2025-04-05@15:34:01 GMT
تلاش کی گنتی: 5913
«مسئلہ فدک»:
(نئی خبر)
میانماراورتھائی لینڈ میں زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کیلئے سفارتخانوں کو الرٹ کردیا گیا۔ وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی سفارتخانے یانگون اور بینکاک میں ہنگامی صورتحال میں معاونت فراہم کریں گے۔ وزارت خارجہ میں کرائسز منیجمنٹ یونٹ فعال کردیا گیا اور پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے وزارت خارجہ نے نمبر جاری کردیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یانگون میں چارج ڈی افیئرز انوار زیب سے +959880922880 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یانگون میں قونصلر محمد شعیب سے +959448999967 اور یانگون میں قونصلر اسسٹنٹ علی شیر سے +959457099977 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ بینکاک میں فرسٹ سیکرٹری فہد سے +66959681506 اور بینکاک میں قونصلر اسسٹنٹ یاسین سے +66916977702 پر رابطہ کیا جاسکتا...
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سوفٹ ٹارگٹ پرحملہ کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے دہشت گردوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔؟ سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے، دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا۔ اپنے آبائی علاقے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ افغان بارڈر پر 1400 چوکیاں قائم ہیں، سرحد پر باڑ لگانے کا کام 92...
اسلام آباد: وزارت خارجہ نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے پیش نظر پاکستانیوں کی مدد کے لیے کرائسس منیجمنٹ سیل فعال کردیا اور رابطے کے ذرائع سے بھی آگاہ کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں قیامت خیز زلزلہ پر کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کر دیا گیا ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اس بے مثال قدرتی آفت میں میانمار اور تھائی لینڈ کے برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں بدقسمت زلزلے کے تناظر میں ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے پاکستانی...
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے آبائی علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز نے بھی ملاقات کی، میاں نواز شریف آبائی علاقہ کا دورہ کرکے جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔ Post Views: 1
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ آج متوقع ہے۔ انجری کے سبب انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجانے والے 22 سالہ صائم ایوب ری ہیب کے عمل سے گزرنے کے بعد منگل کو لندن سے واپس وطن پہنچے تھے، وہ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو ئے تھے، برطانیہ میں معالجین نے مکمل طبی جائزہ لینے کے بعد صائم ایوب کو اپنی پیشہ ورانہ آرا سے آگاہ کر دیا۔صائم ایوب نے پی سی بی کے ذمہ داران کو اپنی فزیکل کنڈیشن اور برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس فراہم کر دیں، پی سی بی کے متعلقہ شعبہ کے حکام ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم...
بی سی سی آئی کی جانب سےسینٹرل کنٹریکٹ پانے والے کھلاڑیوں کا اعلان اگلے چند دنوں میں متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی ہفتہ کو ایک میٹنگ طلب کرے گا جس میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا اور بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر شرکت کریں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ایک روزہ فارمیٹ اور ٹیسٹ کے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجا سینٹرل کنٹریکٹ کی اے پلس کیٹگری میں برقرار رہیں گے۔ ان تینوں کے علاوہ جسپریت بمراہ بھی اس درجے کا حصہ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ڈومیسٹک نہ کھیلنے کی وجہ سے 24-2023 کے سیزن میں سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے والے شریاس ایر کی واپسی...
فوٹو: بی بی سی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 43 ایکڑ پر محیط محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کے 1.3 کروڑ ٹن کچرے کو ملک کے پہلے شہری جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت اگست 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کرنے کے منصوبے سے انشا اللّٰہ 9 لاکھ 30 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور سالانہ ایک لاکھ 5 ہزار کاربن کریڈٹس پیدا ہوں گے۔ انہوں...
فائل فوٹو۔ وارداتوں میں استعمال شدہ لائسنس یافتہ اسلحے کی تفصیلات محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی۔ پشاور سے دستاویز کے مطابق سی پی او نے محکمہ داخلہ کو 1980 جرائم پیشہ افراد کی فہرست ارسال کی ہے۔ دستاویز کے مطابق فہرست میں شناختی دستاویز پر اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔ دستاویز کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس نے جرائم میں ملوث افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔ سی سی پی او آفس کے مطابق ایک ہی شناختی کارڈ پر متعدد اسلحہ لائسنس بھی جاری ہوچکے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم، قتل، اسلحہ نمائش و دیگر جرائم میں گرفتار افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔

ے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل؛ محسن نقوی کا دورہ؛ گوہر اعجاز کو خراج تحسین
اویس کیانی : بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہوگیا ،محسن نقوی کا نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے لگایا پودا تناور درخت بن گیا لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی سمن آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلے ماڈل چلڈرن ہوم کا قیام ہوا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا ۔ بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے ماڈل ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے بچوں کے کمروں۔ واش رومز اور کیفے ٹیریا کا معائنہ کیا۔ شاندار سہولتوں کو سراہا۔ گوہر اعجاز اور سلطان گوہر کو خراج تحسین پیش کیا ،لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ گوہر اعجاز...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے امور، اور وزارت سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل اور حکومتی پالیسیوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ Post Views: 1
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) میانمار میں جمعے کے روز کئی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت سات اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈالے کے قریب زمین میں دس کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن ایم آر ٹی وی کے مطابق فوجی حکومت نے دارالحکومت نیپیداو اور منڈالے سمیت دیگر علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ضمنی زلزلے کا زبردست جھٹکا بھی ریکارڈ کیا گیا۔ میانمار اس وقت داخلی شورش کا شکار ہے اور بہت سے علاقے آسانی سے قابلِ رسائی نہیں۔(جاری ہے)...
اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا۔ اپنے ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپیٹ بچھا کر دہشتگردوں کو آباد کیا، علی امین گنڈاپور ذمے داری نبھانے کے بجائے بہانے بناتے ہیں، وہ ایسا بیانیہ بناتے ہیں جس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں انوکھے ترقیاتی منصوبے ، صوابی میں "بے مقصد پل" تعمیر ...
اسلام آباد:دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے ان کے منظم پروپیگنڈاکا ان سے زیادہ منظم ہو کر دندان شکن جواب دینے کے لئے مربوط پالیسی اور حکمت عملی پر مبنی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ ان فیصلوں پر عمل درآمد فوراً کیا جائے گا۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں، سینئیر عسکری اور سول آفیسرز، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اس غیر معمولی اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ کی جائے بلکہ پرایکٹو طرز فکر اپنا...
افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کیلیے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، وزیر داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری کشمیر افیئرز و سیفران، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان، وزارت خارجہ، وزارت قانون اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں...
پاکستان نے میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی خبر پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی ممالک میں تباہ کن زلزلے کی دل دہلا دینے والی خبر سے بہت افسردہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک جھٹکے محسوس کیے گئے انہوں نے کہاکہ ہمارے خیالات اس سانحے سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ہم ان بہادر افراد، ایمرجنسی ورکرز کو جو بچاؤ و امدادی کارروائیوں کے لیے زمین پر تندہی...
وزیراعظم کی زیر صدارت سول و عسکری قیادت کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی.وایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم ہاؤس میں گزشتہ روزاہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا جبکہ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اورشرپسندوں کےسد باب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کےخلاف...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (IFRP) 1 نومبر 2023 سے جاری ہے اور اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کا...
میانمار کے وسطی حصے میں جمعے کو دوپہر مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ 50 سے زیادہ لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے اور متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں میٹرو اور ریل کی سروسز معطل کردی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ تھائی لینڈ کی وزیراعظم پیٹونگتھرن شنواترا صورت...
کراچی: سہراب گوٹھ گبول چوک کے قریب سحری کے وقت دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں راہ گیر نوجوان کو گولی لگی، اہل خانہ کے مطابق نوجوان کو پولیس کی گولی لگی۔ ایکسپریس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ گبول چوک انصاف جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا، بعدازاں مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت محمد عمید ولد سیتول خان کے نام سے کی گئی، مقتول جمالی گوٹھ انڈس...

افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا؛ وزیر داخلہ
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ محسن نقوی نے واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے اچھے برتاؤ کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ بجلی نرخوں میں کمی، وزیراعظم کی طرف سے اعلان جلد متوقع ہے؛ وزیر خزانہ محسن نقوی نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی...
کراچی میں قائد پل کے نیچے پولیس رپورٹنگ سینٹر پر نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، گورنر سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ نے پولیس پر حملے کی رپورٹ ایس ایس پی ملیر سے طلب کرلی۔ مزید پڑھیں: کراچی: کار ریس کی زد میں آنے والے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق قائد پل کے نیچے مارکیٹوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس رپورٹنگ کیمپ لگایا گیا تھا جس میں پولیس اہلکار بھی موجود تھے،نامعلوم ملزمان نے پل کے اوپر سے نیچے کیمپ پر کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت...
میانمار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025) میانمار میں 7.7 شدت کے زلزلے نے تباہی پھیلا دی جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کئے گئے۔ میانمار کے وسطی حصے میں مقامی وقت کے مطابق 12:50 بجے 7.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا آفٹرشاک بھی آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔ بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے، جہاں دارالحکومت بنکاک میں عمارتیں گر...
میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے جھٹکے بھارت، چین، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ تک محسوس کیے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں سڑکیں آمدورفت کے لیے بند ہوگئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 30 سے زائد افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر مڈلے سے قریباً 17.2 کلومیٹر تھا، جس کی آبادی لگ بھگ 12 لاکھ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.7 محسوس کی گئی، جس کا مرکز میانمار میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بھارت، بنگلہ دیش، چین اور تھائی لینڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت عسکری و صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں ملک دشمن مہم کا روایتی اور ڈیجیٹل طریقے سے منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مو¿قف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاوس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک...
ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سد باب کیلئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کی زیر صدارت سول و عسکری قیادت کی بڑی بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کودنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم ہاؤس میں گزشتہ روزاہم اجلاس میں عسکری و سول قیادت شریک ہوئی، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے بھی شریک تھے۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کےتحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیاگیا جبکہ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اورشرپسندوں کےسد باب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ قومی بیانیے اور...
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں عسکری اور سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا اور دہشت گردوں اور شرپسندوں...
اسلام آباد: دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔ گزشتہ روز وزیرِ اعظم ہاؤس میں اجلاس، عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ نشینل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے...
آج رمضان المبارک کا آخری جمعہ ہے جو اس مقدس مہینے کے اختتام کی خبر دے رہا ہے یہ بابرکت مہینہ جس میں ہر لمحہ اللہ کی بے شمار رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی رہیں اب رخصت ہونے کو ہے دنیا بھر کے مسلمان اس دن خصوصی عبادات کا اہتمام کر رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ماہ رمضان کے آخری جمعے کو جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دن ماہ صیام کے رخصت ہونے کی علامت ہوتا ہے اس دن کی خاص برکتوں اور روحانی فضیلت کی وجہ سے مسلمان بڑے ذوق و شوق کے ساتھ نماز جمعہ اور دیگر عبادات کا اہتمام کرتے ہیں رمضان المبارک کی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا، طارق فاطمی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب...
قیصرکھوکھر:محکمہ داخلہ کااسلحہ لائسنس کےحوالےسےفراڈعناصر کیخلاف ایکشن، اسلحہ لائسنس کےنام پرجعلی ویب سائٹس بند،سخت کارروائی ہوگی۔محکمہ داخلہ نےچیئرمین پی ٹی اےاورڈائریکٹرجنرل ایف آئی اےکومراسلےلکھ دیئے، اسلحہ لائسنس بارےبوگس ویب سائٹ وسوشل میڈیااکاؤنٹس کیخلاف ایکشن کی سفارش کردی گئی۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سےنئےاسلحہ لائسنس پرمکمل پابندی عائدہے،حکومتی پابندی کےباعث نئےاسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی۔فراڈعناصراسلحہ لائسنس کےاجراکی آڑمیں شہریوں سےبھاری رقم کی ڈیمانڈکرتےہیں،ایسےغیرقانونی پلیٹ فارمزاپنےنام اوراندازسےسرکاری ہونےکادعویٰ کرتےہیں۔فراڈعناصرمختلف موبائل نمبراورایزی پیسہ اکاؤنٹ استعمال کررہےہیں ،پی ٹی اےاورایف آئی اےمکمل چھان بین کرکےذمہ داران کوانصاف کےکٹہرےمیں لائیں گے۔ کینال پارک:کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ اسلحہ لائسنس کےحوالےسےپنجاب حکومت کی...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک؛ جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیرِ اعظم ہاؤس میں گزشتہ روز ہونے والے ایک اہم اجلاس میں وفاقی اور صوبائی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم نے کی، جس میں عسکری و سول قیادت سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوئے۔اہم فیصلے:جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو بے نقاب کرنے کا عزم:اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے ذمہ داروں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے...
