2025-03-16@04:11:22 GMT
تلاش کی گنتی: 1033

«شپ بلڈنگ»:

(نئی خبر)
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امریکہ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کے برخلاف بیان نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں غزہ سے متعلق اپنا ایک غیر متوقع منصوبہ پیش کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ترقیاتی کاموں اور بحالی کے نام پر غزہ پر قبضہ اور فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ پر طویل مدتی قبضے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جس کی قیادت امریکہ کرے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ غزہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کو حل کرنے میں لیڈ کرنا چاہیے۔ بریتھ پاکستان انٹرنیشنل کلائمیٹ چینج کانفرنس آج دوسر ے روز بھی جاری ہے، کانفرنس سے ورلڈ بینک، اقوام متحدہ، حکومتی لیڈران، سیاسی نمائندوں اور جوڈیشری سے منسلک لوگوں نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے نمائندہ ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی جی ڈی پی کا سالانہ 9 فیصد نقصان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کررہا ہے جبکہ اپنی جی ڈی پی کا 6 فیصد نقصان اربن ٹرانسپورٹ کی وجہ سے برداشت کررہا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں غریب لوگوں کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایران کے خلاف پہلی مرتبہ عائد کی گئی ہیں، جن میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔ ان پابندیوں کے تحت ایران میں پہلے ہی عائد پابندیوں سے متاثر کمپنیوں، افراد، جہازوں اور تجارتی اداروں پر مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے تیل نیٹ ورک کو نشانہ بنانا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے الزام لگایا ہے کہ ایران اپنے تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائلز اور...
    کولاج بشکریہ انسٹاگرام  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں منعقد کی گئی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تقریب کے دوران پہلی میز پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ براجمان ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں سابق وزیرِ داخلہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کر کے خوشی ہوئی، تقریب کے دوران صدر کی افتتاحی تقریر سننے اور میں نے اختتام پر تقریر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی...
    امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں، واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ایران پر پہلی مرتبہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے ان پابندیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدامات ان کمپنیوں، بحری جہازوں اور افراد پر لاگو کیے گئے ہیں جو پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اداروں سے منسلک ہیں۔ مزید پڑھیں: ایران کی فلسطینیوں کی نقل مکانی سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کی مذمت سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی امریکا ایسے اقدامات کرتا...
    لاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے کمسن بچے کو تحویل میں لے لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ کے مطابق بچے کی بہترین دیکھ بھال کی جائے گی۔ بیورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کو تعلیم، خوراک، رہائش اور دیگر تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت (انٹرنیشنل کریمنل کورٹ) پر پابندیاں عائد کر دیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکا اور اسرائیل کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے صدارتی حکم نامے...
    ڈیجیٹل ٹرک واشنگٹن میں نیشنل مال، کیپیٹل ہل، واشنگٹن مونومنٹ، وائٹ ہاوس، عجائب گھروں اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے سفارت خانوں جیسے اہم مقامات کے اطراف میں چلائے گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم (ڈبلیو کے اے ایف) نے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کے موقع پر واشنگٹن میں ڈیجیٹل ٹرکوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں مہم چلائی۔ مہم کے دوران ٹرکوں پر نصب الیکٹرانک سکرینوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں پیغامات چلائے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹرکوں کی الیکٹرانک اسکرینوں پر “بھارتی فورسز کشمیر سے نکل جاﺅ، کوئی انصاف نہیں، امن نہیں، آزادی سب کے لیے، کشمیر کیلئے بھی، بھارت کشمیر...
    امریکی عوام کی شامت ِ اعمال کے نتیجے میں امریکا کے صدر منتخب ہونے والے خبیث الفطرت، بدنہاد، بدطینت، بدزبان، بدقماش، بدعنوان، بدکردار اور پست فطرت ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے منصب کا حلف اٹھانے سے پیش تر ہی مختلف معاملات پر جس بے تکے اور بے سروپا انداز میں لن ترانیوں یاوہ گوئی اور ہرزہ سرائیوں کا ایک مضحکہ خیز سلسلہ شروع ہوگیا تھا اس میں اب عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد مزید شدت اور حدت آگئی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑبولے پن پر مبنی بے سروپا بیانات کی وجہ سے تمام اہل دنیا نہ صرف حیران ہیں بلکہ پریشان بھی ہیں۔ ان کی رائے میں صدر ٹرمپ کی اپنے پڑوسی ممالک سمیت دنیا بھر کے ہر...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی پر قبضے کے اعلان کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کا جبری انخلا قبول نہیں۔فلسطین کا خطہ یہودیوں کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا مسکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی یہودیوں کو امریکہ میں آباد کر لیں۔ فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔حکومت پاکستان غزہ میں انسانی زندگی کی تعمیر نو کے...
    ٭اے ڈی عاصم صدیقی اور بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب ناجائز تعمیرات کی رکھوالی پر مامور ٭بلاک 2 Cپلاٹ 9/8پرمنہدم کی جانے والی خطرناک عمارت کی ازسرنو تعمیر شروع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح اے ڈی عاصم صدیقی اور بی آئی اورنگزیب ناجائز تعمیرات کی رکھوالی پر مامور ہیں۔خطیر رقم بٹورنے کے بعد لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے بیٹر مافیا کو غیر قانونی امور پر چھوٹ دی جا رہی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 2بلاک C پلاٹ نمبر 9/8 پر جاری چھٹی منزل کی تعمیر پر گزشتہ دنوں نمائشی توڑ پھوڑ کرنے کے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت کے ادارے وائزل ویز ری ہیبلی ٹیشن اینڈ سلولرنرز سینٹر کو ورلڈ اسکول سمٹ منعقدہ ملائیشیامیں دنیا بھر سے چھ ہزار اسکولوں میں سے نیو ایرا اسکول سسٹم کیٹیگری 2025میں بہترین اسکول کے ایوارڈ اوراعزازی سند سے نواز ا گیا۔ یہ ایوارڈ وائزل ویز کے بانی وپروجیکٹ ڈائریکٹر محمد رفیع میمن نے ورلڈ اسکول سمٹ کے موقع پر وصول کیا۔
    دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئےچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے۔ دعائیہ ناشتے کی تقریب بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔ تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔ بلاول بھٹو اس اہم ناشتے کی تقریب میں...
    وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر آئی سی سی پر پابندی کے حکم نامے پر آج دستخط کریں گے، امریکی صدر امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آئی سی سی پر پابندی کے حکم نامے پر آج دستخط کریں گے، ٹرمپ امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندی لگا رہے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فیصلے سے آئی سی سی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پر مالیاتی...
    GUJRANAWALA: خواجہ سرا کی تحویل میں کمسن بچے پر تشدد اور استحصال کے معاملے کا چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا، بچے کو تحویل میں لے کر خواجہ سرا کے خلاف ایف آئی درج کروا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ نے چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر کم سن بچے کو تحویل میں لے لیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج گوجرانوالہ فوزیہ سعید نے کمسن بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ میں منتقل کر دیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کمسن بچے کو تشدد اوراستحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سرا کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بچے کی بہترین دیکھ بھال کی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کردی جائے گی، اس وقت تک فلسطینی اس خطے میں نئے اور جدید گھروں کے ساتھ کہیں زیادہ محفوظ دوبارہ آباد ہو چکے ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیرِ نو کرے گا، جس سے یہ خطہ ایک شاندار ترقیاتی ماڈل بن جائے گا، اس عمل میں امریکا کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔ خیال رہےکہ امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کا متنازعہ بیان پر عالمی سطح پر سخت ردعمل...
    امریکی حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کو ’گولڈن ہینڈ شیک‘ کی پیشکش قبول کرنے کی میعاد 6 فروری کو رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف امریکا بھر میں احتجاج، مظاہرین کیا چاہتے ہیں؟ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جس کے بدلے میں انہیں 8 ماہ کی تنخواہ و ر دیگر مراعات دی جائیں گی۔ وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلے گھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر کی گئی اور اس حوالے سے فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ 6 فروری طے...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے امیدیں لگانے کی پالیسی درست نہیں تھی۔ شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آرمی چیف کو لکھے خط سے متعلق سنا ہے خط دیکھا نہیں، نیت کو دیکھا جانا چاہیے اگر نیت معاملات سلجھانے کی ہے تو اسے مثبت لیا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات سلجھیں، انہوں نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں اسے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ امریکی صدر امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کے خلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے سے امریکی شہریوں اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پرمالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے گرفتاری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ کے اختتام پر غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر دی جائے گی، امریکا کے اس خیال کا مطلب فلسطینیوں کو دوبارہ آباد کرنا ہوگا، اس کے لیے کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جمعرات کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انتظامیہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائے گی، امریکی ہمیشہ ایک قوم بن کر رہے ہیں اور اس قوم کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ غزہ میں انسانی انخلا سے متعلق اپنے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا مقصد غزہ کی پٹی کی تعمیر نو ہے اور...
    فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل غزہ کو امریکا کے حوالے کردے گا۔غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے اور اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد فلسطینی اراضی کو امریکا کے حوالے کرے گا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل محصور علاقے میں لڑائی ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کر دے گا اور اس عمل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے لیے 3 ممکنہ ممالک کا انتخاب کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر قبضے اور وہاں سے فلسطینیوں کو جبری طور پر بیدخل کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور آبائی سرزمین سے زبردستی نکال کر مراکش، صومالی لینڈ اور پنٹ لینڈ بھیجنا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ صرف روایتی بیان نہیں بلکہ پہلے سے تیار کردہ منصوبہ...
    ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیش کش کی ہے،جب غزہ کی تعمیر نو ہو رہی ہوگی تو وہاں کے لوگوں کو کہیں اور جا کر رہنے کی ضرورت پیش آئیگی۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر ٹرمپ کی گئی پیشکش کی تفصیلات پر ابھی کام ہونا ہے، صدر ٹرمپ کی پیش...
    امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے کہا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کا مقصد پڑوسی عرب ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کا مقصد پڑوسی عرب ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ اپنے حل تک پہنچ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دباؤ کا مقصد پورے خطے میں ایسی تبدیلیاں لانا ہے جو مختلف ممالک کے اپنے مسائل کو حل کرنے کی طرف لے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مسئلے پر فوری طور پر کوئی حل نہ نکالا گیا تو خطے کے تمام ممالک...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف پورے امریکا میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرملکی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے، ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق غصب کرنے، پروجیکٹ 2025 اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ملک کی تمام 50 ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کے لیے تیار میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیلیفورنیا، فلیڈیلفیا، مینیسوٹا، مشی گن، ٹیکساس، وسکونسن اور  انڈیانا  سمیت امریکا کی تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں کیے گئے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد آن لائن تحریک ’50501‘ کے تحت...
    نمائندہ ورلڈ بینک ولیری ہکی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی وجہ سے لاس اینجلس میں آگ نہیں لگی۔اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 20 سال میں 48 ملین افراد کو غربت سے باہر نکالا ہے۔ولیری ہکی کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی لوگوں کو غربت سے باہر نکالنے کا عمل روک دے گی، موسمیاتی تبدیلی غریب لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے لیے لیڈرز کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی ...
    چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جبری طور پر ہمسایہ ممالک منتقلی کے خلاف ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا غزہ جنگ کے بعد بھی چین فلسطین پر فلسطینیوں کی حکمرانی کے اصول کی حمایت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ انہوں نے کہا کہ چین غزہ کے شہریوں کی جبری منتقلی کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے امید...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفترِ خارجہ کا ردِعمل آ گیا  اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان کا رد عمل آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے وفاقی دارالحکومت  میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات پر کہا ہے کہ فلسطین اور فلسطینیوں کے کاز کے لیے پاکستان نے ہمیشہ حمایت کی، پاکستان کی فلسطین سے متعلق پوزیشن واضح ہے۔ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کا ہے، پاکستان اسرائیل کی طرف سے غزہ میں مظالم کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ عمران خان نے کسی کو کوئی خط تحریر...
    امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے سے روکنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک اور حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ اس حکم نامے کے تحت تبدیلیٔ جنس کا آپریشن کروانے کے بعد لڑکی بن جانے والوں پر خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں ان ٹرانس جینڈرز کو تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خواتین کے لیے مخصوص لاکرز بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔   ڈونلڈ ٹرمپ کے اس صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے وفاقی حکومت کے دیئے جانے والے فنڈز روک دیئے جائیں...
    گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں خواجہ سرا کی جانب سے کمسن بچی پر تشدد اور زبردستی اپنے ساتھ رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گوجرانوالہ میں کمسن بچی کو خواجہ سرا گرو کی جانب سے زبردستی تحویل میں رکھنے اور تشدد کرنے کے واقعے کی فوری تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور بچی کو بازیاب کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے مطابق خواجہ سرا گرو کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے جس میں غیر قانونی تحویل، ٹریفکنگ، اور دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ بچی کے ساتھ جنسی استحصال کا بھی خدشہ ہے جس کی وجہ سے معاملہ اور بھی سنگین ہو گیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بچی...
    اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے درعمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کو ان کے زمین سے ہٹانے سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح ہے، ہماری پالیسی جو 1947 سے آرہی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کو ان کے زمین سے ہٹانے سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر ان خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )غزہ کو ملکیت میں لینے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر ہنگامہ برپا ہونے کے بعد امریکی انتظامیہ پیچھے ہٹتی دکھائی دے رہی ہے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی کوئی بھی منتقلی عارضی ہو گی جبکہ وائٹ ہاﺅس نے اصرار کیا کہ امریکی فوجیوں کو بھیجنے کا کوئی وعدہ نہیں ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقے میں نسل کشی کے خلاف متنبہ کیا ہے جبکہ فلسطینیوں، عرب حکومتوں اور عالمی راہنماﺅں کی جانب سے بھی امریکی صدر کی تجویز پر تنقید کی گئی ہے تاہم ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا کہ ہر کوئی وہ منصوبہ پسند کرتا...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے کی تقریب میں شریک ہیں۔بلاول ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر پاکستان کی نمائندگی کرنے امریکا گئے ہیں، امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر کے رہنماؤں کیلیے خصوصی ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ناشتے میں دنیا بھر کے سینئر سیاستدان، امریکی سینیٹرز شریک ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری دیگر ممالک کے سیاستدانوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، چیرمین پی پی کا سیکیورٹی عملہ اور دیگر آفیشلز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دعوت ملنے سے متعلق ایک سوال پر بلاول بھٹو زرداری...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے ناشتے میں شریک ہوئے۔اس کے علاوہ دنیا بھر سے اہم سیاسی شخصیات بھی تقریب کا حصہ تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا ڈیجیٹل بل آف رائٹس لانے کا اعلانپی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آج کی دنیا میں انٹرنیٹ بنیادی انسانی حق ہے، تیز اور افورڈیبل انٹرنیٹ تک رسائی کا حق چھین کر لیں گے، ڈیجیٹل رائٹس بل کیلئے نوجوانوں سے مل کر جدو جہد کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ روز اسرائیلی جارحیت سے تباہ حال غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان کے پس منظر میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا فلسطینی علاقے میں فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ کے غزہ پر امریکی قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے متوقع شدید ردعمل کے بعد ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے ان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ تاہم بدھ...
    سیاست میں ایک بے پناہ اہم چیز یہ ہوتی ہے کہ وقت سے قبل یہ بھانپ لیا جائے کہ کسی خاص صورتحال میں کسی لیڈر کا ممکنہ طرزِ عمل یا ردعمل کیا ہوگا؟ چنانچہ نہ صرف یہ کہ متحارب سیاسی قوتیں اپنی چال چلنے یا نہ چلنے کا فیصلہ بھی اسی بنیاد پر کرتی ہیں بلکہ تجزیہ کاروں کی روزی روٹی بھی اسی چیز سے جڑی ہوتی ہے۔ کیونکہ تجزیہ حال سے کم اور مستقبل سے زیادہ جڑا ہوتا ہے۔ ہرچند کہ ناقابل یقین سی بات ہے مگر ہوتے سیاسی لیڈر بھی بہر حال انسان ہی ہیں۔ اور ہر انسان کی ایک نفسیات ہوتی ہے، اسی بنیاد پر اس کے حوالے سے یہ پیش گوئی کی جاسکتی ہے کہ کس...
    کھپرو (نمائندہ جسارت)تین دہائیوں سے قائم اسکول آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم بلڈنگ۔ فرنیچر۔ واشروم۔ پینے کیلیے صاف پانی تک میسر نہیں۔تفصیلات کے مطابق کھپرو کے نزدیک بس اسٹاپ یونین گوٹھ محمد صالح سمیجو میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول صالح سمیجو جو 1994میں قائم ہوا جسکا سیمس کوڈ 407020361 الاٹ ہے اسکول میں اس وقت 160بچے زیرتعلیم ہیں جن میں 40 فیصد بچیاں بھی ہیں۔ اور ان سب بچوں کیلیے صرف ایک استاد مقرر ہے اسکے علاوہ نہ بلڈنگ۔ نہ فرنیچر۔نہ پینے کیلیے صاف پانی۔نہ ہی واش روم کی سہولت کچھ بھی میسرنہیں۔ بچے اینٹوں پر لکڑی کے ٹکڑے رکھ کر عارضی بینچ بنا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں ڈیوٹی پر موجود استاد محمد یامین راجڑ کے بقول...
      ٭وسطی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عا صم صدیقی،بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب اضافی وصولیوں میں سرگرم ٭ناظم آباد نمبر 3کے پلاٹ نمبر A 9/2 D26/10 پرناجائز تعمیرات ، بیٹر مافیا کو چھوٹ (جرأت نیوز)سندھ بلڈنگ میں رائج سسٹم کے نافذ کردہ بدعنوان افسران ملکی محصولات کے نقصان کا سبب بنتے نظر آتے ہیں ۔ سسٹم نے کماؤ پوت افسران کو پیدا گیروں کے لیے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا ہے ۔ہائی رائیز بلڈنگ کے نقشے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ کے حوالے کردیئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرلااسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم صدیقی، بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کے حوالے کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران ٹالپور کے حوالے ڈسٹرکٹ ساؤتھڈائریکٹر اشفاق کھوکر کو سونپ دیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی عرصہ دراز سے تعینات بلڈنگ انسپکٹر کاشف...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیشکش کی ہے، جب غزہ کی تعمیر نو ہو رہی ہوگی تو وہاں کے لوگوں کو کہیں اور جا کر رہنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیش کش کی ہے، جب غزہ کی تعمیر نو ہو رہی ہوگی تو وہاں کے لوگوں کو کہیں اور جا کر رہنے کی ضرورت پیش آئے گی۔...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سند ھ حکومت کی سرپرستی میں ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان حاجی احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے گٹھ جوڑ کرکے 4 رہائشی پلاٹس پر ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیرات کے لیے اجازت دے دی ہے، تفصیلات کے مطابق ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذارئع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی8 ارب روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد مزید 4 ارب...
    لاہور: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے بالکل بھی حیران نہیں ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ان کی آج بھی توقعات ڈونلڈ ٹرمپ سے ہیں کہ ان کو لیڈر کو رہا کرائیں گے، ٹرمپ نے وہی کچھ کیا جو اس کی پہلے دن سے پالیسی تھی۔ تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہاکہ میں ان خطرات پر بات کرنا چاہتا ہوں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد منڈلا رہے ہیں، میں آج ضرور خراج تحسین پیش کرتا ہوں سعودی عرب کی لیڈر شپ کو کہ جیسے ٹرمپ کی...
    روس کے معروف فلسفی اور تھیوریشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا یونی پولر ورلڈ آرڈر سے ملٹی پولر ورلڈ آرڈر کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ایران اور روس جیسے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ تاریخ کے اس فیصلہ کن موڑ پر آپس میں متحد ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے فلاسفر اور تھیوریشن الیگزینڈر دوگین نے بین الاقوامی جیوپولیٹیکل حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی، نئے ورلڈ آرڈر میں ایران اور روس کا مقام اور امریکہ کی خارجہ سیاست میں گہری تبدیلیوں جیسے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی اسٹریٹجی میں رونما ہونے والی بنیادی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ...
    اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم...
    پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے فٹ بالر حارث زیب آکلینڈ سٹی ایف سی کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی نژاد پہلے کھلاڑی بن گئے۔ 23 سالہ لیفٹ ونگر (جو اس سے قبل برکن ہیڈ یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے تھے) نے آکلینڈ سٹی ایف سی کو جوائن کر لیا ہے اور ٹیم کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کر دی ہے۔ 15 مئی 2001 کو نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث کے والدین دوہری شہریت رکھتے ہیں جو حارث کو عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے اہل کرتی ہے۔ کیوی کلب نے 2024 میں او ایف سی چیمپئنز لیگ جیت کر 2025 کے فیفا کلب ورلڈ کپ میں...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کا اسرائیل کیساتھ ملکر ایران کو ٹکڑے کرنے کی اطلاعات مبالغہ آمیز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایران کے ساتھ پُرامن جوہری امن معاہدے کو ترجیح دونگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تصدیق شدہ جوہری معاہدے کو ترجیح دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسا معاہدہ جو ایران کو پُرامن طور پر ترقی اور خوشحالی دے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے کرنے کی اطلاعات مبالغہ آمیز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایران کے ساتھ پُرامن جوہری امن معاہدے کو ترجیح...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو دورے پر امریکا پہنچے ہیں جہاں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور صدر بننے پر مبارک باد دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجرز تحفے میں دیئے ہیں اُن میں سے ایک سنہری پیجر اور دوسرا عام پیجر ہے۔ نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تحفہ دینے کے لیے پیجر کا انتخاب کیا کیوں کہ ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد بھر کر لبنان بھیجے گئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا اور اس تحفے کو پسند کرتے ہوئے اسرائیل کے حزب اللہ کے خلاف پیجر دھماکے کے طریقہ کار کی تعریف کی۔   یاد رہے کہ چند ماہ قبل حزب اللہ نے پیجرز کی لاٹ ایک کمپنی...
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) سندھ حکومت کی سرپرستی میں ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان حاجی احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے گٹھ جوڑ کرکے چار رہائشی پلاٹس پر ہائی رائز بلڈنگز کی تعمیرات کے لیے اجازت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر بلڈرز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا کر قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذارئع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی 08 ارب روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعد...
    سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک بڑا اور کامیاب ملک بنے لیکن اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایسی صورت حال میں جب ایران کے اعلیٰ حکام متعدد بار اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ ایٹم بم کا حصول اُن کے دینی عقائد اور ایران کی دفاعی پالیسی سے متصادم ہے، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایک بار پھر کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے آج ایران کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے TRUTH SOCIAL NETWORK پر پوسٹ کی کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک بڑا اور کامیاب ملک بنے لیکن اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز اور غیر معقول قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے عہدیدار سمیع ابو زہری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق بیان مضحکہ خیز اور غیرمعقول ہے، ایسے بیانات سے خطے میں آگ بھڑک سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ دوسری جانب پاکستان میں حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے، غزہ دوبارہ بنے گا اور پہلے سے...
    ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور غیر معقول ہے، حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضہ کرنے کے بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عہدیدار نے ردعمل دیدیا۔ ایک بیان میں حماس کے عہدیدار سمیع ابو زہری نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور غیر معقول ہے، اس قسم کے غیر مناسب خیالات خطے میں آگ بھڑکا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا منصوبہ...
    صحافیوں کیساتھ اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جائے تو یہ ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم جب چاہیں ایٹم بم بنا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایران کے خلاف ایک ایسی یادداشت پر دستخط کئے جس کا مقصد تہران پر مزید دباؤ بڑھانا ہے۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ یہ میمورنڈم نہایت سخت ہے۔ جب کہ دوسری جانب امریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا کہ اس یادداشت کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے...
    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کے منصوبے پر کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیدیا۔ یہ بات انتونیو گوتریس نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کا کوئی بھی حل وہاں کے عوام کی شمولیت کے بغیر ناقابل عمل اور بے سود رہے گا۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل کیا جاتا ہے تو اس سے فلسطینی ریاست کا قیام ہمیشہ کے لیے کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ خیال رہے کہ امریکی...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے امریکا کے دورے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کے برخلاف بیان نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں غزہ سے متعلق اپنا ایک غیر متوقع منصوبہ پیش کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ترقیاتی کاموں اور بحالی کے نام پر غزہ پر قبضہ اور فلسطینیوں کو دوسرے ممالک میں بسانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ جس پر غزہ کی حکمراں جماعت حماس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ...
    سعودی عرب نے ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجاویز کو مسترد کردیا، فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ سعودی عرب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے متعلق تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے۔ غیر ملکی ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کا یہ رد عمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے رہائشیوں کو مصر یا اردن منتقل ہو جانا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر امریکا کے قبضے کے بارے میں حالیہ  بیان پر ردعمل ظاہر...
    چنئی(نیوز ڈیسک) بھارتی شہر چینائے کے رکشا ڈرائیورمحبوب بھائی کی 18 سالہ بیٹی خزیمہ کچھ عرصہ قبل امریکا میں ہوئے کیرم ورلڈ کپ کا فائنل جیت کر لیڈیز عالمی چیمپئن بن گئی۔ محبوب کو کیرم کھیلنا اتنا پسند ہے کہ گھر میں کوچنگ سینٹر بنا لیا اور پھر ان کی بیٹی خزیمہ نے محنت ولگن سے عالمی کپ جیت کر اپنے غریب گھرانے کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا۔ معمولی آمدن کی وجہ سے محبوب بھائی بہ مشکل کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ خزیمہ وزیر اعلی تامل ناڈو ایم کے سٹالن کے عطیہ کردہ 15 لاکھ روپے پا کر امریکا جا پائی ورنہ پہلے ویزہ دو بار ریجکٹ ہوا تھا۔ خزیمہ نے شاندار کھیل دکھایا تو ریاستی حکومت...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ امریکا غزہ کا کنٹرول سنبھالے گا اور فلسطینیوں کو کہیں اور بسانے کے بعد اس علاقے کو ترقی دے کر ایک جدید خطہ بنائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ میں تعمیر نو کے لیے اقدامات کرے گا، تباہ شدہ عمارتوں کو ہٹانے  کے بعد وہاں موجود بارود اور ہتھیاروں کو ختم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ہم وہاں ایک بہترین کام کریں گے، غزہ کے شہریوں کو دوسرے ممالک میں جگہ دی جائے گی۔ خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر اور اردن...
    آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قبضے کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا ہے، جس کے لیے طویل عرصہ تک غزہ امریکا کی ملکیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ کی ترقی کے لیے کام کرے گا اور علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں دے گا، اور وہاں شہریوں کو بسایا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کے منصوبے کے تحت مصر اور اردن فلسطینیوں...
    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا ایک مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ٹرمپ کا ایک مختلف نظریہ ہے، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ کو بدل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا...
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی...
    اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک جلد ہی ابراہام معاہدے میں شامل ہوں گے، نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں ہم نے حماس کے خاتمے کو یقینی بنانے کے طریقے پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل انہی لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے تعمیراتی شعبے میں حل نہ ہونے والے مسائل پر سندھ حکومت پر تنقید کرنے والی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو سے باضابطہ طور پر خود کو الگ کرلیا ہے۔آباد کے سدرن ریجن کے چیئرمین احمد اویس تھانوی نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص اپنی شناخت چھپاتے ہوئے سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کی تعمیرات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں ناکامی پر مذمت کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ احمد اویس تھانوی نے واضح کیا کہ آباد کا اس وڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس میں بیان کردہ آرا آبادکے موقف کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔احمد اویس تھانوی نے کہا کہ آباد اپنے رکن بلڈرز کے تحفظات کو...
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ ​​روکنےکی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں...
    آکلینڈ(اسپورٹس ڈیسک )فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستانی پلیئر کی شمولیت یقینی ہوگئی۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب “آکلینڈ سٹی” سے معاہدہ ہوگیا۔آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔23 سالہ حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستاں ٹیم میں بلایا گیا تھا۔انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونے...
    جدہ(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلر سعدیہ خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی کوشش کریں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورڈ کپ میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال ہوسکے۔جدہ میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ خان نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس کو پاکستان نے فٹبال بنا کر دیے تھے۔ ہماری کوالٹی اتنی اچھی ہے کہ پاکستان میڈ فٹبال کو ترجیح دی گئی، ہمارے پاس سکِلز ہے، ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ضرور دیکھنا چاہیں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2034میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال کی جائے۔ اگر یہ ہوجائے تو اس سے زیادہ خوشی...
    فوٹو فائل ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کہا ہے کہ بہاولپور چڑیا گھر میں بنگال ٹائیگر اپنی طبعی عمر پوری کرکے مرگیا۔ لاہور سے ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا کہنا تھا کہ مرنے والے چیتے کی عمر 20 سال تھی، وہ 2010 میں بہاولپور چڑیا گھر منتقل کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا بنگال ٹائیگر کی اوسط عمر 16 سے 20 سال ہوتی ہے۔
    محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو جنگی حیات سے متعلق آگاہی کے لیے وی لاگ کرنے کے لیے کنٹینٹ بھیج دیا ہے تاہم رجب بٹ کی طرف جنگلی حیات کی آگاہی سے متعلق بنائی گئی کوئی ویڈیو تاحال سامنے نہیں آسکی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گزشتہ ہفتے ایک سال تک ہرماہ کے پہلے ہفتے جنگلی حیات سے متعلق آگاہی کے لئے ایک ویڈیو /وی لاگ بنانے کی سزا دی تھی، رجب بٹ کو یہ سزا ان کے شادی پر تحفے میں ملنے والے شیر کے بچے کی وجہ سے دی گئی تھی، شیر کا بچہ عدالت نے مستقل طور پر لاہور سفاری زو کی تحویل...
    امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے اور مسلسل عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ ڈیوڈ رش نے یہ باؤنسنگ چیلنج لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں انجام دیا۔ اس سے قبل ڈیوڈ رش نے 43 بار گیند دیوار پر مار کر 34 کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب انہوں نے 47 بار گیند مار کر اپنے ہی ریکارڈ میں مزید بہتری لائے ہیں۔ ڈیوڈ رش بیک وقت سب سے...
    گلگت وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر نے غیر قانونی شکار کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے کارگاہ نالے میں شکاری کو گرفتار کر لیا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر رینج فاریسٹ آفیسر  مبشر وائلڈ لائف ہیڈکوارٹر کی قیادت میں فیلڈ اسٹاف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مشترکہ آپریشن کیا جس کے دوران ملزم محب اللہ ولد محمد مصطفی کو موقع پر حراست میں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے شکار شدہ جانور کا گوشت، ایک عدد 7 ایم ایم رائفل اور کارتوس برآمد کر کے ضبط کر لیے گئے۔ گرفتار ملزم کو فوری طور پر مجسٹریٹ وائلڈ لائف گلگت کی عدالت میں سمری ٹرائل کے...
    سٹی42:  پنجاب کی صوبائی کابینہ نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے پیش کیے گئے بل کو مؤخر کر دیا۔ کم عمری کی شادیوں کے تدارک کے لیے یہ بل اپریل میں ٹیبل کیا گیا تھا لیکن 10 ماہ بعد بھی یہ قانون نہ بن سکا۔ رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے پرائیویٹ ممبر کی حیثیت سے یہ بل پیش کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے اڈاپٹ کر لیا۔ سارہ احمد جو کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن بھی ہیں اُنہوں نے چائلڈ میرج ایکٹ کا بل پیش کیا اور بتایا کہ اس پر 9 سے 10 میٹنگز ہو چکیں، جس میں انہوں نے ذاتی طور پر بریفنگ دی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے...
    تحریکِ انصاف جس بے تابی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئی تھی، اُسی شتابی کے ساتھ رُخصت ہوگئی۔ 23 دسمبر کو شروع ہونے والا سلسلۂِ مذاکرات، تین نشتوں کے بعد 23 جنوری کو ختم ہوگیا۔ کبھی کرکٹ کے ایک بے ہُنر کھلاڑی کے بارے میں لطیفہ نما سی حکایت سُنا کرتے تھے۔ وہ اپنی باری آنے پر بلّا اٹھائے میدان میں اُترنے لگتا تو سُلگتا ہوا سگریٹ منہ سے نکال کر کسی دوسرے کھلاڑی کو تھماتے ہوئے کہتا ’’ذرا پکڑ، میں ابھی آیا۔‘‘ بالعموم وہ پہلی یا دوسری گینڈ پر آئوٹ ہوکر پویلین کو لوٹتا اور دوست سے اپنا اَدھ جَلا سگریٹ واپس لے کر کش لگانے لگتا۔ پی۔ٹی۔آئی کا بھی پارلیمنٹ کے ’’کانسٹی ٹیوشن روم‘‘ میں مذاکرات کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے نمبرد آزما یوکرین سے فوجی امداد کے بدلے قیمتی دھاتوں کا مطالبہ کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین سے ایک ایسا معاہدہ طے کرنا چاہتے ہیں جس سے یوکرین امریکا سے ملنے والی فوجی امداد کے بدلے وہاں پائی جانے والی اُن قیمتی دھاتوں کی سپلائی کرے جو الیکٹرانک ڈیوائسز میں کام آتی ہیں۔ پیر کے دن ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ اس کے پاس بہت قیمتی دھاتیں ہیں، ہم ایک ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس سے یوکرین اپنی قیمتی دھاتوں کے بدلے ہماری امداد حاصل کرے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین کو ٹرمپ پروف بنانے کی کوشش انہوں نے یہ بھی...
    امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔ چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مشیر ایلون مسک خود فیصلے نہیں کر سکتے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ کریں گے۔ ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے اور جہاں مناسب نہیں سمجھا تو ہم انہیں منظوری نہیں دیں گے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی ٹیم کو وفاقی ادائیگیوں کے نظام تک رسائی دی ہے جو ہر سال سرکاری فنڈز میں کھربوں ڈالرز کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک...
    فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوگا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب ’’ آکلینڈ سٹی‘‘ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔ آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔ حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔ 23 سالہ ونگر حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں بلایا گیا تھا۔...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا جبکہ چین سے بھی بات چیت کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا پارڈو کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا امریکی صدر نے میکسیکو پر عائد تجارتی ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا۔ امریکی انتظامیہ کے مطابق میکسیکو نے امریکا میں منشیات کی روک تھام کی حامی بھری ہے، میکسیکو امریکا کے ساتھ سرحد پر 10 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا کہ امریکی انتظامیہ میکسیکو کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی،صدر کلاڈیا کے ساتھ مذاکرات میں شرکت...
    نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کی آزاد حیثیت ختم کرکے اسے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انضمام کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے انٹرنیشل میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یو ایس ایڈ کے اخراجات میں کمی اور اس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اس کے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انضمام کا سوچ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کے انضمام کی ذمہ داری امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور اپنے ساتھی ایلون مسک کو دی ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کو نئی ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شیئنسی (ڈی او جی...
      ٭کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کی سرپرستی میںبیٹر مافیا سرگرم ٭عزیز آباد بلاک 2کے پلاٹ 1018,1391,1822اور1826پر ناجائز تعمیرات (جرأت نیوز) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بلڈنگ افسران ذاتی مفادات کی خاطر غیر قانونی تعمیرات کی سرپرستی میں ملوث ہیں۔ شہر بھر میں دھڑلے سے ناجائز تعمیرات جاری ہیں۔ کینیڈین شہریت کے حامل سجاد خان نے وسطی کے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ عمارتوں کے خلاف نمائشی انہدامی کاروائیوں کی آڑ میں خطیر رقوم کی کرپشن میں ملوث ہیں۔ موصوف نے وسطی میں اپنے مذموم مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بیٹر مافیا کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ اس وقت بھی عزیز آباد کے بلاک 2 پلاٹ نمبر1018,1391۔ 1822۔ اور1826 پر خلاف...
    لاہور: اقوام متحدہ کے ادارے، ورلڈ فوڈ پروگرام کے افغانستان میں سربراہ، ہساوی لی نے انکشاف کیا ہے امریکا کی جانب سے امداد معطل ہونے کے بعد ادارہ ایک کروڑ بیس لاکھ افغانوں میں سے نصف کو خوراک مہیا کر پائے گا، بقیہ افغان مجبور ہوں گے کہ مانگ تانگ کر چائے روٹی پر گذارہ کریں۔ یاد رہے طالبان حکومت پر لگی عالمی پابندیوں کے باعث ملک میں معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اور ملکی زراعت سوا چار کروڑ آبادی کی ضروریات ِخوراک پوری نہیں کر پا رہی۔ اس لیے ورلڈ فوڈ پروگرام لاکھوں افغانوں کو غذا فراہم کر رہا تھا جو امریکی امداد رکنے سے بہت کم رہ گئی۔ یوں مملکت میں غربت و بیماری...
    واشنگٹن (اے پی پی+صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی افریقا کو امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ وہ اس وقت تک جنوبی افریقا کو امداد فراہم کرنا بند کر دیں گے جب تک کہ ملک مخصوص طبقے کے افرادکی تحقیقات نہیں کر لیتا جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ثبوت پیش کیے بغیر بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ جنوبی افریقا زمین پر قبضہ کر رہا ہے اور لوگوں کے کچھ طبقوں کے ساتھ بہت برا سلوک کر رہا ہے۔
    امریکی صدر اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک ہی روز میں دو بار ٹیلے فونک رابطہ ہوا، جسکے بعد جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کم سے کم 30 روز کیلیے روک رہے ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس نے ابھی اس معاملے کی وضاحت نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈین کے لیے بھی ٹریف کو فی الحال نہ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی جانب سے سرحد پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے بعد پر میکسیکو پر نئے محصولات کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے 10 ہزار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو کا بھی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کا عزم بھی شامل ہے۔ میکسیکو، چین اور کینیڈا پر امریکی محصولات کے اطلاق سے چند گھنٹے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کو فون پر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کے پویلینز کے نئے نام رکھ دیے۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نوتعمیر شدہ میدان کی مین بلڈنگ کے پویلین اینڈ کو اب جناح اینڈ کہا جائے گا۔جبکہ فار اینڈ بلڈنگ کا نیا نام اب اقبال اینڈ رکھا گیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم کا نام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد تبدیل ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاعظم سواتی کواٹک جیل سےرہاکردیاگیا
    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا امریکی بینکوں کو کھولنے یا کاروبار کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، یہ سب کیا ہے؟ میکسیکو اور کینیڈا کی سرحدوں سے آنیوالی منشیات سے امریکا میں لاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بعدازاں امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو سے فون پر بات کی ہے، کچھ دیر بعد دوبارہ بات کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا امریکی بینکوں کو کھولنے یا کاروبار کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، یہ سب کیا ہے؟ میکسیکو اور کینیڈا کی سرحدوں سے آنے والی منشیات سے امریکا میں لاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس...
    راولپنڈی: ریلویز پولیس اسپیشل برانچ راولپنڈی نے کراچی بذریعہ ٹرین جنگلی چیتے کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک قلی نے ایک کارٹن سرسید ایکسپریس کے پلانٹ آپریٹر کے حوالے کیا، جس پر اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی گہری نظر تھی۔ مشکوک جان کر کارٹن کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے جنگلی چیتے کی کھال برآمد ہوئی جس کو کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ یہ کارروائی وائلڈ لائف ایکٹ پنجاب کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا اور معاملہ وائلڈ لائف رینجرز راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ حکام کے مطابق،...
    واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحدی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ملک معاہدے تک پہنچنے تک مذاکرات جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی تصدیق بھی کردی ہے۔ نیوز کانفرنس کے دوران میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف ایک ماہ کیلئے روکنے پر اتفاق ہوگیا ہے اور سرحدی معاہدے تک ٹیرف کو روک دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ امریکا اور میکسیکو نے اسمگلنگ روکنے کیلئے مل کر کام کا عہد...
    اقوام متحدہ نے ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء میں پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی دیکھی گئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024ء میں 1994ء سے 2024ء تک کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1994ء میں پاکستان کی شرحِ پیدائش 6 فیصد تھی جو کہ 2024ء میں کم ہو کر 3.6 فیصد ہو گئی ہے۔اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2023ء میں شرح 3.238 تھی، جو 2022ء کے مقابلے میں 1.88 فیصد کم تھی۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں 63 ممالک میں رہنے والے 1.8 ارب افراد آبادی میں کمی کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔توقع ہے کہ...
    کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کو بھی معاشی ہتھیار میں تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ کینیڈا سمیت کئی ممالک کو دھماکا رہے ہیں۔ امریکا کی طرف سے عائد کیے جانے والے 25 فیصد ٹیرف پر کینیڈا میں شدید ردِعمل ظاہر ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے درآمدات پر بھی 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ کینیڈا کی سابق وزیرِخزانہ اور وزیرِاعظم کے منصب کی امیدوار کرسٹیا فریلینڈ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر عائد کیا جانے والے ٹیرف دراصل معاشی جنگ کے اسلحہ خانے کا...