امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے مشیر ایلون مسک خود فیصلے نہیں کر سکتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک ہماری اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے اور نہ کریں گے۔

ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ ایلون مسک کو جہاں مناسب سمجھا منظوری دیں گے اور جہاں مناسب نہیں سمجھا تو ہم انہیں منظوری نہیں دیں گے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایلون مسک کی ٹیم کو وفاقی ادائیگیوں کے نظام تک رسائی دی ہے جو ہر سال سرکاری فنڈز میں کھربوں ڈالرز کے معاملات کو کنٹرول کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی قیادت میں بنایا جانے والا یہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی (ڈی او جی ای) سرکاری محکمہ نہیں ہے بلکہ یہ انتظامیہ کے اندر ایک ٹیم ہے۔

ایلون مسک کی زیرِ قیادت اس محکمے کو لاکھوں امریکیوں کی حساس ذاتی معلومات تک رسائی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں اور انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا قریبی مشیر سمجھا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایلون مسک

پڑھیں:

ٹرمپ کی شہریت کے قانون میں تبدیلی؛ امریکی اہلیہ کیساتھ مقیم شہزادہ ہیری کا کیا بنے گا ؟

برطانوی شہزادے ہیری کو امریکی شہریت دینے کے حوالے سے سخت مؤقف رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا صدر بننے اور پھر شہریت کے قانون میں تبدیلی نے نئے خدشات کو جنم دیدیا۔

برطانوی شہزادے ہیری نے امریکی اداکارہ میگن مارکل سے پسند کی شادی تھی جس کے بعد شاہی اعزازات سے دستبردار اور اپنے خاندان کو چھوڑ کر اہلیہ کے ساتھ ہی امریکا میں سکونت اختیار کی تھی۔ 

تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ شہزادہ ہیری کو کسی نوعیت کا ویزہ یا شہریت دی گئی ہے اور اس حوالے سے ایک کیس بھی امریکی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

 شہزادہ ہیری کی ویزا تفصیلات جاننے کے لیے یہ مقدمہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے دائر کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی شہزداہ ہیری کی امریکا میں سکونت پر سوالات اُٹھائے تھے اور انتخابی مہم کے دوران متعدد بار اعلان کیا تھا کہ صدر بننے کے بعد اس پر کارروائی کریں گے۔

یاد رہے کہ شہزادہ ہیری نے ماضی میں کوکین، بھنگ اور منشیات کے عادی ہونے کا اپنی کتاب ’اسپیئر‘ اور کئی انٹرویوز میں اعتراف کیا تھا۔

یہی اعتراف ان کے لیے مصیبت بن گیا کیوں کہ منشیات کے استعمال سے متعلق غلط بیانی اور چھپانے پر امریکی ویزا منسوخ اور ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر شہزادہ ہیری کی مدد سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیری نے ملکہ الزبتھ کو دھوکا دیا اور یہ ناقابل معافی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • فوجی امداد کے بدلے ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرین سے قیمتی دھاتوں کا مطالبہ
  • میڈیا کے بغیر میرا سیاسی وجود کچھ بھی نہیں: ملک احمد خان
  • ٹرمپ کا یوٹرن! میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف مؤخر، چین سے بھی بات چیت کا عندیہ
  • امریکا کینیڈا پر ٹیرف لگانے کے معاملے پر پیچھے ہٹنے پر مجبور، فیصلے پر عمل درآمد موخر
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ یو ایس ایڈ بند کرنے جارہے ہیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
  • ٹرمپ کا میکسیکو پر  ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان
  • کینیڈا کا جوابی وار ،امریکی درآدات 25 فیصد ٹیکس عاید کردیا،ہماری مشکلار بڑھیں گی،ٹرمپ
  • ٹرمپ کی شہریت کے قانون میں تبدیلی؛ امریکی اہلیہ کیساتھ مقیم شہزادہ ہیری کا کیا بنے گا ؟
  • ٹرمپ انتظامیہ کا نیویارک ٹائمز سمیت 4 میڈیا اداروں کو پینٹاگون سے اپنے دفاتر خالی کرنے کا حکم