اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بے گناہ مسافروں کو شہید کیا گیا۔ جعفر ایکسپریس کے متاثرین سے ہمدردی ہوتی تو پی ٹی آئی اجلاس میں شرکت کرتی۔ اگر یہ قومی اتفاق رائے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو بانی کو پیرول پر بلانے کا مشورہ دوں گا۔ مولانا فضل الرحمن نے سلامتی کمیٹی اجلاس میں مثبت بات کی۔ چیف جسٹس کو کیس تبدیل کرنے کا پورا اختیار ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عمران خان کی پیرول پررہائی :راناثناء اللہ نے پی ٹی آئی کوبڑی پیشکش کردی

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ اگربانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست آئی تو حکومت اس پر غورکرے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،اگرپی ٹی آئی قومی اتفاق رائے کاحصہ بنے تو بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجاسکتاہے تاہم انہوں نے کہاکہ اگرپی ٹی آئی درخواست دے تو بانی پی ٹی آئی کوپیرول پربلایا جاسکتاہے ،میں وزیراعظم کو مشور ہ دوں گا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیرول پر بلایاجائے ، قومی اتفاق رائے کےلئے اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی ذات کو ترجیح دی ہے ،جعفرایکسپریس واقعہ کے متاثرین سے ہمدردی ہوتی تو پی ٹی آئی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتی۔
انہوں نے کہاکہ کل مولانافضل رحمان سے ہماری مثبت گفتگو ہوئی ،انہوں نے افغان صورتحال سے متعلق کرداراداکرنے کا کہاہے ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • موجودہ حالات میں قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے، طارق فضل چودھری
  • موجودہ حالات میں قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے: طارق فضل چودھری
  • موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے: طارق فضل چوہدری
  • عمران کی پیرول پر رہائی بارے درخواست آئی تو حکومت غور کریگی، رانا ثناء اللہ
  • عمران کی پیرول پر رہائی بارے درخواست آئی، حکومت غور کرے گی، رانا ثنااللہ
  • عمران خان کی پیرول پررہائی :راناثناء اللہ نے پی ٹی آئی کوبڑی پیشکش کردی
  • حکومت چاہتی ہے کہ معاملات پر اتفاق رائے ہو، رانا احسان
  • افغانستان سے پاکستان کے اندر دہشتگردی؛ قومی اتفاق رائے کی مخالف قوتیں کھل کر سامنے آ گئیں
  • پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی پر قومی اتفاق رائے کا حصہ بننے کیلئے تیار