2025-01-27@06:18:19 GMT
تلاش کی گنتی: 2982
«جرم ثابت ہونے پر»:
(نئی خبر)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر منسوخ، جنید اکبر کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر منسوخ، جنید اکبر کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا ،اندرونی کہانی سب نیوز کی زبانی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن )حکومت اور اپوزیشن کی درمیان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس بلوانے پر اتفاق ہوا تھا ،، جس کے بعد جمعے کے روز پارلیمنٹ کی کمیٹی روم ٹو میں اڑھائی بجے اجلاس طلب کرلیا گیاتھا ؕ۔ اجلاس سے قبل تحریک انصاف نے پانچ ارکان کے نام بھیجے تھے جن میں عامر ڈوگر ، جنید اکبر ،، شیخ وقاص ، عمر ایوب ، خواجہ شیراز کے نام بھیجوائے گئے تھے تاہم تحریک انصاف کی جانب سے جنید اکبر کے نام کو بطور چیئرمین پی اے سی فائنل...
راولپنڈی (نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔ تفصیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے، عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اور اسے جیل داخل نہ آنے دیا جائے۔بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا۔ شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی...
بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے، اس نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا گھناؤنا کردار بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کاروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں۔ ولسن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے، بلوچ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کرکے اپنے مفادات کے لیے بھرتی کرتی ہے۔ بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کے بعد ناکام خود کش حملے پر مجبور کیا۔ مزید پڑھیں: مقتول کی ماں نے دہشتگرد تنظیم بی ایل اے...
بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا آئین و قانون کو ماننا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ چیف جسٹس کے راستے میں مشکلات نہیں آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں، 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کرسکتا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: 18 منٹ میں 4 بل منظورآج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18منٹ جاری رہا جس میں 4 بل منظور کر لیے گئے جبکہ 4 مؤخر ہو گئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئی اور ادارہ 26 ویں ترمیم ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ پر میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا...
اسلام آباد: بین الاقوامی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بے ایل اے کے گھناؤنا کردار کو بے نقاب کرتے دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔ ولسن سینٹر واشنگٹن کا ایک مستند تھنک ٹینک ہے جس کی رپورٹ کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے بلوچ خواتین کےجنسی استحصال میں ملوث ہے، بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کر کے اپنے مفادات کے لیے بھرتی کرتی ہے، بی ایل اے نے عدیلہ بلوچ کو نفسیاتی اور ذہنی دباؤ...
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں صبا قمر نے لکھا کہ زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ خود کو وقت دے کر دوبارہ بہتر محسوس کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہیں، اور ان کے چاہنے والوں نے اس بات کو محسوس کیا، جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔اداکارہ نے مداحوں کی محبت اور فکر مندی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور یہ وقفہ صرف عارضی ہے۔ انہوں...
تØریک انصاÙ� جس طرÙ� دیکھ رÛ�Û’ Û�یں ÙˆÛ� سیاسی ایجنڈے پر Ú¯Ù�تگو Ù†Û�یں کرینگے: رانا ثنااللÛ�
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، پی ٹی آئی لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، جس طرف پی ٹی آئی...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے جہاں چور کا سامنا کرنے پر بہادری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں وہیں انہیں جلد صحتیاب ہوکر گھر لوٹنے پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی دو سرجریز ہوئیں، جس میں جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی نکالا گیا تھا تاہم انہیں دبنگ انداز میں اسپتال سے واپس آتا دیکھ کر ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا جانے لگا ہے، اور ان کی جلد صحت یابی پر مختلف حلقوں میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سیف کی حالت پر سوالات اٹھاتے ہوئے شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی اور گردن...
اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ "واٹ مامسینس” کے پہلے سیزن کے اختتام کے بعد پاکستان میں کانٹینٹ کریئیٹرز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ زارا، جو 2024 میں اپنی بیٹی نور جہاں کی پیدائش کے بعد پہلی بار ماں بنی ہیں، نے "واٹ مامسینس” کے ذریعے مشہور شخصیات کی ماؤں کو انٹرویو دے کر ان کے والدین کے تجربات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا، "یہ ایک آزاد کرنے والا تجربہ تھا جس سے میں اپنی زندگی میں جُڑاؤ محسوس کر سکی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کانٹینٹ کریئیٹرز کو پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔” زارا نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کی...
ویب ڈیسک: ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے سابق بی ایل اے کمانڈر نجیب اللہ نے کہا ہے کہ بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کو غیر ملکی ایجنسیاں سپورٹ کررہی ہیں۔ مختلف دہشت گرد تنظیموں کو چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے کمانڈرز نے کوئٹہ میں صوبائی وزرا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا، ہتھیار ڈالنے والے اہم دہشتگرد کمانڈرز میں نجیب اللہ عرف درویش عرف آدم، عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اور دیگر شامل ہیں۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار دہشتگرد کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں قومی دھارے...
جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی۔ لاہورکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر کا بچہ رکھنے کے الزام میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو کمیونٹی سروس کی سزا سنائی۔ رجب بٹ کے خلاف وائلڈ لائف افسر نے کلندرا جمع کروایا تھا۔ رجب بٹ نے غیرقانونی طور پر شیر کا بچہ اپنے پاس رکھنے کا اعتراف کیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے مطابق رجب بٹ ایک سال تک پرو بیشن افسر کے ماتحت کمیونٹی سروس فراہم کریں گے۔ رجب بٹ اپنے 5 منٹ کے وی لاگ میں جانوروں کے حقوق پر گفتگو کریں گے۔ وی لاگ ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں پرو بیشن افسر کی اجازت کے بعد...
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے مذاکرات ختم ہونے کے حوالے سے وفاقی وزرا کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کسی خوف ، دباؤ اورکسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطر کیے تھے۔بدقسمتی سے حکومت نے مذاکرات کو گڈا گڈی کا کھیل سمجھا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے مذاکرات دوبارہ شروع ہو...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، جن میں نوجوان اوپنر صائم ایوب، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارچ رؤف شامل ہیں۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کی ٹیم کیلئے سری لنکا کے 4 کھلاڑی نامزد ہوئے ہیں، ٹیم کا چیرتھ اسالنکا کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ کوشل مینڈس وکٹ کیپر، مڈل آرڈر میں سری لنکن بلےباز پاتھم نسانکا اور اسپنر ونندو ہسرنگا بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کب ہوگا؟ انکے علاوہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اے ایم غضنفر بھی...
