اسلام آباد:

وزارت خارجہ نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے پیش نظر  پاکستانیوں کی مدد کے لیے کرائسس منیجمنٹ سیل فعال کردیا اور رابطے کے ذرائع سے بھی آگاہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں قیامت خیز زلزلہ پر کرائسس مینجمنٹ سیل فعال کر دیا گیا ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اس بے مثال قدرتی آفت میں میانمار اور تھائی لینڈ کے برادر عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں بدقسمت زلزلے کے تناظر میں ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے پاکستانی شہریوں کو ہنگامی صورت حال میں مدد فراہم کرنے کے لیے موجود رہیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صورت حال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے اور کسی بھی مدد کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

پاریپ ینگون: انور زیب (چارج ڈی افیئرز)، +959880922880

محمد شعیب (قونصلر) +959448999967

علی شیر (قونصلر اسسٹنٹ)، +959457099977

پاریپ بنکاک: فہد (فرسٹ سیکرٹری)، +66 95 968 1506

یاسین (قونصلر اسسٹنٹ)، +66 91 697 7702

کرائسز مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ اسلام آباد،  051-9207887

خیال رہے کہ میانمار اور تھائی لینڈ میں بدترین زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں، شہروں کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔

زلزلے سے تباہ ہونے والی متعدد عمارتوں کے ملبے میں سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور میانمار کی فوجی حکومت نے مذکورہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور بین الاقوامی اداروں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میانمار اور تھائی لینڈ میں کے لیے

پڑھیں:

میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں ایک ہزار سے متجاوز، گمشدہ افراد کی تلاش جاری

میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی، جب امدادی کارکنوں نے ملبے کو کھود کر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وسطی میانمار کے شہر ساگانگ کے شمال مغرب میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے چند منٹ بعد ہی 6.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے سے میانمار کے مختلف علاقوں میں عمارتیں تباہ ہوئیں، پل منہدم ہو گئے اور سڑکیں منہدم ہو گئیں، جب کہ ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر منڈلے میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی گئی۔

برسراقتدار حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار میں کم از کم 1002 افراد ہلاک اور 2 ہزار 400 کے قریب زخمی ہوئے ہیں، بنکاک میں مزید 10 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

مواصلات بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے الگ تھلگ فوجی زیر اقتدار ریاست سے تباہی کے حقیقی اعداد و شمار ابھی تک سامنے نہیں آئے، اور ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکی ماہرین ارضیات کے مطابق یہ ایک صدی سے زائد عرصے میں میانمار میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ تھا اور زلزلے کے جھٹکے اتنے طاقتور تھے کہ زلزلے کے مرکز سے سیکڑوں کلومیٹر دور بینکاک میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

منڈلے میں ’اے ایف پی‘ کے صحافیوں نے صدیوں پرانا بودھی پگوڈا دیکھا جو زلزلے کی وجہ سے ملبے میں تبدیل ہو گیا تھا۔
پگوڈا کے باہر سڑک پر ایک چیک پوسٹ پر موجود ایک فوجی نے کہا کہ پہلے تو یہ ہلنے لگا، پھر یہ منظر سنگین ہوگیا، یہ عمارت منہدم ہو گئی، ایک راہب بھی مر گیا، کچھ لوگ زخمی ہوئے، ہم نے کچھ لوگوں کو باہر نکالا اور انہیں ہسپتال لے گئے۔

خانقاہ میں بدھا کے مرکزی مجسمے کا سر گر گیا اور اس کے قدم پلیٹ فارم پر رکھے رہ گئے۔

ایسی عمارات میں بھی ہر کوئی اندر سونے کی ہمت نہیں کرتا، کیوں کہ ہم نے سنا ہے کہ ایک اور زلزلہ آ سکتا ہے، میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی ایسا کچھ محسوس نہیں کیا۔

منڈلے ہوائی اڈے کے محافظوں نے صحافیوں کو واپس بھیج دیا، ایک نے بتایا کہ یہ کل سے بند ہے، یہان ایک مقام پر چھت گر گئی لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ہوائی اڈے کو پہنچنے والا نقصان ایک ایسے ملک میں امدادی کوششوں کو پیچیدہ بنا دے گا، جہاں 2021 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں شروع ہونے والی 4 سالہ خانہ جنگی کی وجہ سے امدادی خدمات اور صحت کا نظام پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے۔

مدد کے لیے فوج کی نایاب درخواست
حکومت کے سربراہ من آنگ ہلائینگ نے بین الاقوامی امداد کے لیے غیر معمولی طور پر اپیل جاری کی، جو اس آفت کی شدت کی نشاندہی کرتی ہے، پچھلی فوجی حکومتوں نے بڑی قدرتی آفات کے بعد بھی غیر ملکی امداد سے گریز کیا تھا۔

زلزلے کے بعد ملک میں 6 سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا، اور دارالحکومت نیپیڈو کے ایک بڑے ہسپتال میں طبی عملے کو زخمیوں کا کھلی فضا میں علاج کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

ایک عہدیدار نے اسے ’بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا علاقہ‘ قرار دیا۔

ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ میں نے اس سے پہلے ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا، ہم صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں اب بہت تھکا ہوا ہوں۔

17 لاکھ سے زیادہ آبادی والا شہر منڈلے بری طرح متاثر ہوا ہے، اے ایف پی کی تصاویر میں درجنوں عمارتوں کو ملبے میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک رہائشی نے فون پر بتایا کہ ایک ہسپتال اور ہوٹل تباہ ہو گئے اور شہر میں امدادی کارکنوں کی شدید کمی ہے۔

ہفتہ کی صبح دارالحکومت میں داخل ہونے کے لیے چیک پوائنٹ پر بسوں اور دیگر گاڑیوں کی بڑی قطار کھڑی تھی۔

غیر ملکی امداد کی پیشکشیں اس وقت آنا شروع ہوئیں، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز امریکی مدد کا وعدہ کیا۔

ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ میانمار کے فوجی حکمرانوں کی اپیل کا جواب دیں گے تو انھوں نے اوول آفس میں صحافیوں سے کہا کہ یہ خوف ناک ہے، یہ واقعی ایک برا وقت ہے، اور ہم مدد کریں گے. ہم پہلے ہی ملک کے ساتھ بات کر چکے ہیں۔

پاکستان نے اعلان کیا کہ ینگون اور بینکاک میں سفارت خانے ہنگامی صورتحال کی صورت میں پاکستانیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بھارت سے حفظان صحت کی کٹس، کمبل، کھانے کے پارسل اور دیگر ضروری اشیا لے کر ایک ابتدائی پرواز ہفتہ کے روز تجارتی دارالحکومت ینگون پہنچی، چین کا کہنا ہے کہ اس نے امدادی کارکنوں کی 82 رکنی ٹیم میانمار بھیجی ہے۔

امدادی ایجنسیوں نے متنبہ کیا ہے کہ میانمار اتنی بڑی آفت سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہے، زلزلے سے پہلے ہی خانہ جنگی کی وجہ سے تقریباً 35 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے، جن میں سے کئی کو بھوک کا خطرہ لاحق تھا۔

بنکاک میں عمارت منہدم
بنکاک میں سرحد کے اس پار امدادی کارکن رات بھر اس وقت پھنسے ہوئے افراد کی تلاش میں مصروف رہے, جب ایک زیر تعمیر 30 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، جو چند سیکنڈوں میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی تھی۔

بنکاک کے گورنر چاڈ چارٹ سیٹی پنت نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ شہر بھر میں تقریباً 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

لیکن چتوچک ویک اینڈ مارکیٹ کے قریب واقع اس عمارت میں 100 کے قریب مزدور ابھی تک لاپتہ ہیں، یہ عمارت سیاحوں کے لیے مقناطیسی حیثیت رکھتی ہے۔

چاڈچارٹ نے جائے وقوعہ پر صحافیوں کو بتایا ک ہہم اپنے پاس موجود وسائل کے ساتھ اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، کیوں کہ ہر زندگی اہم ہے، ہماری ترجیح ان سب کو بچانے کے لیے جتنی جلدی ممکن ہو سکے کام کرنا ہے۔

بنکاک شہر کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ 100 سے زائد انجینئرز کو عمارتوں کے معائنے کے لیے تعینات کریں گے۔

چیڈچارٹ نے کہا کہ تقریباً 400 افراد شہر کے پارکوں میں کھلی فضا میں رات گزارنے پر مجبور ہوئے، کیوں کہ ان کا گھر واپس جانا محفوظ نہیں تھا۔

بنکاک میں زلزلے کے شدید جھٹکے شاذ و نادر ہی محسوس کیے جاتے ہیں اور جمعے کے روز آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے شہر بھر میں خریداروں اور کارکنوں کو خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

اگرچہ بڑے پیمانے پر کوئی تباہی نہیں ہوئی، لیکن زلزلے کے جھٹکوں نے شہر کے بہت سے بلند و بالا اپارٹمنٹ بلاکس اور ہوٹلوں کی چھتوں پر سوئمنگ پولوں کی کچھ ڈرامائی تصاویر سامنے لائیں۔

بنکاک میں ہسپتالوں کو بھی خالی کرا لیا گیا، ایک خاتون نے اسپتال کی عمارت سے منتقل ہونے کے بعد اپنے بچے کو باہر جنم دیا، ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک سرجن نے باہر سے آپریشن مکمل کرنے کے بعد ایک مریض کا آپریشن بھی جاری رکھا۔

 

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں 1644 سے متجاوز، گمشدہ افراد کی تلاش جاری
  • میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی
  • میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلے سے ہلاکتیں ایک ہزار سے متجاوز، گمشدہ افراد کی تلاش جاری
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا تھائی لینڈ اور میانمار میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
  • میانمار اور بینکاک میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 ہلاک، کئی عمارتیں اور پل منہدم
  • میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کیلئے نمبرز جاری
  • میانمار، بینکاک زلزلہ: پاکستانی شہریوں کی ہنگامی مدد کے لیے رابطہ  نمبرز جاری
  • میانماراور تھائی لینڈ میں زلزلہ، پاکستانیوں کی مدد کیلئے سفارتخانے الرٹ، رابطہ نمبرز جاری
  • پاکستان کا میانمار، تھائی لینڈ اور پڑوسی میں تباہ کن زلزلے پر افسردگی کا اظہار