2025-04-14@03:40:40 GMT
تلاش کی گنتی: 7115

«لابنگ فرم کے»:

(نئی خبر)
    مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایتھوپیا میں منعقدہ کانفرنس کے دوران افریقی یونین کے صدر دفتر سے نسل کشی کیخلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی سفیر کی اجلاس سے بے دخلی کے اقدام کو سراہتے ہیں۔ مزاحمتی میڈیا کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ افریقی یونین کا یہ موقف اس کے بنیادی اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور اس اقدام سے مراد صہیونی استعمار کے خلاف فلسطینی عوام...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف سے سب بڑی عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس کے بانی اور سابق سی ای او چانگ پنگ ژاو  نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ملک میں ڈیجیٹل اکانومی پر تبادل خیال اور اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی ملاقات میں موجود تھے، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے چانگ پنگ ژاو  کے پاکستان کرپٹو کونسل کے سٹریٹجک ایڈوائزر کے طور پر تقررکا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل اثاثہ جات اور فیوچرٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی شراکت کے امور پر بھی گفتگو...
    متحدہ عرب امارات ( یو اے ای )  جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر  سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق گور نرسندھ کامران خان ٹیسوری نے متحدہ عرب امارات کے سفیرسے ملاقات کی ہے۔دوران ملاقات  متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ  ویزے کے مسائل حل ہوگئے، اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔
    غزہ فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کیا جائے، فرانس، مصر اور اردن کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز قاہرہ(آئی پی ایس ) فرانس، مصر اور اردن نے غزہ میں جنگ کے بعد کی صورتِ حال پر مقف اختیار کرتے ہوئے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ غزہ کی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کی جائے اور حماس کو مکمل طور پر اس عمل سے باہر رکھا جائے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ: حماس کو غزہ کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ملنا چاہیے اور نہ ہی وہ اسرائیل کے لیے خطرہ بنی رہے۔ تینوں رہنماں نے...
    بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ گووندا اور سنیتا آہوجا کے بیٹے یشوردن بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سائی راجیش کی اگلی فلم میں اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ یشوردن اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ڈشوم، باغی اور کِک 2 جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ بیٹے کے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو پر سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سنیتا نے کہا کہ ’میں ماتا رانی سے پرارتھنا (دعا) کرتی رہی ہوں کہ یش کو بہت زیادہ یش (شہرت) ملے اور وہ دنیا میں اپنی پہچان بنائے۔ میں نے ماتا رانی...
    چاغی بلوچستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر دریافت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) نے چاغی بلوچستان میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان این آر ایل کے چیئرمین اور لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ این آر ایل 100 فیصد نجی ملکیت کی پاکستانی کمپنی ہے جو فاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی ملز لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ کی سبسڈری ہے۔ کمپنی کو اکتوبر 2023 میں ایکسپلوریشن لائسنس دیا گیا...
    ویب ڈیسک: ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کی نئی دریافت شمالی وزیر ستان کے بلاک سے ہوئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم کے سفر کے لئے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لئے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی ہسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے...
    قاہرہ: فرانس، مصر اور اردن نے غزہ میں جنگ کے بعد کی صورتِ حال پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے مشترکہ اعلان کیا ہے کہ غزہ کی حکومت فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کی جائے اور حماس کو مکمل طور پر اس عمل سے باہر رکھا جائے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ: “حماس کو غزہ کی حکومت میں کوئی کردار نہیں ملنا چاہیے اور نہ ہی وہ اسرائیل کے لیے خطرہ بنی رہے۔” تینوں رہنماؤں نے کہا کہ غزہ، مغربی کنارے اور تمام فلسطینی علاقوں میں سیکیورٹی، قانون و انصاف اور حکمرانی کی مکمل ذمہ داری مضبوط فلسطینی اتھارٹی کے...
    ---فائل فوٹو ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ماہرِ موسمیات جواد میمن کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے۔ طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز، تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکانمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے 22 فروری تک ملک پر اثر انداز رہے گا جس کے تحت...
    — فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتلفیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے بہن کو قتل کرنے کے بعد بنی گالہ میں اپنے گھر کے باہر دفن کر دیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
    ---فائل فوٹو راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔ پنجاب پولیس نے 29 مغوی بچے بازیاب کرالیےپنجاب پولیس نے لاہور سمیت مختلف شہروں سے اغوا کیے گئے 29 بچے بازیاب کرالیے ہیں۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )ملک میں رواں ہفتے دو مغربی ہواﺅں کے سسٹم اثر انداز ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل شدت کے سسٹم کی وجہ سے کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، شمالی علاقوں میں آج رات سے 13 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.(جاری ہے) پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج سے 12 اپریل تک آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں آندھی کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے چند مقامات پر آج سے 11 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ میں درمیانی...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 اپریل کو صوبہ بھر میں غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اجتماعات ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم پر حکومت پاکستان کو اپنا سفارتی کردار ادا کرنے سمیت اس انتہائی اہم انسانی المیہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے جدوجہد کو تیز تر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے آج سے غزہ بچاو مہم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 11 اپریل کو لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج سمیت ملک گیر احتجاج ہوگا۔...
    ماڑی انرجیز نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی دریافت شمالی وزیر ستان بلاک سے ہوئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نئی دریافت سے یومیہ 7 کروڑ 3 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی جب کہ  نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔
    — فائل فوٹو خانیوال کے علاقے صدر میں منشیات فروشوں کے تشدد سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شخص کے جسم پر گرم پانی ڈالا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتلفیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان لاش پھینک کر فرار ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کے زیرِ استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتے تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کا طیارہ ’پاکستان ون‘ وزیرِاعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدرِ مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیرِ علاج ہیں۔ صدر آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں طبی معائنہذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) بیلگوروڈ روس کے کرسک علاقے کے قریب ہے، اور باقاعدگی سے یوکرین کے فضائی حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ یوکرین کی فوج نے گزشتہ سال اس علاقے پر اچانک حملہ کردیا تھا، جس کے بعد اس پر قبضہ کرنے کے لیے کافی کوششیں کررہی ہے۔ زیلنسکی کی بالواسطہ طور پر روس میں فوجی دراندازی کی تصدیق زیلینسکی نے اپنے یومیہ خطاب میں کہا کہ ملک کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیکسینڈر سائرسکی نے انہیں "کرسک کے علاقے میں اور بیلگوروڈ کے علاقے میں ہماری موجودگی" کی اطلاعات دی ہیں۔ زیلنسکی نے مزید کہا، "ہم دشمن کی سرزمین پر سرحدی علاقوں میں فعال کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور یہ...
    صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ "پاکستان ون" وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے سے پیر تک اسپتال سے ڈسچارج کرنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کی تھانہ سبزی  منڈی کے مقدمے میں 29اپریل تک ضمانت  منظورکرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 26نومبر احتجاج کیس میں  درج مقدمے میں شہریار آفریدی  کی اے ٹی سی اسلام آباد میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،عدالت نے 29اپریل تک شہریار آفریدی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔ مزید :
     لاہور(آئی این پی)پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں۔ان کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ذرائع نے کہا کہ نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے بیشتر ملازمین کئی سالوں سے پراکس میں کام کر رہے تھے، ملازمین کی بڑی تعداد نوکریوں سے فارغ ہونے سے دیگر ملازمین میں مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین...
    چین میں “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے “ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)”جاری کیا ہے۔ منصوبے میں پیش کیا گیا ہے کہ 2035 تک زراعت کے شعبے میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوگی۔ دیہی علاقوں کے جامع احیاء میں فیصلہ کن پیش رفت ہوگی، زرعی جدت کو بنیادی طور پر عملی جامہ پہنایا جائےگا اور دیہی علاقے بنیادی طور پر جدید طرز زندگی سے آراستہ ہوں گے۔اس صدی کے وسط تک چین ایک جامع زرعی طاقت کے طور پر ابھرےگا۔ دیہی...
    ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر میں کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجلس میں معروف بزرگ حریت رہنما غلام محمد نائیکو، نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن اور پروفیسر محمد شفیع عطائی کو ان کی وفات پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حریت رہنمائوں نے کہا کہ مرحوم غلام محمد نائیکو مخلص اور اصول پسند حریت رہنما تھے جنہوں...
    ممبئی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے خلاف دوبارہ قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ کے خلاف یہ وارنٹ سیف علی خان کے خلاف ایک کیس میں گواہی دینے کے لیے عدالت میں پیش نہ پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ کیس 2012 میں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک این آر آئی بزنس مین اقبال شرما پر مبینہ حملے سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو اس وقت پیش آیا جب سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور، ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا، امرتا اروڑا اور کچھ دیگر دوستوں کے ہمراہ ہوٹل میں ڈنر کیلئے...
      علیمہ خانم کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے پی ٹی آئی پنجاب کی جانب سے دھرنے میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی ،عالیہ حمزہ نے بھی ہامی بھر لی،پی ٹی آئی کے کچھ رہنما اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حق میں نہیں، ذرائع پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق علیمہ...
