لاہور کی اوپن مارکیٹ میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی نہ آ سکی۔

شہریوں کو سستا بازاروں سے بھی زیادہ فائدہ نہ مل سکا، خریداروں نے حکومت سے مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نصف رمضان المبارک گزرنے کے باوجود سہولت بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

وحدت روڈ کے سہولت بازار میں آلو 50 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 45 سے 50 روپے کلو ہے، پیاز اور ٹماٹر دونوں جگہ بالترتیب 45 اور 55 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

سیب سہولت بازار میں 280 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 250 روپے کلو، کیلا سہولت بازار میں 250 روپے درجن جبکہ عام مارکیٹ میں 200 روپے درجن ہے۔

سہولت بازاروں میں چینی اور چکن کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے، چکن 575 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 595 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

عام مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 720 جبکہ بون لیس ایک ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح چینی کی قیمت سہولت بازار میں 130 روپے جبکہ عام مارکیٹ میں 170 روپے فی کلو ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کمی کرنی چاہیے تاکہ رمضان میں عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سہولت بازار میں کی قیمتوں میں

پڑھیں:

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 68 ہزار 947 روپے ہے۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 2984 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت گزشتہ روز 4700 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہچی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، غریب عوام رُل گئے
  • پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ
  • لاہور چڑیا گھر میں نایاب نسل کے جمیزبوک ہرن سمیت نیالا ہرنوں کے نوزائیدہ بچے جاں بحق
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ، بجلی کی قیمت میں بڑے ریلیف کی تیاری
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
  • چینی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے فی کلو کمی
  • پیٹرول پمپز پر الیکٹرک وہیکلز کو چارجنگ کی سہولت ہونی چاہیے: لاہور ہائیکورٹ کی تجویز
  • امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • چینی کی قیمتوں میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ،پریشان کن خبر آ گئی