لاہور: ہائی کورٹ نے نظربندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے نظر بندی قانون کی معطلی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لارجر بینچ 7اپریل کو نظر بندی قانون کے سیکشن کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے نظر بندی قانون کے سیکشن 3کی معطلی کے کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی تھی۔
ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)ہالینڈ میں ایمسٹرڈیم پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وسطی ایمسٹرڈیم میں ڈیم سکوائر کے قریب چاقو کے وار کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔(جاری ہے) ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق پولیس کے ترجمان چاقو مارنے کے محرکات بتانے سے قاصر رہے ہیں۔ یہ واقعہ شہر کے مشہور شاہی محل کے سامنے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے پیش آیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی۔ لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواست پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دے دی، عدالت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ 22 مارچ کے بعد اسی تاریخ سے متعلق درخواست نہیں دی جا سکتی۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے کہا کہ انتظامیہ کے تحریری حکم جاری نہ کرنے کے باعث تاخیر ہوئی، اس پر عدالت نے کہا کہ لگتا ہے یہ درخواست آپ نے خود تحریر کی ہے۔...
---فائل فوٹو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان، خیبر پختون خواں کے کئی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی وادیاں برف سے ڈھکی خوبصورت مناظر پیش کر رہی ہیں۔ادھر چترال میں موسلادھار بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے تورکہو، گرم چشمہ، کیلاش ویلی سمیت کچھ مقامات پر آمدورفت بند ہو گئی ہے۔ آج سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کی پیشگوئی اسلام آباد محکمہ موسمیات نے آج پیر سے ملک بھر... ندی نالوں میں طغیانی سے گاڑیوں کے درجنوں حادثات ہوئے، سینکڑوں درخت، فصلیں اور درجنوں کچے مکانات گر گئے ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی...
— فائل فوٹو وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ شہر قائد میں جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ تمام حساس اور اہم تنصیبات، پبلک مقامات، سرکاری و نجی اہم عمارتوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔ وزیرِ داخلہ سندھ کا زیرِ حراست نوجوان کی موت کی تحقیقات کا حکمسندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے کراچی پولیس کے تشدد سے زیرِ حراست شہری کی ہلاک کا سخت نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی مرکزی مساجد، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے سے انہوں نے خصوصی طور کہا ہے...
شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے نئے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی ہے، حکومتی پابندی کے باعث پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی، شہری اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اس ضمن میں ہر قسم کے فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس میں جعل سازی اور فراڈ پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ جعلی ویب سائٹ بند کروا کر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹس بند کرکے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صحافی وحید مراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تاہم درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے مچلکے کم کرکے 20 ہزار کر دیے۔ صحافی وحید مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے صحافی وحید مراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ کب ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی عدالت نے استفسار کیا کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک) ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ نہ رکا، ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق ،ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی سرجانی نادرن بائی پاس ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور بھاگ گیا۔ سرجانی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گلشن معمار کے رہائشی پانچ دوست 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر حب پر پکنک منانے جارہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ منگھوپیر کی طرف ناردرن بائی پاس پر ایک پٹرول پمپ کے قریب...
پاکستان تحریک انصاف بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے اور پہلا جلسہ پشاور میں ہوگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 30 مارچ کو پشاور میں جلسے کرنے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن اندرونی اختلافات کے باعث نہیں کر سکی۔ جبکہ اب آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے پی کی قیادت نے 6 مئی کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔ تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ مرحلہ وار مختلف شہروں میں جلسہ ہوگا جس میں بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ ہوگا۔ ‘جلسہ عمران خان کی اجازت سے ہی کریں گے’ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکریٹری اطلاعات...
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران ملزم امیر بخش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 30 بور پستول برآمد ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کے مطابق ملزم امیر بخش ڈکیتی، اسلحہ برداری، پولیس مقابلے اور کراچی سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 پولیس اہلکار زخمی پولیس نے ملزم کے قبضے سے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے چوری ہونے والی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے، جبکہ ملزم...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نتالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ قائم مقام امریکی سفیر کی جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں، اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاؤں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔ دشمن بلوچستان کی معاشی اہمیت سے واقف ہے، اسی لیے ٹارگٹ کر رہا ہے۔ سیاست میں دشمنی کا رجحان ختم ہونا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدانوں کے سر جوڑے بغیر سیاسی تناؤ...
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنم ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں، تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو قبول کرنا چاہیئے کہ ٹریفک حادثات سنگین مسئلہ ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے حل کے لیے ٹریفک وارڈنز کو استعمال کریں۔ رہنم ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ تمام سٹی وارڈنز کو چوکیدار اور مالی کی...
کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس کیمپ کے قریب کریکر حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق قائدآباد میں پولیس کیمپ کے قریب کریکر قائدآباد پل کے اوپر سے پھینکا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔ واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
کراچی: قائد آباد چوک کے قریب پولیس کیمپ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے فوراً موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ سی ٹی ڈی کے اعلی افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی شروع کردی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے حوالے سے...
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیوکا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ عمران خان صاحب سے ملاقات بھی اہم معاملہ ہے ، اگر اس ملاقات سے بھی ایک حصہ سیاستدانوں کا پرسکون رہ جائے تو کوئی بری بات نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن بلوچستان کا معاملہ بڑا اہم معاملہ ہے، کئی سالوں سے بلوچستان کی صورت حال وقت بہ وقت خراب ہوجاتی ہے۔ رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ تو کوئی سوال نہیں بنتا ہے کہ یہ اہم ہے یا وہ اہم ہے، عمران خان سے ملاقات ایک روٹین ہونی چاہیے جو مشاورت ہوتی ہے جو اس وقت ملک...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ فارمیٹ میں خراب پرفارمنس کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ممکنہ طور پر آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان آرام کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ جبکہ ویرات کوہلی ٹیم میں جگہ بنا لیں گے۔ واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما نے تین میچز میں صرف 31 رنز بنائے تھے جبکہ سڈنی میں کھیلے گئے آخری میچ سے خود کو ڈراپ کر لیا تھا۔ بھارت کی ٹیم انگلینڈ میں اپنا 45 روزہ دورہ 20 جون سے ہیڈنگلے میں پہلے تیسٹ سے شروع کرے گی۔
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ، وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب...
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند(فائل فوٹو)۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ورثا نے پولیس کو کہا کہ لاشیں بازیاب کرکے ان کے حوالے کریں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ صوبے کی کسی سیاست حکومت نے پہلے مسئلہ کی اونرشپ نہیں لی، بلوچستان کی اس حکومت نے مسئلہ کی اونرشپ لی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر کام ہوا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا رابطہ رہتا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ جمعہ کو متوقع ہے۔پی سی بی حکام سے ملاقات کے بعد صائم ایوب کراچی پہنچ گئے۔ انجری کےسبب انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوجانے والے 22 سالہ صائم ایوب ری ہیب کے عمل سے گزرنے کے بعد منگل کو لند سے واپس وطن پہنچے تھے۔وہ جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہو ئے تھے۔برطانیہ میں معالجین نےمکمل طبی جائزہ لینے کے بعد صائم ایوب کو اپنی پیشہ ورانہ آرا سے آگاہ کر دیا ہے۔ صائم ایوب نے پی سی بی کے زمہ داران کواپنی فزیکل کنڈیشن اور برطانوی داکٹرز کی رپورٹس فاہم کردیں۔ پی سی بی کے متعلقہ شعبہ کے حکام ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب...
21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں 21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب...
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم نے ایسی تصاویر دیکھی ہیں جن میں نماز پڑھنے والے شخص کو پولیس اہلکار نے بوٹ سے ٹھوکر ماری، ہمارے ملک میں ہر مذہب کا احترام ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی سے اترپردیش تک سڑک پر نماز پڑھنے کے معاملے پر سیاسی بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ اترپردیش کے سنبھل میں انتظامیہ کے ذریعے سڑک پر نماز پڑھنے پر پابندی عائد کرنے پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے سنبھل انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہیئے کہ وہ آئین کی خلاف...
واشنگٹن: امریکی محکمہ صحت نے اپنے 10 ہزار مستقل ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب محکمہ صحت کے 10 ہزار ملازمین پہلے ہی رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو چکے ہیں، یوں نئی برطرفیوں کے بعد محکمے کے مستقل ملازمین کی تعداد 82 ہزار سے کم ہوکر 62 ہزار رہ جائے گی۔ امریکی محکمہ صحت کے تنظیمی ڈھانچے میں بھی بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جس کے تحت ادارے کی 28 شاخوں کو کم کرکے 15 کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ علاقائی دفاتر کی تعداد بھی 10 سے کم کرکے 5 کر دی جائے گی۔ محکمہ صحت کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 29 کارکنان کو پیش کردیا گیا جہاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے والے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی اسلام آباد میں ملزمان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بیجھنے کی استدعا کی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں اطراف کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان راولپنڈی ڈویژن کے مختلف مقدمات میں ضمانت کے بعد رہا ہوئے تھے جبکہ پولیس نے تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 میں...
سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مینگورہ شہر، سیدو شریف، کبل ، بریکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ادھر کالام اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بر فباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم سرد ہو گیا ہے۔ وادیٔ کالام، اتروڑ، گبرال اور ملحقہ علاقوں میں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی ہے
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں 21 مارچ تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 21 مارچ تک کے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اعلامیے کے مطابق 21 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 15 ارب 55 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ...
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے متحدہ عرب امارات کے وزیر کی ہونیوالی ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات میں بہتری اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور اماراتی وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطرفی کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ کی پراسیڈنگ سے مطمئن ہوں، معزول جسٹس شوکت عزیز صدیقی سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی۔ جمعرات کو وزارت اوورسیز پاکستانیز سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیکریٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نےجسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات کی اور ان سے ورکرز کے مفاد میں عہدہ نہ چھوڑنے کی درخواست کی جس پر جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے ورکرز کی...
وفاقی وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو ملکر کام کرنا ہوگا، حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ضمن میں ہمہ جہتی پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، دوران ملاقات جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور شہداء کے...
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے ملاقات میں فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی اور ان کی بطور چیئرمین این آئی آر سی کارکردگی کو سراہا۔ سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ورکرز کے زیر التواءکیسز کو نمٹایا اور انصاف کی تیز ترین فراہمی کی یقینی بنایا گیا، ورکرز کے مسائل کے حل میں این آئی آر سی کا کلیدی کردار ہے۔ سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر ارشد محمود نے ورکرز کے مفاد میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی سے...
حضرت امام خمینیؒ نے ماہ رمضان کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منانے کا اعلان کیوں کیا؟ مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے و اجاگر کرنے میں عالمی یوم القدس کا کردار و اہمیت؟ حضرت امام خمینیؒ کی مسئلہ فلسطین سے متعلق کیا نگاہ تھی؟ حضرت امام خمینیؒ اور امام خامنہ ای نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو پہلی ترجیح کیوں قرار دیا؟ کیا وجہ ہے کہ عالمی یوم القدس شیعہ سنی اتحاد کے ساتھ ساتھ بین المذاہب اتحاد کا مظہر بن چکا ہے؟ عالمی یوم القدس اور مسئلہ فلسطین سے متعلق پاکستانی حکومت و عوام کی ذمہ داری؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اسداللہ بھٹو کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں۔(جاری ہے) عدم استحکام پیدا کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاوں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی حکومت میں بلوچ لیڈر شپ پر اعتماد کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فوج قومی ہے،...
سٹی42: وفاقی حکومت افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہیں کر رہی۔ 31 مارچ تک تمام غیر قانونی افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیجنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ آج یہ فیصلہ کیا گیا کہ آخری تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ وزارت داخلہ مین آج افغان باشندوں کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکالنے کے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی موجود افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی...
لاہور: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاؤں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ نواز شریف نے اپنی حکومت میں بلوچ لیڈر شپ پر اعتماد کیا تھا، دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ فوج قومی ہے، قوم اس کی پشت پر کھڑی ہے،...
