امریکا کی معروف کافی کمپنی پر کروڑوں ڈالر جرمانہ کیوں ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے معروف کافی کمپنی اسٹاربکس کو 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹاربکس لوگو کا غیرقانونی استعمال لاہور کے کیفے کو کتنا مہنگا پڑا؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رقم ایک ڈیلیوری بوائے مائیکل گارشیا کو ادا کی جائے گی جو سٹاربکس کا فوڈ پیکیج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گئے تھے۔
یہ حادثہ 8 فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مائیکل گارشیا نے لاس اینجلس میں ایک اسٹاربکس ڈرائیو تھرو سے آرڈر اٹھایا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسٹاربکس کی آٹومیٹک کافی مشین گرم مشروبات کو کنٹینر میں اچھی طرح سے پیک کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں بائیکاٹ، میکڈونلڈز اور اسٹاربکس سمیت امریکی کمپنیوں کو لاکھوں ڈالرز کا نقصان
اس حادثے کی وجہ سے مائیکل گارشیا کا جسم تیسرے درجے تک جل گیا تھا، ان کا اعصابی نظام بری طرح سے متاثر ہوا تھا اور اس کا جسم بری طرح سے بگڑ گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹار باکس امریکا جرمانہ کافی کمپنی لاس اینجلس مائیکل گارشیا ہرجانہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹار باکس امریکا کافی کمپنی لاس اینجلس
پڑھیں:
چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی
امریکی کمپنی اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کے پاس اب اپنے ڈیفالٹ ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے لیے ایک نیا آپشن ہے، کیونکہ چیٹ جی پی ٹی ایپ کا تازہ ترین بیٹا ورژن اسے گوگل کے جیمنی کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیٹ جی پی ٹی کے پس پردہ اے آئی ٹیکنالوجی بنانے کے لیے پانی کا بےتحاشہ استعمال کیوں کیا گیا؟
اوپن اے آئی کی طرف سے یہ اپ ڈیٹ صارفین کو چیٹ بوٹ کو براہِ راست اپنی ڈیوائس کی بنیادی فعالیت میں ضم کرنے کے قابل بناتی ہے۔
یہ تبدیلی کرکے اینڈرائیڈ صارفین چیٹ جی پی ٹی کو فعال کر سکتے ہیں۔ اور روایتی تھری بٹن والے نیویگیشن بار استعمال کرنے والے ہوم بٹن کو پکڑ کر چیٹ بوٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل اوپن اے آئی نے اپنی چیٹ جی پی ٹی سروس کا ایک نیا وائس بیسڈ ورژن متعارف کرایا تھا، جس سے صارفین فون پر مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ کے ساتھ آواز کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اوپن اے آئی کمپنی، نیوکلیئر فیوژن پاور پلانٹ کیوں بنا رہی ہے؟
امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے تیار کردہ چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، اور اب ہر شعبے میں اس کا استعمال ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینڈرائیڈ صارفین چیٹ جی پی ٹی نئی سہولت وی نیوز