غزہ کی پٹی پر قبضے کا اعلان شرمناک عمل ہے، جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی پر قبضے کے اعلان کو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا بیان مضحکہ خیز اور خطے میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کا جبری انخلا قبول نہیں۔فلسطین کا خطہ یہودیوں کا نہیں بلکہ مسلمانوں کا مسکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی یہودیوں کو امریکہ میں آباد کر لیں۔ فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔حکومت پاکستان غزہ میں انسانی زندگی کی تعمیر نو کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کے ساتھ ساتھ امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر کھل کر اپنا موقف واضح کرے اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کو متحد کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبے صہیونی حکومت کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتے ہیں۔ غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی ناقابل قبول اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی مزید مصائب اور نفرتوں کی طرف لے جائے گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے، مسلم حکمران اس اقدام کی شدید مذمت کریں اور یہودی کمپنیوں کا با ئیکاٹ کا اعلان کیا جائے۔ اسرائیل کئی دہائیوں سے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، معصوم اور نو مولود بچوں کو ذبیح کر رہا ہے، خواتین کے ساتھ بد سلوکی اور غاصبانہ قبضے کے ذریعے مظالم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔ اس کو روکنا ہو گا۔ کفار سب متحد ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے 1948ء کی جنگ سے سبق سیکھا ہے، جب لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ ’دنیا کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ایسے اقدام دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہوںگے۔ محمد جاوید قصوری نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ نے اس تجویز کا اظہار کرکے تھیلے سے بلی باہر نکال دی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سے فلسطینیوں ڈونلڈ ٹرمپ
پڑھیں:
چین کا امریکا پر جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔
چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگائیں گے۔
وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے تھے۔
دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کیے تھے۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈین کے لیے بھی ٹیرف کو فی الحال نہ بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