اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سام سنگ گلیکسی کا نیا ماڈل ایف 16 پاکستان میں لانچ ہوگیا ہے جس میں صارفین کے لیے کئی پسندیدہ فیچرز متعارف کیے گئے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایف 16 کی قیمت پاکستان میں 47 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ یہ موبائل فون 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ویریئنٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایف 16، 3 مختلف رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کا وزن صرف 217 گرام ہے جو اسے دوسرے موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ پورٹیبل بناتا ہے۔

سام سنگ کے اس ماڈل میں 50 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ اور 13 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ نصب ہے۔ اس موبائل فون کا اوکٹا کور پروسیسر اس کی ہموار کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایف 16 کی اسکرین 1080 بائی 2340 پکسلز تک کا ریزولوشن ڈسپلے رکھتی ہے جبکہ اس کا سائز 6.

6 انچ ہے۔ اس موبائل کی بیٹری کی گنجائش 6000 ایم اے ایچ ہے۔

اس موبائل فون نے اپنے بہتر کیمرہ سیٹ اپ، اسکرین سائز، بیٹری، اسٹوریج اور کم قیمت کی بدولت کم عرصے میں ہی پاکستان میں مقبول ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب میں طلبا و طالبات کے لیے عیدالفطر کی 17 چھٹیاں، سرکاری ملازمین کو کتنی ہوں گی؟

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی

پڑھیں:

فیسبک میں اسٹوریز کے ذریعے پیسے کمانے کا فیچر متعارف

فیسبک نے اپنے صارفین کے لیے اسٹوری پر ویڈیو یا فوٹو شیئر کرکے پیسے کمانے کا فیچر متعارف کردیا ہے۔

اس فیچر سے فیسبک کے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو پہلے ہی سے کانٹنٹ مانیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین وہ مواد بھی اسٹوری پر شیئر کرکے ویوز کے حساب سے پیسے کماسکتے ہیں جو انہوں نے انہوں نے ٹائم لائن پر پوسٹ کیا ہو۔

یہ بھی پڑھیے: میٹا نے واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور میسنجر کے لیے نیا اے آئی اسسٹنٹ متعارف کروا دیا

فیسبک کی اس نئی سہولت کا مقصد صارفین کے ذریعے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد میں اضافہ کرنا، اسے نئے صارفین کے لیے پرکشش بنانا اور امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کی صورت میں اس کی جگہ لینا ہے۔

واضح رہے کہ یہ نیا فیچر دنیا بھر کے فیسبک صارفین کے لیے دستیاب کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Facebook Instagram META اسٹوری انسٹاگرام فیسبک

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • پاکستان تحریک انصاف کا نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا اعلان
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کا اضافہ
  • فیسبک میں اسٹوریز کے ذریعے پیسے کمانے کا فیچر متعارف
  • احسن اقبال نے لاہور الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح کردیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
  • امریکی پابندیوں کیوجہ سے پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • چیٹ جی پی ٹی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی
  • چینی کی قیمت، پیداوار اور برآمدات