پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو دن 11:30 بجے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) سے متعلق سوالات آج کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11:30 بجے ہوگا۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) سے متعلق سوالات آج کے ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ کال اٹینشن نوٹس امن و امان اور مہنگائی پر عمومی بحث بھی اجلاس کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
وزارت خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان کی وضاحت
وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے اسمبلی بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا تنخواہوں سے متعلق بات نہیں کی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی تنخواہوں سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا نہ بیان دیا۔
اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ نے تحریری طور پر ایک رکن اسمبلی کے سوال پر ایوان کو صورتحال سے آگاہ کیا، وزارت خزانہ نے ایوان کو آگاہ کیا کہ فی الوقت اگلے مالی سال کیلئے ایسی تجویز زیرغور نہیں۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ پےاسکیلز پر نظر ثانی اور تنخواہوں، الاؤنسز میں اضافے کی تجویز زیر غور نہیں۔