City 42:
2025-04-16@02:37:56 GMT

پنجاب کابینہ نے کم عمر میں شادی کے تدارک کے بل کو ڈیفر کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

سٹی42:  پنجاب کی صوبائی کابینہ نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے پیش کیے گئے بل کو مؤخر کر دیا۔ کم عمری کی شادیوں کے تدارک کے لیے یہ بل اپریل میں ٹیبل کیا گیا تھا لیکن 10 ماہ بعد بھی یہ قانون نہ بن سکا۔

رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے پرائیویٹ ممبر کی حیثیت سے یہ بل پیش کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے اڈاپٹ کر لیا۔ سارہ احمد جو کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن بھی ہیں اُنہوں نے چائلڈ میرج ایکٹ کا بل پیش کیا اور بتایا کہ اس پر 9 سے 10 میٹنگز ہو چکیں، جس میں انہوں نے ذاتی طور پر بریفنگ دی۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024

ان کا کہنا تھا  کہ برٹش ہائی کمیشن اور مختلف این جی اوز نے اس بل کی تیاری میں بھرپور تعاون کیا ہے اور حکومت نے بھی مکمل سپورٹ فراہم کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اس معاملے پر سنجیدہ ہیں۔

چائلڈ میرج ایکٹ کا مقصد بچوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس بل کے مطابق 18 سال سے کم عمر میں شادی کرنے پر 3 سال قید اور 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ نکاح خواہ کو شناختی کارڈ دیکھنے کی پابندی بھی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے پر والدین، سرپرست اور نکاح خواہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی،اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

سارہ احمد نے مزید بتایا کہ علمائے کرام کی رائے ابھی تک موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے بل کو ڈیفر کیا گیا۔ اس بل کے لیے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، جس میں ہوم ڈیپارٹمنٹ، لاء ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ارکان شامل تھے۔

کابینہ کی منظوری کے بعد اس بل کو پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا عمل جاری تھا لیکن سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان اسمبلی کی رائے کے بعد اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
 

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-منگل 04 فروری ، 2024

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

سندھ کابینہ نے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی

علامتی فوٹو

سندھ کابینہ نے تمام پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی۔ اب پلاسٹک بیگ کے کاروبار اور خریداری پر پابندی ہوگی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے لیے گئے۔ 

اجلاس کے دوران سندھ کابینہ نے تمام پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا۔ 

ان پلاسٹک بیگز  میں شاپنگ بیگ، پلاسٹک کیریئر بیگ بھی شامل ہیں۔

سندھ حکومت نے پابندی لگانے کےلیے سندھ پروہیبیشن آف نان ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2024 میں ترمیم کی منظوری دی۔ کابینہ کے فیصلے کے بعد اب پلاسٹک بیگ کے کاروبار اور خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور
  • صوبے میں پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد
  • سندھ میں بھی پلاسٹک بیگ پر پابندی
  • پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
  • سندھ کابینہ نے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی
  • دہشتگرد پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
  • پنجاب اسمبلی میں ایسڈ کنٹرول بل منظور ہو گیا
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
  • ’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل
  • پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی اپنے ملازمین کی تنخواہ سے ٹیکس کاٹنے کا اختیار مل گیا