2025-03-22@16:08:19 GMT
تلاش کی گنتی: 6491

«عورت مارچ کی قیادت»:

(نئی خبر)
    اے ٹی سی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں مسلسل غیرحاضری پر پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسزکی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہراورفرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔جج طاہرعباس سِپرا نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
    وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی، کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان کیا اور نہ ہی بیان دیا  ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہوں و پنشن میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے، اس حوالے سے ان سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا ان کی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں غیرمعیاری زرعی بیج کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے امور پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں کیلے کے زرعی فضلے کا بہترین استعمال، پاکستانی سائنسدانوں کا کمال وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تمام سہولیات مہیا کرےگی۔ انہوں نے کہاکہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے ملک بھر سے نوجوان زرعی محقیقین کی خدمات حاصل کی جائیں،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سام سنگ گلیکسی کا نیا ماڈل ایف 16 پاکستان میں لانچ ہوگیا ہے جس میں صارفین کے لیے کئی پسندیدہ فیچرز متعارف کیے گئے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی ایف 16 کی قیمت پاکستان میں 47 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ موبائل فون 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ویریئنٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایف 16، 3 مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کا وزن صرف 217 گرام ہے جو اسے دوسرے موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ پورٹیبل بناتا ہے۔ سام سنگ کے اس ماڈل میں 50 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب ہے۔ اس موبائل فون کا اوکٹا کور پروسیسر اس...
    اسلام آباد : قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اورعسکری قیادت شریک ہوگی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کے نامزد نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے، ترجمان کاکہناہےکہ عسکری قیادت ملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اجلاس ان کیمرہ ہو گا، میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی، خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Post Views:...
    سال 2025 میں اسمارٹ فونز کی دنیا میں ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کی سبقت برقرار ہے۔ ابتدائی دو ماہ میں سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن کے بعد اب اس پوزیشن پر سام سنگ کا گلیکسی اے 56 موجود ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے: فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا موجود ہے۔ شیاؤمی 15 الٹرا تیسرے، شاؤمی ریڈمی نوٹ 14 ایس چوتھے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبر پر ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 55 ساتویں، نتھنگ فون (3 اے) آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو...
    خط کے مطابق میئر کراچی نے وفاقی حکومت سے شہری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی اپیل کی ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں تنگ جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے وفاق کی زمین موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی ترقیاتی پیکیج کے لیے خط لکھ دیا۔ میئر کراچی کے خط کے مطابق کراچی کی ترقی کے لیے وفاق سے 100 ارب روپے کے پیکیج کی سفارش کریں، شاہراہِ بھٹو سے نیشنل ہائی وے اور پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ خط کے مطابق ناردرن بائی پاس کی توسیع اور کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب...
    لندن: پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی۔ ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔ انہوں نے...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سنٹر دبئی کے زیر اہتمام رمضان سحری تقریب میں شرکت کی جس میں یو اے ای کی جانب سے سال 2025 کو” کمیونٹی ائیر ” قرار دینے کے تحت مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مختلف ممالک اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سفارت خانے کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے وژن سے متاثر ہوکر یو اے ای کے سال برائے کمیونٹی 2025 میں "عالمی برادریوں کی تشکیل اور استحکام ” کے عنوان سے ایک خصوصی پینل مباحثہ کیا گیا سفیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) قومی اسمبلی کوبتایا گیا ہے کہ 5برسوں میں برآمدات کو 60ارب ڈالر تک بڑھانے کامنصوبہ تیار کیا گیا ہے، برآمدات میں اضافہ اورتجارتی خسارہ میں کمی کیلئے وزارت تجارت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر ادارے اور محکمے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کوبحال کرناپاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بنگلہ دیش کوچاول کی برآمدات کاحجم 60ہزارٹن سے دولاکھ ٹن تک بڑھایا جا رہاہے۔ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سحرکامران کے سوال پر وزیرتجارت جام کمال خان نے ایوان کوبتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ...
    کوسٹاریکا(ویب ڈیسک )کرکٹر میتھیو براؤنلی نے کوسٹاریکا کیخلاف فاک لینڈ جزائر کیلئے ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کر کے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ میتھیو براؤنلی نے گواسیما میں کوسٹاریکا اور فاک لینڈ جزائر کے درمیان ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 10 مارچ 2025ء کو ڈیبیو کیا۔60سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد میتھیو براؤنلی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔ میتھیو براؤنلی نے اپنے پورے کیریئر میں اب تک 3 ٹی، 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور 3 اننگز میں 6 رنز بنائے ہیں۔اس دوران انہوں نے صرف 1 اوور کروایا ہے اور ابھی تک کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔ قبل ازیں...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانےکی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے، ملازمین کے الاؤنسز اور پےاسکیل پر نظرثانی کی تجویز بھی نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی اجلاس کو بتایا کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن بڑھانےکی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے البتہ ملازمین کےلیے ہائرنگ اور سیلنگ کی حد بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 سال کےدوران غیرملکی قرض اور واجبات...