      سلور نوٹس سے ارمغان کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے، ذرائع ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے انٹرپول سے ارمغان کے خلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرونِ ملک موجود اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جن میں بینک اکانٹس، جائیدادیں اور سرمایہ کاری شامل ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام...
    پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔ افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، چاہتے ہیں کہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم رہیں۔ اجلاس کے اعلامیے میں...
    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان  نے مراد سعید کی جانب سے 11 اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ  اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا اور وہی   فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنماؤں کے محاذ آرائی پر مبنی مؤقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنماؤں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم پاکستانی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان نے مراد سعید کی جانب سے 11؍ اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ معاملہ جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اٹھایا جائے گا، وہ ہی فیصلہ کریں گے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنمائوں کے محاذ آرائی پر مبنی موقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنمائوں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حال ہی میں اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے امریکا میں مقیم...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، ان معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری درکار ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے۔ فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اقتصادی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آج سے آغاز، دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے متوقع اسحاق ڈار نے کہا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے امپائرز بھی شامل ہیں۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹس پر 10ویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جانے والی لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ رات کورنگی اور ملیر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے کورنگی کے علاقے باغ کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے گرفتار ملزمان عبد الخالق اور اسد مقابلے کے دوران زخمی ہوئے جنکو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ساتھی رضوان جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور موٹر سائیکل...
      بیجنگ: جدیدکاری کو فروغ دینے کے عمل میں ، چین ایک بہت ہی اہم حکمت عملی پر عمل درآمد کر رہا ہے – مربوط علاقائی ترقی چینی صدر شی جن پھنگ کے معاشی نظریات کا ایک ٹھوس عمل ہے۔ مربوط علاقائی ترقی کی حکمت عملی علاقوں کے درمیان خلیج کو کم کرنے، حد سے زیادہ عدم توازن سے بچنے اور ترقی کے ثمرات سے تمام علاقوں کےعوام کو زیادہ منصفانہ طور پرحصہ دار بنانے کے لئے پرعزم ہے، جو متوازن ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کی عکاسی کرتی ہے۔ چین کی جانب سے مربوط علاقائی ترقی کے نفاذ کے سلسلے میں پانچ ہزار سال پرانی وراثت میں ملنے والی دانش مندی کا اطلاق کیا گیاہے۔ قدیم زمانے...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ تقریب میں ایس پیز کو رینک لگائے اور تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد پولیس کے 10 ڈی ایس پیز کی ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں دی گئی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے سینئر افسران کے ہمراہ تقریب میں ایس پیز کو رینک لگائے اور تقریب میں افسران کی فیملیز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ترقی پانے والے افسران میں محمد شریف کولاچی، منور علی مہر، حاکم خان، محمد محفوظ کیانی، امتیاز علی شاہ، عابد اکرم، ماجد اقبال، محمد نجیب شاہ، سجاد حیدرشاہ...
    منصورہ میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کسان دشمنی کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے، گندم کی امدادی قیمت چار ہزار روپے فی من، ٹیوب ویلز کے لیے بجلی کے فلیٹ ریٹ کے ساتھ ساتھ حکومت زرعی ادویات بیج، کھادوں اور زرعی آلات کی قیمتوں میں بھی کمی کرے، کسانوں کو بلاسود قرضے دیے جائیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کسانوں سے چار ہزار فی من کے حساب سے گندم خریدی جائے، روٹی کی قیمت دس روپے سے تجاوز نہ کرے، ٹیوب ویل کے لیے بجلی کا فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے، شوگر مافیا حکومت کا حصہ ہے اور کسان...
    اگر میں کہوں کہ اسرائیل صیہونیوں نے نہیں بلکہ مغرب نے پیدا کیا اور لاکھوں یہودیوں کو ہٹلر نے نہیں بلکہ یہودیوں کے دوستوں نے گیس چیمبرز میں بجھوایا تو آپ ان دونوں دعووں پر یقین کر لیں گے ؟ کوشش کروں گا کہ آپ خود کسی نتیجے پر پہنچیں۔ ہٹلر تیس جنوری انیس سو تینتیس کو جرمن چانسلر بنا۔ دوسری عالمی جنگ شروع ہونے تک تمام اہم سرمایہ دار اور غیر سرمایہ دار ممالک کے نازی جرمنی سے سفارتی تعلقات رہے۔ان سب نے اگست انیس سو چھتیس میں ہونے والے برلن اولمپکس میں ٹیمیں بھیجیں۔ فرانس اور برطانیہ نے انیس سو اڑتیس میں آسٹریا اور چیکو سلوواکیہ ہٹلر کو تحفے میں دے دیے اور سوویت یونین نے انیس سو...
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ ایک سو سال ہوگئے ہیں جنت البقیع کے مزارات کو شہید کیا گیا لیکن عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، جنت البقیع میں آل رسول، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی، عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام سالانہ یوم انہدام جنت البقیع ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک نکالی گئی، ریلی میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہامدادے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر اسرائیل کی پابندی اور بمباری کے نتیجے میں تکالیف بڑھ رہی ہیں جبکہ انخلا کے احکامات نے ہزاروں لوگوں کو دربدر کر دیا ہے جن کے پاس کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں انسانی زندگی سے سنگین لاپروائی برتی جا رہی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے کڑے محاصرے کو اب دو ماہ ہو چکے ہیں۔ عالمی رہنماؤں کو چاہیےکہ وہ علاقے میں بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کا احترام یقینی بنانے کے لیے مضبوط، فوری اور فیصلہ کن قدم اٹھائیں۔ Tweet URL امدادی اداروں نے...
    ایک بیان میں ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ خاندان رسالتؐ کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت عوام کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے، تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ جنت المعلی اور جنت البقیع ہمیں رسول ؐخدا کے اجداد طاہرینؑ، آل پاکؑ اور اصحابؓ باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتے ہیں، 1925-25ء سے خاندان رسالتؐ کی برگزیدہ شخصیات، امہات المومنینؓ اور صحابہ کرامؓ سے منسوب تاریخی ورثے اور اثاثے کی...
    فوٹو: فائل گورنر سندھ کامران ٹیسوری ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہونے والے کامران خورشید رضوی کے گھر پہنچے اور متاثرہ خاندان کے بچوں کو تعلیمی اخراجات اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، کامران خورشیدکی دو بچیاں یتیم ہوچکی ہیں، پلاٹ کسی انسانی جان کا معاوضہ نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے گیا تھا۔ ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے، گورنر سندھ12 اپریل کو ڈمپر اور ٹینکر تلے کچلے گئے افراد کے لواحقین گورنر ہاؤس آئیں، کامران ٹیسور انکا کہنا تھا کہ میئر کراچی کو پڑھا...
    جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ آج فلسطین کے لوگ استعماری طاقتوں کے سامنے اپنی بقا، وقار اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے نئی دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل جس نے اب قانونی حیثیت حاصل کر لی ہے، مذہبی امتیاز اور جانبداریت پر مبنی ہے، اسے اقلیتی حقوق کے لئے ایک سیاہ باب کے طور پر جانا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون ملک میں مذہبی آزادی اور آئینی حقوق پر براہ راست حملہ ہے، مودی حکومت نے وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کرکے اس...
    دوشنبے: وسط ایشیائی ملک تاجکستان نے بجلی کے غیر قانونی استعمال پر 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک کی وزارت توانائی و آبی وسائل نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ بجلی کے استعمال کے ضوابط کی خلاف ورزی پر اب فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ نئے قانون کے تحت اگر کوئی شخص میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرے یا اسے بائی پاس کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ تاجکستان میں دہائیوں سے جاری توانائی بحران پانی کی کمی کے باعث مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، ملک میں سال میں...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان کے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے پیش نظر پی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی جانب سے اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد کے قریب رہنے کی ہدایت کی ہے۔ علیمہ خان نے کہا تھا کہ اگر منگل کوبانی چئیرمین سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دوں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھڑ کی جانب سے بھی دھرنے...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو اگر عمران خان نے کوئی ہدایات دی ہیں تو وہ اس پر کام کررہے ہوں گے۔ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، اعظم سواتی کا انکشاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا سے پاکستان آنے والے وفد کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں کہ ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔پی ایس ایل میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جائیں گے اور لیگ میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں جبکہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے۔پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی پینل میں شامل ہیں تاہم علیم ڈار آخری مرتبہ پی ایس...
    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان اور ملک میں بڑھتی امن و امان کی صورتحال اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اجازت نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ شہرام ترکئی، اسد قیصر پارٹی کے سینئر لوگ ہیں، علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا اور کہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباش، زبردست خراج تحسین پیش گیا۔ اجلاس میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری بھی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کسان ہمارے بھائی ہیں، ان کے مفاد کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت گندم کی کٹائی سے قبل صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسان کو شاباش، زبردست خراج تحسین پیش گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا...
    پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث کراچی سے  اندرون ملک جانے اور آنیوالی ٹرین سروس معطل ہوگئی، دوپہر 12:30 سے اسٹیل مل ملازمین نے ٹریک بند کیا ہوا ہے۔ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے باعث ٹرین کا آپریشن معطل ہے، ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں، اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔ناصر خلیلی نے کہا...
    اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوچے اور قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہوجائے، اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لائی جائے، چار ماہ میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے میڈیا روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان مشکل میں ہے اور اس کی وجہ آئین پر عمل درآمد نہ ہونا ہے، اگر قومی سلامتی کانفرنس بلانی تھی تو پارلیمنٹ کے اراکین کو اعتماد میں لیا جاتا، الیکشن کے دن رات 23 کروڑ عوام کو ڈرایا، جن کی وجہ سے پاکستان کے یہ حالات ہیں اور یہ سب کو معلوم ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ جس کرسی پر اسپیکر بیٹھتا ہے وہ پارلیمنٹ...
    پاکستان اسٹیل ملز کے بر طرف ملازمین نے بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہو گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث کراچی سے  اندرون ملک جانے اور آنیوالی ٹرین سروس معطل ہوگئی، دوپہر 12:30 سے اسٹیل مل ملازمین نے ٹریک بند کیا ہوا ہے۔ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کے باعث ٹرین کا آپریشن معطل ہے، ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ٹرین رکی ہوئی ہیں، اپ ٹریک پر رحمان بابا، علامہ اقبال ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس رکی ہوئی ہیں۔ناصر خلیلی نے کہا کہ مظاہرین ہم سے...
    سٹی 42 : قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  کےاجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے15 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی  میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 15ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود  سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا  قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ  صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا  ہماری کوشش ہے کہ پانی کے مسئلے کا حل افہام و تفہیم سے نکلے۔  قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ اس ایوان میں ایسی سیاسی جماعتیں موجود ہیں جنہوں نے پچھلے کئی سالوں سے جمہوریت کے استحکام، وفاق کی مضبوطی کے لئے کردار بھی ادا کیا اور بے شمار قربانیاں بھی دیں، وزیر اطلاعات ہم جمہوری عمل کا حصہ ہیں، ہماری جماعت جمہوری جماعت ہے، اس ملک میں آئین اور نظام موجود ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ پانی کی تقسیم کے معاہدے پر تمام صوبوں کے دستخط موجود ہیں، اسی پارلیمان نے ارسا ایکٹ 1992ءمنظور کیا، اس ایکٹ...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتہل ابوسعد نے لکھا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کمپنی کے مینیجرز کی طرف سے اس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر ملازمین کو ہراساں کیے جانے، دھمکیوں اور یہاں تک کہ برطرفی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مائیکروسافٹ نے احتجاج کی آوازوں کو یا تو نظر انداز کیا ہے یا جبر کے ساتھ جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلومین کیخلاف اسرائیلی غاصب حکومت کیساتھ مائیکروسافٹ کے تعاون پر بل گیٹس کے سامنے احتجاج کرنیوالی مراکشی خاتوں انجینئر نے ساتھی ملازمین کو ای میل کے ذریعے اپنے احتجاج کی وضاحت کی ہے۔ ابتہل ابوسعد نے ای میل میں لکھا ہے کہ میرا نام ابتہال ہے اور میں نے مائیکرو سافٹ کے...
    پاکستان سپر لیگ 10 کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلی جائے گی۔ پی ایس ایل میں 13 امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہوں گے، جبکہ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی ایچ بی ایل پی ایس...
    سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ یاد رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی سمیت 5 ججز نے ججز تبادلہ کو چیلنج کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کیلئے 5 رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس محمد علی مظہر 5 رکنی آئینی بینچ کی سربراہی کریں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلہ کیخلاف تمام درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان،...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک انجینئر محترمہ ابتہال ابوسعد کے بے حد مشکور ہیں، جنہوں نے بے مثال جذبہ ایثار اور ہمت کے ساتھ، قابض حکومت کی  انسانیت کش جنگی مشین کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کی ملی بھگت کو بے نقاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے مائیکرو سافٹ کی ملازمہ ابتہل ابو سعد کی جانب سے غزہ کے خلاف صہیونی جرائم میں ملوث ہونے پر کمپنی کے ایگزیکٹوز پر تنقید اور جرات مندانہ موقف کو سراہتے ہوئے اسرائیلی جرائم میں حصہ لینے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا کا مطالبہ کیا۔ حماس نے مائیکروسافٹ  کی ایک انجینئر محترمہ ابتہل ابو سعد کے جرأت مندانہ موقف کے...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن ارکان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی، نکتہ اعتراض کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان اوراسپیکر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اپوزیشن ارکان نے نکتہ اعتراض کا مطالبہ کردیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے ساڈا حق ایتھے رکھ کے نعرے لگائے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے اپوزیشن کو نکتہ اعتراض کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان بولے تو حکومتی بینچ پر خاموشی رہی، حکومت کی طرف سے جواب کے وقت شور مچانا شروع کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاجا اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا، تحریک انصاف اراکین...
