بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات نیب میں زیر تفتیش ہیں، اس سلسلے میں نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری،گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر منزلہ رہائشی و تجارتی جائیدادوں کو سر بمہر جبکہ بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں اکاؤنٹس اور گاڑیوں كو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں، پاکستان سے مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں ملک ریاض کی مجرمانہ اعانت کے لیے اپنی رقوم دبئی منتقل کررہے ہیں۔

نیب حکام کے مطابق ملک ریاض اور اس کے حواریوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے بھی مضبوط شواہد نیب کے پاس موجود ہیں، پاکستان  سے اس پروجیکٹ کے لیے کوئی بھی رقم منی لانڈرنگ تصور کرتے ہوئے مذکوره عناصر کیخلاف بلاتفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

نیب کی جانب سے عوام کومطلع کیا جاتاہےکہ وہ بحریہ ٹاؤن کی ہرقسم کی پرکشش ترغیب کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جمع پونجی کا تحفظ کریں، نیب نے مفرور ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے بھی بھرپور کاروائی کا آغاز کردیاگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بحریہ ٹاؤن پاکستان دبئی پروجیکٹ منی لانڈرنگ نیب نیو گولف سٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بحریہ ٹاؤن پاکستان دبئی پروجیکٹ منی لانڈرنگ بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے لیے

پڑھیں:

طورخم سرحد پرکشیدگی، تجارتی گزرگاہ 23 ویں روز بھی بند

خیبر(ڈیلی پاکستان آن لائن )طورخم سرحد پر کشیدگی کے باعث تجارتی گزر گاہ آج 23 ویں روز بھی بند ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طورخم سرحد سے تجارتی گزرگاہ کے علاوہ پیدل آمدورفت بھی معطل ہے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ تجارتی گزرگاہ کی بندش سے یومیہ اوسطاً 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔
ادھر جرگہ ممبر کے مطابق پاک افغان جرگہ کی کوششوں سے فائر بندی کا معاہدہ برقرار ہے، جرگہ مذاکرات کی بحالی کے لئے افغان جرگہ قیادت سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راہداری طورخم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث تین ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بند ہے، پاک افغان شاہراہ پر مال سے لدی گاڑیاں مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سالانہ تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے کم ہو کر ڈیڑھ ارب ڈالر تک آگیا ہے۔

امریکا کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے کے ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نیب کی بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑی کارروائی، متعدد جائیدادیں اور اکاؤنٹس منجمد
  • عید الفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
  • ملک ریاض احمد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے متعدد مقدمات زیر تفتیش ہیں ،نیب
  • عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی:شرجیل میمن 
  • پاکستان پیپلزپارٹی کاتنظیم سازی کانیا پلان
  • سانحہ جعفر ایکسپریس: اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالا سے گرفتار
  • طورخم سرحد پر تجارتی گزرگاہ 23 ویں روز بھی بند
  • طورخم سرحد پرکشیدگی، تجارتی گزرگاہ 23 ویں روز بھی بند
  • چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم