Express News:
2025-03-19@19:32:25 GMT

ورون چکرورتی نے ٹیسٹ کرکٹ میں عدم دلچسپی کی وجہ بتا دی

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

کراچی:

بھارتی اسپنر ورون چکرورتی نے اپنے اسٹائل کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ناموزوں قرار دے دیا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تواتر سے 20 سے 30 اوورز کرانا ہوتے ہیں اور میں ایسا نہیں کر پاؤں گا، میں زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 اوورز کروا سکتا ہوں۔

ورون چکرورتی نے کہا کہ اگرچہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی دلچسپی ہے لیکن میرا بولنگ کا انداز اس فارمیٹ کے لیے موزوں نہیں ہے، میں تقریباً میڈیم پیس پسند کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ انہوں نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی کی بھارتی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور ایونٹ میں 9 وکٹیں لے کر مشترکہ طور پر کامیاب ترین بولر کا اعزاز پایا تھا۔

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو دبئی اسٹیڈیم میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ

پڑھیں:

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور جاری، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی

لاہور (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی کی گئی۔

ہاکی سٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی، شائقین نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں، پی ایس ایل کی ٹرافی 29 مارچ تک 11 شہروں کا سفر کرے گی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میٹنگ کم، پریزنٹیشن زیادہ تھی، علی امین گنڈاپور
  • وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے انفرااسٹرکچر میں دلچسپی نہیں رکھتے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • شاہد آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید
  • چیمپئنز ٹرافی میں کوئی نقصان ہوایا نہیں ؟ پی سی بی کا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ردِ عمل آگیا
  • اسپتال میں ٹیسٹ کے عوض رشوت لینے کا انکشاف
  • چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو نقصان ہوا، بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ
  • مقدونیہ نائٹ کلب میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 60سے تجاوزکرگئی
  • پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ٹور جاری، کراچی کے بعد لاہور میں رونمائی
  • جیسن گلیسپی صحیح تھے