امریکی حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کو ’گولڈن ہینڈ شیک‘ کی پیشکش قبول کرنے کی میعاد 6 فروری کو رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف امریکا بھر میں احتجاج، مظاہرین کیا چاہتے ہیں؟

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 لاکھ سویلین وفاقی ملازمین کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جس کے بدلے میں انہیں 8 ماہ کی تنخواہ و ر دیگر مراعات دی جائیں گی۔

وفاقی سرکاری ملازمین کو موصول ہونے والے والی ای میل میں انہیں نوکری چھوڑے کے بدلے گھر بیٹھے 8 ماہ کی تنخواہ دینے کی آفر کی گئی اور اس حوالے سے فیصلہ کرنے کی آخری تاریخ 6 فروری طے کی گئی تھی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ 10 فیصد وفاقی ملازمین حکومت کی آفر کو قبول کرسکتے ہیں جو تقریبا 2 لاکھ ملازمین بنتے ہیں جس سے حکومت کو تقریبا 100 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ کم از کم 40 ہزار ملازمین پہلے ہی پیکیج کو قبول کر چکے ہیں۔

آفس آف پرسنل مینجمنٹ کے ترجمان نے اس پیشکش کو ایک نادر موقع قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ جو لوگ اسے قبول نہیں کریں گے ان کے لیے بہرحال ملازمتیں کھونے کا خطرہ برقرار رہے گا کیوں کہ انتظامیہ جلد ہی بڑے پیمانے پر چھانٹیوں کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ’ فلسطین سے متعلق مؤقف غیرمتزلزل ہے ‘، ٹرمپ نیتن یاہو پریس کانفرنس پر سعودی عرب کا سخت ردعمل

فیڈرل یونینز نے اس آفر کی قانونی حیثیت اور ٹرمپ انتظامیہ کی اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی اہلیت پر تشکیک کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ پیکیج کو قبول نہ کریں۔

سی آئی اے کی پوری ورک فورس بھی نشانے پر

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اپنی پوری ورک فورس کو گولڈن ہینڈ شیک کی پیشکش کر دی ہے تاکہ ایجنسی کو ٹرمپ کی ترجیحات کے مطابق ڈھالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ

امریکی میڈیا سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق رضاکارانہ علیحدگی پیکیج کی پیشکش ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسیوں کے مطابق ہے جس کے تحت پہلے ہی سیکڑوں سرکاری ملازمین کو برطرف یا سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔

اس کا مقصد بیوروکریسی کے حجم کو کم کرکے وہاں ٹرمپ کے وفاداروں کو تعینات کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا اور گولڈن ہینڈ شیک امریکی وفاقی ملازمین سی آئی اے.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی وفاقی ملازمین سی ا ئی اے وفاقی ملازمین ڈونلڈ ٹرمپ ملازمین کو سی ا ئی اے کی پیشکش

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دفتر خارجہ کا درعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دفتر خارجہ کا درعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے درعمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کو ان کے زمین سے ہٹانے سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف واضح ہے، ہماری پالیسی جو 1947 سے آرہی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کو ان کے زمین سے ہٹانے سے متعلق بیان ناانصافی پر مبنی ہے، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر ان خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے زور دیتے ہیں 1947 سے فلسطین کے بارے یہی پالیسی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکہ کا علم نہیں، بلاول بھٹو کی ناشتہ پر امریکی صدر سے ملاقات کا علم نہیں، ان کی ملاقاتوں کے بارے پارٹی بتا سکتی ہے فارن افس کے شیڈول میں نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہے، ہم اس حوالے سے تمام متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے متعلقہ ممالک سے رابطہ میں ہیں، یقین ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں تمام 20 لاکھ افغان مقیم نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل غزہ پر قبضے کے بعد امریکا کے حوالے کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ٹرمپ کی ڈیڈلائن، ہزاروں سرکاری ملازمین رضاکارانہ طور پر مستعفی
  • فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دفتر خارجہ کا درعمل
  • فلسطین میں قبضہ کا کوئی بھی منصوبہ قابل قبول نہیں، اوآئی سی کی امریکی صدر کے بیان کی مذمت
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر حماس کا سخت ردعمل
  • ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ فلسطینیوں کی نسل کشی ہے؛ اقوام متحدہ
  • راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش قبول کرلی
  • واشنگٹن میں یوایس ایڈ کے ملازمین اور ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کا احتجاج