UrduPoint:
2025-03-20@20:44:09 GMT

ایمازون کا 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

ایمازون کا 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)ایمازون نے اخراجات میں کمی اور کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش تیز کرتے ہوئے 14,000 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف ای کامرس کمپنی ایمازون نے اپنی عالمی انتظامی ٹیم میں 14,000 ملازمتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو 2025 تک مکمل کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ کمپنی کے اخراجات میں کمی اور کارکردگی کو موثر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ اس اقدام سے کمپنی کو سالانہ 210 کروڑ سے 360 کروڑ بھارتی روپے کی بچت ہونے کی توقع ہے۔ایمازون کے عالمی انتظامی عملے میں 13 فیصد کمی کے بعد منیجروں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 770 سے گھٹ کر 91 ہزار 936 رہ جائے گی۔ یہ فیصلہ ایمازون کے کمیونیکیشن اور سسٹین ایبیلٹی ڈیپارٹمنٹس میں حالیہ چھانٹیوں کے بعد کیا گیا، جو کمپنی کی وسیع تر تنظیمِ نو کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایمیزون نے اپنے Try Before You Buy لباس کے تجرباتی پروگرام اور فوری ڈیلیوری سروس جیسے کچھ منصوبے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپنی بنیادی خدمات پر زیادہ توجہ دی جا سکے۔یہ چھانٹیاں ایمازون کے سی ای او اینڈی جیسی کی نئی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں، جن کا مقصد فیصلہ سازی کو تیز اور کمپنی کو زیادہ موثر بنانا ہے۔ یاد رہے کہ ایمازون نے COVID-19 کی وبا کے دوران اپنی افرادی قوت میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنے کا

پڑھیں:

امریکا میں کافی گرنے پر ڈرائیور کو 14 ارب روپے ہرجانہ مل گیا

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک ڈرائیور نے دکان سے گرما گرم کافی خریدی جو اس کے جسم پر گر گئی، ڈرائیور نے کافی فروش کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا اور 5 کروڑ امریکی ڈالرn یعنی تقریباً 14 ارب روپے سے زائد کی رقم جیت لی۔

کیلی فورنیا کی عدالت نے امریکا کی ایک کافی کمپنی کو متاثرہ شہری کو 50 ملین ڈالر کی رقم بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

حادثے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیک اوے سے کافی کی ٹرے لینے کے چند ہی لمحے بعد چھلک کر کافی ڈرائیور کی گود میں گر جاتی ہے۔

گرم کافی گرنے سے شہری کو تھرڈ ڈگری برن کا سامنا کرنا پڑا تھا، کافی کمپنی نے عدالتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے ہرجانے کی رقم کو بہت زیادہ قرار دیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری
  • گوادر فری زون میں کام کرنے والی کمپنی کو پوٹاشیم سلفیٹ کھاد برآمد کرنیکی منظوری
  • ماں، بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے 18 سالہ برطانوی نوجوان کو 49 سال قید کی سزا
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • قومی سلامتی کمیٹی کا نیشنل ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد، دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ”آغوش“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
  • گاہک پرگرم کافی گرنے پرامریکی کمپنی سٹاربکس کو5 کروڑڈالرادا کرنے کا حکم
  • امیریکی آئی ٹی کمپنی وفدکی ملاقات مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقد م : وزیراعظم 
  • امریکا میں کافی گرنے پر ڈرائیور کو 14 ارب روپے ہرجانہ مل گیا