اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے: صاحبزادہ فرحان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں۔
صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن ٹی ٹوئنٹی میں 2 سینچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن 3 سنچریاں اسکور کر لیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، اُمید ہے قومی کرکٹ ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا تو پرفارمنس دوں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے جارحانہ مزاج کرکٹ کھیلتی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر چکا، ہم نے کشکول توڑ دیا: رانا مشہود
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود—فائل فوٹوچیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر چکا، ہم نے کشکول توڑ دیا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کے مستقبل پر سوال اٹھاتے ہیں انہیں کہتا ہوں جامعات میں ہمارے نوجوان دیکھو۔
رانا مشہود کا کہنا ہے کہ 2002ء سے یوتھ امپاورمنٹ پر کام کر رہا ہوں، ہم نے پنجاب میں تعلیم کا پورٹ فولیو بڑھایا۔
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ رواں سال 15 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کیا، ہم نے چند روز قبل ڈیجیٹل یوتھ حب پورٹل لانچ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے اسلام آباد میں اولے پڑے جس سے گاڑیوں، بلڈنگز کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ زخمی ہوئے۔