وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد/ریاض:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ہمراہ ہیں۔ ملاقات کے دوران ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزوردیا گیا اور پاک سعودی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، پاک سعودی سرمایہ کاری، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اورمشترکہ وژن کو فروغ دینے کیلئے ہرسطح پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ولی عہد نے سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کا اعتراف کیا۔ ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور اورپاک سعودی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز بھی شریک تھے۔

وزیراعظم وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے تو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے استقبال کیا۔ بعد ازاں مکہ پہنچنے پر نائب گورنر سعود بن مشال نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد سے آج ریاض میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے تعمیری گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، یوکرین میں امن کے لئے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے، دو طرفہ تعلقات باہمی اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، سرمایہ کاری، توانائی، دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی، سعودی عرب کے مسلسل تعاون پرسعودی ولی عہدکےمشکور ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ا رمی چیف کیا گیا

پڑھیں:

وزیرِ اعظم اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے دورہءِ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم عزت مآب محمد بن سلمان آل سعود سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔  

دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول عالمی اور علاقائی حالات بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے متعلق مسائل ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔ 

وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر سفارتی روابط کے مزید فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • خطہ میں امن کیلئے مل کر کام کرینگے، شہباز شریف، شہزادہ محمد کا اتفاق: ملاقات میں آرمی چیف، مریم نواز، ڈار بھی شریک تھے
  • وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، دونوں ممالک کے بڑھتے اقتصادی تعاون پر اظہار اطمینان
  • وزیراعظم  کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کا عزم
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، باہمی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے میں امن کیلئے ملکر کام کرنےپر اتفاق
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،  دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور  پر  گفتگو
  • وزیرِ اعظم اعلی سطح وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