محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو جنگی حیات سے متعلق آگاہی کے لیے وی لاگ کرنے کے لیے کنٹینٹ بھیج دیا ہے تاہم رجب بٹ کی طرف جنگلی حیات کی آگاہی سے متعلق بنائی گئی کوئی ویڈیو تاحال سامنے نہیں آسکی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گزشتہ ہفتے ایک سال تک ہرماہ کے پہلے ہفتے جنگلی حیات سے متعلق آگاہی کے لئے ایک ویڈیو /وی لاگ بنانے کی سزا دی تھی، رجب بٹ کو یہ سزا ان کے شادی پر تحفے میں ملنے والے شیر کے بچے کی وجہ سے دی گئی تھی، شیر کا بچہ عدالت نے مستقل طور پر لاہور سفاری زو کی تحویل میں دے دیا تھا۔

رجب بٹ نے ڈی جی وائلڈلائف مدثر ریاض ملک سے ملاقات کی اور ان سے درخواست کی کہ انہیں جو  شیرکا جو بچہ تحفے میں دیا گیا تھا اسے ایک بار دیکھنے کی اجازت دی جائے، ڈی جی وائلڈلائف نے کہا وہ بچہ لاہور سفاری زو میں ہے جہاں اسے دیکھا جاسکتا ہے۔

رجب بٹ نے ڈی جی وائلڈلائف سے سوال کیا کہ دنیا کے بہت سے ملکوں میں جنگلی جانوروں کاشکار کیا جاتا ہے، مگرمچھ کی کھال کے جوتے استعمال ہوتے ہیں لیکن وہاں پولیس کیوں کارروائی نہیں کرتی جس پر ڈی جی وائلڈلائف نے کہا ریگولیشن کے تحت مختلف ممالک میں سرپلس جانوروں کے شکار کی اجازت ہے۔

رجب بٹ نے ڈی جی وائلڈلائف سے ملاقات کی ویڈیو بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے، ویڈیو میں رجب بٹ نے یہ بھی کہا سیشن کورٹ نے ان کے سامنے تین آپشن رکھے تھے، 2 سال قید، بھاری جرمانہ اور تیسری آپشن ایک سال تک وی لاگ کی تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔

وائلڈلائف حکام نے بتایا کہ رجب بٹ کو وی لاگ کے لئے کنٹینٹ بھیج دیا گیا ہے، وہ سفاری پارک کے حوالے سے وی لاگ کریں گے، فروری کا پہلاہفتہ ختم ہونے میں تین 3 رہ گئے ہیں تاہم ابھی تک رجب بٹ کی طرف  جنگلی حیات سے متعلق آگاہی کے لیے کوئی ویڈیو/وی لاگ سامنے نہیں آیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رجب بٹ کو

پڑھیں:

ممتا کلکرنی کا قابل اعتراض فوٹو شوٹ، اداکارہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی کی زندگی میں کئی غیر متوقع موڑ آئے ہیں۔ 90 کی دہائی کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شامل ہونے سے لے کر فلمی دنیا کو خیر باد کہنے اور پھر روحانیت کی راہ اختیار کرنے تک، ان کا سفر غیر روایتی رہا ہے۔

 ایک حالیہ انٹرویو میں ممتا نے اپنے کیریئر کے چند متنازعہ لمحات کے بارے میں کھل کر بات کی جن میں 90 کی دہائی کی ایک مشہور میگزین کے لیے ان کا بولڈ فوٹو شوٹ، ان کے گانوں کے ذو معنی بول، اور ایک فلم میں آئٹم نمبر کرنے کا فیصلہ شامل تھا۔

انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ممتا کلکرنی نے 90 کی دہائی میں کیے گئے میگزین کے فوٹو شوٹ پر ہونے والے تنازعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس وقت وہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں اور ان کے سامنے ڈیمی مور کی ایک تصویر بطور حوالہ رکھی گئی تھی، جسے وہ غیر اخلاقی نہیں سمجھتی تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ ’اگر آپ جنسی شعور نہیں رکھتے تو عریانی کو بے حیائی سے نہیں جوڑتے‘۔ ممتا نے اپنے مقبول گانوں کے ذو معنی الفاظ پر وضاحت دی کہ ان کا دھیان ہمیشہ رقص پر ہوتا تھا، نہ کہ گانے کے بول پر۔ فلم میں آئٹم نمبر کرنے پر انہوں نے بتایا کہ راج کمار سنتوشی کی درخواست پر یہ گانا کیا کیونکہ فلم طویل عرصے سے تاخیر کا شکار تھی۔

واضج رہےکہ ممتا کلکرنی کی حالیہ روحانی تبدیلی اور کنّر اکھاڑا (ہجڑوں کی کمیونٹی) سے ان کی وابستگی خبروں میں رہیں، تاہم ان کی مہامنڈلیشور کے طور پر تقرری چند دنوں بعد ختم کر دی گئی تاہم وہ اب بھی خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

 

 

 

 

متعلقہ مضامین

  • امریکی خاتون کس بیماری میں مبتلا ہے؟ ڈاکٹرز کا بیان سامنے آگیا
  • ممتا کلکرنی کا قابل اعتراض فوٹو شوٹ، اداکارہ کا بڑا بیان سامنے آگیا
  • راولپنڈی: ریلویز پولیس نے جنگلی چیتے کی کھال اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
  • گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد
  • جلو پارک: شیر کا  پنجرہ جان بوجھ کر کھولنے پر ملازم گرفتار
  • پارک ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول کر حکام کی دوڑیں لگوا دیں
  • جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کا سخت ایکشن
  • پنجاب، گھروں میں شیر اور چیتے رکھنے پر پابندی عائد
  • پنجاب وائلڈ لائف کی بڑی کارروائی،حنوط شدہ جانوروں کی بڑی تعداد برآمد