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ریاض گواہی دیں گے کہ بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا جب کہ میں نے صدر پاکستان آصف زرداری کی طرح اپنے لیے کوئی بلاول ہاؤس نہیں بنوایا۔مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے آج 22 جنوری کو اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ یحییٰ خان پارٹ 2 کی اقتدار پر گرفت کو بڑھانے اور 9 مئی 2023 کے واقعات پر پردہ ڈالنے کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز...
سندھ میں 7 سالوں میں جنسی ہراسگی کے 7 ہزار شکایات کا انکشاف ہوا ہے محکمہ سوشل ویلفیئر نے رپورٹ جاری کردی محکمہ سوشل ویلفیئر کی رپورٹ کے مطابق زیادہ واقعات کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ ہوئے دو ہزار اٹھارہ میں اٹھارہ واقعات دو ہزار انیس میں 422 واقعات رپورٹ ہوئے دو ہزار بیس میں 1841 واقعات دو ہزار اکیس میں 1669واقعات درج ہوئے دو ہزار بائیس میں ایک ہزار باون واقعات دو ہزار تئیس میں 890 واقعات اور دو ہزار چوبیس میں اٹھ سو بانوے واقعات ہوئے خواتین کی دو ہزار پانچ سو شکایات اور مردوں کی چار ہزار دو سو اسی شکایات ملیں محکمہ سوشل ویلفیئر نے ان شکایات پر قانونی کارروائی کی سب سے زیادہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے ، ایسے عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، برادر ممالک کے تعاون سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزارتِ اطلاعات کے اعلی افسران، چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میاں عامر محمود، میر ابراہیم، ناز آفرین سہگل، سلطان لاکھانی، سلمان اقبال، شکیل مسعود، ندیم ملک اور کاظم خان شریک تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے ،...
کراچی: شہر قائد میں بے قابو گھومتے ٹرک، ٹرالر، ڈمپر اور کنٹینر شہریوں کے لیے آزاد قاتل بن چکے ہیں۔ گزشتہ شب ہونے والے حادثے میں ایک اور شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ زخمی کی حالت نازک ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔انڈسٹریل ایریا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ اویس ولد اعجاز اور زخمی کی 25 سالہ عثمان ولد گُل فراز کے نام سے کی...
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اصل مسئلہ سکردو میں بجلی کی پیداوار میں کمی ہے۔ مستقل حل کے لیے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے۔ جس کے بغیر مستقل حل ممکن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کی صدارت میں بجلی کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی۔ جس میں حالیہ سیزن میں بجلی بحران، تھرمل پاور سے بجلی کی فراہمی اور اس میں شفافیت کے حوالے بات چیت ہوئی۔ محکمہ برقیات سے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔ ایکسیئن برقیات نے کہا کہ سکردو کے لیے جو رقم کی منظور ی ہوئی ہے اس سے ہم صرف دو گھنٹے اضافی بجلی دے سکتے ہیں۔ روزانہ تقریبا 10 لاکھ روپے کا ڈیزل اور آئل خرچ...
عبدالرشید منہاس کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ سے قبل سخت پابندیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 26جنوری بروز اتوار کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس دن مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور مختلف ممالک کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ عالمی برادری کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ بھارت جس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں اور اسے مقبوضہ علاقے...
لاہور(نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کی بدلتی موسمیاتی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا ہ حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگانی چاہئے۔ سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر رواں سال بھی برفباری نہیں ہوئی تو یہ الارمنگ صورتحال ہے، حکومت کو فوری واٹر ایمرجنسی لگاتے ہوئے پانی کے ضیاع کو روکنا چاہئے۔ جج کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پائپوں کے ذریعے صحن دھویا جاتاہے،زیر زمین پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 10 مرلہ یا اس سے اوپر کوئی ایسا گھر نہیں بنے گا جس میں پانی کی ریسائیکلنگ کا پلانٹ نہ ہو۔...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حلیم سیاست تیز کردی، راشد سومرو کے بعد شاہی سید کی بھی حلیم دعوت کردی۔(جاری ہے) کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حلیم تو بہانا ہے، چاہتا ہوں مہاجر ثقافت پروان چڑھے، حلیم کے بہانے سیاسی جماعتوں میں محبت اور ہم آہنگی کا فروغ چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی دعوت دی تھی، ایمل ولی خان کو بھی دعوت دیتا ہوں گورنر ہاؤس آئیں، حلیم کھائیں۔جے یو آئی رہنما راشد سومرو کی طرح شاہی سید بھی گورنر سندھ کی بنائی حلیم کے گرویدہ ہوگئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میڈیا نے ان سے متعلق غلط خبر چلائی، اس لیے 15 دن تک میڈیا کا بائیکاٹ کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی سوچ رہے ہیں اور پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی سوچنا چاہیے کہ جو سوشل میڈیا اپنے آپ کو پی ٹی آئی سے وابستہ قرار دیتا ہے، وہ اپنے لیڈروں کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ پارٹی کے اندر اس طرح نہیں ہوتا کہ جب جی چاہا تو لوگوں کی پگڑیاں اتار دیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا نے غلط خبر چلائی اور اس خبر کو سوشل میڈیا پر...
مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ، بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بچوں یا ماں باپ کوعدالتوں میں نہیں آنا چاہئے،فیصلہ آسان ہے، لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے،بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کیخلاف ہوجاتا ہے۔ بچے کی حوالگی سے متعلق...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)بلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائیشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔ منشیات اسمگلنگ میں گرفتار 29، شراب نوشی پر 1 جبکہ دیگر الزامات پر 7 افراد کو امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا۔(جاری ہے) 30 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے گرفتار کر لیا۔2 افراد کو قبرص سے، 1 شخص کو تاجکستان میں زائد المیعاد قیام پر، 6 افراد کو مفرور ہونے پر امارات سے، 1 شخص کو عراق سے، 2 کو ویزہ ختم ہونے پر عمان سے پاکستان واپس بھیجا گیا۔مختلف الزامات کے تحت مزید 10 افراد کو سعودی عرب اور 1 شخص کو قطر سے...
ویب ڈیسک: اوورسیزپاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل کے حل کیلئے لاہور میں سہولت سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش ہے حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور میں بھی مخصوص عدالت قائم کرے تاکہ اس سے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بھی لاہور میں سہولت سیل کے قیام کے احکامات دیے ہیں۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار
معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں صبا قمر نے لکھا کہ ’زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ خود کو وقت دے کر دوبارہ بہتر محسوس کیا جا سکے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں وہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہیں، اور ان کے چاہنے والوں نے اس بات کو محسوس کیا، جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by ???????????????? ???????????????????? (@sabaqamarzaman) اداکارہ نے مداحوں کی محبت اور فکر مندی پر ان کا...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، پی ٹی آئی لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، جس طرف پی ٹی آئی دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پر بات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارت کی دوسری مدت شروع ہونے کے محض ایک ہفتے بعد عالمی کاروباری رہنماؤں سے خطاب میں واضح کردیا ہے کہ اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کریں یا پرھ ٹیرف کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں تمام کاروباری حضرات کو میرا پیغام بہت سادہ ہے کہ امریکا آئیں اور اپنی مصنوعات تیار کریں اور دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں کم ترین ٹیکس عائد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنی مصنوعات امریکا میں نہیں بنائیں گے جو کہ آپ کا استحقاق...
کراچی: گلشن اقبال کے علاقے سے 17 جنوری کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو پولیس نے نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے گلشن اقبال بلاک 5 سے 17 جنوری 2025 کو مبینہ طور پر اغوا کی جانے والی لڑکی کو اندرون سندھ نوشہرو فیروز سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 22/2025 گلشن اقبال تھانے میں مغویہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کروایا گیا تھا، 17 سالہ زہرہ بتول کی تلاش کے لیے اسپیشل ٹیم بنائی گئی تھی۔ پولیس کی ٹیم لڑکی کی موجودگی کی اطلاع پر ہفتے کی صبح نوشہرو فیروز پہنچی تھی جہاں لڑکی کو...
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے ”تحریک آزادی جموں و کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور اتحاد اسلامی جموں و کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور منا کر بھارت کے مکروہ چہرے کو ایک بار پھر بے نقاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے ”تحریک آزادی جموں و کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں” کے عنوان سے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ اور اتحاد اسلامی جموں و کشمیر کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے...
پاکستانی مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کو پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور ٹی وی میزبان متھیرا کے ساتھ نامناسب انداز میں تصاویر کھینچوانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس پروگرام کی پسِ پردہ مناظر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر مزاحیہ گلوکار نے میزبان کے ساتھ کچھ تصاویر کھینچوائیں۔ ویڈیو میں چاہت فتح کو تصاویر کھینچواتے ہوئے زبردستی متھیرا سے مصافحہ کرتے اور ان کی کمر پر ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے سبب سوشل...
—فائل فوٹو کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کی پیشگوئیکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے ہیٹی میں خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ ہیٹی کی صورتحال بدستور انتہائی خراب ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ ہیٹی ایک طویل سیاسی عدم استحکام، بگڑتی ہوئی سکیورٹی اور بڑھتے ہوئے انسانی بحران کی وجہ سے مزید تباہی سے دوچار ہوتا دکھائی دیتا ہے اور یہ تینوں پہلو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہیٹی کی سیاسی قیادت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے مستقبل کے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ گیا ہے، لیکن وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورتی عمل شروع نہ ہوسکا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے۔ اختلاف کی صورت میں تین تین نام کمیٹی کو بھیجے جائیں گے، اتفاق اور اختلاف کے باوجود چیف الیکشن کمشنر تعیناتی پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی۔ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی 45 روزمیں ہونا ضروری ہے۔
گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز ہو گیا۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9:41 بجے مسقط کیلئے روانہ ہوئی۔ مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق یہ طیارہ کراچی سے پرواز پی کے 503 کے طور پر مسافروں کو لے کر صبح گوادر پہنچا تھا، اسی طیارے سے دوپہر 2 بجے گوادر کراچی کی پرواز پی کے 504 آپریٹ ہوگی۔ پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال ، کروڑوں روپے ملنے پر رہنما ورکرز کو نہ نکال سکے، مانیٹرنگ سیل...
ویب ڈیسک:صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا, پارلیمنٹ کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہوگی ،پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافیوں کا داخلہ قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کیلئے جاری کارڈ پر ہو گا . سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت زیر التواء بل قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔ مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ کا اجلاس بھی ری شیڈول، آج صبح ساڑھے دس بجے کے بجائے دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
امریکا کے ایک فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی حق شہریت کی ازسر نو تعریف کرنے والے ایگزیکٹو آرڈر کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ جمعرات کو امریکی فیڈرل جج کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو 14 دن کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد کے لیے کسی قسم کے اقدامات کرنے سے بھی روکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا اس دوران فریقین صدر ٹرمپ کے پیدائشی حق شہریت سے متعلق حکم کے درست ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں مزید دلائل پیش کریں گے۔جج نے 6 فروری کو کیس کی سماعت...
دنیا بھر میں تعلیم کا عالمی دن ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے تاکہ تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ہر فرد تک اس کی رسائی یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا جا سکے۔ یہ دن عالمی سطح پر اس بات کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور ہر انسان کو معیاری تعلیم تک رسائی ہونی چاہیے۔ اس دن کا مقصد نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے بلکہ تعلیمی فرق کو کم کر کے ایک مساوی اور انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کا وہ اسکول جہاں بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کماتے ہیں کاروان مدبر ایک...
ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے ایک بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے بیان کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے حوصلے اور تقویت کا باعث قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی قیادت میں قائم ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف...
گرمی، سردی، برسات، خزاں اور بہار۔ یہ وہ موسم ہیں جو زندگی میں بار بار آتے جاتے رہتے ہیں لیکن خود انسانی زندگی جن موسموں سے گزرتی ہے وہ اس کی ذات میں پھر پلٹ کر نہیں آتے۔ آدمی پیدا ہوتا ہے، پل پل بڑھتا ہے، یہ اس کا بچپن ہے جو چند سال اس کے ساتھ رہتا ہے، خوشی اور بے فکری کا زمانہ جس میں ہر چیز اسے خوبصورت لگتی ہے۔ وہ اپنے اردگرد اِن چیزوں کو چھونے اور پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔ کامیابی کی صورت میں اس کا دل خوشیوں سے بھر جاتا ہے، اس کی آنکھیں مسکرانے لگتی ہیں، اس کا چہرہ انجانی خوشی سے تمتما اُٹھتا ہے۔ ناکامی کی صورت میں اس کے چہرے...
لاڑکانہ: سرکاری اسکول کا ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث اسکول کا داخلی دروازہ بند پڑا ہے
کوٹری: جماعت اسلامی جامشورو کے ضلعی عہدیداران طبی کیمپ اور پریس کلب کا دورہ کرتے ہوئے
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (سانا) کے جنرل سیکرٹری اسد علی شیخ نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے موجودہ فارمولے کو تبدیل کر کے سندھ کے حصے کے پانی کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں، انڈس ڈیلٹا میں ہر سال تازہ پانی کی مقررہ مقدار چھوڑنے کا منصوبہ بنایا جائے اور مقامی کمیونٹیز کو ڈیلٹا کے تحفظ میں شامل کرنے اور ان کے لیے آمدنی کے متبادل ذرائع فراہم کرنے کے لیے مالی معاونت دی جائے۔ وہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ امریکا میں رہائش پذیر سندھیوں کی آواز پہنچانے آیا ہوں، خاص طور پر سندھ میں...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ڈاکٹر علی اکبر ہنگورجو، محمد عمر اور سہیل احمد صدیقی نے کہا ہے کہ قلم اور زبان کا درست استعمال اور احتیاط کے ساتھ صحافی، عوام، انتظامیہ کو قدرتی آفات سے متعلق آگاہی فراہم کریں، صحافی قدرتی آفات سے قبل لوگوں اور اداروں کو معلومات فراہم کرنا، قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی امداد اور قدرتی آفات کے بعد ہونے والے نقصانات کے درست اعداد و شمار کی رپورٹنگ کر کے اداروں اور متاثرین کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیزوی کی جانب سے حکومت سندھ، ڈبلیو ایچ ایچ اور یورپی یونین کے اشتراک سے صحافیوں کو قدرتی آفات کے دوران کی جانے والی رپورٹنگ کے حوالے سے 2 روزہ...
ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ماڈل کورٹ نے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو پھانسی سنا دی۔ ٹھٹھہ کی فرسٹ ایڈیشنل ماڈل کورٹ کے جج محمد اسلام الحق نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم علی حسن میربحر کو پھانسی کی سزا کا حکم سنادیا، مجرم نے 7 سال قبل میرپور ساکرو میں اپنے بھتیجے مولا بخش کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے بے دردی سے قتل کیا تھا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سروری شوٹنگ بال کلب کے زیر اہتمام میئر کاشف خان شورو کی زیر سرپرستی پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کی اجازت سے 3 روزہ 31 واں آل پاکستان اللہ وسایو بھٹی، ڈاکٹر جاوید اقبال جونیجو، ڈاکٹر ابراہیم پٹھان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہو گا، ٹورنامنٹ 3 دن جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کے میچز ڈے اینڈ نائٹ میں کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری آغا عبدالصبور پٹھان کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی نامور ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات دینے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ٹورنامنٹ کا میگا فائنل 26 جنوری بروز اتوار کی شب کھیلا جائے گا۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد میں قائم پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں ٹریننگ مکمل کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ اور سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ شہید عبدالعزیز پولیس ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کوریجو نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ٹریننگ کے لیے جوانوں کو کراچی جانا پڑتا تھا، اب یہ سہولت حیدرآباد میں مل گئی ہے، اب تک 26 بیجز کے کورسز مکمل کراچکے ہیں، یہ 27 واں پاس آؤٹ ہے، میں پاس آؤٹ ہونے و الے جوانوں کے اہل خانہ کو...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قاسم آباد فیز ون مسجد جنت، الفاطمہ زہرہ مسجد اور گھروں کے سامنے ایک ہفتے سے گنداپانی اور گندگی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے واسا قاسم آباد کو شکایت کے باوجود عملپ صفائی کیلےے نہیں پہنچا ،گھروں کے سامنے سیوریج سے بدبو اور تعفن پھیل رہاہے مسجد آنے والے نمازیوںکو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔قاسمآباد فیز ون کی سڑکوں پر جگہ جگہ گندگی اور گٹر لائنیں صاف نہ ہونے سے سڑک سے گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات اور ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔یہ بات معروف سماجی رہنماشاہد سومرو نے جاری بیان میں کہی ہے۔
سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی توڑ پھوڑ کیس میں عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کے وارنٹ گرفتار جاری کردیے۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج محمد نعیم شیخ نے کی۔ مقدمہ میں نامزد ملزمان پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر، صنم جاوید، عالیہ حمزہ، ایم این اے بلال اعجاز سمیت درجنوں کارکن عدالت میں پیش ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب جمعرات کے روز بھی عدالت پیش نہ ہوئے، عمر ایوب کے وکلا نے ان کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا۔ عمر ایوب کیعدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ عمر ایوب خان مسلسل...
