Islam Times:
2025-04-30@07:40:32 GMT

ایران کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ کا جدید پیغام

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT

ایران کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ کا جدید پیغام

سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک بڑا اور کامیاب ملک بنے لیکن اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایسی صورت حال میں جب ایران کے اعلیٰ حکام متعدد بار اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ ایٹم بم کا حصول اُن کے دینی عقائد اور ایران کی دفاعی پالیسی سے متصادم ہے، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایک بار پھر کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے آج ایران کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے TRUTH SOCIAL NETWORK پر پوسٹ کی کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک بڑا اور کامیاب ملک بنے لیکن اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ ڈونلڈ ٹرامپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے تعاون سے ایران کو مکمل طور پر تباہ کرنے کے امریکی منصوبے پر مشتمل رپورٹس محض مبالغہ آرائی ہیں۔ میری ترجیح ایک پُرامن جوہری معاہدہ ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ اپنے پہلے دورہ اقتدار میں امریکہ کو غیر قانونی طور پر ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار کرنے والے ڈونلڈ ٹرامپ نے صرف ان جملوں پر اکتفاء کیا کہ میری ترجیح ایک ایسا معاہدہ ہے جو ایران کی پُرامن ترقی و خوش حالی کا باعث بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں فوری طور پر اقدام اٹھانا چاہئے۔ جب اس طرح کا مبی٘نہ معاہدہ حاصل ہو تو مشرق وسطیٰ میں ایک بڑا جشن ہو گا۔ خدا مشرق وسطیٰ کا حامی و ناصر ہو۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرامپ گزشتہ شب وائٹ ہاؤس میں صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے میزبان تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ

پڑھیں:

اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟ لیفٹیننٹ جنرل( ر)ناصر جنجوعہ کی خوفناک پیشگوئی

ویب ڈیسک: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان  جنگ  کا  دروازہ  بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔

2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ  اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے جانا اچھی سوچ اور اچھی قیادت کی علامت نہیں ہے، بھارت اپنی ناکامی پاکستان پر ڈالنے کے بجائے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔

متعلقہ مضامین

  • اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟ لیفٹیننٹ جنرل( ر)ناصر جنجوعہ کی خوفناک پیشگوئی
  • موساد ایجنٹس ایران کیساتھ مذاکرات ثبوتاژ کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ٹرمپ حامیوں کا انکشاف
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان
  • ’اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • جوہری پروگرام بند نہیں ہوسکتا، اسرائیل نہ بتائے ہمیں کیا کرنا ہے، ایران
  • یوکرینی صدر روس سے جنگ بندی چاہتے ہیں، پیوٹن معاہدے کیلئے تیار نہیں، ٹرمپ
  • خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم
  • ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
  • خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرنا چاہے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم
  • پہلگام واقعہ: ایران خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم