحصیل انتظا میہ کے افسران سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے عوا می مسا ئل کو حل کر نے کے حوا لے سے با ت کی۔

انہوں نے صو با ئی محکموں کے خلاف شکا یات متعلقہ اداروں کو بھجوا دیں۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران سمیت ضلعی انتظا میہ کے مقا می افسران اور میڈ یا کے نما ئند وں نے بھی شر کت کی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا۔ کھلی کچہر ی کے بعد وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے میڈ یا کے نما ئند وں کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میڈ یا کی وجہ سے عوام النا س میں وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی پیدا ہورہی ہے اور وفاقی محتسب میں آ نے والی شکا یات میں ہر سال اضا فہ ہو رہا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی محتسب کے کھلی کچہر ی ایڈ وائزر اداروں کے کے افسران کے مقا کے خلاف شکا یات

پڑھیں:

وزیراعظم نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جہاد جاری رہے گا، انسانیت دشمنوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ ، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثنااللہ ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جہاد جاری رہے گا، انسانیت دشمنوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام صوبوں کی استعداد بڑھانے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اب تک کی گئی کارروائیوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بھی تعریف کی، امن و امان کے اعلیٰ سطح اجلاس میں اسمگلنگ کیخلاف اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اداروں کو اسمگلنگ کیخلاف کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سیف سٹی منصوبے جلد مکمل کرنے پر زور دیا،اجلاس کو سیف سٹی منصوبوں میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 10 شہروں میں سیف سٹی منصوبہ کام کر رہا ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اور نواب شاہ میں سیف سٹی منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ منظور ہو چکا، اگلے مرحلے میں ڈیرہ اسماعیل خان ، بنوں، لکی مروت میں سیف سٹی منصوبے لگائے جائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ قومی شاہراہ این 25 اور قومی شاہراہ این 40 پر واقع تمام اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبہ لگایا جائے گا، اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف شاہراہوں اور پلوں پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں فارنزک سائنس ایجنسی قائم کی جاچکی ہے جبکہ پنجاب میں فارنسک سائنس ایجنسی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملک کے اہم شہروں کے گردونواح میں موجود تمام غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاروائیاں کر رہی ہیں۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ نیکٹا میں نیشنل اینڈ پرونشل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسسمینٹ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مختلف شاہراہوں اور پلوں پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز قائم کیے جارہے ہیں۔

اجلاس کو اہم شہروں کے گردو نواح میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور بھکاریوں کے خلاف آپریشنز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں بھکاریوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • امریکا پر ’ارب پتی قبضہ‘ کیخلاف ایک ہی روز میں 4 سو سے زیادہ مظاہرے
  • وزیراعظم نے اختلافات بھلاکر دہشت گردی کیخلاف قومی اتحاد ناگزیر قرار دے دیا
  • کے الیکٹرک نے کنڈے اور غیر قانونی ٹرانسفارمر ہٹا دیے
  • ملکی معیشت کو مکمل ڈیجیٹائیز کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں،اداروں کو ٹاسک سونپ دیا
  • وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا ایکشن، خاتون کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا
  • وفاقی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا اشارہ
  • گلگت، چینی امدادی سامان کرپشن کیس میں محکمہ اینٹی کرپشن کے چار افسران کیخلاف تحقیقات کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ٹرانسفر ججز کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ
  • عوام کیلئے اچھی خبر، حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا