ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت (انٹرنیشنل کریمنل کورٹ) پر پابندیاں عائد کر دیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکا اور اسرائیل کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کر کے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور اسرائیل عالمی فوجداری عدالت کے رکن نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
عالمی عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیرِ دفاع یووگیلنٹ کے بھی وارنٹ جاری کیے تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی فوجداری عدالت ڈونلڈ ٹرمپ عدالت نے
پڑھیں:
ایران جوہری ہتھیاروں کا خواب چھوڑ دے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے: ٹرمپ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اُسے معلوم نہیں، ایران کے مسئلے کو ہمیشہ کیلئے حل کروں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ایران ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان آئندہ ہفتے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی تصدیق کر دی، فریقین اور ثالث عمان نے روم کو میزبانی کیلئے تجویز کیا۔
Post Views: 3