    لودھراں(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف سیاستدان اور سابق اینکر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ اور حکیم شہزاد کی موجودہ بیوی دانیا شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتے ہوئے سنی جا سکتی ہیں: “مطلب آج فل عیاشی!” تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی جب رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جاری ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس بیان کو ناپسند کرتے ہوئے اسے مقدس مہینے کے تقدس کی پامالی قرار دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ رمضان میں تقویٰ، عبادات اور صبر کی تلقین کی جاتی ہے لیکن دانیا شاہ جیسے افراد اپنے غیر سنجیدہ بیانات سے اسلامی اقدار کو مجروح کر رہے...
    صدر آصف زرداری کا پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھانے کیلئے نیا فارمولا لانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ لاہور میں پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر آصف زرداری کی جانب سے صوبہ پنجاب میں زیادہ عہدیدار نامزد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کی پنجاب میں مقبولیت بڑھانے کا نیا فارمولا لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے تنظیم سازی پلان کے تحت بڑے شہروں میں ضلعی کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، نئے پلان کے اطلاق کی ابتدا لاہور سے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نئی تنظیم...
    وفاق دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیاسی بیان بازی سے گریز کرے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی بجائے سیاسی بیان بازی سے گریز کرے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے، گزشتہ تین دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے، بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گرد حملوں کو پسپا کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بہادر پولیس اور غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، عوام اور پولیس...
    سپریم کورٹ نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل...
    اکثر فلموں یا ٹی وی ڈراموں میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ملزمان سے ایک کمرے میں تفتیش کی جا رہی ہوتی ہے اور ملحقہ کمرے میں افسران لگ بھگ تاریک کمرے میں اس کا مشاہدہ شیشے کے ذریعے کر رہے ہوتے ہیں۔ ان کمروں کے درمیان اس مقصد کے لیے ٹو وے مرر لگا ہوتا ہے جس کے ایک جانب تو ملزم کو صرف آئینہ نظر آتا ہے جس میں وہ اپنا اور کمرے موجود اشیا کا عکس دیکھتا ہے مگر دوسرے کمرے میں وہ ایک عام شیشہ ہوتا ہے جس کے آر پار دیکھنا ممکن ہوتا ہے اور دوسرے کمرے میں لوگوں کی موجودگی کا ملزم کو علم نہیں ہوتا۔ مگر آخر ایسا...
    پاکستان تحریک انصاف کا نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا افغانستان سے دہشت گردی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی فرنٹ لائن پر ہے، اس لئے سب سے زیادہ نقصان یہاں ہورہا ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور عوام کی شہادتیں سب سے زیادہ ہیں، دہشت گردوں کا خیبر پختونخوا پولیس ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔ یہاں کے عوام اور پولیس...
    سندھ حکومت کی جانب سے نوکریوں کی تلاش کے لیے باضابطہ طور پر پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا جس کے ذریعے باصلاحیت افراد میرٹ کے مطابق مطلوبہ جاب حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے پورٹل سے متعلق اہم تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت کی گریڈ ایک سے 4 نوکریاں پورٹل کے ذریعے ہوں گی اور گریڈ 5 سے 15 کی نوکریاں بھی پورٹل کے ذریعے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی بھی اس پورٹل پر نوکری کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں میرٹ کی بنیاد پرپہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر نوکری ملے گی اور بغیر کسی فیس کے نوکری ملے گی صرف رجسٹرڈ کرنا پڑے گا۔ ’ڈاکٹر اور...
    سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی Afiniti کے سی ای او جیرومی کیپیلس (Jerome Kapelus) کی سربراہی میں 4 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے (Afiniti) کے پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا، کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی باصلاحیت افرادی قوت میں عالمی مارکیٹ میں مسابقتی بنیاد پر کام کرنے کی استعداد موجود ہے ۔  سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا  وزیراعظم نے Afiniti پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی صارفین کے لئے پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی، انہوں نے کہا کہ ملک...
    بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں قومی ادارہ شماریات کے ترجمان فو لنگ حوئی نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں چین کی قومی معیشت کے آپریشن پر بریفنگ دی۔ پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک صنعتی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا اور مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔سروس انڈسٹری کی ترقی کا رجحان نسبتا اچھا تھا ، اور قومی سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 5.6 فیصد اضافہ ہوا ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.4 فیصد...
    سپریم کورٹ نے ایک اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں آج سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا۔ فیصلے میں جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں۔ شادی کے بعد بھی بیٹا والد کا جانشین ہو سکتا ہے...
    — فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی ترقیاتی پیکیج کے لیے خط لکھ دیا۔میئر کراچی کے خط کے مطابق کراچی کی ترقی کے لیے وفاق سے 100 ارب روپے کے پیکیج کی سفارش کریں، شاہراہِ بھٹو سے نیشنل ہائی وے اور پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔خط کے مطابق ناردرن بائی پاس کی توسیع اور کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب روپے درکار ہیں، گٹر باغیچہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز کی تعمیر کا منصوبہ ہے، سفاری پارک کی توسیع کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔ اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہابمیئر کراچی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مقدمے سے بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا، عدالت نے آئس کیس سے ڈسچارج شہری کو پولیس میں بھرتی کیلئے اہل قرار دیدیا،خیبر پختونخواہ پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی،سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران سماعت عدالت نے کہا کہ بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے عدالت میں بتایا کہ ملزم پر 2021 میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت آئس کا مقدمہ درج تھا۔ ملزم کا کردار ایسا نہیں کہ اس...
    اسلام آباد: وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں، پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف وزارت نے سوالات کے تحریری جوابات پیش کیے۔ ایران کا پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن آنے کا بیان درست نہیں وزیر تجارت نے پاک ایران گیس پائپ لائن کے سلسلے میں اہم پالیسی بیان دیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن پہنچانے کا بیان درست نہیں،  ایران نے...
    نیب کی بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑی کارروائی، متعدد جائیدادیں اور اکاؤنٹس منجمد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نیب نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے متعدد مقدمات کی تحقیقات تیز کر دی ہیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری/گولف سٹی اور اسلام آباد میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی و کمرشل جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں بینک اکاؤنٹس اور گاڑیاں بھی منجمد کر دی گئی ہیں، تاکہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ ملک ریاض اور ان کے قریبی ساتھیوں...
    میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریات کی تبلیغ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے شوق سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خطابات سنتے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی میاں نواز شریف کی عوامی و سیاسی خدمات کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لاہور میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مصروفیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریات کی تبلیغ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بڑے شوق سے...
    بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات نیب میں زیر تفتیش ہیں، اس سلسلے میں نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری،گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر منزلہ رہائشی و تجارتی جائیدادوں کو سر بمہر جبکہ بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں اکاؤنٹس اور گاڑیوں كو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں، پاکستان سے مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں ملک ریاض کی مجرمانہ اعانت کے لیے اپنی رقوم دبئی منتقل کررہے ہیں۔ نیب حکام...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کو ایک مداح نے لائیو شو کے دوران شادی کی پیشکش کر کے سب کو حیران کر دیا یہ واقعہ حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران پیش آیا جہاں میکال ذوالفقار اداکارہ اور میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک تھے پروگرام میں گفتگو کے دوران ندا یاسر نے میکال کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق مختلف سوالات کیے اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی جاری تھا ایک خاتون مداح نے کال کرکے نہ صرف اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ میکال ذوالفقار کو شادی کی پیشکش بھی کر دی جس پر ندا یاسر حیران رہ گئیں ندا یاسر نے فوری طور پر کال...
    کراچی: نیوزی لینڈ سے ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ میں بولرز کی ناقص پرفارمنس پر احمد شہزاد نے تنقید کر ڈالی، انہوں نے شاداب خان کی شمولیت پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے تجربہ کار بولنگ لائن اَپ کے حریف ٹیم کی وکٹیں نہ لے پانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ہمارا تجربہ کار بولنگ اٹیک کسی بھی مرحلے پر کیوی بیٹرز کو دباؤ میں لانے میں کیونکر ناکام رہا، ہماری پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی لیکن ہم وکٹیں نہیں لے پائے، ہمارے تجربہ کار بولرز ان کے لیے کسی بھی مرحلے پر خطرہ ثابت نہیں ہوئے۔ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے شاداب کی شمولیت پر کہا کہ انھیں کس پرفارمنس کی...
    ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جس میں فائرنگ سے پولیس اہل کار کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بنوں کے تھانہ کینٹ کے علاقے ممش خیل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ Post Views: 1
    موجودہ دنیا میں مصنوعی ذہانت انسانوں کےلیے جہاں حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے وہاں ترقی پذیر ملکوں میں خوف و تجسس اور وسوسے بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ عوام کے ذہنوں میں یہ سوالات ابھر رہے ہیں کہ کیا ترقی پذیر ملکوں میں مصنوعی ذہانت کی وجہ سے عوام تو متاثر نہیں ہوں گے؟ کیا اُن کے روزگار پر تو فرق نہیں پڑے گا؟ کیا انسانوں کی اہمیت ختم تو نہیں ہوجائے گی؟ کیا انسان کہیں اجنبیت اور تنہائی کا شکار تو نہیں ہوجائیں گے ؟ کیا لیبر فورس کی جگہ روبوٹ تو نہیں لے لیں گے؟ کیا مصنوعی ذہانت دنیا کے انجام کا باعث تو نہیں بنے گی؟ وغیرہ وغیرہ۔ تیسری دنیا کے لوگوں کی یہ سوچ شروع ہی...