جوڈیشل مجسثریٹ ایسٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ فیصلہ کل سنایا جائے گا، عدالت نے ڈائریکٹرایف آئی اے کو کل ذاتی طورپرطلب کرلیا،عدالتی اجازت کے بغیر ملزم کو دوسرے مقدمے میں گرفتارکرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو شوکازنوٹس جاری کردیا، معیزجعفری ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمہ بدنیتی پرمبنی ہے، ایف آئی اے اب تک یہ نہیں بتاسکی کہ جرم کیاکیاہے، صرف یہ کہہ دینااینٹی اسٹیٹ مواد کافی نہیں، یہ توبتایاجائےکہ کون سی رپورٹ یا خبراینٹی اسٹیٹ ہے؟ وکیل صفائی نے کہا کہ ویب سائٹ پرہرچیزموجودہے پھرجسمانی ریمانڈکیوں لیا گیا، کسی ایک لفظ کی نشاندھی نہیں کی گئی جواینٹی اسٹیٹ ہے، ایف آئی اے کی کہانی سے لگتا ہے کہ...
طلبا کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا تعین کر دیا ہے۔ میڈیکل کالجز فیسوں کی منظوری میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نےدی۔ پی ایم ڈی سی نے فیسوں کی سفارشات خصوصی کمیٹی کو بھجوائی تھیں۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل کا لجزکی سالانہ فیس 18لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور نجی میڈیکل کالج فیس کی زیادہ سےزیادہ فیس کی حد 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔نجی میڈیکل کالجز 25لاکھ سالانہ سے زائدفیس وصول نہیں کر سکیں گے۔ میڈیکل فیس میں سالانہ اضافہ مہنگائی کی شرح کے تناسب سے ہو...
جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی - فوٹو: فائل چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ سیکریٹری وزارت سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود نے جسٹس (ر) شوکت صدیقی سے ملاقات کی ہے اور ان سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی۔ شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز کی درخواست پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس ریٹائر شوکت صدیقی کا اعلیٰ سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ اسلام آباد جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے... سیکریٹری سمندرپار پاکستانیز ارشد محمود کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں زیر التواء کیسز نمٹائے اور انصاف کی تیز ترین فراہمی یقینی بنائی گئی۔انکا کہنا تھا کہ ورکرز کے مسائل کے...
اپنے پیغام میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو تیار نہیں، ادھر سامراجی قوتوں کی پشت پناہی میں یہ شیطانی اور مکروہ کھیل مسلسل جاری ہے چنانچہ اسرائیل کے حوالے سے عالمی دوہرا معیار عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم القدس 1446ھ کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی ریاست جس کا وجود ناجائز ہے عالمی سامراج مسلسل اس ناجائز ریاست کی پشت پناہی کئے ہوئے ہے، صہیونیت نے انسانیت سوز مظالم کی تمام حدیں پار کردیں، اقوام متحدہ جیسے عالمی ادارے کی بھی ماننے کو...
آئی ایم ایف کی ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 21 مارچ 2025 کو 15,551.0 ملین ڈالر تھے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر 10,606.8 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے خالص ذخائر: 4,944.2 ملین ڈالر ہیں۔ اس وقت زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 15,551.0 ملین ڈالر ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ، مجموعی طور پر کمی ریکارڈ 21 مارچ 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک...
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں، ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہیں۔ کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں، کونسل میں فقہ جعفریہ کی جانب سے علامہ سید افتخار نقوی نے کچھ شرائط و دلائل کیساتھ جائز قرار دیا، دیگر مکاتب فکر کے علماء نے معاملے پر مہلت مانگ لی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث کے بعد مؤخر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ہیومن ملک بینک پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ ارکان...
امریکی وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آٹو ٹیرف کا نفاذ کینیڈا اور اس کے کارکنوں پر براہ راست حملہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کا جوابی وار، امریکا پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کچنر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کارنی نے کینیڈا اور امریکا کے درمیان ایک مایوس کن تصویر پیش کی۔ اب ٹرمپ کی طرف سے بار بار تادیبی اقتصادی محصولات کے نفاذ اور کینیڈا کو ضم کرنے کی دھمکیوں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے آپ کو دیکھنا ہوگا ایک دوسرے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے عہدہ...
وزیر داخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، قائم مقام امریکی سفیر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کی۔قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت...
فیصل جاوید: فوٹو فائل پشاور ہائیکورٹ نے پروویژنل نیشنل آئڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کے لیے فیصل جاوید کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل جاوید کا نام کن ایف آئی آرز کی بنیاد پر لسٹ میں شامل کیا گیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 2022، 2023 اور 2024 میں درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ موجود ہے، جن میں سے بیشتر میں نام نکالا جا چکا ہے، تاہم تین کیسز میں پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہے۔ عمران خان کی ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کی، اور دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں، عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنائیں گے ۔ کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف پی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو ورک ویزا نہ ملنے کا مسئلہ حل کرائے۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ریاستوں میں پاکستانی ورکرز کو ویزا نہ ملنے سے ترسیلات میں کمی کا خدشہ ہے۔ ترسیلات میں 8 ماہ میں اضافہ ہوا لیکن آئندہ کمی کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے سفارت خانوں کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ ایف پی سی سی آئی کی تجویز پر بھی 50 فیصد ویزا درخواستیں مسترد ہورہی ہیں ۔ عید کے بعد اس مسئلے کو خلیجی ریاستوں کے سفارت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سندھ میں 6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے۔پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے...
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان بن مبارک النہیان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کیے جائیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی، تجارتی اور سفارتی روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر سرمایہ کاری کے فروغ...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے جعفرایکسپریس اور دیگر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر، سیکریٹری داخلہ بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر محسن نقوی کی گوادر میں مسافروں پر فائرنگ کی مذمتدہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا: محسن نقوی نیٹلی بیکر نے طلال چوہدری کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک...
پاکستان اور امریکا نے رواں برس جون میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، قائم مقام امریکی سفیر نے جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی، اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔ یہ بھی پڑھیں کیا پاکستان امریکا کو ناخوش کیے بغیر روس سے ایل این جی حاصل کرلے گا؟ قائم مقام امریکی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں پاکستان امریکہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی، دوران ملاقات جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے...
سانحہ9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیاکہ ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکویشن کے مطابق ایم پی...
پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی حملہ کیس میں رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ پشاور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیاکہ ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکویشن کے مطابق ایم پی ایم سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پر حملہ کیس میں نامزد ہیں، 9 مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں سے مل کر احتجاج...
---فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں 8 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے لیے تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔چیف سیکریٹری کے پی کی زیرِ صدارت تعلیمی بورڈز کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی: میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیااس بات کا فیصلہ محکمہ تعلیم اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کی۔ دستاویز کے مطابق نجی اسکولوں کے امتحانی ہالز میں نقل کی زیادہ شکایات ہیں، اب صرف سرکاری اسکولوں کے امتحانی ہالز میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)واپڈا نے اپنےملازمین کو عیدالفطرپرریوارڈدینےکافیصلہ کیا ہے،ریوارڈکی رقم ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگی۔نوٹیفکیشن کےمطابق چھ ماہ سےزائدسروس والےملازمین ریوارڈکےاہل ہوں گے کنفرم،کنٹریکیٹ،ڈیلی ویجز، ڈیپوٹیشن سمیت تمام ملزمین ریوارڈکےاہل ہوں گے،کنسلٹنٹ،ایڈوائزرز،اپنےپیکج کا60فیصدبطور ریوارڈ لے سکیں گے۔ ارنڈ لیوو،ایل پی آر،ایکسٹراآرڈنری لیوو والےملازمین ریوارڈکےاہل نہیں ہوں گے،سزایافتہ یامسکنڈکٹ کےمرتکب ملازمین بھی ریوارڈکےاہل نہیں۔ عمرمختار راٹھور قتل کیس : بریت کی درخواست مسترد،ملزمان کو 2مرتبہ پھانسی اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا
امریکا کے لئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر 5 رکنی امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپریل کے وسط میں پاکستان پہنچے گی۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کی فائنل کلئیرنس انسپکشن رپورٹ پر پی آئی اے کی کیٹیگری ٹو سے ون کی جائے گی، کیٹیگری تبدیلی کے لئے ایم او یو پردستخط اورکنسلٹینسی کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادائیگی کر دی گئی ہے۔ جولائی 2020 میں مشتبہ پائلٹ لائسنسزکے باعث پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یو ایس ڈیپارٹمنٹ برائے ٹرانسپورٹیشن نے پی آئی اے کی کیٹیگری ون سے ٹو کر دی تھی، پابندی سے قبل پی آئی اے امریکہ کے لئے ہفتہ وار 6 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ براہ...