ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کیلئے بھی ٹیرف ایک ماہ کے لیے موخر کر دیا، جسٹن ٹروڈو
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
امریکی صدر اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک ہی روز میں دو بار ٹیلے فونک رابطہ ہوا، جسکے بعد جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کم سے کم 30 روز کیلیے روک رہے ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس نے ابھی اس معاملے کی وضاحت نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈین کے لیے بھی ٹریف کو فی الحال نہ بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک ہی روز میں دو بار ٹیلے فونک رابطہ ہوا، جس کے بعد جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کم سے کم 30 روز کیلیے روک رہے ہیں، تاہم وائٹ ہاؤس نے ابھی اس معاملے کی وضاحت نہیں کی ہے۔
کینیڈین وزیراعظم سے پہلے میکیسکو کی صدر کلاڈیا نے بھی کہا تھا کہ امریکی صدر نے ان کے ملک پر عائد ٹیرف ایک ماہ کے لیے التوا میں ڈال دیا ہے۔ میکسیکو کی صدر نے سرحد پر دس ہزار فوجی بھیجنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ تازہ صورتحال میں کینیڈا کے اپوزیشن لیڈر نے بھی وزیراعظم ٹروڈو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کینیڈا امریکا سرحد پر دس ہزار فوجی، ہیلی کاپٹر اور نگرانی کے آلات بھیج دیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر
پڑھیں:
گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس ہڑتال موخر کر دی
گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس نے جمعہ کو ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر الائنس نے ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر سے کراچی میں ملاقات کی اور جلائے گئے ٹرکوں کے معاوضے اور فٹنس کے معاملے پر بند ٹرکوں کی بھی شکایت کی۔
اعلامیہ کے مطابق صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس غلام یاسین نے کہا کہ گاڑیاں جلانے کے واقعات پر جمعہ سے ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا، ایف پی سی سی آئی کی درخواست پرہڑتال موخر کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر 180 گاڑیاں بند کر دیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کا کہنا ہے کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کے لیے 3 ماہ کا وقت دے۔
وفاق ہائے ایوان صنعت وتجارت پاکستان کے قائم مقام صدر ثاقب فیاض نے کہا کہ حکومت گاڑیوں کی فٹنس کیلیے مناسب وقت دے۔
ایف پی سی سی آئی کے اعلامیے کے مطابق ڈمپرز ایسو سی ایشن سے ملاقات میں حادثات میں جاں بحق شہریوں کے معاملے پر گفت گو ہوئی۔