2025-03-21@17:13:55 GMT
تلاش کی گنتی: 14983
«فرزندان اسلام»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوروز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے۔ جشن نوروز کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشن نوروز کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ان بے شمار نعمتوں جس سے انسان کو نوازا گیا ہے کی شکرگزاری اور نئے سال کے لیے اپنی امیدوں اور خواہشات کے اظہار کا موقع ہے،انہوں نے کہا ہے کہ نئے سال کو نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کا وقت ہے، اس خوشی کے موقع پر میں پاکستان میں نوروز منانے والے بہن بھائیوں بالخصوص پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے...
اسلام آباد میں نباتات سے خارج ہونے والے پولن کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ مقدار 45 ہزار 916 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ فضا میں پولن کی مقدار بڑھنے کے بعد شہریوں میں الرجی کے مرض کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دمہ اور سانس کے مریض پولن بڑھنے سے شدید متاثر ہورہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسپتالوں میں الرجی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹرز نے پولن الرجی کے مریضوں کو لازمی ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پولن کی سب سے زیادہ مقدار سیکٹر ایچ ایٹ میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ سیکٹر جی سکس میں پولن کی مقدار 12 ہزار 628 اور سیکٹر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمت میں اضافے کے معاملے پر ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اجلاس میں شوگرملز مالکان کمرشل صارفین کے لئے قیمت مقررکرنے کے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہ ہوئے اور چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے صرف ایک ماہ کے لئے مقرر کرنے پر مشکل سے آمادہ ہوئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں مگر حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کر سکتے۔ اس حوالے سے شوگر ملز مالکان نے کہا کہ گھریلو صارفین...
چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی، بھارتی ٹیم کیلئے 58 کروڑ انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز دبئی :بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کے لیے نقد انعام کا اعلان کردیا۔بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیم کو 58 کروڑ بھارتی روپے دیئے جائیں گے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ سٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کیا جائے گا۔انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ انکی محنت کو تسلیم کیا جا...
اسلام آباد: ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف از خود توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ عمران خان ملاقات کیسز منتقلی ہائیکورٹ جج نے نہ کی ہوتی تو یہ کریمنل توہینِ عدالت ہوتی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسفسار کیا کہ کیا اس کو نمبر لگ گیا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل عدالت نے دل کی باتیں کیں اور ہم نے سنیں، آج مجھے موقع دیں میں بھی دل کی باتیں کر لوں، ایک ہی سوال ہے کیا مشعال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہیں یا نہیں، اس سوال سے یہ ساری صورتحال پیدا ہوئی...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو موثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی درخواست پر نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی ہندو میرج ایکٹ کے تحت طلاق کی درخواست پر لاگو ہونے والی 6 ماہ کی پابندی (کولنگ آف پیریڈ) کو ختم کرتے ہوئے فیملی کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ درخواست پر جمعرات تک فیصلہ سنائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مادھو جمدار کی سنگل بینچ نے کہا کہ بھارتی کرکٹر 21 مارچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے کیونکہ انہیں آئندہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) شرکت کرنا ہے،...
بھارت کے اسٹار کرکٹر روہت شرما کی کپتانی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم کیلئے بورڈ نے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کیلئے 58 کروڑ بھارتی روپے (یعنی پاکستانی روپوں میں 1 ارب 88 کروڑ 21 لاکھ سے زائد) انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ اسٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں بھی تقسیم کی جائے گی۔ انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بی سی سی آئی کے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا خاص لمحہ...
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے بالی ووڈ کے بعد سیاست میں انٹری دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر اپنے سیاسی عزائم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کو بہتر بنانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی اہم میچز میں فتح دلانے والے ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے...
برطانیہ میں قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر 5 سال سے عائد پابندی کے معاملے پر برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی قومی ایئر لائن سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کے کیس پر غور کرے گی، جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں تمام پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں پر پابندی لگی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف امید ہے آج برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی پاکستانی ایئرلائنز پرعائد پابندی ہٹا دے گی، پاکستانی ایئرلائنز پر جعلی لائسنس رکھنے والے پائلٹس کے اسکینڈل کے معاملے پر پابندی لگی تھی۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق پابندی سےقومی ایئرلائن کو...
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور جوائنٹ ٹاسک فورس برائے اقتصادی مصروفیات کے سربراہ محمد التویجری نے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی عرب کے سرکاری دورے میں ہونے والی ملاقات میں اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے، پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے اور اہم شعبوں میں مشترکہ اقدامات کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے سعودی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان کی سٹریٹجک پوزیشن اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو اجاگر کیا، شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت سعودی کاروباری اداروں کو...
اسلام آباد: رواں برس یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر مگر روایتی جوش و جذبے ہی کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات محدود پیمانے پر، مگر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کی جائیں گی۔ اس سال پریڈ کو محدود پیمانے پر منانے کا فیصلہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے باعث کیا گیا ہے۔ یومِ پاکستان پریڈ ایوانِ صدر کے احاطے میں منعقد ہوگی، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے انہیں سلامی پیش کریں گے۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے...
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم سرد و خشک ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران صوبے کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان، واثق قیوم اور دیگر 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے فیصل جاوید خان اور واثق قیوم کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔فیصل جاوید خان کی دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کی درخواست بھی خارج کی گئی۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا۔ کیس کی آئندہ سماعت کے دوران ملزمان پر...
رواں سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔ پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے۔ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن...
لاہور: قصور گنڈا سنگھ منڈی عثمان والا کے گردونواح سرحدی دیہات بارڈر ایریا میں منشیات کی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، ڈرون کے ذریعے بارڈر پار ہیروئن اسمگل کی جا رہی ہے۔ پولیس کارکردگی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئی، فرضی پریس ریلیز جاری کر کے ڈنگ ٹپاؤ پر کام چلایا جا رہا ہے، بااثر افراد سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر منشیات اسمگل کر رہے ہیں۔ پولیس صرف روز مرہ کی پریس ریلیز جاری کرنے پر اپنا وقت صرف کرتی ہے جبکہ عملی طور پر ان سرحدی علاقوں میں منشیات آئس، چرس، افیون وغیرہ دھڑلے سے فروخت اور اسمگل کی جا رہی ہے۔ ان منشیات فروشوں نے کئی گھرانے تباہ...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق سٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو اپنی جارحانہ بیٹنگ سے کئی میچوں میں فتح دلوانے والے ڈیوڈ وارنرنے کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد اب سیاست میں اپنی دلچسپی ظاہرکرکے سوشل میڈیا فالورزکو دنگ کردیا۔ سوشل میڈیا پرایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ آسٹریلیا کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، وارن نے انکم ٹیکس کم کرنے اور جی ایس ٹی بڑھانے کا اپنا ارادہ پوسٹ کیا۔ بہت سے لوگ اس بات کا یقین نہیں کررہے تھے کہ آیا وہ آسٹریلیا میں یا بھارت میں سیاسی کیریئر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بنوں: پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی سے حملہ پسپا
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ہوگا، اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، اجلاس میں محکمہ زراعت سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن مقامی ماہی گیروں کے حقوق کے لیے قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار اور روی پہوجا بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں اقلیتوں کو نمائندگی دینے، جمعیت علماء اسلام کے رکن فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام کے آغاز، رکن اسمبلی سید ظفر آغا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اے ٹی سی اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کے معاملے پر عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ 23 مارچ کو یو پاکستان پریڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا ...

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
جدہ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھے. ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے عزم کو...
جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی گئی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی، ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔ حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جے یو آئی رہنما کے بیٹے نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز میں نیا موڑ آگیا، عدالتی حکم کے باوجود مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست آج بھی کاز لسٹ میں شامل نہیں کی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کازلسٹ منسوخ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے آج ڈپٹی رجسٹرار اور ایڈووکیٹ جنرل سے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیس آج بھی کاز لسٹ میں نہ ہوا تو تب بھی سماعت ہوگی۔ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنےپر اتفاق...
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے سربراہی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر ہوا۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر آل پارٹیز کانفرنس کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی اور اس کے نیچے ذیلی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔اپوزیشن اتحاد نے 3 ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں، رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر، سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کی کمیٹی حامد رضا، تیسری کمیٹی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لیے لطیف...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور نتالی بیکر اور خارجہ و داخلہ کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے قونصلر تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ امریکی ناظم الامور نتالی بیکرنے وضاحت دی کہ داخلے پر پابندی کی کوئی فہرست موجود ہی نہیں، بتایا کہ صدر کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ویزہ پالیسی کا ازسرنو جائزہ لیا جارہا ہے، اس کے بعد تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ Post Views: 1
اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق کیس کے فیصلے کے 2 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت میں دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں کیا گیا۔استغاثہ مکمل شواہد پیش...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواز شریف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہ ہو کر کوئی منفی یا لا تعلقی کا پیغام نہیں دیا، ان کے نامزد کردہ ارکان پارلیمنٹ نے مسلم لیگ-ن کی نمائندگی کی ہے جماعت کی قیادت ان سے لگاتار رابطے میں رہی ،اجلاس میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا۔ نواز شریف کا استدلال ہے کہ انکا مرتب کردہ نیشنل ایکشن پلان اب بھی قابل عمل ہے جس نے دہشت گردی کو جڑ وں سے توڑ پھینکا تھا،ایکشن پلان پر عمل جاری رہتا تو یہ لعنت دوبارہ سر نہ اٹھا پا تی ،آج بھی اسکے چودہ نکات پر عمل ہو جائے تو دہشت گردی کا دوبارہ قلع قمع ہو سکتا ہے۔...
جاوید محمود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جنہیں ٹرمپ کا سیدھا ہاتھ سمجھا جاتا ہے ،کے لیے 2025کا مالی سال کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ رواں سال اب تک ان کی دولت میں 132ارب ڈالرز کی کمی ہو چکی ہے۔ 10مارچ کو ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 15فیصد کمی ہوئی جس کے نتیجے میںایلون مسک کو ایک ہی دن میں 29ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس وقت ان کی مجموعی دولت 301ارب ڈالرز تک آگئی ہے جبکہ سال 2025 کا آغاز انہوں نے 433ارب ڈالر کے ساتھ کیا تھا ۔دسمبر 2024 میں ایلون مسک کی دولت 486ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی مگر 2025میں...
ریاض احمدچودھری مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم ڈھانے کا سلسلہ تو گزشتہ پون صدی سے جاری ہے۔ اب کشمیریوں کے مذہبی، سیاسی اور انسانی حقوق کو دبانے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ مودی سرکار بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی طرف سے طے کردہ حدود و قیود کو بھی خاطر میں نہیں لا رہی۔ حال ہی میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے دو تنظیموں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی حکام کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کو پانچ سال کے...
وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد/ریاض:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ہمراہ ہیں۔ ملاقات کے دوران ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزوردیا گیا اور پاک سعودی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، پاک سعودی سرمایہ کاری، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق ترجمان روف حسن کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ ابھی تک نہیں آیا تو دلائل ممکن نہیں ہیں، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ آجائے گا دلائل دیے جائیں۔ روف حسن اپنی وکیل عائشہ خالد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ، کراچی کمپنی اور مارگلہ کے مقدمات کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی جبکہ تھانہ رمنا کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، مری،گلیات اور گرد و نوا ح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم اور مالاکنڈمیں بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان...
بدھ کے روز بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع سول اسپتال سے مظاہرین 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کی لاشیں زبردستی لے کر چلے گئے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پولیس سرجن سول اسپتال ڈاکٹر عائشہ فیض نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے سول اسپتال کے مردہ خانے پر حملہ کیا اور مرکزی دروزے کا تالہ توڑ کر 5 خودکش حملہ آوروں کی لاشیں زبردستی لے کر چلے گئے۔ ان خودکش حملہ آوروں کی لاشوں میں جعفر ایکسپریس میں ملوث 4 خود کش حملہ آور جبکہ قلات میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش خاتون حملہ آور کی لاش بھی شامل تھی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی فلکیات مرکز نے تصدیق کی ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ناممکن ہوگا۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ چاند کا سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جانا ہےجس کے باعث آنکھوں یا دور بین سے بھی چاند کو دیکھنا ناممکن ہوگا، اس طرح زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اس طرح سعودیہ سمیت دیگر عرب ممالک اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اس بات عید الفطر ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے،اس کے برعکس بعض ممالک جیسے موریتانیہ،...
پشاور(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کے مطابق حافظ حسین احمد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے بتایاکہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی۔حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیئر سیاستدان حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہان تھاکہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، حافظ حسین...

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات، پاکستان سعودی عرب شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا اور اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے وزیراعظم نے اہم شعبوں میں...
ویب ڈیسک: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں غیرحاضری افسوسناک ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی کی میٹنگ میں شریک نہ ہوکر ثابت کیا ملک کے ساتھ نہیں، بانی پی ٹی آئی بھی ملکی سلامتی کے ہر اجلاس میں غیرحاضر رہے، عسکری قیادت، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور سیاستدان پارلیمنٹ میں موجود تھے۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر صرف ایک جماعت کے دستخط نہیں، ایک جماعت قیدی کی طرف دیکھ رہی تھی کوئی...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے ان کا استقبال کیا تھا۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے...
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی کی چند طالبات نے رمضان میں سفید پوش افراد، مزدوروں اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے وابستہ بیرون شہر کی طلبہ و طالبات کے لیے صرف 100 روپے میں افطار پیکیج متعارف کروایا ہے۔ ٹیم ممبر جویریہ خان کا کہنا تھا کہ 100 روپے میں افطار پیکیج متعارف کروانے کا مقصد افطار آئٹم فروخت کرنا نہیں بلکہ یہ ان افراد کے لیے پیکیج ہے جو عزت نفس کی وجہ سے سڑکوں پر سجے افطار دسترخوان پر نہیں بیٹھتے، وہ یہاں سے 100 روپے میں افطار باکس لے سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افطار کے بعد کیا جانے والا ایک کام جو صحت کو نقصان پہنچاتا ہے جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر روز...
JEDDAH: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے کیا تھا۔ سعودی ولی عہد سے ملاقات کے میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون...

سپریم کورٹ: خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم، کوئی رشوت مانگے اطلاع دیں، فوری کارروائی ہو گی: چیف جسٹس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد عدلیہ کے احتساب اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کی توثیق ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کیلئے پرعزم ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ تقریباً پانچ ماہ میں 7633 نئے مقدمات دائر ہوئے، 11779 مقدمات پر فیصلے ہوئے۔ نئے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔ اس میں کہا گیا کہ بطور چیف جسٹس...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، قوم کو تقسیم کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ریاست کا مؤقف واضح ہے ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ...
اسلام آباد (خبر نگار) اپوزیشن اتحاد کا عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اے پی سی میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دی جائے گی۔ اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کیلئے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا سربراہی اجلاس تحریک کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر منعقد ہوا جس میں علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، حامد رضا، ساجد ترین اور سائیں زین شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں...
کراچی (خبر نگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے درمیان مشق ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ مشق عریبین، مون سون کا بحیرہ عرب میں انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ کے مختلف اثاثے، فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی شرکت کی۔ مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ تھا۔ بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف عزم کا مظاہرہ کرنا تھا۔ دو طرفہ جہازوں کے دورے ہاربر ڈرلز اورنٹیئل ٹاپ ڈسکشنز بھی کی گئیں۔ روسی بحریہ کے مندوبین نے پاک بحریہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ مشقوں کا انعقاد خطے میں بحریہ سلامتی کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
اسلام آباد (خبرنگار) جمیعت علما ئے اسلام کے رہنما ، سابق رکن قومی اسمبلی ، سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کا انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریباً 74 برس تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ،حافظ حسین احمد 1951ء میں کوئٹہ کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قرآن، حدیث، فقہ اور عربی ادب میں حاصل کی۔ سیاسی کیریئر کا آغاز انہوں نے 1973ء میں بلوچستان کی سیاست سے کیا۔ وہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، مارچ 1991ء سے مارچ 1994ء تک سینٹ کے رکن بھی رہے۔ حافظ حسین احمد پاکستان نیشنل الائنس کے اہم رہنماؤں میں بھی شمار ہوتے تھے۔ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر مذہبی و سیاسی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بے گناہ مسافروں کو شہید کیا گیا۔ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے ہمدردی ہوتی تو پی ٹی آئی اجلاس میں شرکت کرتی۔ اگر یہ قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو بانی کو پیرول پر بلانے کا مشورہ دوں گا۔ مولانا فضل الرحمن نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں مثبت بات کی۔ چیف جسٹس کو کیس تبدیل کرنے کا پورا اختیار ہے۔
اسلام آباد (خبر نگار) جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کاربن ٹیکس ہونا چاہئے۔ ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کاربن اخراج میں کمی آنی چاہئے۔ پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز بہت اہم ہیں۔ پاکستان کو سیلاب اور ہیٹ ویوز سے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ پاکستان کو برآمدات کے فروغ کیلئے کاربن اخراج پر قابو پانا ہو گا۔
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پاک سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو کی، اور پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔
اسلام آباد: وفاقی شریعت عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کیخلاف فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنے کے عمل کو غیراسلامی قرار دیدیا ۔ چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فوزیہ جلال شاہ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کر دی. تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ انکی کوئی اہمیت. چادر...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت کو بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عجیب فیصلہ تھا. انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ قومی ایشو تھا، پی ٹی آئی کی عدم شرکت مناسب نہیں تھی۔ ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اجلاس میں کسی نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا تھی، اجلاس میں پاکستان اور ملکی سلامتی سے متعلق ہی بات ہونی تھی۔ میرے خیال سے پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، انہوں نے بڑی غلطی کی ہے۔ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار ہے کیونکہ اختلافات ختم نہیں ہو رہے۔
لاہور: تجزیہ کار نوید حسین کا کہنا ہے کہ اگر طاقت کے استعمال سے دہشت گردی ختم ہو چکی ہوتی تو ہم پختونخوا اور سابق قبائلی علاقوں درجنوں آپریشن کر چکے ہوئے ہیں، وہاں آپریشن راہ نجات، راہ راست، ضرب عضب سمیت نہ جانے کتنے آپریشن ہو چکے ہیں۔ اور اسی طرح اگر صرف طاقت کے استعمال سے، کائنیٹک رسپانس سے اگرانسرجینسی کو ختم کیا جا سکتا بلو چستان میں تو وہ نواب اکبر بگٹی کی وفات کے بعد سے تقریباً بیس سال ہونے کو ہیں وہاں پرہمارا کائنیٹک رسپانس ہی چل رہا ہے، وہاں دہشتگردی میں بڑھوتی ہی ہوئی ہے کم نہیں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ...
انشاء اللہ دو دن بعد ایک مرتبہ پھر پوری قوم 23 مارچ کو یوم پاکستان منائے گی۔ بحیثیت پاکستانی یوم پاکستان ہمارے لیے بہت بڑا اور اہم دن ہے کیونکہ یہی ہماری آزادی کا سنگ میل ہے۔ 23 مارچ 1940 کے تاریخی دن بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اللہ کے حکم سے مسلمانان برصغیر کے لیے ایک مملکت خداداد کے حصول کا اعلان لاہور کے منٹو پارک میں کیا جسے قیام پاکستان کے بعد مصور پاکستان علامہ اقبال سے منسوب کرکے گریٹر اقبال پارک کا نام دیا گیا۔ 23 مارچ 1940کی یادگار مینار پاکستان پوری شان و شوکت کے ساتھ کھڑا، آج بھی اسی دن کی مناسبت، ملک سے محبت اور تاریخ کا گواہ ہے۔ اس مقام...
یہ ہمارے پڑوس میں ایک چوہدری صاحب ہیں جاوید چوہدری جو پورے کے پورے اور پکے پکے میرتقی میر ہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر کہیں سے کوئی ایسی بات لے آتے ہیں جس سے ہمیں رلا دیتے ہیں میر صاحب رلا گئے سب کو کل وے تشریف یاں پر لائے تھے دو بچوں کی وہ کہانی۔اب بھی یاد کرکے جھرجھری آجاتی ہے کیا واقعی اب بھی دنیا میں ایسے انسان پائے جاتے ہیں جو لالچ میں چنگیز و ہلاکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیتے ہیں اور وہ بھی اس ملک میں۔جسے بنانے والوں نے دی تھی قربانی لاکھوں جانوں کی۔ کہ کافروں کے ظلم وستم سے دور اپنے بچوں کے لیے ایک امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے جہاں محبت...
علمائے کرام ماہ صیام یعنی رمضان المبارک کو اصلاح اور تربیت کا مہینہ قرار دیتے ہیں جب کہ حکومت اور ناجائز منافع خوروں نے رمضان کو زیادہ سے زیادہ کمائی کا مہینہ بنا رکھا ہے اور چاروں صوبائی حکومتیں ماضی کی طرح اس بار بھی رمضان میں قیمتوں پر کنٹرول رکھنے میں ناکام رہی ہیں اور رمضان میں قیمتیں بڑھانے کا آغاز وفاقی حکومت نے خود کیا تھا جس نے رمضان المبارک میں چینی کی کھپت زیادہ ہونے کے اندازے کے باوجود بیرون ملک چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ رمضان المبارک سے کئی ماہ قبل تک ایک سو 35 روپے سے ایک سو چالیس روپے کلو چینی عام مل رہی تھی مگر حکومت نے جان بوجھ کر زرمبادلہ...
اسلام ٹائمز: منظور شدہ جنگی قوانین میں ہسپتالوں اور طبی مراکز، تعلیمی مراکز، سکولوں اور یونیورسٹیوں پر حملہ کرنے اور طبی عملے اور صحافیوں کی جانوں کے تحفظ پر پابندی ہے۔ تحریر: مجید مشکی ثقافتی قونصلر سفارت اسلامی جمہوریہ ایران، اسلام آباد فلسطین کی سرزمین پر قبضے اور بیت المقدس پر غاصب حکومت کے قیام کو 75 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان تمام سالوں میں ایک ماہ یا ایک سال سے بھی کم ایسا نہیں گزرا ہوگا، جب دنیا نے اس سرزمین پر صیہونی حکومت کے جرائم کی خبر نہ سنی ہو۔ تاہم گزشتہ ڈیڑھ سال میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور ہر روز بلکہ ہر گھنٹے میں اسرائیلی حکومت...
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) سے متعلق سوالات آج کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11:30 بجے ہوگا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) سے متعلق سوالات آج کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ کال اٹینشن نوٹس امن و امان اور مہنگائی پر عمومی بحث بھی اجلاس کا حصہ ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔ جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے...
فوٹو فائل/فیس بک مصطفیٰ نواز کھوکھر سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن اتحاد ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملک گیر احتجاج پر بات ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے قومی سلامتی کمیٹی میں خطاب پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں میرے موقف میں چند الفاظ لے کر میڈیا پر چلائے گئے۔اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمن کے مؤقف کی تائید اور نکات سے مکمل اتفاق کیا، علامہ ناصر عباس نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر بات کی۔مولانا فضل الرحمان نے عید کے بعد جے یو آئی کے ممکنہ احتجاج پر اپوزیشن کو...
جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔حافظ حسین احمد...
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب حکومت کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کو فالو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیا، جوانی سے بڑھاپے تک ایک ہی مقصد کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم سے جدوجہد کی یادیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حافظ صاحب مرحوم زیرک، حاضر جواب، نکتہ داں سیاسی، نظریاتی اور پارلیمانی رہنما تھے، اللہ کریم حافظ صاحب کی...
جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد کی پیدائش 1951 میں وادی کوئٹہ میں ہوئی، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی جس میں اسلامی ادب، قرآن، حدیث اور فقہ کے علوم میں مہارت حاصل کی جبکہ انہوں نے روایتی درس نظامی کا کورس بھی کر رکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے حافظ حسین احمد نے اپنے سیاسی سفر کا اغاز 1973 میں زمانہ طالب علمی کے دوران کیا۔ اپنی سیاسی جد وجہد میں وہ جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی اور مرکزی عہدوں پر فائز رہے جبکہ انہوں نے پاکستان نیشنل الائنس میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔ اپنے سیاسی سفر کے دوران 1988 سے 1990...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وفاقی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے مشاورت کے لیے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے لیے پیکج کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پیکج پر کہیں کام ہوتا نظر نہیں آرہا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا...
جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔ جے یو آئی نے بھی حافظ حسین احمد کے انتقال کی تصدیق کی اور اُن کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اُن کی تدفین آبائی علاقے میں کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد نے اختلافات کے بعد جے یو آئی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم دسمبر 2022 میں...
وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روایات اور رسم و رواج کی بنیاد پر خواتین کو وراثت سے محروم کرنا غیر اسلامی قرار دیدیا گیا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، شرعی عدالت نے خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والوں کیخلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بنوں میں چادر اور پرچی نامی روایات پر عمل ہوتا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق ایسے رسم و رواج نہ رائج ہیں نہ انکی...
مشیر اطلاعات کے پی نے ایک بیان مین کہا کہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک بیان مین کہا قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانے والے بتائیں نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا نواز شریف کی اجلاس میں غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت ہے؟ مشیر اطلاعات کے پی حکومت کا کہنا تھا پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قوم...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جے یو آئی رہنما کے بیٹے نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں اختلافات ختم کرکے حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہو گئے تھے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیئررہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے ہیں۔ بدھ کی شام بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمیعت علما اسلام ف کے سنیر رہنما اور سابق سینٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کی طبیعت گھر میں ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئے،حافظ حسین احمد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ حافظ حسین احمد کون تھے؟ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سینیئر رہنما حافظ حسین احمد کی پیدائش 1951 میں وادی کوئٹہ میں ہوئی، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی...
اعلامیہ کے مطابق شکایات کنندہ وٹس ایپ نمبر 03264442444 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ،سپریم کورٹ میں فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ 5 ماہ میں 7633 نئے مقدمات کا اندراج ہوا، 11 ہزار 779 مقدمات نمٹائے گئے، نئے ججز کے آنے کے بعد مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی گئی ہے جس میں سپریم کورٹ سے متعلقہ کسی بھی کام میں رشوت طلب کرنے پر شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق شکایات کنندہ وٹس ایپ نمبر 03264442444 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ،سپریم کورٹ میں فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ 5 ماہ میں 7633 نئے مقدمات...
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔ حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ "جنگ : کے مطابق جے یو آئی رہنما کے بیٹے نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی۔ حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اپلائی کرنے کا کل آخری...
تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ مظلوم طبقہ کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے وکلا برادری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جو صرف مظلوم طبقہ کے لیے ہی نہیں بلکہ ازاد عدلیہ اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں اظہر خان مغل نے کہا ہے کہ معاشرے میں پسے مظلوم طبقات کو جلد انصاف کی فراہمی کے لیے تجارت سے وابستہ کاروباری طبقہ، تاجر برادری کا کردار لائق تحسین ہے، جو وکلا برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ...
سٹی42: جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ حافظ حسین احمد تحریک بحالیِ جمہوریت ایم آر ڈی MRD کے دوران جمعیت علما اسلام کی صفوں سے ابھر کر آگے آئے تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 64 سال تھی۔ وہ جمعیت علما اسلام کے پالیسی ساز اور نظریہ ساز عمائدین مین سر فہرست تھے۔ جمعیت کی سیاست میں انہیں ایک ستون کی حیثیت حاصل تھی۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم حافظ حسین احمد مرحوم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رکن رہے اور اپنی پارٹی کی ہدایت پر دیگر پارلیمانی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے۔ حافظ حسین احمد کو جمعیت علما اسلام...
بھارت میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے آشنا کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خونی واردات نے رشتوں پر اعتبار کو ختم کردیا۔ خاتون مسکان رستوگی نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اس گھناؤنی وادات کو انجام دیا تھا اور پھر دونوں سیاحت کے لیے شملہ چلے گئے تھے۔ خاتون نے رات کو اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی جس سے وہ بے ہوش گیا تھا۔ جس کے بعد اس کا پڑوسی اور آشنا بھی گھر آگیا اور دونوں نے مل کر سوربھ کو قتل کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کیے۔ بعد ازاں لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک میں ڈال کر سیمنٹ سے...
مرکزی سیکرٹری جنرل نے چئیرمین مجلس وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے مرحوم کے لواحقین اور خاندان کے افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں جائے مدفن پر اجتماعی دعا کی گئی، مرحوم کی آخری آرام گاہ پر بھی فاتحہ خوانی کی اور سید العلماء علامہ سیدگلاب علی شاہ کے مرقد پر بھی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے بھائی معروف عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے انتقال پر اُن کے بھائی علامہ ڈاکٹر کاظم نقوی سے اظہار...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما، سابق رکن قومی اسمبلی اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم ایک عرصے سے علیل تھے اور مختلف بیماریوں سے نبرد آزما رہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ حافظ حسین احمد کی رحلت پر سیاسی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال کو جمعیت علماء اسلام کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینی و سیاسی خدمات میں گزاری اور ملک میں جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان...
امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیوں کی خبروں کی تردید کردی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا آسانی سے کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے؟ حالیہ نیوز بریفنگ میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جن رپورٹس کو مسترد کیا ان میں بتایا گیا تھا کہ امریکی حکومت نے متعدد ممالک پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک فہرست تیار کرلی ہے اور مختلف ممالک کو 3 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ نے افغانستان میں امریکی مشن کی مدد کرنے والے افغانوں کو آباد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نے واضح کیا کہ ایسی کوئی فہرست موجود نہیں ہے۔ ٹیمی بروس نے ایک اعتراف کیا کہ...
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، گورنر جدہ نے ان کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں پاک سعودی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو...
وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز جدہ(سب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف وفدکے ہمراہ 4 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے، ملاقات میں دونوں رہنما تجارت اورکلیدی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں میں اقتصادی تعاون آسان بنانے کے...
سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، صورتحال واضح ہے ریاست رہے گی اور دہشتگرد ختم ہوں گے، ہمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ صدر مملکت نے یہ باتیں کوئٹہ میں حکومت کے ساتھ امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس میں کہیں۔ صدر آصف زرداری نے اس سے پہلے بلوچستان کے عوامی نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور کہا کہ ہم سب کو ان کا حق دینا چاہتے ہیں حقوق چھیننا نہیں چاہتے ، عید کے بعد بلوچستان آ کر کیمپ لگاؤں گا اور تفصیل سے ہر کسی کو سنوں گا۔ بلوچستان اور عوامی...
کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجےمسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائےگی جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میٹنگ کم اور پریزنٹیشن زیادہ تھی، پریزینٹیشن اور اعلامیہ پیش کرنے سے دہشتگردی ختم ہونا ہوتی تو اب تک ہوچکی ہوتی۔ایک انٹرویو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کے پی میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، آپریشن کا فائدہ نہیں نقصان ہی ہونا ہے، جتنے دہشتگرد مارے جا رہے ہیں، افغانستان سے مزید آرہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں میرے تحفظات تھےانہوں نے کہا کہ پریزینٹیشن کے بعد پھر ہر ایک نے اپنی اپنی بات کرلی، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں میرے تحفظات تھے ، اس کا دوسرا قدم اب یہ ہونا چاہیے کہ ایک چھوٹی کمیٹی...
5 سال میں اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کیلئے سرکار کو 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سےزائد خرچ کرنا پڑے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جوابات میں اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔دستاویزات کے مطابق سال 20-2019 میں اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے پر 15 کروڑ 77 لاکھ سال 21-2020 میں 9 کروڑ 61 لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوئی۔سال 22-2021 میں 27 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار خرچ ہوئے، جبکہ سال 23-2022 میں 72 کروڑ 40 لاکھ 31 ہزار، اور سال 24-2023 میں 10کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
سپریم کورٹ نے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی، جس کا مقصد عدلیہ کے احتساب اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے حائل رکاؤٹیں دور کرنے کے عزم کی توثیق ہے۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کے لیے پر عزم ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ تقریبا پانچ ماہ میں 7 ہزار 633 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 11 ہزار 779 مقدمات پر فیصلے ہوئے، نئے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے مقدمات کے فیصلوں میں مزید تیزی آئے گی، بطور چیف جسٹس پاکستان یقین دلاتا ہوں سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا مقدمہ کا فیصلہ بہت جلد میرٹ...
سید راحت حسین الحسینی کی زیر صدارت اجلاس میں شب ہائے قدر اور جمعتہ الوداع یوم القدس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کا اجلاس زیر صدارت سید راحت حسین الحسینی گلگت میں ہوا جس میں رمضان المبارک کے آخرے عشرے کے پروگرامز کے انتظامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ 19 تا 21 رمضان شہادت حضرت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے حوالے سہ روزہ مجلس عزا جو کہ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز ظہرین منعقد ہو گی اور 21 رمضان کی صبح مجالس کے بعد جلوس عزا ڈاکپورہ امام بارگاہ سے...
میئر مرتضی وہاب کا صاف ستھرا کراچی منصوبہ افسر شاہی نے ناکام بناکر رکھ دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صاف ستھرا کراچی منصوبے کیلیے بلدیہ عظمی کراچی کا حال ہی میں وجود میں آنے والا محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن چند روز میں ہی ناکامی کی تصویر بن کر رہ گیا،محکمے میں بھیجے گئے50 سے زائد ملازمین غائب ہیں جبکہ شہر میں سڑکوں، نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت گندا پانی سڑکوں پر بہانے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہوتے ہی ختم ہوکر رہ گئیں۔ میئر کراچی کی شہر کی بہتری کیلئے کوششیں ناکام کرنے والے افسران کیخلاف شہرکے سنجیدہ حلقوں اور سینئر افسران نے کارروائی کی اپیل اور میونسپل ایکٹ کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے...
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین جنید اکبر کا کہنا ہے کہ نیپرا پرفارمنس آڈٹ کیلئے تیار نہیں ہے، چیئرمین نیپرا کا مؤقف ہے ایسا کرنے سے اتھارٹی کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ممبر کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ نیپرا کا آڈٹ نہ کروانے کا موقف درست نہیں ہے۔ نیپرا کا پرفارمنس آڈٹ کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں موجود آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے کہا کہ جتنا نقصان نیپرا نے ملک کو پہنچایا ہے کسی ادارے نے نہیں پہنچایا، نیپرا کی ہدایت پر صارفین سے میٹر رینٹ وصول کیا جا رہا ہے، کوئی ورکنگ یا آڈر جاری نہیں کیا۔آڈیٹر جنرل نے...
پاکستان کی میزبانی میں دوسری پاک جنوبی افریقہ جوائنٹ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزارت دفاع کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس 17 سے 19 مارچ تک وزارت دفاع میں جاری رہا، پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی نے کی۔ وزارت دفاع کے اعلامیہ کے مطابق جنوبی افریقی وفد کی قیادت قائم مقام سیکریٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکائیل گامیڈے نے کی۔ اس موقع پر جے ڈی سی کے دونوں شریک چیئرمینوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکریٹری دفاع نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیساتھ تعلقات انصاف، آزادی اور انسانی حقوق کی مشترکہ اقدار سے جڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے زیادہ...
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی بار بار خلاف ورزیوں کے ذریعے شام اور پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی اسرائیل کی کوششوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور شام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے اور عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو ان جارحیت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب متعلقہ بین الاقوامی معاہدوں کی بار بار...