JEDDAH:

 وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ کل صبح سعودی عرب کے 4 روزہ دورے پر پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود نے کیا تھا۔

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورعلاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر غور کیا۔

جدہ میں ہونے والی اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جبکہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر وفاقی وزرا بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے, اہم وفاقی وزرا اور سنئیر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پر غور ہو گا۔

اس میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح کی ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاک سعودی اقتصادی شراکت داری مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات،  دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور  پر  گفتگو
  • جدہ: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • میاں محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔
  • وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف 3روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہونگے
  • وزیراعظم 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب روانہ ہوں گے