    — فائل فوٹو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 74 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے پر 23 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 9 دکانوں کو سیل بھی کر دیا ہے۔
    مقدونیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )یورپی ملک مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 60سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ 155 زخمی ہیں مرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان ہیں اور ان کی عمریں 14 سے 25 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں. شمالی مقدونیہ ماریجا تاسیوا کے شہر کوکانی کے پلس کلب میں اپنی بہن کے ساتھ گئی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا وہ ملک کی مشہور ہپ ہاپ جوڑی ڈی این کے کو دیکھ رہے تھے 19 سالہ لڑکی نے نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ہر کوئی چیخنے لگا اور باہر نکلو، باہر نکلو' کے نعرے لگانے لگے لوگوں نے آگ سے بچنے کی کوشش کی لیکن تقریبا 500 لوگوں کے لیے...
    معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ انہیں گلوکار کی سابقہ اہلیہ نہ کہا جائے کیونکہ ان کی طلاق ابھی باضابطہ طور پر نہیں ہوئی ہے۔ سائرہ بانو نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ شوہر سے الگ رہ رہی ہیں لیکن طلاق ابھی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ انہیں اے آر کی سابقہ ​​بیوی کے طور پر نہ پکارا جائے وہ اب بھی میاں بیوی ہیں۔ سائرہ نے مزید وضاحت کی کہ ان دونوں میں علیحدگی ان کی صحت کے مسائل کی وجہ سے ہوئی ہے۔ سائرہ بانو نے رحمان کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی اور زور دیا کہ...
    پاکستان کی سرزمین ایک بار پھر خون میں نہا گئی، معصوم مسافروں کی چیخیں خاموشی میں دفن ہو گئیں، اور دہشت گردی کا ایک اور بدنما داغ ہماری تاریخ کا حصہ بن گیا۔ سانحہ بولان ایک ایسا المیہ ہے جس نے دلوں کو چھلنی کر دیا، آنکھوں میں آنسو بھر دیئے اور قومی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ صرف چند جانوں کے ضیاع کا نہیں، بلکہ ایک اجتماعی دکھ اور افسوس کا عنوان ہے، جو بار بار ہمیں یہ سوال کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ آخر ہمارے پیارے وطن کو کس کی نظر لگ گئی ہے؟ وہ بدقسمت ٹرین، جو سینکڑوں مسافروں کو لے کر کوئٹہ سے روانہ ہوئی تھی، ہر کسی کے دل میں خوشی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز کے اداکار میکال ذوالفقار کو ان کی مداح نے لائیو شو میں شادی کی پیشکش کردی۔حال ہی میں معروف اداکار میکال ذوالفقار اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی چل رہا تھا، میکال کی ایک دیوانی مداح نے کال کر کے لائیو ٹی وی پر اداکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔ندا یاسر خاتون مداح کی اس پیشکش پر حیرت میں پڑگئیں اور کال کاٹ دی تاہم میکال قہقے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے۔ ندا نے جب میکال سے اس مداح کی بات پر ردعمل...
    کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے۔ میچ کے بعد قومی کپتان سلمان آغا نے تسلیم کیا کہ یہ ان کے لیے ایک مشکل دن تھا، لیکن ٹیم کو اس ناکامی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے میچ میں ٹیم بھرپور کم بیک کرے گی اور نیوزی لینڈ کی طرح نئی گیند کا مؤثر استعمال کرنے کی کوشش کرے گی۔ گزشتہ روز، نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے...
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایف آئی اے کے مطابق یہ گرفتاری بنی گالا اسلام آباد میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئی ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا اس کے علاوہ ملزم مختلف پلیٹ فارمز پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت میں مواد پھیلانے...
    پنجاب میں خشک موسم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں کل سے بادل چھانے کی توقع ہے تاہم بارش کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے دن کے اوقات میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی جبکہ رات کے وقت...
    لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نےلاوارث بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2025ء)وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں یمن میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں۔اس سے ایران کو انتباہ جاری کیا گیا ہے وہ بحیرہ احمر میں اس گروپ کی حمایت اور بحری جہازوں پر حملے بند کرے۔قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے امریکی ٹی وی کو بتایاکہ کو بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والے فضائی حملوں میں دراصل متعدد حوثی رہنمائوں کو نشانہ بنایا اور ہلاک کیا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے ایک اور بیان میں کہاکہ ہم نے انہیں زبردست طاقت سے نشانہ بنایا۔ ہم نے ایران کو خبردار کیا کہ بہت ہو چکا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یمن پر امریکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد امور بشمول پاکستان، چین، گجرات فسادات وغیرہ پر سوالات کے جواب دیے۔ کئی گھنٹے پر مشتمل اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارتی میڈیا میں گشت کررہے ہیں۔ بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے بھی اسے شائع کیا ہے۔ بھارت، پاکستان ماضی کو دفن کرکے مستقبل کے بارے میں سوچیں، نواز شریف وزیر اعظم مودی نے ایک سوال کے جواب میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بھارت کے خلاف مبینہ طور پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ مودی نے سرحد پار سے...
    مالے: مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیظو کی ہدایت پر عید الفطر کی تعطیلات میں غیرمعمولی توسیع کا اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت عوام کو پورا ہفتہ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملے گا۔ صدر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اگر یکم شوال 31 مارچ 2025 کو ہوتا ہے، تو سرکاری دفاتر 31 مارچ سے 3 اپریل تک بند رہیں گے۔ تاہم، اگر عید 30 مارچ کو ہوتی ہے، تو تعطیلات 30 مارچ سے 1 اپریل تک ہوتیں، لیکن صدر معیظو نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو 3 اپریل تک چھٹیاں دی جائیں گی، قطع نظر اس کے کہ عید کس دن ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ 4 اور 5 اپریل...
    کراچی: بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے اپنے اسٹائل کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ناموزوں قرار دے دیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تواتر سے 20 سے 30 اوورز کرانا ہوتے ہیں اور میں ایسا نہیں کر پاؤں گا، میں زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 اوورز کروا سکتا ہوں۔ ورون چکرورتی نے کہا کہ اگرچہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دلچسپی ہے لیکن میرا بولنگ کا انداز اس فارمیٹ کے لیے موزوں نہیں ہے، میں تقریباً میڈیم پیس پسند کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ انہوں نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کی بھارتی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور ایونٹ میں 9 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر کامیاب ترین بولر کا...
    لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔   ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا،  جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا  بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
    ویب ڈیسک:پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی نے سر اٹھا لیا ہے،امن کے دشمن، بزلانہ کارروائیوں میں ملوث ان عناصر کے خلاف ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  غیر ملکی سفارت کاروں، سیاست دانوں، معروف سکالرز نے متفقہ طور پر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف یک آواز ہونے کا عزم کیا ہے اور ریاست کے تمام ستونوں کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ متحد رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ اس لعنت کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں پاکستان کی مدد کی جا سکے۔ سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا  امور خارجہ کے ماہر  محمد مہدی کی جانب سے ان کی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ آپ کی آواز نہیں ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ آپ کافی نہیں ہیں۔ یہ کسی اور کے الفاظ اور اعمال ہیں جنہیں آپ نے اندرونی طور پر قبول کرلیا ہے۔ ایسے معاشرے میں جہاں شہادت کو اکثر محبت کا مترادف سمجھا جاتا ہے، آپ وہ ہیں جو واقعی بغیر زیادہ انحصار محسوس کیے اور شاید خود سے محبت کے ایک صحت مند احساس کے ساتھ محبت کرنے کے قابل ہیں۔ جیسے جیسے آپ اپنی زندگی میں گیئر تبدیل کرتے ہیں، یہ یقینی بنائیں کہ جب آپ اپنے آپ سے محبت کرنا جاری رکھتے ہیں، تو آپ دوسروں سے بھی محبت کرنا جاری رکھتے ہیں اور جب آپ دوسروں سے محبت...
    کراچی(نیوزڈیسک)ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔ اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26سے 35سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3لاکھ روپے برآمد...
    اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز...
    قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات نے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے نئی پیشگوئیاں کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرنومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا ، 29 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے اور عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گی۔ مصرکے قومی فلکیاتی ادارے نے مصرکے علاوہ دنیا کے 30 کے قریب شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، ان شہروں میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو شامل ہیں۔ دوسری جناب اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معروف دینی شخصیت مفتی عبدالباقی نورزئی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ مفتی عبدالباقی کو مسلح افراد نے ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور مفتی عبدالباقی نورزئی کے جسد خاکی کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس حوالے سے علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
    اسلام آباد(خبرنگارخصوصی ‘خبر نگار ‘نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ایڈوائس پر سپیکر قومی اسمبلی نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کر لیا ہے، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ ہو گا، جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹیکا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔ متعلقہ اراکان کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے، افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہے، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشتگردوں کی حراست میں نہیں ہے۔ مزمل شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیلئے حاضر ہوا ہوں۔ 22 سالہ مزمل نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید اور قتل کیا گیا، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا...
    ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر اور اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عثمان ججہ 2024ء میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر پزیرائی کرتے ہوئے نقد انعام اور شیلڈز سے نواز دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلر عثمان...
    ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں، مختلف ریاستوں میں طوفان نے درجنوں گھروں کو زمین بوس کر دیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ٹیکساس اور اوکلاہاما میں طوفان کے سبب جنگلات میں 100 مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 19 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ریاست لوزیانا میں ہوئیں، جہاں مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے، 3 اموات ریاست ٹیکساس میں ہوئیں، جہاں مٹی کے طوفان کے سبب گاڑی الٹ گئی۔ ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں، مختلف ریاستوں میں طوفان نے درجنوں گھروں کو زمین بوس کر دیا اور...
    فوٹو: فائل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے، اگر کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ریاست پاکستان ہر قسم کے وسائل مہیا کرے گی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایک جامع معاشی رستے پر ڈالنا ہے،  دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کےلیے قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہر...
    حکومت کے خلاف کب میدان میں آنا ہے؟ مولانا فضل الرحمان واضح اشارہ دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عندیہ بھی دیا کہ یک طرفہ فیصلے بند نہ کیے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔ صحافیوں سے بات چیت میں مولونا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے۔ جے یو آئی کے سربراہ کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا فیصلہ مشاورتی کونسل کے اجلاس میں ہوگا۔ انہوں نے بلوچستان کے حوالے سے گفتگو کرتے کہا کہ ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے نیو ٹاؤن کے علاقے کی کمرشل مارکیٹ میں گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما تانیہ گل کی گاڑی پر کی گئی۔ تانیہ گل فائرنگ میں محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے کی تحریری درخواست دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی ویڈیو کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ مزیدپڑھیں:وزیراعظم کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ
      علامتی تصویر۔ راولپنڈی کے نیو ٹاؤن کے علاقے کی کمرشل مارکیٹ میں گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ آزاد کشمیر کی سیاسی رہنما تانیہ گل کی گاڑی پر کی گئی۔ تانیہ گل فائرنگ میں محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو واقعے کی تحریری درخواست دے دی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے مقام پر سی سی ٹی وی ویڈیو کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ گرین پارٹی کی قیادت میں نئے بل کو ملک کی پارلیمانی اپوزیشن کے تمام اجزاء، بنیادی طور پر لیبر اور ماوری پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اسرائیل پر پابندی کا بل پیش کر دیا گیا، رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی سیاسی اپوزیشن پارلیمنٹ کے ایک بل پیش کرنے کے اقدام کی قیادت کر رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ جنگی جرائم کی وجہ سے صہیونی ریاست پر پابندیاں عائد کرنا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ گرین پارٹی کی قیادت میں نئے بل کو ملک کی پارلیمانی اپوزیشن کے تمام اجزاء،...
    اپنے بیان میں ڈی جی لیویز فورسز نے کہا کہ لیویز فورس دہشتگردی کا مقابلہ کریگی۔ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا، تو اسے فوری طور پر برطرف کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے کہا ہے کہ لیویز فورس دہشت گردوں کا مقابلہ کرے گی۔ شدت پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانی ہوگی۔ انہوں نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے۔ ڈی جی لیویز نے واضح کیا کہ اگر کوئی اہلکار اپنی ذمہ داری میں غفلت برتے گا یا دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا، تو...
    نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک، بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم 2013ء میں اس سے بدترین دہشتگردی کو شکست دے چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کی نرمی نے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے کا موقع دیا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمارے دشمن سی پیک، بلوچستان کی معدنیاتی ترقی کو روکنے کی مذموم کوشش...
    اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر پزیرائی کرتے ہوئے نقد انعام اور شیلڈز سے نواز دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے ہر افسر اور اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام اور شیلڈز سے نوازا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ عثمان ججہ 2024 میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے، ججہ گینگ متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے کشتی...
    لاہور: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں نمایاں ایک یا دو مہینوں کے لیے نہیں ہوگی بلکہ دیرپا ہوگی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹ خواجہ سعید اسپتال کو ایک ڈسپنسری سے اسپتال میں تبدیل کیا، یہ اسپتال علاقے کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی خاص ہدایت تھی کہ غریب افراد کے لیے آسانیوں کا باعث بنیں، یہاں روزانہ کی بنیاد پر افطاری کروائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم کی منسٹری دینے کے ساتھ حکم دیا کہ عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی تکلیف پیدا...
    ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شریک ہوں گے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا اسلام ٹائمز۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس 19 یا 20 مارچ کو متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ...
    لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آ سکی۔ شہریوں کو سستا بازاروں سے بھی زیادہ فائدہ نہ مل سکا، خریداروں نے حکومت سے مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ وحدت روڈ کے سہولت بازار میں آلو 50 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 45 سے 50 روپے کلو ہے، پیاز اور ٹماٹر دونوں جگہ بالترتیب 45 اور 55 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سیب سہولت بازار میں 280 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 250 روپے کلو، کیلا سہولت بازار میں 250 روپے درجن جبکہ...
    حلہ نور پارک میں پسند کی شادی سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا. پولیس غلہ منڈی نے مقدمہ ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ لاش کو پورسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاوس منتقل کر دیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق 19 سالہ علیشبا اپنے کزن کے گھر رکشے پر پہنچی ہی تھی کہ گھر کے باہر عمران نامی لڑکے نے گولی مار دی.لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا .لیکن وہ دم توڑ گئی۔ملزم عمران لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے...
    وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری نے ملاقات کی.جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  بھی کیا گیا۔ملاقات کے دوران عون چوہدری نے وزیراعظم کو اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیراعظم نے عون چوہدری کو وزارت کے متعلق ٹاسک دیا، جس کے جواب میں عون چوہدری نے وزیراعظم کو ٹاسک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں عون چوہدری کے ساتھ معروف کاروباری شخصیت میاں احسن بھی موجود تھے۔
    وفاقی حکومت نے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کیے ہیں، جس کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے، آئی بی اور ایف بی آر کی جانب سے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کارروائیوں کے باعث چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت کم ہو کر 165 سے 170 روپے کلو کے درمیان آگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی 180 روپے فی کلو فروخت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کارروائیاں چینی کے جعلی خریداروں، بینک اکاؤنٹس اور فروخت ریکارڈ حاصل کر...
    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے معروف کافی کمپنی اسٹاربکس کو 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاربکس لوگو کا غیرقانونی استعمال لاہور کے کیفے کو کتنا مہنگا پڑا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رقم ایک ڈیلیوری بوائے مائیکل گارشیا کو ادا کی جائے گی جو سٹاربکس کا فوڈ پیکیج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گئے تھے۔ یہ حادثہ 8 فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مائیکل گارشیا نے لاس اینجلس میں ایک اسٹاربکس ڈرائیو تھرو سے آرڈر اٹھایا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسٹاربکس کی آٹومیٹک کافی مشین گرم مشروبات کو کنٹینر میں اچھی طرح سے پیک کرنے میں ناکام...
    واشنگٹن : امریکہ کے وسطی مغربی اور جنوبی علاقوں کی 8 ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد طوفان آئے ہیں، خراب موسمی حالات کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اتوار کے روز امر یکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اب تک، امریکہ میں وسطی مغرب سے جنوب تک خراب موسم کی 500 سے زیادہ رپورٹس درج کی گئی ہیں، جن میں طوفان، تباہ کن ہوائیں اور بڑے اولے شامل ہیں۔ریاست مسیسپی، الاباما، لوئزیانا، ٹینیسی اور جارجیا کے کچھ علاقوں میں طوفان کے انتباہات اب بھی جاری ہیں۔ مسیسپی کے مقامی پولیس چیف کے مطابق، ریاست میں آنے والے طوفان کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے...
        واشنگٹن: امریکی اسپیس ایکسپلوریشن ٹیکنالوجی کارپوریشن (اسپیس ایکس) کا “ڈریگن” خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے اتوار کے روزڈاکنگ ہو گئ۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کے اس مشن میں چار خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک پہنچانا اورخلا میں پھنسے ہوئے خلابازبچ ولمور اور سنی ولیمز کو واپس زمین پر لانا ہے۔ اسپیس ایکس خلائی جہاز کو 14 مارچ کو امریکی ریاست ٹیکساس سے لانچ کیا گیا اورمشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق 16 مارچ کی صبح صفر بجکر پانچ منٹ پر کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ڈاک کیا گیا ۔ یاد رہے کہ 5 جون ، 2024 کو ،...
    دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر سندھ میں احتجاج شدت اختیار کر گیا،.مختلف شہروں میں عوامی ریلیاں نکالی گئیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی طاقتور حلقوں اور وفاق کو عوامی طاقت سے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پیپلز پارٹی نے ”دریائے سندھ پر کینال نامنظور“ کا نیا نعرہ اپنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو 27 دسمبر کے جلسے سے بھی زیادہ بڑی تعداد میں جمع ہونے کی ہدایت کی ہے۔ جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو کینال منصوبے کے خلاف پارٹی کی پالیسی واضح کریں...
    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سابق گورنر سندھ نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کی کہ میری پہچان پاکستان ان سے مکمل تعاون کرے گی، ہماری پارٹی متحد پاکستان کیلئے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیئے۔ عشرت العباد نے ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں کیا، جو کراچی میں عوام پاکستان پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں، بطور رہنما ہمیں تفرقہ بازی کی سیاست سے بالاتر ہونا چاہیئے۔ سابق گورنر سندھ...
    کراچی میں نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بتانے سے قاصر ہیں کہ 6 کینالوں کا مسئلہ کیا ہے، اس معاملے پر سندھ میں احتجاج جاری ہے، کینالوں کے معاملے کے لیے سی سی آئی کا فورم ہے، معاہدے کے تحت کوئی کسی کا پانی نہیں لے سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عدالتوں میں انصاف کی پامالی ہوتی، نہ تو میڈیا اور  نہ ہی سیاست آزاد ہے۔ کراچی میں اپنی نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر...
    مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام -مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان نے کہا کہ مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی اینویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔ اس میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مارچ 2025ء) ’’بدعنوانی قاتل ہے،‘‘ کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں بلغراد میں ہفتے کو مظاہرین کا تاریخی مظاہرہ ہوا۔ مبصرین کے اندازوں کے مطابق 275,000 سے 325,000 کے درمیان مظاہرین سربیا کے دارالحکومت میں جمع ہوئے۔ وزارت داخلہ کا تاہم دعویٰ ہے کہ شرکاء کی تعداد 107,000 تھی۔ بلقان کی ریاست سربیا کی تاریخ کا غالباً یہ سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ جس میں 'نئے سربیا‘‘ کا مطالبہ کرنے کے لیے پورے ملک سے لوگ بلغراد پہنچے۔ کسان، طلباء اور دیگر شہری شانہ بشانہ بلغراد کی سڑکوں پر ملک میں پائی جانے والی کرپشن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ سربیا کے میڈیا کی ڈرون فوٹیج میں بلغراد کے مرکز...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔  وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی،انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی  وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ مزید پڑھیں؛ نوشکی میں بس کے قریب دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس...
    پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلانے پر وزیراعظم کی مشاورت جاری ہے جس میں اعلی عسکری قیادت اور انٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس بدھ یا جمعرات کو متوقع ہے، ذرائع  نے کہا کہ اعلی عسکری قیادت اور اینٹلی جنس اداروں کے سربراہ بھی شرکت کرینگے، پورے ہاؤس کو سلامتی کمیٹی میں تبدیل کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز کو دعوت دی جائے گی،  اعلی عسکری قیادت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑھتی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں تیزی لانے سے متعلق فیصلے ہونگے، اجلاس کی صدارت...
    دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وی لاگر جنید خان موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہارگیا۔ اپنی سلو موشن اور روبوٹک اسٹائل ڈانس ویڈیوزکیلئے مشہور وی لاگر 32 سالہ جنید خا ن کیرالہ کے ملاپور میں حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق بھارتی وی لاگر کی موٹر سائیکل ریت کے ٹیلے سے ٹکرانے کے باعث حادثے کا شکار ہوئیجس میں انہیں سر پر چوٹیں آئیں ۔حادثے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وی لاگر کی موت پر فلم ساز کمار سیدھرن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ واقعی ایک حادثہ تھا؟ یہ موت انتہائی مشکوک ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی میں تبدیل کرکے بند کمرہ مشترکہ اجلاس بلانے پر مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ کو مدعو کیا جائے گا۔ وفاقی وزراء سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ عسکری قیادت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی وجوہات پر بریفنگ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں  لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کو پارلیمانی قومی سلامتی...
    امریکہ کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکہ کے وسطی مغربی اور جنوبی علاقوں کی 8 ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد طوفان آئے ہیں، خراب موسمی حالات کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اتوار کے روز امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اب تک، امریکہ میں وسطی مغرب سے جنوب تک خراب موسم کی 500 سے زیادہ رپورٹس درج کی گئی ہیں، جن میں طوفان، تباہ کن ہوائیں اور بڑے اولے شامل ہیں۔ریاست مسیسپی، الاباما، لوئزیانا، ٹینیسی اور جارجیا کے کچھ علاقوں میں طوفان کے انتباہات اب بھی جاری ہیں۔ مسیسپی کے مقامی پولیس چیف...
    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر انسانی اسمگلنگ کا کالا دھندا ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔  وزیراعظم شہبازشریف نے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر افسران کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کئی بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کے ذمے دار ہیں، مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ ڈوبے اور اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، انسانی جانوں پر اس سے بڑا ظلم نہیں ہوسکتا۔شہباز شریف کا کہنا تھا ججا گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کی سرکوبی...