رواں سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یوم پاکستان  پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کے باعث کیا گیا ہے۔  پریڈ میں بدستور  تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔ یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے  بھی ایوان صدر کے سامنے  فلائی پاسٹ کریں گے۔ پریڈ میں پاکستان آرمی کا مایہ ناز پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23 مارچ پریڈ ایوان صدر صدر آصف علی زرداری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 23 مارچ پریڈ ایوان صدر صدر ا صف علی زرداری یوم پاکستان

پڑھیں:

ریلوے کا عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری

 پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا، پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے تمام ڈی ایس افسران کو عید ٹرین انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق شیڈول کے تحت پہلی سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، دوسری ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے 26 مارچ کو چلے گی، اسی طرح تیسری ٹرین لاہور سے کراچی 27 مارچ کو روانہ ہوگی جب کہ چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا 27 مارچ کو چلے گی اور پانچویں سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد، شیخوپورہ چلائی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا، پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو ہوگا، محکمہ موسمیات نے ناصرف عید الفطر کی ممکنہ تاریخ بلکہ شوال کے چاند کی پیدائش سے متعلق بھی پیشن گوئی کردی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو دن 3 بج کر58 منٹ پر ہوگی جب کہ 30 مارچ اور 29 رمضان کورویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا تو اجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی، جس کی وجہ سے ماہ شوال کا چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا، غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا، یعنی 30 مارچ کوچاند نظرآنے کی توقع ہے، یکم شوال 31 مارچ کوہوگی، تاہم ماہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔دوسری جانب مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا کے تقریباً 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔ جب کہ اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کیتے ہیں کہ عید الفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو ہوسکتی ہے، 29 مارچ کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:58 بجے پر شوال کا چاند پیدا ہوگا، لیکن چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، اس لیے چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو عید 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ریلوے کا عیدالفطر پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان، شیڈول جاری
  • رمضان المبارک کا تقدس، یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پرکرانے کا فیصلہ
  • یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ
  • یومِ پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے کیساتھ منانے کا اعلان
  • رمضان المبارک کے باعث 23 مارچ کی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
  • 23  مارچ کو یو پاکستان پریڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا گیا 
  • 23 مارچ: یوم پاکستان کے موقع پر  ایوان صدر میں تقریب ہو گی 
  • 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی
  • 23 مارچ؛ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی