عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے والا ملازم دکاندار کے بیٹے کے تشدد سے جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور کے علاقے مناواں میں عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے والے ملازم کو دکاندار کے بیٹے نے بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مناواں میں عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے پر دکان ملازم پر مالک کے بیٹے نے بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں عبداللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کے والد شہزاد کی مدعیت میں مناواں پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ دکان مالک کے بیٹے اصغر نے عبداللہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق عبداللہ 9 سال سے دکان پر کام کررہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا۔
ایس پی کینٹ نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ انہوں نے والد کو انصاف کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بیٹے
پڑھیں:
فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
لاہور میں پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق خواتین اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی کے روز گلشن پارک میں تفریح کے لئے آئی ہوئی تھیں، جہاں ملزم وہاب اُن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کر رہا تھا۔
ملزم کو سمجھانے کے باوجود جب وہ نہ مانا تو فیملی نے 15 کال کی اور پھر اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم وہاب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن چوہدری اثر علی نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہرگز برداشت نہیں ہے۔