بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ—فائل فوٹو

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف 300 سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں، آج بھی ریکارڈ پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوئی۔

سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست ہے وہ عمران خان کی اپیلوں پر فیصلہ کرے، بانئ پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب میں اب صرف 8 کیسز ضمانت کے لیے رہ گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہوچکے ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر

بانی چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام کیسز میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹرز کو کیسز میں اب دلائل دینا چاہیں، بہانے نہ کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی کے پی ٹی ا ئی کیسز میں کے وکیل

پڑھیں:

9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس ؛وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس کی سماعت ہوئی،وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا، لطیف کھوسہ نے کہاکہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل ہو؟چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا  کہ ایسا مت کہیں،قانون روزانہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت کاکہتا ہے ،لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت کے 4ماہ کےحکم سے ٹرائل اپ سیٹ ہوگا، چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کا معاملہ ہے،سپریم کورٹ ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی،وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ 9مئی کے 500مقدمات، 24ہزار ملزمان مفرور ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنےکے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائےگا۔

ایران کی جوہری تنصیباب پر اسرائیل کو حملہ کرنے سے کس نے روکا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • عدالت نے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی
  • اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیرِ اعظم شہباز شریف پر جرح
  • 9 مئی: عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے ساتھ سننے کا فیصلہ
  • عمران خان کی بہنوں کو داہگل کے مقام پر روک دیا گیا
  • جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ،سلمان اکرم راجہ
  • 9مئی مقدمات کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کا کیس ؛وکیل لطیف کھوسہ نے 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم پر اعتراض اٹھا دیا
  • سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: 9 مئی کیس میں شیخ امتیاز کی ضمانت منظور، سازش کے الزامات پر سخت ریمارکس
  • عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسال