امریکہ کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
امریکہ کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن :
امریکہ کے وسطی مغربی اور جنوبی علاقوں کی 8 ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد طوفان آئے ہیں، خراب موسمی حالات کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔
اتوار کے روز امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اب تک، امریکہ میں وسطی مغرب سے جنوب تک خراب موسم کی 500 سے زیادہ رپورٹس درج کی گئی ہیں، جن میں طوفان، تباہ کن ہوائیں اور بڑے اولے شامل ہیں۔ریاست مسیسپی، الاباما، لوئزیانا، ٹینیسی اور جارجیا کے کچھ علاقوں میں طوفان کے انتباہات اب بھی جاری ہیں۔
مسیسپی کے مقامی پولیس چیف کے مطابق، ریاست میں آنے والے طوفان کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق، 15 تاریخ کی شام تک، امریکہ کی متعدد ریاستوں میں آنے والے ان انتہائی موسمی واقعات کے باعث کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افراد ہلاک ہو ریاستوں میں طوفان کے کے باعث
پڑھیں:
امریکہ طوفانی بگولوں سے تباہی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، 33 افراد ہلاک
امریکہ(اوصاف نیوز) طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست میزوری میں 11 ، کنساس اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ کنساس میں ہائی وے پر آندھی کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوکلاہوما میں 130 سے زائد مقامات پر آگ لگ گئی۔ متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 36 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔حکام نے ریاست اوکلاہوما اور جارجیا میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئےمزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی ہے۔