بیڈ منٹن کھلاڑی اور معروف کوچ متھیاس بوئے کا ورلڈ پیڈیل لیگ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
بیڈ منٹن کھلاڑی اور معروف کوچ متھیاس بوئے کا ورلڈ پیڈیل لیگ کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز
دبئی : ممبئی کے نیسکو سینٹر میں ورلڈ پاڈیل لیگ کے بھارت میں ڈیبیومیں بیڈمنٹن کے سابق عالمی نمبر ایک اور لندن اولمپک 2012 کے سلور میڈلسٹ متھیاس بوئے نے بھارتی ٹاپ ڈبلزجوڑی کے سابق کوچ ستوک سائی راج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کے ساتھ مقابلے میں خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں ہوئے بوئے نے بھارت میں پاڈیل کی ترقی سے متعلق اپنے خیالات کا اشتراک کیا انہوں نے کہا کہ اس سے بھی زیادہ کورٹس بن رہی ہیں اور بہت سے کلبز میں دیگر کورٹس کو پاڈیل کورٹس میں تبدیل کرنے سے متعلق سوچا جارہا ہے
یہ ترقی مجھے یاد دلاتی ہے کہ میں نے ڈنمارک میں کیا دیکھا ہے، جہاں یہ کھیل 6 سات برس قبل کچھ بھی نہ تھا۔
بوئے کی کوچنگ میں ستوک اور چراغ کی جوڑی نے دنیا بھر میں کئی یادگار فتوحات حاصل کیں۔ ان میں 2022 ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ، برمنگھم میں 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل، 2023 ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح
اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
ٹوکیو:جاپان کے شہر اوساکا میں 2025 کی ورلڈ ایکسپو کا آ غاز ہو گیا جو 13 اکتوبر تک جا ری رہے گی ۔چائنا پویلین، جو اس ورلڈ ایکسپو کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ نمائندہ پویلینز میں سے ایک ہے،
اس کا باضابطہ آغاز اتوار کے روز ہوا۔تقریباً 3500 مربع میٹر کے رقبے پر محیط، چائنا پویلین اوساکا ایکسپو میں سب سے بڑے غیر ملکی تعمیر شدہ پویلینز میں سے ایک ہے۔ “انسان اور فطرت کے درمیان کمیونٹی آف لائف کی تعمیر – گرین ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایک مستقبل کی سوسائٹی” کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، چائنا پویلین 5 ہزار سال سے زائد عرصے سے قائم چینی تہذیب پر مبنی روایتی ماحولیاتی حکمت کا مظاہرہ کر رہا ہے ،
نئے دور میں سبز ترقی کے تصور اور کامیابیوں کو ظاہر کرتا ہے ، اور چین کے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر انسان اور فطرت کے مابین مشترکہ طور پر کمیونٹی آف لائف کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے وژن کا منتظر ہے۔