پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پنجاب کے مختلف شہروں کے لئے 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
لاہور:وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں کے لئے 1500الیکٹرک بسیں چلانے کے پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دور دراز بڑے شہروں میں مرحلہ وار الیکٹرک بسوں پر مشتمل ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کیا جائے گا، اجلاس میں پہلے مرحلے میں 380 الیکٹرک بسوں کی خریداری کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، پہلے مرحلے میں لاہور اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
اجلاس میں سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ڈی جی خان سمیت چھ اضلاع میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اتفاق کیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ الیکٹرک بس سروس کے لئے اگلے جون تک کی ڈیڈلائن مقرر کر دی۔
فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ بس سروس شروع کی جائے گی، سمندری روڈ تا سرگودھا روڈ ریڈ بس سروس اور جڑانوالہ تا جھنگ روڈ اورنج بس سروس شروع کی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس کے ٹریک کے لئے پلان طلب کر لیا۔
اجلاس میں لاہور میں یلیو لائن الیکٹرک بس کے ٹریک کی پلاننگ کے لئے 15روز کی مہلت دی گئی جب کہ مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کے چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کے لیے پلان بھی طلب کر لیا۔
وزیر اعلیٰ نے لاہور میں جدید ترین ٹرانسپورٹ ٹاور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی منظوری بھی دی، اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، لاہور ہی نہیں، باقی شہروں کے عوام کا بھی جدید ٹرانسپورٹ سسٹم پر پورا حق ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ خواہش ہے کہ پنجاب کے ہر بڑے شہر میں شاندار اور جدید ترین بس سسٹم موجود ہو، ترقی کے سفر میں سب کو شریک کرنے کے لئے دیگر شہروں میں الیکٹرک بس چلائی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الیکٹرک بسیں پنجاب کے شہروں کے کے لئے
پڑھیں:
مریم نواز نے پنجاب میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دیدی
سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے 13 نئے سہولت بازاروں کے زیرتکمیل پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا جس کیلئے اگست کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے،ان پراجیکٹس کے تحت نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے، بہاولپور، اٹک اور مری میں بھی اضافی سہولت بازار قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
معروف قوال غلام فرید صابری کوبچھڑے 31 برس بیت گئے
وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو سہولت بازاروں کیلئے اراضی مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سہولت بازاروں کے قیام کا پلان بھی طلب کر لیاہے۔
مریم نواز نے سہولت بازاروں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دے دی، جس سے سہولت بازاروں میں بجلی کی لاگت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی، بجلی کی لاگت میں کمی کا فائدہ نرخوں میں کمی کر کے عوام تک پہنچایا جائے گا، سہولت بازاروں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے 69 کروڑ سے زائد فنڈز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
ریلوے ہیڈکوارٹر میں افسران کے درمیان جھگڑا، انکوائری شروع
وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم، مظفر گڑھ اور نارووال میں سہولت بازار کے قیام میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت بھی کر دی جبکہ رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کیلئے اراضی کی نشاندہی کا عمل جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہوگئی، ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم حسین
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سہولت بازار قائم کرنے کا مقصد کمزور اور متوسط طبقے کو اشیاء کم نرخوں پر فراہم کرنا ہے، قائد محمد نواز شریف کے ویژن کے تحت مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے