بالی ووڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں چین میں ’ مکاؤ انٹرنیشنل کامیڈی فیسٹیول‘ میں پہلی بار اپنی خاص دوست گوری سپراٹ کے ساتھ منظر عام پر آئے۔

یہ جوڑا فیسٹیول میں ایک ساتھ پہنچا۔ دونوں سرخ قالین پر چلتے ہوئے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ دے کر چل رہے تھے۔ وہ جیسے ہی اس بین الاقوامی فیسٹیول میں پہنچے، میڈیا اور شائقین کی توجہ کا مرکز و محور بن گئے۔

دونوں نے فوٹوگرافروں کے لیے پوز دیا، حاضرین کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت کی، جن میں مشہور چینی اداکار شین ٹینگ اور ما لی بھی شامل ہیں۔

وائرل ہونے والے کلپ میں عامر خان کو گوری سپراٹ کا ہاتھ پکڑتے ہوئے دکھایا گیا جب وہ پنڈال میں داخل ہوئے۔ جوڑا کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے ہلکی پھلکی گفتگو میں مصروف رہا۔وہ گروپ فوٹو کے لیے اپنے ہاتھوں سے دل کی شکلیں بناتے رہے۔ عامر خان نے گوری سپراٹ کا دوسرے مہمانوں سے تعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیے اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سے شادی کا ارادہ کیوں نہیں رکھتے؟

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے گزشتہ ماہ اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع نئی گرل فرینڈ  گوری سپراٹ سے تعلقات کا انکشاف کیا۔

اپنی سالگرہ پر منعقدہ ایک پارٹی میں عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔عامر اور گوری کی ملاقات 25 سال پہلے ہوئی تھی، لیکن اپنی مصروف زندگیوں کے باعث ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ تاہم، 2 سال پہلے ان کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور ان کا رشتہ آگے بڑھنے لگا۔

عامر خان نے گوری کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میں کسی ایسی شخصیت کی تلاش میں تھا جس کے ساتھ میں سکون محسوس کروں، جو مجھے سکون دے سکے۔ اور پھر گوری سامنے آ گئیں‘۔

جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنے رشتہ کو عوامی سطح پر کیوں پیش کیا، تو عامر نے جواب دیا، ’ہم اب ساتھ ہیں، اور ہمیں لگتا ہے کہ ہم ایک دوسرے پر اتنا بھروسہ رکھتے ہیں کہ آپ لوگوں کو بتا سکیں۔ اب میں اسے چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ کل اگر میں گوری کے ساتھ کافی کے لیے جاؤں، تو آپ لوگ بھی ہمارے ساتھ آ سکتے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیے 60 سال کی عمر میں رومانس کا اعلان، عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟

عامر خان کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ اور دوسری شادی کرن راؤ سے ہوئی تھی، اور ان کے ان شادیوں سے3 بچے ہیں۔ جب ان سے گوری کے ساتھ شادی کے ارادے کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’میری 2 شادیاں ہو چکی ہیں۔ لیکن اب 60 سال کی عمر میں شادی شاید مجھے زیب نہیں دیتی۔ لیکن دیکھتے ہیں‘۔

گوری سپراٹ کون ہیں؟

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری بنگلور سے تعلق رکھتی ہیں اور ایک 6 سالہ بچے کی ماں ہیں۔ ان کی لنکڈ ان پروفائلز کے مطابق، وہ 2007 سے ایک مشہور سیلون میں پارٹنر اور ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہی ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف آرٹس لندن سے فیشن، اسٹائلنگ اور فوٹوگرافی میں ڈگری حاصل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان سے تعلق کے باوجود، گوری اپنی ذاتی زندگی کو ذاتی رکھنا پسند کرتی ہیں، اسی لیے عامر نے فوٹوگرافروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، گوری نے عامر خان کی صرف 2 فلمیں دیکھی ہیں جس میں’دل چاہتا ہے‘ اور ’لگان‘ شامل ہیں۔ اس پر عامر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوری بنگلور میں پلی بڑھی ہیں جہاں ان کی توجہ مختلف قسم کے فنون سے تھی اور یہی وجہ ہے کہ گوری بالی وڈ  کی فلمیں نہیں دیکھتیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انٹرٹینمنٹ عامر خان گوری سپراٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انٹرٹینمنٹ گوری سپراٹ گوری سپراٹ کے مطابق کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق

’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز


بیجنگ :’’محنت کش وقت کا باب لکھتا ہے، اور جدوجہد ایک بہتر مستقبل تخلیق کرتی ہے‘‘، یہ قول چینی رہنما شی جن پھنگ کا ہے۔انہوں نے گزشتہ سال مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں محنت کشوں، جدوجہد اور قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنی تعریف اور خواہش کا اظہار ان الفاظ میں کیا تھا۔ چین کے ابھرتے ہوئے پس منظر میں ماہرین اور اسکالرز اسے سیاست، معیشت اور ثقافت جیسے مختلف زاویوں سے دیکھتے ہوئے اس کی تشریح کر سکتے ہیں اور اگر چینی عوام خود چین کے عروج کے کوڈ کا جواب دیں تو یہ بہت آسان ہونا چاہیے:

یہ عظمت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت اور چینی عوام کے پسینے اور محنت سے حاصل ہوتی ہے۔چین کے ابھرنے کے عمل پر نظر ڈالیں تو یہ پسینے سے بھری ہوئی جدوجہد کا ایک افسانہ ہے۔ اصلاحات اور کھلے پن کے ابتدائی دنوں میں، شینزین کے شیکو انڈسٹریل زون میں پروڈکشن لائن پر کام کرنے والی ہر خاتون کارکن اپنے ورک اسٹیشن پر روزانہ 120 جوڑے جینز سلائی کرتی تھی، اور ہر ایک کو صرف 0.8 امریکی ڈالر کی پروسیسنگ فیس مل سکتی تھی۔ اس دور میں بے شمار محنتی چینی کارکنوں نے اپنے ہاتھوں اور طویل گھنٹوں پر محیط کام سے ملک کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ کے وسیع ذخائر جمع کیے اور بعد میں میڈ ان چائنا کی ترقی کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی۔ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے چینی حکومت نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ملک کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا، بنیادی تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے، سائنسی اور تکنیکی باصلاحیت افراد کو راغب کرنے اور مشترکہ جدت طرازی کے نظام کی تعمیر کے لیے پالیسیاں متعارف کروائیں۔

دوسری طرف سائنسی محققین ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو تیزی سے ترقی دینے کے لئے دن رات کام کر رہے تھے ، اور میڈ ان چائنا “فالو” سے “لیڈنگ” کی طرف بڑھ گیا ہے ، جس نے عالمی صنعتی نقشے کو نئی شکل دی ہے۔اسی طرح، پاکستان جب معرض وجود میں آیا تو اس وقت ملک کے لئے کئی حوالوں سے بہت سے چیلنجز موجود تھے، قائداعظم محمد علی جناح نے متعدد مواقع پر پاکستانی قوم سے ” کام کام اور کام” کی اپیل کی، کیونکہ وہ جانتے تھے کہ قوم کی مسلسل جدوجہد ہی اس نئے قائم ہونے والے ملک کو ان چیلنجز سے نکال سکتی ہے اور صف اول کی اقوام میں شامل کر سکتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ہمیں بہت سی ایسی مثالیں ملتی ہیں جب لوگوں نے خلوص نیت سے محنت کی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

ان میں سے سماجی خدمات کے حوالے سے ایک نام جس سے پاکستان کا بچہ بچہ واقف ہے، وہ ہے عبد الستار ایدھی، جنہوں نے اپنی زندگی کے پچاس سال سے زائد کا عرصہ غریب افراد اور یتیموں کی مدد میں گزارا اور ایشیا کا سب سے بڑا ایمبولنس سروس نیٹ ورک قائم کیا جس کا نام گنیز بک میں بھی درج کیا گیا۔ چین اور پاکستان کے عوام نے اپنے محنتی ہاتھوں سے اپنے وطن کے لئے انتھک کوششیں کی ہیں کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ کامیابی کا حصول آسانی سے ممکن نہیں ہے۔عام لوگوں سے لے کر قومی رہنماؤں تک، چین کی کامیابی بے شمار محنت کشوں کے پسینے سے حاصل ہوتی ہے۔ اور اگر آج چینی عوام کو ایک ایسے ماڈل ورکر کے انتخاب کا کہا جائے جو چینی عوام کی نمائندگی کرے تو میرے خیال میں وہ صدر شی جن پھنگ ہوں گے۔ مجھے اب بھی یاد ہے جب شی جن پھنگ مارچ 2019 میں اٹلی کے سرکاری دورے پر تھے اور ان سے پوچھا گیا کہ: جب وہ چین کے صدر منتخب ہوئے تو ان کا تاثر کیا تھا؟ اس کے جواب میں شی جن پھنگ نے کہا کہ اتنے بڑے ملک کے انتظام کو چلانا ایک مشکل کام ہے اور اس حوالے سے بہت بھاری ذمہ داریاں ہیں ۔ میں عوام کے سامنے جواب دہ رہوں گا، اپنی ذات کو فراموش کروں گا ،عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔ خود کو چین کی ترقی کے لیے وقف کروں گا۔ شی جن پھنگ کے قول و فعل نے ان کے وعدوں کو پورا کیا ہے۔

کچھ میڈیا اداروں نے 2019 میں شی جن پھنگ کی مصروفیات کے بارے میں خلاصہ پیش کیا تو عوام نے ایک طرف تو ایک محب وطن اور محنتی صدر مملکت کے کام کی ستائش کی لیکن دوسری طرف اپنے رہنما کے لئے فکرمندی بھی ظاہر کی۔ اس سال انہوں نے تین براعظموں کو عبور کرتے ہوئے 12 ممالک کے دورے کئے۔ وہ جائزے کے لئے ملک کے 9 صوبوں، خود اختیار علاقوں اور بلدیات میں گئے ۔ سال بھر میں شی جن پھنگ کی 500 سے زائد اہم سرگرمیوں کو عوامی سطح پر رپورٹ کیا گیا ہے، ایسی مستقل سرگرمیوں کے علاوہ شی جن پھنگ کو بڑی تعداد میں اہم دستاویزات، بڑے اصلاحاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لینا پڑتا ہے ، اس طرح کے انتہائی محنت طلب کاموں کے

تناظر میں ان کا اپنے لیے وقت نکالنا تقریباً ناممکن ہے۔ شی جن پھنگ نہ صرف چین کے رہنما ہیں بلکہ جدوجہد کرنے والے ہر ایک عام کارکن کی نمائندگی بھی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اپنی کوششوں اور چین کے 1.3 ارب سے زائد لوگوں کی مربوط کوششوں سے میں اس بھاری مشن کو سنبھال سکتا ہوں اور ملک کی بہتر تعمیر کر سکتا ہوں، اور مجھ میں یہ خود اعتمادی ہے، اور چینی عوام میں یہ خود اعتمادی ہے۔2025 کے تاریخی موڑپر کھڑے ہو کر اور ماضی پر نظر ڈالیں تو چین ایک انتہائی غریب ملک سے ترقی پاتے ہوئے عالمی رہنما بن چکا ہے اور پاکستان مختلف مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پا کر پاک چین اقتصادی راہداری کی خوشحالی کی طرف جا چکا ہے۔ کبھی کوئی نجات دہندہ نہیں رہا، نہ ہی اس کا دارومدار کسی لافانی بادشاہت پر ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم خوشحالی پیدا کریں. “کام، کام اور کام ” کسی بھی قوم کی ترقی کا منبع ہے، خوشحالی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، صرف جدوجہد کا سفر ہوتا ہے، یہی چین کے معجزے کا پاس ورڈ ہے، اور کسی بھی قوم کے لیے اپنی اصلاح کے لیے جدوجہد کرنا ہی واحد انتخاب بھی ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر: ماہانہ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کا پاکستان کرپٹو کونسل کیساتھ معاہدہ طے پاگیا چین میں پہلی سہ ماہی میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہ چین سےروانگی پر ٹیکس ریفنڈ کا کم سے کم معیار 200 یوآن تک کم کردیا گیا ہے، چینی وزارت تجارت چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • امریکا بحیرہ احمر میں ایف اے 18 لڑاکا طیارے سے ہاتھ دھو بیٹھا
  • نوشہرہ، ملزم نے غیرت کے نام پر بیوی اور بھتیجے کو قتل کر دیا
  • عامر خان اپنی گرل فرینڈ اور بیٹے کے ہمراہ سابقہ اہلیہ سے ملنے پہنچ گئے
  • ’’کام،کام ،اور کام‘‘،اپنے ہاتھوں سے خوشحالی کی تخلیق
  • بالا کوٹ حملے کے بعد 2019 میں جب بھارتی آرمی چیف پاک فوج کے نشانے پرآگئے
  • پہلگام واقعہ، سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا
  • چین میں پہلی سہ ماہی میں نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کے منافع میں اضافہ
  • پہلگام واقعہ: سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، بھارت ہاتھ ملتا رہ گیا
  • ابراہیم علی خان کے ساتھ تعلقات؛ پلک تیواری نے بھی بالآخر خاموشی توڑ دی
  • مودی آر ایس ایس کا پروردہ اور گجرات کا قاتل ہے، علامہ احمد اقبال رضوی