ٹنڈوآدم: الخدمت آرفن کیئر کے تحت ہونے والی تربیتی سیشن میں باہمت بچے شریک ہیں
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا،شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت سے متعلق جیل حکام کو تحریر بھی لکھوا دی،بتایاگیا ہے کہپاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے تھے لیکن جیل انتظامیہ نے انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے سے روک دیا۔شیر افضل مروت گیٹ نمبر پانچ سے اڈیالہ جیل کے اندر پہنچے لیکن جیل حکام نے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ بینک کے 10شراکت داری فریم ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد (نمائندہ جسارت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے جبکہ ڈیفالٹ کے خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کومعاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت اور میڈیاکا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے، ملک میں اظہارِ رائے کی مکمل آزادی ہے اور حکومت میڈیا کے ریاست...
اسلام آباد (رپورٹ: میاں منیر احمد) جمہوری ملک میں پرامن احتجاج کو طاقت اور تشدد سے کچلنا غیرقانونی ہے‘احتجاج سے ریاست کے وجود کو خطرہ لاحق ہوجائے تو طاقت اورتشدد کاجواز مل جاتاہے‘ پاکستان میں جمہوریت نہیں‘ اراکین اسمبلی کی اکثریت کوہینڈپک کے ذریعے لایا گیا ہے ‘ اسلام آباد میں4 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کو پرامن احتجاج قرار نہیں دیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ورکرز کی مرکزی رہنما ناہید خان‘ عدالت عظمیٰ کے سینئر قانون دان حسنین ابراہیم کاظمی‘ مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما ناصر محمود ‘ دانشور اور سول سوسائٹی کے رکن بابر جمال‘تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نائب صدر انجینئر افتخار چودھری‘ فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان کے مرکزی رہنما اسرار الحق مشوانی...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈ یسک ) ملک میں مہنگی بجلی و کاروباری مشکلات کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات کی وجہ سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہو چکے ہیں، یعنی پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 اب بند ہوچکی ہیں، ان میں سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں صوبے میں 147 ٹیکسٹائل ملز بندش کا شکار ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوئی ہیں تو خیبرپختونخوا میں 6 ملز بند ہو چکی ہیں، شہروں کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو قصور میں سب سے زیادہ 47 اور ملتان میں...
اسلام آباد ( آن لائن)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو جیل میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بشریٰ بی بی کی تھانہ رمنا میں درج عبوری درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عامر ضیاء نے کی۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی اورپراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔ پراسیکیوٹر چوہدری زاہد آصف نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئیں ضمانت خارج کی جائے۔ بشریٰ...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈرکے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ علی امین گنڈاپور نے خود ہی اعتراف جرم کیا ہے کہْ ہمارے لوگ گمراہ ہوئے۔ یہ کس چیز کا جوڈیشل کمیشن بنانا...
کراچی(بزنس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیااسی طرح 10 گرام سونا641 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار 799 روپے کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کمی سے 3 ہزار 401 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کمی سے 2743 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
اسلام آباد:عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کرتے ہوئے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ وفاقی دارالحکومت اس حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی بینک کے تعاون سے 10 سالہ شراکت داری منصوبے کا آغاز کیا۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کا مقصد ملک میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کی مستقل حمایت کو سراہا اور کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے...
کراچی(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنمائوں کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن کیلئے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔سیشن میں معاشی استحکام اور پاکستان میں کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشن کے دوران احسن اقبال نے حکومت کی اقتصادی ایجنڈے کا جامع جائزہ پیش کیا اور اڑان پاکستان ۔5ایزنیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حکومت کی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا جن کا مقصد سرمایہ کاروں کے درپیش چیلنجزسے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دیناہے۔ اس موقع پراحسن اقبال نے کہاکہ حکومت معاشی استحکام کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں...
کراچی(کامرس رپورٹر) سندھ حکومت نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کی دکانیں سربمہر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. ڈائریکٹرجنرل بیورو آف سپلائی پرائسز ڈاکٹر شاکر قیوم خانزادہ کے زیر صدارت قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کراچی سمیت سندھ کی تمام ڈویڑنوں کے افسران شریک ہوئے. ڈائریکٹر جنرل سندھ نے ہدایت دی کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں اور کالابازاری کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، وزیراعلی سندھ کے معاون خاص عثمان غنی ہنگورو کی ہدایت پر سندھ بہر میں قیمتوں کی سخت چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ...
کراچی(کامرس رپورٹر)سابق گورنر خیبر پختونخوااورسابق صدر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)سینیٹرحاجی غلام علی نے فاٹا کے نام منگوائے گئے سامان کو مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا الزام ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر عاطف اکرام شیخ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے نام پر منگوایا گیا کھانے کا تیل اور دیگرسامان کے 5 بڑے ٹرکس سندھ میں حیدرآباد کے پاس فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے اور ایف بی آرکے محکمہ کسٹمز نے چھاپہ بھی مارا مگر بھاری رشوت لے کران گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا،ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ انہیں سزا...
کراچی (کامرس رپورٹر)دنیا بھر میں مسلسل آٹھ برسوں سے 100ملین سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ نمبر ون الیکٹرک ٹو وہیلر لیڈر یادی (Yadea) نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں چار جدید الیکٹرک وہیکلزماڈلز متعارف کرائے ہیں،جبکہ اس موقع پر GT 30 کی قیمت اور خصوصیات سے متعلق اہم تفصیلات بھی سامنے لائی گئیں۔پاکستان میں الیکٹرک وہیکل (EV) مارکیٹ کی ترقی کے انتہائی روشن امکانات ہیں، جہاں ماحولیاتی خدشات کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری، ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سبز نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے معاون حکومتی اقدامات کی وجہ سے ای وی مارکیٹ کا مستقبل روشن ہے۔انڈسٹری کا تخمینہ ہے کہ پاکستان میں ای وی مارکیٹ 80 فیصد سے زیادہ بڑھے...
کراچی(بزنس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غیر درج شدہ ایس ای سی پی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ “غیر درج شدہ کمپنیوں کے لیے مالیاتی پورٹل” (ایف پی یو سی)، جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایس ایکس) کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، کے ذریعے مالیاتی بیان کے عوامی اشاعت کو یقینی بنائیں۔ہدایت کے تحت، تمام غیر درج شدہ ایس ای سی پی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو پی ایس ایکس سے 30 دن کے اندر رابطہ کرنا ہوگا، تاکہ وہ ایف پی یو سی تک رسائی حاصل کر سکیں اور عوامی اشاعت کے لیے اپنی تازہ ترین دستیاب سالانہ آڈٹ شدہ مالیاتی بیان اپ لوڈ کر سکیں۔ ایسی...
لاس اینجلس کے جنگلات سے دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں نئی آگ بھڑک اٹھی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر بھڑکنے والی آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کی وجہ سے 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے اور 500قیدیوں کو ہنگامی طور پر دیگر جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزارایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے۔7 جنوری سے لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر بلدیاتی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، عوام کی سہولت کیلئے سب سے زیادہ پارکوں کو بحال کیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، کوشاں ہیں کہ بالترتیب بلدیاتی سہولیات بلاتفریق ہر علاقے تک پہنچائے جائیں جس میں تاحال کامیاب ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال بلاک 10 A، یوسی7میں پردہ پارک کے دورے کے دوران کیا، اس موقع پر ڈائریکٹرپارکس غلام رسول نے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کو پارکس میں موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے پارک...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کی نائب ناظمہ عظمیٰ عمران نے کہاہے کہ سب سے اچھا انسان وہ ہے جو خلق خدا کے لیے نفع بخش ہو،عمدہ اخلاق قرآن کے معلم کا بنیادی وصف ہے جو مدرس کے بیان کو پرتاثیر بناتاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شمالی میں مدرسات سے “میں اور میرے اخلاقیات” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ عمران کا کہنا تھا کہ سیرت نبوی ﷺپر مشتمل اخلاق مومن کو اللہ، فرشتوں اورآس پاس بسنے والوں کا محبوب بناتا ہے اور دعوت کے کام کو آسان کر دیتا ہے،نرمی پیغمبرانہ اخلاق میں سے ہے،نبوی مشن کے علمبرداروں کو اپنے عقائد اور ایمان میں سخت اور مضبوط ہونا ہے لیکن لوگوں سے معاملات میں...
کراچی( اسٹاف رپورٹر)سال 2024 ، میں ملک بھر سے 3070 بچے لاپتہ ہو ئے ،گمشدہ بچوں میں سے مختلف واقعات میں 34 بچوں کی لاشیں ملیں،2941 بچے کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے والدین کے سپرد کیے جا چکے ہیں۔ روشنی ہیلپ لائن1138 کے سربراہ محمد علی نے ریسرچ سیل کی رپورٹ کے مطابق گمشدہ بچوں کے 3070 واقعات میں سے 2941 بچے کامیابی کے ساتھ تلاش کر کے والدین کے سپرد کیے جا چکے ہیں،جوکہ 94 فیصد کامیابی کی شرح کو ظاہر کرتا ہے، تاحال ابھی پاکستان بھر میں 95 بچے گمشدہ ہیں جنکی تلاش کا عمل جاری ہے۔ روشنی ہیلپ لائن میں مختلف زرائع سے گمشدہ بچوں کے واقعات سب سے زیادہ پولیس تھانے،ہیلپ لائن نمبر 1138 کی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، 16 جنوری کے بعد آج ہی 7 دن مکمل ہو رہے تھے، حکومت والوں کا حساب کتاب ہی غلط ہے تو ہم کر کیا کریں، یہ حساب کتاب بھی درست سے نہیں کرسکتے، آج بانی پی ٹی آئی نے حکم دے دیا کہ مذاکرات ختم کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، اس کے بعد آج ہی 7 دن مکمل...
ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...
9 مئی اور 26 نومبر کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہونے کیوجہ سے جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا، اعجاز الحق
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ حیران کن اور افسوسناک ہے، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ پی ٹی آئی کے فیصلے کی کیا وجہ تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ حیران کن اور افسوسناک ہے، کمیٹی میں واضح کہا گیا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں میں جواب دیا جائے گا، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس فیصلے کی کیا وجہ تھی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجاز الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
LONDON: برطانیہ کی عدالت نے مشہور امریکی گلوکارہ سے متعلق ڈانس ایونٹ میں 3 لڑکیوں کو قتل کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو 52 سال قید کی سزا سنا دی۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے 3 لڑکیوں کو ڈانس ایونٹ میں قتل کرنے کے واقعے کو وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے برطانیہ کی تاریخ کا خوف ناک ترین لمحہ قرار دیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 18 سالہ ایکسل روڈاکوبانا نے گزشتہ جولائی میں ساؤتھ پورٹ کے شمالی انگلش ٹاؤن میں لڑکیوں کے قتل اور دیگر 10 پر چاقو سے حملہ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔ برطانیہ میں اس واقعے کے بعد غم و غصے کی فضا بن گئی تھی اور کئی روز...
ایک دہائی کے بعد ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے علاوہ دیگر اسٹار بلے باز بھی خاطر خواہ کامیابی دکھانے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد روہت شرما رانجی ٹرافی میں بھی تین رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ لیکن دومیسٹک سرکٹ میں واپسی کے بعد صرف روہت شرما ہی فیل نہیں ہوئے۔ ان کے علاوہ اوپنر یشسوی جیسوال 4 رنز، اجنکیا رہانے 12، شریاس ایر 11 اور شیوم ڈوبے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم پر ریپ، ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے اور مالی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کو طلب کرلیا۔ خاتون نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پر یہ بھی الزام لگایا ہے کہ بابراعظم نے 2010 میں اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید غورل نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ حمیزہ مختار کا بیان ریکارڈ کریں اورانہیں اگلی سماعت پرعدالت میں پیش کریں۔ جج نے یہ بھی ریمارکس دیے کہ اگر حمیزہ مختار کیس کو آگے نہیں بڑھانا چاہتیں تو اسے خارج کر دیا جائے۔ پاکستانی بیٹر بابر اعظم کے...
اسلام آباد: مذاکرات ختم کرنے کے فیصلے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذ اکراتی کمیٹیوں کی آخری میٹنگ 16 جنوری کو ہوئی تھی، اس کے بعد آج ہی 7 دن مکمل ہو رہے تھے، اس لیے آج بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا کہ مذاکرات ختم کر دیں۔ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حکومت سے عرض کروں گا کہ اپنے کرتوتوں پر غور کریں، جو کام ایک دن میں ہو سکتا تھا اس کو اتنا وقت لگا دیا ، حکومتی رہنماوں کی جانب سے بیانات آتے رہے۔ انہوں نے...
آٹو رکشہ ڈرائیور رانا، جنہوں نے سیف علی خان کو حملے کے دن لیلاوتی اسپتال پہنچایا تھا، انہوں نے بتایا کہ وہ کبھی کچھ نہیں مانگیں گے، لیکن اگر سیف علی خان ان کو آٹو رکشہ تحفے میں دینا چاہیں تو وہ خوشی سے قبول کریں گے۔ رانا سے جب ملاقات میں سیف علی خان کی طرف سے دی گئی رقم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا، "میں نے سیف صاحب سے وعدہ کیا ہے اور میں اسے نبھاؤں گا۔ لوگ اندازے لگائیں، چاہے وہ 50,000 روپے کہیں یا 1,00,000 روپے، لیکن میں اس رقم کا ذکر نہیں کروں گا۔ یہ صرف میرے اور سیف...
پی ٹی آئی والوں کو خود بھی معلوم تھا مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں۔پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات سے انکار پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کرنے والوں کو خود بھی پتا تھا کہ اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلنا۔ پی ٹی آئی والے کسی بھی بات پر مخلص نہیں اور نہ ہی اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص ہیں۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات...
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوکہا کہ پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتےہیں۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہےبھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے،میں نے کہیں بھی میڈیا ٹاک میں بات نہیں کی کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے،ہماری ملاقات امن وامان کے حوالےسے ہوئی ہے،خواجہ آصف کو ٹوئٹ میں بھی یہی کہا ہےکہ اس کو بھول جائیں،مذاکرات کو ہونےدیں، کوشش کرنی چاہیے کمیٹیوں کےمذاکرات کامیاب ہوں۔ مزیدکہا کہ ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئےکوئی رقم ہے،غربت،بیروزگاری کا عالم یہ ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہےہیں،آئے روزکشتیاں الٹنے کے واقعات ہو رہےہیں،ایسےمیں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟۔دوسری...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) صرف ایک ہفتے کے دوران ملک کے ڈالرز ذخائر میں ٹھیک ٹھاک کمی ہو گئی، کروڑوں ڈالرز کی کمی کے باعث ایک ہفتے کے دوران ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 11 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے اور مجموعی ذخائر کی سطح کم ہو کر 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر پر آگئی ہے۔اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق17 جنوری کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود...
اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے بدنیتی پر مبنی عجلت میں فیصلہ کیا،بغیروجہ بتائے مذاکرات ختم کئے،ایساجائز بہانہ ہی ڈھونڈلیتے جس سے لگتاان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہماری کمیٹی نے سیرحاصل گفتگو کی، ضروری نہیں کمیشن بنے ،درمیانی راستے پر بھی بات ہوسکتی تھی، درمیانی راستے پر غورہورہاتھاکہ کمیشن کی بجائے کمیٹی بنائی جائے ، جواب کاانتظارکرناڈیڈلائن تک لازم تھا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تھوڑاعجلت میں کام کیاتھوڑی جلدی کی،پی ٹی آئی فرسٹریشن کاشکارہے اسی لیے مذاکرات ختم کئے ،پی ٹی آئی کو حامدرضا کے معاملے کو کمیٹی میں پیش کرناچاہئے تھا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ 190ملین پاؤنڈاوپن اینڈشٹ کیس تھا،یہ پیسہ عوام...
کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی، کوئی احتجاج کیلئے سڑک پر نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ ہوا تھا، پی ٹی آئی رہنما اور اُن کے بانی عمران خان کو وارداتوں کا حساب دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کہ پاکستان کے ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا ہوئی،...
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیر منتخب اور ناجائز ہونے کی دلیل ہے۔ عوام میں غیر مقبول حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے سامنے آنے پر اب بھاگنے کی تیاری میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ میڈیا کے لیے کھودی گئی قبر میں غیر منتخب حکومت خود دفن ہو جائے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے انکار حکومت کے غیر منتخب اور ناجائز ہونے کی دلیل ہے۔ عوام میں غیر مقبول حکومت پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے سامنے آنے پر اب بھاگنے کی تیاری میں ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ...
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ سے ہونے والی تباہی سے پھیلا ملبہ اتنا ہے کہ سمیٹنے کے لیے 20 سال بھی کم ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے اندر تباہ ہونے والی عمارتوں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے ملبے کو صاف کرنے میں 20 سال سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کم از کم 12 ارب ڈالر کی رقم خرچ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں اقوام متحدہ کے احکامات اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہی ہے، گزشتہ روز رفح میں ملبہ صاف کرتے لوگوں پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر(ڈرون) نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں...
سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ہینس زمر سے مختلف پروجیکٹس کے حوالے رابطے میں ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن موسیقار سے مبینہ طور پر جنگِ یرموک پر بننے والی سعودی فلم کی موسیقی اور ملک کے قومی ترانے کی تشکیلِ نو کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے۔ جرمن موسیقار ہینس زمر اور سعودی عہدے دار کے درمیان ملاقات ریاض میں منعقد ہونے والے جوائے ایوارڈ کے دوران ہوئی۔ ترکی آل الشیخ نے ملاقات کی تفصیلات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں شیئر کیں۔ ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ...
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں مغربی رفح کے علاقے تل السلطان میں کارروائی کرتے ہوئے ان فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا دیں، ٹینکوں کی گولہ باری سے 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ میں مغربی رفح کے علاقے تل السلطان میں کارروائی کرتے ہوئے ان فلسطینیوں کو شہید کیا۔ خیال رہے کہ فسلطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل لڑائی کے بعد جنگ بندی معاہدہ ہوا جو گذشتہ اتوار سے نافذ العمل ہے۔ اس معاہدے...
بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں بی جے پی کی حکومت نے تیز رفتار ترقی کے ذریعے عوام کی زندگی کو آسان بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 128ویں جینتی کے موقع پر کٹک میں منعقدہ "یوم پراکرم" تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جیسے نیتاجی نے آزادی کے لئے اپنی آرام دہ زندگی کو ترک کر کے مشکلات اور چیلنجز کو اپنایا، اسی طرح ہمیں بھی ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کے لئے اپنے آرام دہ دائرے سے باہر نکلنا ہوگا۔ نریندر مودی نے کہا "آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یومِ پیدائش کے موقع پر پورا ملک انہیں عقیدت...
بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھلیاں کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کُن وجہ بھی بتائی۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامیڈی...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ انسانیت کو محض جوہری ہتھیاروں سے ہی خطرہ لاحق نہیں بلکہ موسمیاتی بحران اور مصنوعی ذہانت کا بے قابو پھیلاؤ بھی اس کے لیے بیحد خطرناک ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا سیاست اور سائبر حملوں میں استعمال، بل گیٹس نے خبردار کردیا سوئزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے وجود کو موسمیاتی تبدیلی اور بے ضابطہ مصنوعی ذہانت سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار کثیرفریقی تعاون کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ حقیقت واضح ہے کہ جنگوں سے لے کر عدم مساوات اور...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میری بھرپور کاوشوں کے باوجود جنسی طور پر ہراساں کرنے والے وائس چانسلرز کو ہٹائے جانے میں ناکامی پر مایوسی ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات بدھ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (سندھ ایچ ای سی) کے زیر اہتمام چوتھے ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی شو کیس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سندھ بھر کی 41 یونیورسٹیوں نے 417 اہم تحقیقی منصوبے پیش کیے جو ٹیکنالوجی اور تحقیق میں صوبے کی تخلیقی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر طارق رفیع اور وی سی این ای ڈی پروفیسر سروش لودھی شامل تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وائس...
دبئی کیپٹلز نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے ٹائٹل کے لئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر پیشقدمی کی تھی اسسٹنٹ کوچ مناف پٹیل، زمبابوے کے آئیکون اور دبئی کیپیٹلز کے کپتان سکندر رضا نے شائی ہوپ اور روومین پاول کی شاندار مداخلت کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ کپتان سکندر رضا نے ٹیم کی اجتماعی حمایت اور انرجی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2 برس سے ہم ہمیشہ ایک ایسی ٹیم رہے ہیں جو احساسات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ ہماری کامیابی جامع ٹیم کی کارکردگی سے متعلق ہے۔ اہم میچز جیتنے کے لئے اہم باؤلنگ کردار کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے متعلق بات...
منیلا:فلپائن کے ایک شخص نے مذاق ہی مذاق میں اپنے ہونٹوں پر سپر گلو لگانے کی کوشش کی، لیکن یہ حرکت اس کے لیے اتنی خطرناک ثابت ہوئی، یہ آپ وڈیو دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس وڈیو کو 4.7 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے، جس میں یہ شخص سپر گلو کی ٹیوب کیمرے کے سامنے دکھا کر اسے اپنے ہونٹوں پر لگاتا ہے اور چند ہی لمحوں کے اندر ہی اس کے ہونٹ مضبوطی سے جُڑ جاتے ہیں۔ ابتدا میں وہ اس صورتحال پر ہنستا ہے، لیکن جلد ہی گھبراہٹ میں مبتلا ہو جاتا ہے جب اسے محسوس ہوتا ہے کہ ہونٹ الگ کرنے کی ہر کوشش...
پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سیاح کولمبیا میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولش سیاح کولمبیا کے معروف علاقے میں دوستوں کے ہمراہ پیرا گلائیڈنگ کے لیے آئی تھیں۔ 38 سالہ پولینا بِسکوپ کولمبیا کے شہر رولڈینیلو کے اوپر پیراگلائیڈنگ کر رہی تھیں جب پیراشوٹ ٹوٹ گیا اور وہ تیزی سے کھائی میں گر گئیں۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ان کا موبائل کیمرا کھلا ہوا تھا جس میں ویڈیو محفوظ ہوگئی۔ آخری لمحات میں وہ چیختی رہیں کہ میں نیچے گر رہی ہوں۔ تاہم ہزاروں فٹ کی بلندی پر فضا میں خاتون سیاح کی مدد کے لیے کوئی موجود نہیں تھا۔ وہ کھائی میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔ ادھر ان کے دوستوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جنوری2025ء) 3 سالوں میں 13 لاکھ سے زائد ہنر مند پاکستانی ملک چھوڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں 13 لاکھ سے زائد پاکستانی بیرون ممالک ملازمت کی تلاش کیلئے ملک چھوڑ کر گئے ہیں، بیرون ملک جانے والے ہنر مندافراد کے ویزے مسترد ہونے کی شرح بہت کم ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی اموات کی صورت میں پاکستانی سفارتخانے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتے، بیرون ممالک پاکستانیوں کو بے انتہا مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب پاکستانی کسی رہنمائی کے لئے سفارتی عملے سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں عملے کی سرد مہری کا...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے علم میں لایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے جسٹس (ریٹائرڈ) جاویداقبال کی جگہ جسٹس (ریٹائرڈ) فقیر محمد لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ مقرر ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ مقرر جبری گمشدگی گزشتہ 2 دہائیوں سے پاکستان میں چلا آ رہا ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس مسئلے کے تدارک کے لیے وفاقی حکومت نے سنہ 2011 میں لاپتا افراد کمیشن قائم کیا جس کے پہلے سربراہ کے طور پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریٹائرڈ جج، جسٹس جاوید اقبال کو تعینات کیا گیا۔ سنہ 2011 سے لے کر اب تک جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال ہی اس کمیشن کی سربراہی کرتے رہے۔ اس کمیشن کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عادل بازئی کی رکنیت بحالی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف نااہل ہونے جارہے ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عادل بازئی اور ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا انہوں نے کہاکہ آزاد رکن کو کسی جماعت میں شامل ہونے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی اگر ٹھیک بھی ہو تو ایک دن کی تاخیر سے جمع...