2025-01-27@06:33:35 GMT
تلاش کی گنتی: 2986

«جرم ثابت ہونے پر»:

(نئی خبر)
    ابوظہبی :ایم آئی ایمریٹس نے بلے اور گیند سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 28 رنز سے شکست دیدی۔ ایم آئی امارات کے روماریو شیفرڈ اور نکولس پورن جیسے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو ٹیبل پر 2 پوائنٹس اوپر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے ہدف کے تعاقب میں ایم آئی ایمریٹس کے بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چاروں بالرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ الزاری جوزف اور شیفرڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ایم آئی ایمریٹس نے پہلے بیٹنگ کا آغاز اچھا کیا اور اوپنر کوشل پریرا اور محمد وسیم (38) نے عمدہ شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 42 رنز کی شراکت...
    پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش، فیک نیوز پر 5سال کی سزا ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ایوان میں پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل...
    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں بل پیش کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا مقررہ مدت میں ٹرائل مکمل نہ ہونے پر نتائج ہوں گے، ٹرائل کورٹ کو مقدمات کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال میں کرنا ہو گا، ماڈرن ڈیوائسز کو قانون شہادت میں شامل کرنے کی ترامیم بھی بل میں شامل ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھاکہ...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس ایک شخص ہو بہو امریکی ڈالر پر بنے امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی طرح نظر آ رہا ہے، ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے گئے۔ فیصل خان لکھتے ہیں کہ بندہ تو مل گیا ہے اب کاغذ اور مشین ڈھونڈو ہم اپنے ڈالر بنا کر پاکستان کا قرضہ ختم کرتے ہیں۔ بندہ تو مل گیا ہے اب کاغذ اور مشین ڈھونڈو ہم اپنے ڈالر بنا کر پاکستان کا قرضہ ختم کرتے ہیں ???? pic.twitter.com/UFpnccIlAr — Faisal Khan (@KaliwalYam) January 21, 2025 یمن خان نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ڈالر بنانے کا یہ مشورہ سنتے ہی اسٹیٹ بینک...
    وفاقی حکومت نے پیکا (دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ ) میں مزید ترامیم کے لیے نیا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 میں سوشل میڈیا اور جعلی خبروں سے متعلق اہم قانون سازی کی جا رہی ہے۔ اس بل میں جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے سزاؤں اور جرمانوں کا تعین بھی کیا جائے گا، جس میں فیک نیوز پھیلانے والوں کو 20لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال تک قید کی سزا دی جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سے...
    سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ آپ سستی گاڑیاں چھوڑ کر مہنگی گاڑیاں خریدیں ایسا نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کا گاڑیوں کی خریداری روکنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پہلی حکومت میں بہت سی چیزوں کو روکا، اب بھی روکیں گے، ایف بی آر کو 384 ارب روپے ٹیکس شاٹ فال کا سامنا ہے، اس شاباشی میں یہ کام ہو رہا ہے کہ بہت کام کیا ہے تو گاڑیاں دلا دیں۔انہوں نے کہا کہ 6 ارب کی گاڑیاں کس سے خریدیں، ایک کمپنی کو...
    آسٹریلیا میں ایک ایسے شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس نے اپنے بہن بھائیوں کے لیے اپنے ذہنی مریض والدین سے لاکھوں ڈالرز چرائے تھے۔ 49 سالہ بلیک ایڈرین برنکلو کو مارچ 2017 اور جولائی 2018 کے درمیان اپنے والدین پال اور ویلری (جو اب مرچکے ہیں) سے فنڈز چوری کرنے کا مجرم پایا گیا۔ 2016 میں الزائمر کی بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد بلیک کو والدین کا بطور پاور آف اٹارنی مقرر کیا گیا تھا جس کا مطلب تھا کہ والدین سے متعلق تمام معاملات بلیک کے کنٹرول میں تھے۔ بلیک کے والدین نے اپنے آخری سال نگہداشت کی سہولت میں گزارے۔ بلیک کی والدہ ویلری برنکلو کا انتقال 2019 میں ہوا جبکہ...
    لافانی نامی یہ عمارت، ایکواڈور کی ایک مشہور عمارت ہے جو ماچالا شہر میں واقع ہے۔ یہ عمارت غیر معمولی طور پر تنگ گراؤنڈ فلور اور اوپری منزلوں کی کمزور ساخت کے لیے مشہور ہے۔ شہر کے وسط میں واقع یہ عمارت 30 سال سے زیادہ عرصے سے ایکواڈور میں آنے والے زلزلوں کو حیران کُن طور پر سہہ چکی ہے۔ اسے دیکھ کر آپ کو لگتا ہوگا کہ ہلکا سا جھٹکا اس چار منزلہ عمارت کو گرانے کے لیے کافی ہوگا لیکن آپ غلط ہیں۔ یہ سنگین زلزلوں سے بچ گئی ہے جس میں 2023 میں آںے والا 6.5 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔ یہ اوپری تین منزلوں کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے جس کی پیمائش...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 ) ملک بھر میں ساڑھے چار ماہ کے دوران مجموعی طور پر بارشیں 40 فیصد ہونے کی وجہ سے خشک سالی کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے اس دورانیے میں بارشوں کی 52 فیصد کمی کے ساتھ صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ماہرین ملک کی زرعی پیدوار میں20فیصد تک کمی کی پشین گوئی کررہے ہیں.(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں یکم ستمبر 2024 سے15 جنوری کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں صوبہ سندھ میں 52، بلوچستان میں45 اور پنجاب...
    تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )اسرائیلی فوج کے سربراہ ھرتسی ھیلفی نے حماس کے سات اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے فوج کی جانب سے جاری کردہ استعفے کے خط میں لیفٹیننٹ جنرل ھرتسی ھیلفی نے کہا کہ وہ سات اکتوبر کو فوج کی ناکامی کی ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دے رہے ہیں جب اہم کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے تسلیم کیا کہ غزہ کی جنگ کے تمام مقاصد حاصل نہیں ہوئے انہوں نے...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )سندھ کے چمڑے کے شعبے کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سخت مقابلے کا سامنا ہے اور اس نے اسے آنے والے تباہی سے بچانے کے لیے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ میں حکومت سے مراعات مانگی ہیں رپورٹ کے مطابق کئی رکاوٹیں جیسے توانائی کے ٹیرف، غیر پائیدار ٹیکس، لیکویڈیٹی کی کمی، قانونی ریگولیٹری آرڈرز سے متعلق پیچیدگیاں، زیادہ قرض لینے کی لاگت کے ساتھ محدود برآمدی فنانسنگ اور ٹیرف سے متعلقہ چیلنجز چمڑے کی برآمدات میں رکاوٹ ہیں.(جاری ہے) اسٹیک ہولڈرز نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرے جو کہ برآمدات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ای ڈی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )پاکستان میں کرومیم ایسک کے ذخائر کی منظم تلاش گھریلو صنعت اور برآمدات کے لیے ایک امید افزا موقع فراہم کرتی ہے کوہ دلیل مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیر نے کہا کہ اس کان کنی کے حصے کو زیادہ پائیدار اور منافع بخش بنانا بہت ضروری ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرومیم ایسک کے ذخائر اکثر الٹرامفک چٹانوں سے منسلک ہوتے ہیں جن میں سلیکا کم اور میگنیشیم اور آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے پیریڈوٹائٹ اور ڈونائٹ کرومیم ایسک کی عام میزبان چٹانیں ہیں یہ ایک عبوری دھات ہے جس میں مختلف ساخت کی نمائش ہوتی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستارکا آرڈر معطل کرتے ہوئے بحال کردیا جبکہ فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر غلام محمد علی کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔چیف جسٹس عامرفاروق نے وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں کے لیے ریٹائرڈ جج پر مشتمل نئے ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکنے کے حکم میں 6 فروری تک توسیع کردی۔عدالت نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو جواب...
    غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس اسرائیل جنگ کے بعد عمارتوں کے ملبے تلے 10 ہزار سے زائد لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔ غزہ میں 15 مہینوں تک جاری رہنے والی جنگ میں 47 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، تاہم شدید بمباری کی وجہ سے عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں لاشوں کو جنگ کے دوران نہیں نکالا جاسکا۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 60 فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور ان کی بحالی 2040 سے پہلے ممکن نہیں۔ اس جنگ نے اب تک 20 لاکھ کے قریب فلسطینیوں کو بے گھر کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:جنگ بندی سے صرف چند منٹ پہلے، غزہ کا گھرانہ اپنے پیاروں سے محروم ہوگیا غزہ میں اتوار کے روز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات کے دوران موجود نہ ہونے پرسپیکر ایاز صادق وزارت داخلہ افسران پر برہم ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈرپر بولنے کی درخواست پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاو¿س بزنس ایڈوائزری میں طے ہواتھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہوگا اور میں وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا۔سپیکر نے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا، ڈیسک بجائے اور ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑدیں۔ وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے سوالات کے جوابات نہ آنے...
    آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ کرکٹ میں نئی درجہ بندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بیٹسمین سعود شکیل کی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے اور وہ 3 درجے ترقی کرکے 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی بادشاہت برقرار نئی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد رضوان بھی 2 درجہ ترقی کرکے 18ویں نمبر پر آگئے ہیں تاہم حالیہ درجہ بندی میں بابر اعظم کی تنزلی دیکھی گئی ہے اور وہ 4 درجے تنزلی کے بعد 16 نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ کی کیٹیگری میں نعمان علی دوبارہ ٹاپ 10 پوزیشن میں جگہ بنانے میں...
    بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ زینت امان نے مداحوں کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز وہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک واقعہ شیئر کیا جو ان کے ساتھ پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن شوٹ سے واپسی کے بعد، وہ بلڈ پریشر کی دوا لینے لگیں۔ جیسے ہی انہوں نے گولی نگلنے کی کوشش کی، وہ ان کے حلق میں پھنس گئی، جس سے انہیں سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔         View this post on Instagram                       A post shared by Zeenat Aman (@thezeenataman) زینت امان نے...
    پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلا م آباد:پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں گیا۔ امید ہے پاکستانی حکومت کی سربراہی میں پاکستان بہتری کی جانب جائےگا۔اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا تھا کہ تقریب سے پاکستان اور چینی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دنیا کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی سےگوادر ایئرپورٹ پر پہلی پرواز کا جانا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔...
    ---فائل فوٹو  سعودیہ، امریکا، چین، ترکی، زمبابوے، سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک، 48 گھنٹے میں سعودی عرب پہنچے مسافر کو سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر، 1 کو ویزا منسوخ ہونے پر، 1 کو دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر، 1 کو بلیک لسٹ ہونے پر، 3 کو بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کر کے، 17 کو پاسپورٹ گم ہونے پر، 2 کو زائد المیعاد قیام پر، 3 کو کفیل کے بغیر ملازمت کرنے پر، 16 کو کفیل کی شکایت پر، 17 کو مختلف وجوہات کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری اگلے ماہ 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق صدر مملکت کا دورہ چین 6 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے، آصف علی زرداری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، آصف زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے۔ اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ یاد رہے کہ...
    بالی ووڈ کے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم بھول بھولیاں کے سیکوئل سے نکالا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے، جہاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں کم کام کرنے اور فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں نظر نہ آنے کی حیران کُن وجہ بھی بتائی۔ ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال میں کامیڈی فلموں میں کم کیوں نظر آئے؟ اس پر اکشے نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں زیادہ تر سماجی مسائل پر مبنی فلموں پر توجہ دی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ کامیڈی میں...
    کراچی: ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ  کو بے نقاب کردیا اور کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں  ملزم سے 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ ملزم سے موبائل...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، شہری کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہلات بنیامین اسٹریٹ پر حملہ آور نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد حملے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔(جاری ہے) پولیس نے حملہ آور کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کو شہری نے گولی مار کر ہلاک کیا۔ حملہ آور مراکشی نژاد امریکی شہری تھا، وہ 18 جنوری کو وزٹ ویزہ پر اسرائیل پہنچا تھا۔اسرائیلی وزیر داخلہ موشے اربیل کا...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے غیر قانونی ایکسچینج نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولری کاروبار کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کردیا اور کھارادر گولڈ مارکیٹ میں واقع دکان پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت بلال احمد کے نام سے ہوئی، جس سے 13000 امریکی ڈالر، 7000 یو اے ای درہم، 6000 سعودی ریال برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں ملزم سے 1000 کینڈین ڈالر، ایک کروڑ 2 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے۔ملزم سے موبائل فون اور دیگر غیر...
    بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وہ اپنے شوٹ سے واپس آئیں اور آخری کام جو انہوں نے کیا وہ بلڈ پریشر کی دوا لینا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے بلڈ پریشر کی دوا منہ میں لے کر پانی کا گھونٹ لیا تو انہیں محسوس ہوا کہ اچانک ان کا سانس رکنے لگا ہے کیونکہ وہ گولی ان کے حلق میں اٹک گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹی سی گولی نہ نگل پا رہی تھیں اور نہ اُگل پا رہی تھیں، سانس تو چل رہا...
    عرفان ملک:  پنجاب حکومت نے فرانزک سائنس اتھارٹی کے قیام کے لیے ایکٹ 2024 کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے قانون کے تحت پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو مزید بااختیار بنایا جائے گا۔  پنجاب حکومت نے یہ ایکٹ منظوری کے لیے پنجاب اسمبلی میں بھجوا دیا ہے۔ نئے مجوزہ بل کے مطابق  پنجاب کے وزیراعلیٰ فرانزک سائنس ایجنسی کی چیئرپرسن ہوں گے، جبکہ ان کے ماتحت 13 ارکان ہوں گے جن میں سیکرٹریز، فرانزک ماہرین اور دیگر متعلقہ افراد شامل ہوں گے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ کابینہ کی جانب سے فرانزک سائنس اتھارٹی ایکٹ 2024 کی منظوری دی جاچکی ہے، جس کا مقصد...
    ہمارے بالرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مناف پٹیل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز دبئی: دبئی کیپیٹلز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی ناقابل شکست دوڑ کو بریک لگادیئے اور دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ اس جیت میں شاندار باؤلنگ کا بڑا کردار تھا جس میں دشمنتھا چمیرا اور ظاہر خان نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں اور وائپرز کو 139 رنز تک محدود کردیا۔ سابق بھارتی کرکٹر مناف پٹیل اور دبئی کیپیٹلز کے معاون کوچ نے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حالیہ کارکردگی میں معمولی کمی آئی تھی اور مسلسل 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا...
    محکمہ صحت پنجاب میں ٹرانسفر، پوسٹنگ معمول کی بات ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ٹرانسفر، پوسٹنگ کے لیے آن لائن پورٹل کا آغاز کیا گیا تھا جس میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین اپنی ٹرانسفر کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔ آن لائن پورٹل پر روزانہ ہزاروں افراد ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے اپلائی کرتے ہیں۔ آن لائن پورٹل کو ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروسز ڈیلیوری یونٹ دیکھتا جس کی نگرانی سیکریٹری ہیلتھ اور ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ کرتے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے اندر پچھلے ایک سال سے ٹرانسفر پوسٹنگ کے نام پر فراڈ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ جو لوگ آن لائن پورٹل پر ٹرانسفر اپلائی کرتے...
    پنجاب پولیس نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی  کرکٹ چیمیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی کے لیے جامع منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ کرکٹ چیمپیئنز ٹرافی کے لاہور اور راؤلپنڈی میں منعقدہ میچز کے دوران سیکیورٹی کی بنیادی ذمہ داری پنجاب پولیس کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق میچز کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے مجموعی طور پر 12564 پولیس جوان اور افسران تعینات کیے جائیں گے، لاہور میں 7618 اور راولپنڈی میں 4535 اہلکار سیکیورٹی خدمات سرانجام دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں پر مشاورت مکمل، کم سے کم قیمت کیا ہوگی؟ پنجاب پولیس میچز کے دوران فضائی نگرانی کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی بھی مدد حاصل کرے گی جبکہ سیکیورٹی کو مزید بہتر...
    پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔  پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس...
    حکومت چاہتی تو لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت چاہتی تو لاپتا افراد کا مسئلہ حل ہو چکا ہوتا۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جگہ نیا کمیشن سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو مقرر کردیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت قانون سازی کے ذریعے لاپتا افراد ٹریبونل بنانا چاہتی ہے، جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میںاوورسیز پاکستانیز کے حق ووٹ سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے اس کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں اوورسیز پاکستانیز کے حق ووٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار شیخ رشیداپنے وکلا کے ہمراہ آئینی بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔ وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کیس میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آج وقت کم ہے اس کیس کو جلد سن لیں گے،ابھی تو انتخابات ہو بھی نہیں رہے،جسٹس...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے فلم ’بھول بھلیاں‘ کے سیکوئلز میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں اس فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ حال ہی میں اکشے کمار نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جواب دیے، ایک مداح نے سوال پوچھا کہ  انہوں نے بھول بھلیاں فلم کے دوسرے اور تیسرے حصے میں کام کیوں نہیں کیا؟ جس پر اکشے کمار نے انہیں وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا! مجھے اس فلم سے نکال دیا گیا تھا‘۔ یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کب تک فلم انڈسٹری میں رہیں گے؟ بالی ووڈ اسٹار نے بتادیا ایک مداح نے اکشے کمار سے سوال...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات کو عمران خان نے سراہا ہے، ہماری طرف سے کوئی ریلیف نہیں مانگا گیا۔ بشری ٰبی بی کو سزا بانی پی ٹی آئی کو ذہنی طور پر اذیت دینے کیلئے دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، ان کے کہنے پر مذاکرات ہو رہے ہیں، ان کے پاس تو لوگ نہیں، جب مینڈیٹ دلوایا تو کامیاب بھی وہی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو حکومت کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہاں اور کیسے مذاکرات کامیاب ہو گئے، آئی جی پنجاب کے جانب سے لاہور...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کے حوالے سے کیس کی سماعت نہ ہونے پر توہین عدالت کے مقدمے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین کی تقرری پر اعتراض اٹھا دیا۔  اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہے اور اس کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کے تحریری بیان کی ضرورت ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالت کا مقصد یہ نہیں تھا، تاہم ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیس کیوں واپس کیا گیا، کیس کو مقرر نہ کرنے سے یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا کہ نذر عباس کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب...
    کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں ”بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے”، ” اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ساتھ استصواب رائے کا اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے” اور ”بھارت کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں...
    معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن، شازیہ اشرف اعوان، کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جس میں انہوں نے خود کو عمران اشرف کی حقیقی بہن قرار دیا ہے تاہم اب اداکار نے اس پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ شازیہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ اپنے انٹرویو میں شازیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا تھا، کیونکہ ان کے ایک بھائی علی عباس کا انتقال ہو گیا تھا۔ تاہم، شازیہ کے مطابق شہرت حاصل...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی تھانہ روات کے علاقے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ریسٹورنٹ پر فائرنگ فائرنگ سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ میر خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ نجی کالج کے طلباء گروپوں کے درمیان پیش آیاطلباء گروپوں کے درمیان کالج میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ بختاور کیانی، چوہدری میسم نے ریسٹورنٹ میں داخل ہو کر فائرنگ کی فائرنگ سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تحقیقات جاری ہیں، پولیس پاکستان میں آج بروز بدھ 22جنوری سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ فی تولہ کتنا ہوگیا؟ جانیں
    بالی ووڈ کی اداکارہ انوشا ڈنڈیکر کی امیتابھ بچن سے ملاقات، فلم ’ویرودھ‘کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ اداکارہ انوشا ڈنڈیکر نے حال ہی میں امیتابھ بچن سے ملاقات کی ہے، جس نے انہیں فلم ’ویرودھ، فیملی کمز فرسٹ‘ کے سیٹ پر گزارے گئے لمحات یاد دلا دیئے۔ اس خوبصورت ملاقات کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انوشا نے لکھا، ’میرے پہلے سُسر… خوش نصیب ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کیا‘۔ ساتھ ہی اداکارہ نے ہیش ٹیگ ویرودھ ری یونین کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Anusha Dandekar (@anushadandekar) مداحوں نے بھی اس ملاقات کے بعد فلم ’ویرودھ‘ کو یاد کیا اور...
    قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو فرسٹ چوائس قرار دیدیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم مینجمنٹ کو مشورہ دیا کہ اگر صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی تک مکمل فٹ نہ ہوسکے تو شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کروانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب اور فخر زمان ون ڈے فارمیٹ کیلئے بہترین جوڑی ہیں تاہم انکی غیر موجودگی میں شان مسعود اوپن کرسکتے ہیں اور پھر بابراعظم، رضوان بیٹنگ کیلئے آئیں۔ شان مسعود نے آخری مرتبہ 2023 میں نیوزی لینڈ کے...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکیورٹی فُل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار 564 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلیٰ افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے...
    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ و میزبان حنا خواجہ بیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اولاد نہ ہونے اور بچہ گود نہ لینے پر آج تک تلخ باتیں سننے کو ملتی ہیں۔ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کرنے والی اداکارہ حنا بیات نے اولاد سے محرومی اور اپنی زندگی کے تلخ تجربوں پر گفتگو کی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی اور ان کے مرحوم شوہر راجر بیات کی کوئی اولاد نہیں، اس کے باوجود دونوں ہی اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش تھے، ہم اپنے بھانجے، بھتیجے، بھانجیوں اور بھتیجیوں سے قریب ہیں اور انہی کو اپنی اولاد سمجھتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بچہ گود نہ لینے کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو عالمی میڈیا نے کرپشن کی سرخیوں میں نمایاں جگہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں بیوی نے رشوت میں دو سو کنال زمین حاصل کی۔ اس کرپشن کے تحت ٹرسٹ بنایا گیا اور قیمتی انگوٹھیاں لی گئیں، جس کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ بند لفافے میں کابینہ اجلاس میں لایا گیا اور سپریم کورٹ نے بھی یہ واضح کیا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ دے دیا گیا۔ انہوں نے...
    یروشیلم (نیوز ڈیسک)اسرائیلی آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی اور سدرن کمان کے سربراہ میجرجنرل یارون فنکیلمین نے 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے ہونے والے حملے میں ناکامی پر استعفے کا اعلان، آرمی چیف مارچ میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔عالمی خبر رساں ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل ہیرزی ہیلیوی کی جانب سے وزیراعظم اور وزیردفاع کو لکھے گئے خط میں کہا کہ 7 اکتوبر کو فوج کی ذمہ داری کے نتیجے اور ایک ایسے وقت میں جب اسرائیلی فوج نے اپنی دفاعی صلاحیت کی غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں تو میں اپنی مدت 6 مارچ 2025 کو مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ 7 اکتوبر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں عدالتی معاون وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ کوئی کیس چل رہا ہو تو اسے بینچ سے واپس نہیں لیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بینچزکے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،وکیل شاہد جمیل نے کہاکہ پشاورمیں بھی ایسے بینچ تبدیل ہوا تھا تو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نوٹ لکھا تھا،سپریم کورٹ میں جو روسٹر ایک دفعہ بنتا ہے وہ تبدیل ہوتا رہتا ہے،یہاں ایک کیس کی سماعت ایک بینچ کرتا ہے،درمیان میں بینچ تبدیل ہوتا ہے اور کبھی بینچ سے معزز...
    لودھراں میں پانچ روزہ  انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔ لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے اعلان کیا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے 5روزہ مہم 3 فروری سے 7 فروری تک جاری رہے گی۔  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے بتایا کہ 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 3 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے مزید بتایا کہ اس مہم کے لیے 1553 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1459 موبائل ٹیمیں، 68 فکسڈ ٹیمیں اور 26 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جا پہنچی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یہ آگ 12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے بچنے کے لیے 2 افراد...
     اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،4کاروائیوں میں 5ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔کارروائیوں میں1کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112.529 کلو گرام منشیات برآمدہوئی، پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.129 کلو گرام آئس برآمدہوئی۔ہرن مینار انٹرچینج ایم 2شیخوپورہ کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 24کلو افیون 70.8 کلو چرس اور 1.2 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار، ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر مسافر بس میں سوار خاتون سمیت ملزم سے 1.7 کلو افیون اور 1.2 کلو چرس برآمد۔ لاہور میں بحریہ ٹاؤن کے قریب ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 2.5 کلو کیٹا مائن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ...
    بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان کو 6 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیف علی خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب اداکار اسپتال سے بھاری سیکیورٹی کے ہمراہ اپنے اپارٹمنٹ پہنچے تو مداحوں کی بڑی تعداد ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی۔ ڈینم جینز کے ساتھ سفید رنگ کی شرٹ پہنے اور گلاسز لگائے سیف علی خان نے اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھ ہلا کر مداحوں کی پُرجوش محبت کا جواب دیا۔ اداکار کی گھر واپسی مداحوں اور...
    لودھراں میں انسدادِ پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہو گی۔ لودھراں کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا کہنا ہے کہ 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم 7 فروری تک جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں 5 سال سے کم عمر کے 3 لاکھ 85 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے لیے 1553 ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیو مہم کے لیے 1459 موبائل، 68 فکسڈ اور 26 ٹرانزٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔
    آج بروزبدھ،22 جنوری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ سب کے ساتھ بہتر ہم آہنگی برقرار رکھ کر ترقی کریں گے۔ زمین اور جائیداد سے متعلق معاملات میں آپ دلچسپی لیں گے۔ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں اور مشترکہ کوششوں سے بہتری آئے گی۔ ذاتی معاملات آرام دہ اور خوشگوار رہیں گے۔ قریبی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ آپ سب کو جوڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ مختلف کام آگے بڑھیں گے۔ صنعت و تجارت کے لیے موزوں وقت ہے۔ ازدواجی تعلقات میں مٹھاس بڑھے...
    بھارت میں ایک پلّے کو بچاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ گاڑی سوار افراد پلّے کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار ایک شخص اپنی منگنی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک گاڑی کے سامنے کتے کا پِلّا آ گیا جسے بچانے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
    نیب کی پریس ریلیز پر ملک ریاض حسین کا ردعمل ، کسی صورت بلیک میل ہونگا اور نا ہی گواہی دونگا، تمام راز ثبوتوں کیساتھ سینے میں ہیں ، تحمل کر رہا ہوں ،، ملک ریاض ، مزید تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے...
    کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی جس کے سبب شہر کا کم سے پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں مزید ایک ڈگری بڑھ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بلوچستان میں داخل ہونے والے نئے سلسلے کی وجہ سے کراچی میں داخل ہونے والی ہوائیں تھم گئیں، مغربی سلسلے کی ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد یخ بستہ ہوائیں دوبارہ کراچی پر اثر انداز ہوں گئی۔ جمعہ 24 جنوری سے کراچی میں شمال مشرقی سمت کی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے سبب درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ...
    سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاسپورٹ گم ہونے پر 2، زائد المیعاد...
    ویب ڈیسک: حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور نے نئی پالیسی تیار کرلی، عازمین حج کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ عازمین کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کے لیے 600 سرکاری ناظمین مقرر ہوں گے جو عازمین کی روانگی اور واپسی تک رہنمائی کریں گے۔  ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق 150عازمین حج پر ایک ناظم مقرر کیا جائے گا جبکہ مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے، ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ   ذرائع وزارت مذہبی کے مطابق عازمین اپنے گروپ ناظم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 500 ارب ڈالر کے اسٹار گیٹ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اے آئی انفرااسٹرکچر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اوپن اے آئی، سافٹ بینک اور اوریکل اے آئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی، اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار گیٹ فوری طور پر اے آئی انفرااسٹرکچر کی تعمیر شروع کرے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک کے ٹک ٹاک خریدنے کے لیے میں تیار ہوں، ٹک ٹاک کے مالکان سے میری ملاقات ہوئی ہے۔ امریکی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے 200 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے امیگریشن ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ امریکا، چین، ترکی، زمبابوے اور سینیگال سمیت مختلف ملکوں سے مزید 220 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے، وطن واپسی پر ان مسافروں میں سے 12 کو کراچی میں گرفتار کرلیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق 19 سے 21 جنوری تک 48 گھنٹوں میں سسٹم میں آن لائن ویزا ظاہر نہ ہونے پر ایک، ویزا منسوخ ہونے پر ایک، دوبارہ داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ایک، بلیک لسٹ ہونے پر 3 اور  بھیک مانگنے پر جیل سے رہا کرکے 17پاکستانیوں کو سعودیہ سے بے دخل...
    ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہورہی ،پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔  ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا۔  دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے  (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو معذرت کرلوں گا۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ  انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈیل آفر نہیں ہورہی، اگر ہوئی تو ایک منٹ میں...
    سپریم کورٹ میں بینچز اختیار سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار کو تحریری جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوال پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کا ہے۔ بینچ اپنا دائرہ اختیار دیکھنا چاہ رہا ہو تو کیا کیس واپس لیا جا سکتا ہے؟ موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نذر عباس کے...
    پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر چکی ہے جو اپنے جمہوری، سیاسی اور سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستان نے نام نہاد جمہوریت کے مہینے میں مقبوضہ کشمیر کے اندر نو سے زائد بار نہتے شہریوں کا اجتماعی قتلِ عام کیا۔ دنیا بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے کردار ادا کرے۔ پاسبان حریت جموں کشمیر کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ان ہزاروں شہریوں کو قتل کر...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے حالات کو کافی بہتری کی طرف لے کر جا سکتا ہے اچھے خاصے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہوسکتے ہیں لہٰذا محتاط رہیے۔     ثور: 22 اپریل تا 20 مئی کسی سے لڑائی جھگڑا ہر گز نہ کریں ورنہ آپ کا اپنا ہی نقصان ہوسکتا ہے سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد خود کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں۔     جوزا: 21 مئی تا 21 جون گزشتہ آپ نے اپنے دوستوں کی بہتری کیلئے بہت کچھ کرنا چاہا اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہے مگر ان دوستوں سے سوائے بدنامی کے آپ کو کچھ حاصل نہ ہوسکے گا۔   ...
    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔  کشمیر،گلگت بلتستان  ، بالائی خیبر پختونخوا ,شمال مغربی بلوچستان میں بارش  اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔  چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام،  ایبٹ آباد اور  وزیرستان میں  چند مقامات پر   ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا  ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسم سرد اور خشک  رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ سندھ کے...
    عابد چوہدری: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک سالے اور بہنوئی پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر لیا،  ملزمان علی الصبح 4 سے 8 بجے تک شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق گروہ کے ارکان کی شناخت داؤد اور سنی مسیح کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان کو فردوس مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے ہزاروں روپے نقدی، 2 پستول، 3 موبائل فونز اور چوری شدہ 125 دیگر اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ماہ قبل، ملزمان نے گارڈن ٹاؤن میں ایک...
    عمران خان کو ڈیل آفر نہیں ہورہی: فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز اسلا م آباد:سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا۔دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو وہ معذرت کرلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈیل آفر نہیں ہورہی، اگر ہوئی تو ایک منٹ میں ہوجائے گی جب کہ پی ٹی آئی ٹوٹ کرختم ہوچکی ہے اور پروپیگنڈے...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا۔ دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے  (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو وہ معذرت کرلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈیل آفر نہیں ہورہی، اگر ہوئی تو ایک منٹ میں ہوجائے گی جب کہ پی ٹی آئی ٹوٹ کرختم ہوچکی ہے اور پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا...
    —فائل فوٹو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 112 کلو گرام منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور ایئر پورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 11.12 کلو گرام آئس برآمد کی ہے۔ انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے20 سال بعد FIA ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاریانسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے20 سال بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر سے ایڈوائزری جاری ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ ہرن مینار انٹرچینج ایم 2 پر گاڑی سے 24 کلو افیون، 70.8 کلو چرس اور 1.2 کلو آئس برآمد ہوئی ہے، منشیات...
    معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ خود کو اداکار عمران اشرف کی حقیقی بہن کہتی ہیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں اور عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟ انٹرویو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس فوت...
    شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ اسکے علاوہ بھی بہت سے قانونی پہلو ہیں جو انہوں نے جے پی سی کے سامنے رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی بل 2024ء کے لئے تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ لکھنؤ میں منعقد ہوئی۔ رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی، کمیٹی کے رکن سابق ڈی جی پی برجلال، اترپردیش وقف بورڈ، سنی وقف بورڈ، شیعہ وقف بورڈ کے علاوہ کئی علماء اور وفود نے شرکت کی۔ اس میں شیعہ وقف بورڈ نے "وقف بل استعمال شدہ" جائیدادوں کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر...
    اقصی شاہد:   تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145, کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123, کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 200, کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔یہ فیصلہ ایئرلائنس کی جانب سے فنی خرابیوں اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔ ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی ہو گئی بنچ سے کیس ہی منتقل کر دیا گیا؟ سپریم کورٹ     
    اسلام آباد(آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے ،سات روز کے اندر ہی جواب دیں گے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔بعد ازاں سینیٹر عرفان صدیقی نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے چارٹرآف ڈیمانڈ پر سیر حاصل بحث ہوئی ہے، تحریک انصاف کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے،7 ورکنگ دنوں میں جواب دیں گے،چوتھا اجلاس طے ہو گیا تھا،ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ابھی ان کے مسودے کو پڑھا ہے کوئی رائے قائم نہیں کی۔ان کا کہنا تھا...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک مجھے پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کوئی امریکی اسے خرید لے، اگر ایلون مسک لینا چاہیں تو میں ڈیل کرا دوں گا۔ صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے کیلیفورنیا میں جاری آگ سے ہونے والے نقصانات پر سخت تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس میں آگ سے بہت نقصان ہوا ہے، اور وہ کیلیفورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق ایک آرڈر جاری کریں گے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کمپنی ٹک ٹاک خریدے تو اس معاہدے کی...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔ جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات حکومت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے، اب ہم ان کے مطالبات کا نہایت عاجزی سے مفصل جواب دیں گے پھر اس پر بحث مباحثہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی بات سنی جائے۔ ہم ان...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جمہوریت اور اسٹبلشمنٹ سے پہلے عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بنیاد میں جو چیز ہلی ہوئی ہے وہ عدالتی نظام ہے۔ آپ کو قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تووہ ابھی نہیں مل سکتا کیونکہ یہاں  ان فیئرنیس عدالتی نظام سے شروع ہوتی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بھٹو کو عدلیہ نے پھانسی دی، 45 سال بعد انہوں نے فیصلہ دیا کہ یہ قتل تھا۔ یہ بھی پڑھیے:عمر ایوب نے فیض حمید کی ویڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل واوڈ کا اہم انکشاف انہوں نے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے...
    اسلام آباد(آن لائن)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما سینئر سیاستدان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آئیں،آج پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما میرے پاس آئے،ملک کے مسائل پر آج کھل کر گفتگو ہوئی،اس بات پر اتفاق ہوا کہ ملک کی بہتری کا ایجنڈا ہو۔پی ٹی آئی رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہو، آئین پاکستان پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے،26 ویں آئینی ترمیم نے رہی سہی کسر پوری کردی ہے، ہم سیاسی لوگوں کے علاوہعام عوام کو بھی کانفرنس میں بلائیں گے۔اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ آنے والے دنوں...
    سینیٹ، مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے پانی کی تقسیم کے حکومتی اعداد و شمار کو زمینی حقائق سے مختلف قرار دیا اور سینیٹر...
    اسکردو میں سرمائی فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں شرکت کے لیے شدید سردی میں بھی سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی بڑی تعداد آئس ہاکی گراؤنڈ میں پہنچ گئی۔ فیسٹول میں آئس ہاکی کے مقابلے ہوئے جبکہ مقامی لوگوں نے لوکل دھنوں پر رقص کیا۔ افتتاحی روزآئس ہاکی کے 2 مقابلے ہوئے۔ پہلے مقابلے میں اسکردو نے شگر کو ایک گول سے ہرایا جبکہ دوسرے میں اسکردو اے نے کھرمنگ کو 4 گول سے شکست دی۔ فیسٹول میں کھیلوں کے علاوہ مقامی کھانوں اور ثقافتی ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کو موسیقی کی دھنوں میں پنڈال تک لایا گیا جبکہ فانوس اور موسیقی سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیلاش مذہبی تہوار چاؤموس،...
    مراکش کشتی حادثے میں لاپتا ضلع خیبر کے شہر جمرود سے تعلق رکھنے والے اجمل کے والد کہتے ہیں کہ ایجنٹ نے 15 لاکھ روپے مانگے تھے جو انہوں نے بھجوادیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک انہیں کوئی پتا نہیں کہ ان کا بیٹا زندہ بھی ہے یا نہیں۔ اجمل کے والد نے حکومت کی جانب سے عدم تعاون کی بھی شکایت کی۔ تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں جمرود لاپتا پاکستانی تارکین وطن مراکش کشتی حادثہ
    سینیئر صحافی حسن ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور انہیں آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ وہ ان کی تقاریر سنتے ہیں۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسن ایوب کا کہنا تھا کہ برسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کرنا ہے۔ حسن ایوب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ساتھ بیرسٹر گوہر اجلاس میں پہنچے اور دروازہ کھلا تو وہ آرمی چیف کے آمنے سامنے آ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے ہونے والی ملاقات...
    سکھر: الخدمت کے تحت ہونے والے مفت آئی سرجری کیمپ میں مریضوں کی سرجری کی جارہی ہے
    کندھکوٹ: گیس کمیشن ضلع کمشور کی میٹنگ ہو رہی ہے
    سہون: محکمہ جنگلات کے کاٹے گئے درخت کی لکڑیاں دوسری جگہ منتقل کی جا رہی ہیں
    کوئٹہ: زرغون روڈ پر اوور فلو ہونے کے باعث پانی سڑک پر جمع ہو جانے سے راہگیروں اور ٹریفک کے لیے مشکلات ہیں
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے عدالتی فیصلے ،اسمبلی سے منظور شدہ بل و قانون سازی کو ڈھائی سال سے زائد ہونے کے باوجود صوبے میں طلبہ یونین کے انتخابات نہ کرائے جانے اور یونین کی بحالی کے لیے پیش کی جانے والی قرار داد پر پیپلز پارٹی کے موقف اور قرار داد کو مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پیپلز پارٹی کی جمہوریت دشمنی اور بدترین فسطائیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی و جاگیردانہ سوچ اور آمرانہ ذہنیت کی حامل پارٹی ہے اسی لیے طلبہ کی قیادت اور ان کی طاقت سے خوفزدہ رہتی ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت ، جمہوری حقوق اور سیاسی و...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ریلوے کی 3 سوسے لیکر 4 سو کے قریب مسافر اور مال بردار ٹرینیں لاپتا ہوگئیں جبکہ جن ریلوے ٹریکس پر یہ ٹرینیں چلا کرتی تھی، ان پر قبضہ ہو چکا ہے، پٹریاں چوری ہوچکی ہیں اور ٹرینوں کی بندش سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ پر ہر سال اربوں ڈالر زاید خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق1980 تک پاکستان ریلوے ملک بھر میں 400 ساڑھے 4 سو مسافر اور مال بردار ٹرینیں چلایا کرتا تھا جن کی تعداد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتے ہوتے 100سے 110 تک رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے ذریعے سالانہ 4 سے ساڑھے 4 کروڑ مسافر آج بھی سفر کرتے ہیں جبکہ...
    سہون (نمائندہ جسارت) محکمہ جنگلات کی کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا، سپریم کورٹ کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے تحصیل کے جنگلات کی زمینیں عملے نے ساز باز کرکے بااثر وڈیروں کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی حلقہ انتخاب تحصیل سہون سمیت ضلع بھر میں محکمہ فاریسٹ کے عملداروں نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے جنگلات کو آباد کرا دیا ہے، مختلف جنگلات میں فصلوں کی کاشت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع جامشورو میں قائم خیرودیرو، کنداہ، شاہ گڑھ، کالی بھوری اور آباد جنگل میں قائم سرکاری جنگلات کی زمینیں محکمہ فاریسٹ کے سب ڈویژنل فاریسٹ افسر جامشورو ذیشان بھنبھرو اور رینج فاریسٹ افسر سہون...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ آپریشن تھیٹرز اینیمل ہاسپٹلز لیبارٹریز فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین ٹیکنیشنز مویشی مالکان اور فارم ورکرز کو انسانوں اور جانوروں سے مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اور تربیت لازمی ہے، غیر احتیاط کے باعث بیماریاں منتقل ہونے سے کئی جانی نقصان کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سندھ زرعی یونیورسٹی کی اینیمل ہسبنڈری اینڈ وٹرینری سائنسز کی زیرمیزبانی اور ہیلتھ سیکورٹی پارٹنرز (ایچ ایس پی) امریکا اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اسلام آباد کے تعاون سے 2 روزہ حیاتیاتی خطرات کے پیش نظر تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد...
    کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کراچی کو گوادر سے ملانے والی مکران کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال حادثات میں 53 افراد جاں بحق اور 800سے زائد زخمی ہوئے۔ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز لسبیلہ و گوادر خان بلوچ نے اپنے دفتر میں میڈیابریفنگ میں بتایا کہ کوسٹل ہائی وے پر گزشتہ سال جنوری تا دسمبر میں 532 حادثات کو پی پی ایچ آئی ریسکیو 1122 ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز مکران کوسٹل ہائی وے کی ٹیموں نے ریسپونڈ کیا، گزشتہ سال جنوری تا دسمبر 2024 میں مکران کوسٹل ہائی وے لسبیلہ و گوادر کے مختلف مقامات پر 532 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 855 افراد زخمی اور 43 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
    ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 کینال نکالنے ارسا قانون میں ترمیم کے خلاف سندھ آباد گارم فورم کے سربراہ شاہ جہان جونیجو، حاجی موسی ساند کی قیادت میں لطیف گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی، پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔ مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے، سندھو دریا سے 6 کینال نکال کر سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے، سندھ کو تباہ کر کے پنجاب کو آباد کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سندھ دھرتی کی خاطر مرد وخواتین...
    اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس عامرفاروق نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب قانون سمجھ نہیں آتا تو رات دوبارہ پڑھ لیا کریں، انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ جوائنٹ سیکرٹریز آکر بتائیں 7سال میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا۔
    لاہو ر (نمائندہ جسارت) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا تبدیلیوں کی زد میں ہے اور تاریخ انسانی کے بڑے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ افغانستان سے امریکی پسپائی ہو یا بنگلا دیش و شام کے انقلابات، امت کے لیے نئی صبحیں نمودار ہورہی ہیں۔ روس یوکرین جنگ اور امریکا میں ٹرمپ کی عہدہ صدارت پر واپسی بھی بڑے واقعات ہیں‘ تاہم غزہ میں حماس کی فتح اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے اور بلاشبہ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے روشن صبح کی نوید ہے‘ حماس کے مجاہدین نے مزاحمت کی تاریخ رقم کی اور وہ کام کیا جو اس سے قبل نصف...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کے معاملات ہمیں خود ٹھیک کرنے ہوں گے، ٹرمپ اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں ڈیپ اسٹیٹ کی مداخلت نہیں چاہتے۔
    ٹنڈو جام: گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کے شاگردوں کی مچ کچہری ہو رہی ہے