مسئلہ بلوچستان،نواز شریف آگے آئیں، سیاست سے دشمنی ختم ہونی چاہئے: شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے، نواز شریف آگے آئیں، اہل سیاست ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عید کے بعد نواز شریف کے پاس جاتی امرا جاؤں گا، بلوچ لیڈرشپ کو اعتماد میں لے کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف فوج کا کردار ڈھکا چھپا نہیں، قومی قیادت کو ان کے پیچھے کھڑا ہونا ہو گا۔ دشمن بلوچستان کی معاشی اہمیت سے واقف ہے، اسی لیے ٹارگٹ کر رہا ہے۔ سیاست میں دشمنی کا رجحان ختم ہونا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدانوں کے سر جوڑے بغیر سیاسی تناؤ ختم نہیں ہو گا۔ دہشت گردی کے خلاف اپوزیشن سے بات کرنا ہو گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات
سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے آبائی علاقہ کا اچانک دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے آبائی علاقہ ریلوے روڈ پر پرانے دوستوں محلہ داروں سے بھی ملاقات کی۔میاں نواز شریف سے پارٹی ورکرز نے بھی ملاقات کی، میاں نواز شریف آبائی علاقہ کا دورہ کرکے جاتی امرا واپس پہنچ گئے۔