    پاکستان اسٹیل ملز کے برطرف کیے گئے ملازمین اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، اور بن قاسم ریلوے ٹریک پر دھرنا دے دیا ہے جس کے باعث کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ مظاہرین 6 ہزار ملازمین کو بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے علاوہ اسٹیل ٹاؤن میں بجلی اور گیس کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اسٹیل ملز کو برباد کرنے والے کون؟ ڈی ایس ریلویز کراچی ناصر خلیلی نے میڈیا کو بتایا کہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے مل ملازمین ٹریک پر احتجاج کررہے ہیں جس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاؤن ٹریک پر ملت، گرین لائن، کراچی...
    ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز پر سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی اور موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کو کسی بھی صورت میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے آئندہ جماعت نویں اور جماعت دسویں کے امتحانات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے، امتحانات میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 50  طلبہ شریک ہوں گے، جن کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز کی مکمل فہرست بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے، کراچی بورڈ کے چیئرمین نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) قومی اسمبلی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شہیدہونے والے اہلکاروں اورڈرون حملہ میں سویلین افراد کے جاں بحق ہونے اورملک کے مختلف علاقوں میں حادثات میں جاں بحق افرادکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ہوئی۔(جاری ہے) پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکرکی ہدایت پرمولاناعبدلغفورحیدری نے فاتحہ خوانی کرائی۔
    اسلام آباد:قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنے کا شکوہ کیاہے۔ ایازصادق کاکہناتھاکہ کاش آپ لوگ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں آجاتے ، وہ حکومت یا اپوزیشن کی نہیں نیشنل سیکیورٹی میٹنگ تھی ،  کے پی اور بلوچستان میں حالات پر بریفنگ تھی آپ کو سننا چاہیے تھا  ، ساری جماعتوں کو پاکستان کی خاطر اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا Post Views: 1
    وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے معاملے پر ہماری ٹیمیں، سفارت کار وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں تاکہ خدشات کو مؤثر انداز سے حکام تک پہنچایا جائے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے...
    فرانسیسی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ممکنہ جنگ کے لیے شہریوں کو تیار کرنے کے لیے فرانسیسی خاندانوں کی آگاہی اور ذہنی تیاری کے لئے ایک کتابچہ تیار کر کے بھیجے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین تنازعہ کے دوران ہونیوالی حالیہ پیش رفت کی روشنی میں جرمن وزارت داخلہ نے اسکولوں کی انتظامیہ اور شہریوں کو ممکنہ جنگی منظر نامے کے لیے تیار رہنے کو کہا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق یورپی سرزمینوں پر روسی حملے کو ایک حقیقت پسندانہ منظر نامہ سمجھا جارہا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ممکنہ جنگ کے لیے خود کو تیار رکھیں اور ہنگامی سامان کا ذخیرہ کریں۔ وزارت نے اعلان کیا ہے کہ...
    ملک میں سست انٹرنیٹ کا معاملہ پھر قومی اسمبلی میں پہنچ گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سست انٹرنیٹ کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے .وزیر آئی ٹی کہتی ہیں کہ انٹرنیٹ پہلے سے تیز ہوا ہے.اگر انٹر نیٹ کی تیزی کا یہ حال ہے تو سست روی کا کیاحال ہوگا؟اس موقع پر  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بھی کہا کہ انٹرنیٹ کا دن بدن مزید برا حال ہورہا ہے ،جب تک تسلی بخش جواب نہیں آئے گا یہ سوال بار بار آتا رہے گا۔وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے اس معاملے پر اظہار خیال...
    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوسرے صوبوں سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ خوش آئند، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کا آئینی بینچ 14 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز ٹرائل ٹرنسفر کیس کی سماعت کرے گا، آئینی کمیٹی نے سماعت کے لیے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلے کے خلاف تمام درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنور اور جسٹس شکیل احمد پانچ رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ X کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ایونٹ میں 13امپائرز اور 7 میچ ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ 11 اپریل سے 18 مئی تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل احسن رضا، پال رائفل اور کمار دھرما سینا امپائرنگ کےفرائض انجام دیں گے۔ ان کے علاوہ الیکس واف اور کرس براؤن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہونگے۔ پاکستان سے علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی، راشد ریاض وقار بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یہ تمام پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائرز کا حصہ ہیں۔ پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز عبدالمقیت، ناصر حسین، طارق رشید اور ذوالفقار جان ...
    روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ مستقبل قریب میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مزید رابطے کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے آر آئی اے نووستی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے روس، چین اور ایران کے درمیان مشاورت کل ماسکو میں ہوگی۔ روسی ایوان صدر کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بھی پیر کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ مستقبل قریب میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مزید رابطے کیے جائیں گے۔ پیسکوف نے کہا کہ روس ایران کے ساتھ جوہری معاملے سمیت مسلسل مشاورت کر رہا ہے، مستقبل قریب میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں علی امین کے بیان پر گرما گرم بحث ہوئی اور ان کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے متعلق علی امین کے بیان پر اظہار تشویش کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے متعدد ارکان نے علی امین کے بیان پر اظہار ناراضی کیا گیا، اراکین نے کہا کہ اہم عہدے پر بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ بیان پارٹی کو نقصان کا سبب ہے۔عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا علی امین سے اختلاف ہوسکتا ہے، اسد ...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی، اساتذہ، وکلاء، طلباء برادری سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شریک ہوئے۔ کانفرنس میں پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، تحریک انصاف کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی، جماعت اسلامی پاکستان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب، اسلحہ برآمد گی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کی۔(جاری ہے) علی امین گنڈاپور کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائی کورٹ سے ضمانت پر ہیں، عدالت پہلے بریت کی درخواست سن لے اس کے لیے حاضری بھی ضروری نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔علی امین گنڈاپور کو آئندہ سماعت تک حاضر ہونے یا پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کرے گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا فائدہ بھی معیشت اور عوام کو منتقل کریں گے، اس حوالے سے آپشنز زیر غور ہیں ۔ پیر کو میری ٹائم کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں میری ٹائم سیکٹر جمود کا شکار رہا اور آگے نہیں بڑھ سکا، اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی گئی تھی جس نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جو حکومت کیلئے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔...
    لاہور کے علاقے مناواں میں عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے والے ملازم کو دکاندار کے بیٹے نے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مناواں میں عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکان ملازم پر مالک کے بیٹے نے بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے والد شہزاد کی مدعیت میں مناواں پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دکان مالک کے بیٹے اصغر نے عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ والد کے مطابق عبداللہ 9 سال سے دکان پر کام کررہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا۔ ایس پی کینٹ نے...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈی آئی خان کے علاقے ٹکواڑہ میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں اہم دہشت گرد شریں سمیت 9 خوارج کے جہنم واصل کیے جانے پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوتا ہے شریں جیسے سفاک دہشت گرد جو معصوم شہریوں اور ہمارے جوانوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانا پوری قوم کی آواز ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کیپٹن حسنین اختر شہید کے قاتل کو انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز...
    اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
    اسلام آباد: ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے انٹرپول سے سلور نوٹس کے اجراء کا فیصلہ کرلیا۔ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انٹرپول سے ارمغان کے خلاف سلور نوٹس کے اجرا کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرونِ ملک موجود اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی جن میں بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں اور سرمایہ کاری شامل ہوسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ارمغان کے مبینہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان واپس لانا ہے۔ سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں انٹرپول کے 193 رکن ممالک میں ارمغان کی...
    پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاوالدین، گجرات، جہلم، گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔پی ڈی ایم اے نے رواں ماہ درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول سے بڑھنے کی بھی...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جب کہ 8 اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے...
    عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ کے بعد 8 ماہ میں 5.4ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔ آئی ٹی، کمپیوٹراورٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ سے برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافے سے صرف فروری میں 709 ملین ڈالرکی...
    تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ کوہسار کے علاقے میں فرخ کھوکھر کے گارڈز کی گرفتاری کا معاملہ ،کوہسار پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا،کوہسار پولیس نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔سیکٹر سکس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ، متعدد افراد زیرِ گرفتار کر لئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد۔کارروائی کے دوران Lexus گاڑی بھی حراست میں لے لی گئی۔ایف آئی آر میں دفعہ 341، 506ii، 353، 186، 188، 148،149شامل ہیں۔
    سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کی ملاقات ہوئی ۔  تفصیلی ملاقات ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر شاہد شہزاد میر نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو آزاد جموں وکشمیر بینک کی کارکردگی، درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔  بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے شاہد شہزاد میر کو ہدایت کی کہ آزادجموں وکشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلائی جائیں اور اس سلسلے میں انہوں نے صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف...
    جیکب آباد میں رکن اسمبلی غالب ڈومکی سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جب تک قانون کی بالادستی مجرموں کا تعاقب اور سزا و جزا پر عملدرآمد نہ ہو، امن کا قیام ایک خواب رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک میں بدامنی اور موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث سندھ کے شہری مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔ معزز شخصیات پر قاتلانہ حملے بدامنی کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابقہ صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میر غالب حسین خان ڈومکی سے ملاقات کے موقع...
    پنجاب حکومت نے رواں برس پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں گندم کے کاشتکار مفت ٹریکٹرز اور لینڈلیولرز کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم کی کٹائی سے قبل جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں گندم کی ریکارڈ پیداوار پر پنجاب کے کسانوں کو حکومت کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں گندم کی آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہوگی، جبکہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گندم کی خریداری کرےگی۔ اجلاس میں فری مارکیٹ اور ڈی ریگولیشن کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں کسان گندم...
    سٹی 42 : پاکستان ریلوے کے ذیلی ادارے شعبہ پراکس سے 80 ملازمین کو اچانک نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا، جس کی وجہ سے دیگر ملازمین میں  مایوسی پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فارغ کیے جانے والے ملازمین میں  ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل، سپروائزر بکنگ آفس، بکنگ کلرک اور نائب قاصد ہیں، اس کے علاوہ ڈرائیور، اسسٹنٹ ریزرویشن کلرک، جونیئر کلرک، کمپیوٹر ٹیکنیکل سمیت دیگر کیٹیگری کے ملازم شامل ہیں۔ ’دنیا کی سب سے خوبصورت لکھائی‘طالبہ  کا تعلق کس ملک سے؟ فارغ ہونے والوں ملازمین میں زیادہ تر تعداد بکنگ کلرکس کی ہے جس میں  خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ نوکریوں سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق لاہور۔راولپنڈی  اور کراچی سے ہے، ملازمین...
    بیجنگ :  چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے لنگ جی نے امریکی  کاروباری اداروں کے گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیسلا، جی ای ہیلتھ کیئر اور میڈٹرونک سمیت 20 سے زائد امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پیر کے روز لنگ جی نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں،  چین کے  دروازے   ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وسیع سے وسیع تر ہو جائیں گے۔ چین کی وزارت تجارت، ہمیشہ کی طرح، قانون کے مطابق غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے جائز حقوق  و مفادات کا تحفظ کرے گی اور ان  کے مسائل کے حل کو   فعال طور پر فروغ دے...
    بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا  تھا  جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر  ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے  چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ  ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں   اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق  اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا  ہے  جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین  کے پختہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کی تائید کر دی ہے دونوں ججز نے سنگل بینچ کے مقدمات اچانک ڈویژن بینچ کو منتقل کرنے پر اظہارِ حیرانی کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے منتقل مقدمے پر جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشمتل ڈویژن بینچ نے سماعت کی جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ سنگل بینچ کا کیس ڈویژن بینچ میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان کو زرعی پیداوار کو بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کو کم کرنے کے لیے مائکروبیل ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی سخت ضرورت ہے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی پرنسپل سائنسدان ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی.(جاری ہے) مائکروبیل ٹیکنالوجیز مختلف ماحولیاتی کاموں جیسے کہ نامیاتی مواد کو توڑنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ، اور نائٹروجن فکسشن کے لیے مائکروجنزموں، بشمول بیکٹیریا، فنگس، اور طحالب کے استعمال کا حوالہ دیتے ہیں مٹی، پانی اور ہوا میں تعینات مائکروجنزموں کو کاربن کی تلاش، فروغ دینے...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں بڑا فیصلہ کرلیا گیا جس کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے اجرا کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سلور نوٹس کے ذریعے ارمغان کے بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی، سلور نوٹس کے اجرا کے بعد ارمغان کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس منجمد کروائے جا سکیں گے۔ ارمغان کا منی لانڈرنگ کا پیسہ پاکستان لانے کے لیئے بھی سلور نوٹس کے زریعے درخواست کی جائے گی، زرائع کے مطابق سلور نوٹس جاری ہونے کی صورت میں 193 ممالک میں ارمغان کے اثاثہ جات کی کھوج لگائی جا سکے گی۔
    پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں کے لئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت ہوئی ہے،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کی تائید کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ یہ تو کمیشن بنانے کی درخواست ہے21ٹیکس مقدمات بھی اس کے ساتھ ٹرانسفر کردیئے گئے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہ کیس سنگل بنچ کے پاس ہے اور تفصیل میں کیس سنا جا چکا ہے،قائم مقام چیف جسٹس کے آرڈر سے کیسز ڈویژن بنچ کو منتقل کئے گئے،کسی کو مخصوص اختیار سے متعلق معلوم ہے؟ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے عدالت...