کے پی میں جرائم میں ملوث افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
وارداتوں میں استعمال شدہ لائسنس یافتہ اسلحے کی تفصیلات محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی۔
پشاور سے دستاویز کے مطابق سی پی او نے محکمہ داخلہ کو 1980 جرائم پیشہ افراد کی فہرست ارسال کی ہے۔
دستاویز کے مطابق فہرست میں شناختی دستاویز پر اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والوں کے نام شامل ہیں۔
دستاویز کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس نے جرائم میں ملوث افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے۔
سی سی پی او آفس کے مطابق ایک ہی شناختی کارڈ پر متعدد اسلحہ لائسنس بھی جاری ہوچکے ہیں۔ اسٹریٹ کرائم، قتل، اسلحہ نمائش و دیگر جرائم میں گرفتار افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلحہ لائسنس کے مطابق
پڑھیں:
فیصل آباد؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
فیصل آباد:پولیس نے فیصل آباد کے علاقے تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ زیادتی میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اے پی پی رپورٹ کے مطابق ترجمان سٹی پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس افسر صاحبزادہ بلال عمرکے احکامات کی روشنی میں تھانہ ساندل بار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تیسرے مرکزی ملزم عمر حیات کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پرعدلت نے ملزمان علی شیر اور فیصل کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے ویژن کے مطابق جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