فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی پاکستانی کھلاڑی کی شمولیت ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
فیفا کلب ورلڈ کپ میں پہلی بار کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہوگا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب ’’ آکلینڈ سٹی‘‘ سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔
آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔
حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔
23 سالہ ونگر حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں بلایا گیا تھا۔
انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونیوالا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
2001 میں نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔
پاکستانی شہریت ہونے کی بنیاد پر حارث زیب پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں۔
نوجوان فٹبالر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنی دستیابی سے پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا کلینڈ سٹی
پڑھیں:
2025 کی پہلی پولیو مہم کا آغاز: پولیو کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
سال 2025 کی پہلی پولیو مہم کا افتتاح، وزیراعظم نے افتتاحی تقریب کے دوران بچوں کو قطرے پلا کر رواں سال کی پہلی مہم کا افتتاح کردیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں سال 2025 کی پہلی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے افتتاحی تقریب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم پاکستان کے کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر نہ صرف اس مرض سے محفوظ کریں گے بلکہ پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں پہنچ کر بہت بڑی قومی ذمہ داری نبھائیں گے اور پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر قیمت پر پولیو کا پاکستان سے خاتمہ کرنا ہے اور ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ انٹرنیشنل شراکت داروں اور ہماری اپنی ٹیم کے ذریعے کوآرڈینیشن ہے اور امید کی جانی چاہیے کہ باہمی تعاون اور سپورٹ کے ذریعے دونوں ممالک میں اس مرض کا خاتمہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے سال پورے ملک میں پولیو کے تقریباً 77 کیسز سامنے آئے جو بہت بڑا چینلج تھا اور پولیو کے حوالے سے بہت بڑا سیٹ بیک تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ابھی تک ایک ماہ میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، کاش یہ ایک کیس بھی نہیں آتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں