2025-04-02@06:04:34 GMT
تلاش کی گنتی: 361

«بیج اور کھاد»:

(نئی خبر)
    عافیہ کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)امریکا نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے سماعت کی۔عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کردی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت...
    کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔(جاری ہے) اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    فائل فوٹو کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    اسلام ٹائمز: ہمیں قومی مسائل کو افغانستان کے سہولتکاروں، مفاد پرست عناصر، ریاست کے دشمنوں، ضِدی، ہٹ دھرم، متعصب اور تنگ نظر افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ پاراچنار کو بار بار ریاست سے کاٹنے کا تجربہ کبھی بھی دانشمندانہ نہیں ہوسکتا۔ یہ وقت ہے کہ ہم اس حماقت کی نشاندہی کریں۔ اہالیانِ پاراچنار نے برسوں کے محاصرے کے باوجود دہشتگردوں سے شکست نہیں کھائی، لیکن باقی سارا پاکستان دہشتگردوں سے پاراچنار کو واپس لینے میں شکست کھا چکا ہے اور بحیثیتِ پاکستانی ہمارے لئے یہ بہت خوفناک سچائی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر نذر حافی nazarhaffi@gmail.com پاراچنار جانے والی روڈ پر کون قابض ہے؟ کیا صرف مسافر گاڑیاں ہی غیر محفوظ ہیں؟ سرکاری قافلے، فوجی گاڑیاں، ایمبولینسز...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کا مذاکرات میں ایک ہی ہدف تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھا جائے۔ عمران خان کی جانب سے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل میں سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا مذاکرات ختم ہوجائیں گے، یہ حکومت کو ویسے ہی چلنے دیں گے جیسے پہلے دن سے چلنے دیا، پی ٹی آئی والے عمران خان کے جیل میں ہونے سے خوش ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی تھی بانی پی ٹی جیل میں رہیں اور پی ٹی آئی بھی یہی چاہتی تھی،فرنٹ لائن میں موجود پی...
    بھارتی اداکارہ و ڈانسر سنی لیونی نے 14 سال قبل بھارتی شو بزنس میں قدم رکھا، اور اس کے بعد سے اداکارہ نے اپنے ڈانس، بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلمز میں اپنی اداکاری سے خاص پہچان بنائی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کا ذکر کیا جب انہیں مسترد کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ مسترد ہونے کے بعد کس طرح انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے قدم جمائے۔ سنی لیونی نے بھارتی انڈسٹری میں قدم رکھنے کے اپنے فیصلے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس میں شامل ہونے کا سوچا تو اس وقت وہ بہت گھبرائی ہوئی تھیں کیونکہ انہیں شدید مخالفت کا سامنا تھا اور...
    پشاور کی پہچان اور سردیوں کی خاص سوغات میٹھی حلیم ذائقے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی، مگر اس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ میٹھی حلیم 16 سے17 گھنٹوں میں تیار ہوتی ہے۔ گندم، چاول، گوشت، کھویا اور مختلف قسم کی دالوں سے تیار ہونے والی میٹھی حلیم پشاور کی خاص سوغات ہے، جسے انڈے اور دیسی گھی کا تڑکا لگا کر اس میں چینی ملائی جاتی ہے تو اس کی مہک سے دل مچل جاتا ہے۔ میٹھی حلیم میں کوئی انڈا اور گھی ڈلواتا ہے تو کوئی ملائی اور خشک میوے ملاکر کھاتا ہے۔ زیادہ تر لوگ اس میں شہد یا شکر ملا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پاکستان بھر میں کہیں اور نہ ملنے والی یہ...
    کھانے پینے کی اشیاء، دوائیں اور دیگر اشیاء لےکر 60  سے زائد چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق قافلہ شام تک پارہ چنار سمیت اپر کرم کے دیگر علاقوں تک پہنچے گا۔سرکاری ذرائع کے مطابق کرم کے علاقہ بگن میں 19 سے 21 جنوری تک ضلعی انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے آپریشن میں بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے گئے۔فریقین کے دستخط شدہ معاہدے کے مطابق شرپسندوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں کُرم امن معاہدے کے دستخط کنندگان کا جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرم میں دیہات کی سطح پر قائم کمیٹیوں کو فعال کیا...
    اراکین پارلیمنٹ کی عیاشیوں کا ہمیشہ سے چرچا رہتا ہے، تصور یہ کیا جاتا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ہر ہوٹل، ایئر ٹکٹ سمیت دیگر سہولیات میں خاصی رعایت دی جاتی ہے۔ وی نیوز نے پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا کا دورہ کیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین پارلیمنٹ کو کون سی اشیا کن نرخوں پر دستیاب ہیں، اور کیا اراکین پارلیمنٹ اور عام آدمی کو ایک ہی نرخ پر کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جاتی ہیں؟۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام کیا ہو گا؟ وی نیوز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا...
    پاکستانی آم کی مانگ دنیا بھر میں بہت زیادہ ہے، تاہم پھلوں کے بادشاہ کا پاکستان سے سب سے بڑا خریدار کون ملک ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔   قومی اسمبلی میں پاکستان کے آموں کی برآمدات کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کی گئی، جس کے مطابق برطانیہ پاکستانی آموں کا سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے گزشتہ 5 برس کے دوران آموں کی برآمدات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ آم، جو ’’پھلوں کا بادشاہ‘‘ کہلاتا ہے، پاکستان کی زرعی برآمدات میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریوں نے صرف...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) روس کے صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرائن جنگ پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ دیتے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کیلئے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا۔ تمام ترمشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں۔ امریکہ کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات بگاڑنے ٹرمپ اور ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی کوششوں کے بیانات بھی دیکھے ہیں۔ ٹرمپ ٹیم کے ارادوں کا خیرمقدم کرتے اور صدر بننے پر...
    صفدرآباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کھانسی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ایک مشتبہ جعلی سیرپ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے استعمال سے صحت کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں سعید نگر میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ مشترکہ آپریشن کے دوران جعلی سیرپ کی 25ہزاربوتلیں، مضرصحت خام مال شربت کے 6 ڈرم برآمد کرلیے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسلم نے گھر میں فیکٹری کھول رکھی تھی تاہم موقع سے فرار ہوگیا ہے، ملزم اسلم جعلی سیرپ مقامی میڈیکل اسٹور پر فروخت کرتا تھا۔ حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو مستند...
    ماہرین صحت نے سردیوں میں فلو، کھانسی سمیت سینے کے دیگر انفیکشنز سے بچنے اور مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے تازہ سبزیاں اور پھل کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر غالب آغا نے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بہت زیادہ متحرک ہونا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں مدافعتی نظام کمزور ہونے کے باعث فلو، کھانسی اور سینے کے انفیکشن میں اضافہ ہو جاتا ہے، جو ہر عمر کے شہریوں بالخصوص بچوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر غالب آغا نے تجویز کیا کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے صحت مند غذا کا استعمال...
    بسکٹ اور چائے کا امتزاج کسے پسند نہیں لیکن کیا ہو اگر آپ ہر کھانے میں بسکٹ ہی کھاتے رہیں۔   خوراک میں بسکٹ ہی کھاتے رہنا ضروری غذائی اجزاء کی کمی کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل جنم لیں گے جیسے کہ وزن میں اضافہ، غذائیت کی کمی، وٹامن کی کمی، ہاضمے کے مسائل، اور دل کی بیماری جیسی دائمی بیماریوں کا بڑھتا ہوا خطرہ۔ درج ذیل خالص بسکٹ پر مبنی خوراک کے نقصانات سے آگاہ کیا جارہا ہے: •    غذائیت کی کمی: ہمیشہ کھانے میں صرف بسکٹ ہی لیں تو اس کی وجہ سے پروٹین، وٹامنز اے، سی، بی کمپلیکس، معدنیات جیسے کیلشیم، آئرن اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزا کی کمی...
    گوا میں پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثہ پیش آنے سے خاتون سیاح اور ان کی نیپالی انسٹرکٹر ہلاک ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی گوا میں پیراگلائیڈنگ کرتے وقت کھائی میں گرنے سے 27 سالہ خاتون سیاح شیوانی دوبلے اور ان کی انسٹرکٹر 26 سالہ سومل نیپالی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی شام کیری گاؤں میں پیش آیا تھا، جب پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے خاتون سیاح اپنی انسٹرکٹر کے ساتھ کھائی میں جاگری تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ پونے کی رہائشی شیوانی دوبلے نے غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ایڈونچر اسپورٹس کمپنی کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم ان کا پیراگلائیڈ پہاڑ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد کھائی میں جاگرا، جس سے دونوں کی موقع...
    برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
    گلگت بلتستان کی خوبصورت وادیوں میں چائنیز فوڈ خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ کھانے نہ صرف یہاں کے لوگوں میں مقبول ہیں بلکہ یہ خطے کے کلچر کا حصہ بن چکے ہیں۔ لقمن،ممتو، چاؤمین اور دیگر چائینیز ڈشز مقامی ہوٹلوں اور گھروں میں عام طور پر بنائی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر اینٹری فیس لاگو، سیاح کیا کہتے ہیں؟ گلگت بلتستان میں چائنیز فوڈ کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہاں کا سیاحتی کلچر بھی ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے سیاح چائنیز فوڈ کو پسند کرتے ہیں،یوں مقامی ہوٹلوں اور ریستوران میں اس کی خاص تیاری کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کھانے جلدی تیاری ہوجاتے ہیں اور مقبول کھانوں میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا، شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہونے لگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پھیپھڑوں کے امراض، کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا۔ ڈاؤ ہسپتال میں کھانسی، بخار کی علامات کے ساتھ آنے والے 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے، ہسپتالوں میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ آئے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی تصدیق ہورہی ہے، 5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی...
    کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں نزلہ، کھانسی اور بخار کی شکایات والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔  پروفیسر سعید خان نے کہا کہ حالیہ ٹیسٹس کے مطابق 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں،5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ جناح اسپتال میں...
    کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن پھیلنے لگا، شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہونے لگے۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہرِ متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1، این 1 کی تصدیق ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے، کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کھانے کے رنگ ریڈ 3سے کینسر کے انکشاف کے بعد استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کھانوں، خاص طور پر مٹھائیوں اور بیکری کی چیزوں کو خوش نما بنانے کے لیے مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سرفہرست ایک مخصوص قسم کا سرخ رنگ ریڈ 3ہے۔ انسانی استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے ریڈ 3کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ امریکا میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے ریڈ 3کے خوراک میں استعمال پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے لگ بھگ 35 سال قبل ریڈ 3کا کاسمیٹکس میں استعمال یہ کہتے ہوئے روک...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بالترتیب 14 اور 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں اس سیل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں تحریک انصاف کے دور حکومت میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو رکھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس ہے کیا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں سیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معینہ بھی کیا گیا، جس کی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ 64 ارب کا ڈاکہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا میگا کرپشن ہے، یہ حقیقت موجود ہے پیسہ اس کے دوست کے اکاؤنٹ میں ڈالا گیا، یہ دستاویزی حقیقت موجود ہے کہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں گیا، بانی پی ٹی آئی سے دھوکہ کھانے والے اب ہمارا ساتھ دیں، پاکستان کی ترقی کی اڑان میں شامل ہونے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ 190 ملین پاونڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کیس...
    ویب ڈیسک —  بعض کھانوں، خاص طور پر مٹھائیوں اور بیکری کی چیزوں کو خوش نما بنانے کے لیے مختلف رنگ استعمال کیے جاتے ہیں جن میں سرفہرست ایک مخصوص قسم کا سرخ رنگ ریڈ تھری ہے۔ انسانی استعمال کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے ریڈ تھری کے متعلق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کینسر ہو سکتا ہے۔ امریکہ میں خوراک اور ادویات کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے کھانوں میں استعمال کیے جانے والے سرخ رنگ، ریڈ تھری کے خوراک میں استعمال پرپابندی لگا دی ہے۔ اس سے پہلے، لگ بھگ 35 سال قبل ریڈ تھری کا کاسمیٹکس میں استعمال، یہ کہتے ہوئے روک دیا گیا تھایہ کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ فوڈ اینڈ...
    جنوبی افریقا میں غیرقانونی سونے کی کانوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن میں پولیس نے مزدوروں کو کھانا فراہم کرنے کے تمام ذرائع بند کردیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کان کنوں کو کھانے کی سپلائی مہینوں سے بند ہونے کے بعد سیکڑوں مزدروں کی حالت غیر ہوگئی۔ اب تک بھوک سے ہلاک 84 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 270 کو پولیس نے اسپتال منتقل کیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زندہ بچ جانے والے کان کنوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ مزدور یونینوں نے پولیس کے کان کنوں کا کھانا بند کردینے اور لاغر و کمزور کان کنوں پر مقدمہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )کپاس کی پیداوار میں کمی کے باوجود گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 اکتوبر 2024 تک کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کی زبردست کمی کی اطلاع دی. اس عرصے کے دوران جننگ فیکٹریوں کو صرف 3.1 ملین گانٹھوں کے بیج موصول ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 5.99 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں زبردست کمی ہے اس کمی سے مقامی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے معیشت پر اضافی دبا ﺅپڑے گا...
    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ دعا کریں کہ ملک میں جو بحران ہے اس کا نتیجہ عوام کی بہتری کے لیے نکلے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی جو تضحیک ہو رہی ہے اس پر بھی نظر رکھنی چاہیے، دعا کریں کہ ملک میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت آئینی بینچ میں نہیں ہوئی ، فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔
     سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا  کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہیے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملٹری کورٹس کی وجہ سے ہمارے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی۔
    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد  نے فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت آئینی بینچ میں نہیں ہوئی، دعا کریں کہ ملک میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ ملک میں جو بحران ہے اس کا نتیجہ عوام کی بہتری کے لیے نکلے، فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ  بین الاقومی سطح پر پاکستان کی جو تضحیک ہو رہی ہے اس پر بھی نظر رکھنی...
    کھارو ون کنویں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرکے پیداواری عمل کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے خیرپور میں قائم کھارو فیلڈ سے تیل و گیس کے ذخائر کی تفصیلات سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بذریعہ خط آگاہ کر دیا۔ خط کے مطابق کھارو ون کنویں سے یومیہ 20 بیرل خام تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار کی جا رہی ہے، کھارو ون کنویں کو او جی ڈی سی ایل پراسیسنگ پلانٹ سے جوڑ دیا گیا...
    کراچی میں پنکھا چوری کرتے ہوئے مبینہ چور عمارت سے گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پیش آیا۔ مبینہ چور کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ناظم آباد 4نمبر پر ایک شخص کے عمارت سے گرنے کی اطلاع ملی جو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی چل بسا۔ یہ بھی پڑھیے:گجرانوالہ میں انوکھی واردات: ریسٹورنٹ سے مچھلی، رائتہ سالاد اور پکوڑے چوری پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے ایک گھر سے پنکھا چوری کیا تھا، چوری کے بعد عمارت پر چڑھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پاؤں پھسلنے کے باعث عمارت سے گرگیا اور شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے...
    اداکار، ٹی وی میزبان و لکھاری محسن عباس حیدرنے سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر اپنے رشتہ داروں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔ اپنی حالیہ پوسٹ میں محسن عباس حیدر نے خاندان کے افراد کے لیے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خاندان کے افراد جو میرے والد کے جنازے پر ’مہمانوں‘ جیسا طرزِ عمل دکھا رہے تھے ان کے آنے کا شکریہ، لیکن امید ہے کہ میں آپ کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھوں گا‘۔ واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کے والد گزشتہ ماہ 19 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔ محسن عباس حیدر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خود اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی...
    واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حزب اللّٰہ سب کچھ گنوانے کے بعد ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔ انھوں نے کہا حزب اللّٰہ کے خاتمے کے بعد خطے میں ایران کی اہم سپلائی لائن تباہ ہوگئی، حزب اللّٰہ کے حملوں نے لبنانی اور اسرائیلی عوام کو نقصانات سے دوچار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بدلنے کے باوجود صورتحال تشویشناک ہے، ایران کی سرگرمیوں کے باعث مشرق وسطیٰ خطرات سے دوچار ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ حماس کے پاس 7 امریکی شہری تاحال قید ہیں۔ غزہ کی پٹی کے...
    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی زیرنگرانی ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلیکس میں اسپتال اہلکاروں نے ذہنی مریض خاتون کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنا دیا۔ اسپتال کا بورڈ آف گورنر کئی ماہ تک خاتون مریضہ کے ساتھ اسپتال کے او پی ڈی میں رونما ہونے والے زیادتی کے واقعے سے لاعلم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن ایف آئی آر پہلی بار درج ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرصحت احتشام خان کی موجودگی میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کی نااہلی اور بے قاعدگیوں کے خلاف شکایات کے انبار...
    ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں عوام سے بھرے بازار میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہمشکل انوکھا کھانا بیچنے والا منظر عام پر آگیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانا بیچنے والا سلیم بگا نامی شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے، اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ حاصل کرکے پیسے کماتا ہے۔ شہری محمد یاسین کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیربیچنے آئے ہیں، مقامی رہائشی سلیم بگا سے میٹھا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے گانا بھی گاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے جب سلیم بگا اپنے ٹھیلے پر مختلف گانے گاتا ہے تو...
    بنگلورو(نیوز ڈیسک )بنگلورو کی ایک خاتون کا دعوی ہے کہ اس نے دیکھا کہ Zepto پر گروسری کی قیمتیں آئی فون صارفین کے مقابلے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت زیادہ ہیں۔ اس کے بعد اس پلیٹ فارم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کامرس کے فوری ، آسان اور تیز رفتار پلیٹ فارم نے عام صارفین کے لیے خریداری کو آسان بنا دیا ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جن کی زندگی مصروف ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے فون کی قسم کی بنیاد پر آپ کے گروسری کی قیمت بدل سکتی ہے؟ بنگلورو کی ایک خاتون نے حال ہی میں نشاندہی کی کہ Zepto جیسے پلیٹ فارمز اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کا نام تبدیل کرکے مجوزہ ”وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ“ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ شیل کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں کہا گیا کہ وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی) کی جانب سے شیل کے مزید 22,165,837 عام حصص کے حصول کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے جو کمپنی کے کل جاری کردہ حصص کے سرمائے کا تقریبا 10.36 فیصد ہے۔ جولائی میں سعودی گروپ آصف ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 165,700,304 یا 77.42 فیصد حصص اور کنٹرول حاصل کیا۔ تازہ ترین حصول کے بعد وافی کے...
    کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے گلابی رنگ کا ایک کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ہر تدبیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے آگ سے متاثرہ علاقے میں ہر جانب گلابی رنگ بکھرا ہوا ہے۔ جلے ہوئے مکانات، ویران علاقے اور تباہ حال گاڑیوں، سب ہی نے گلابی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ یہ گلابی رنگ کی چادر دراصل ایک خاص قسم کے مرکب کی ہے جو تیزی سے پھیلتی جنگل کی آگ کی نمو کو روکنے کے کام آتی ہے۔ ایک ہفتے سے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں لاس اینجلس کے جنگل میں ہزاروں گیلن فائر ریٹارڈنٹ گرائے گئے ہیں۔ جنگل میں...
    میٹھی،  ذائقہ اور خوشبو دار، سستی اور انتہائی لت آور۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں میٹھی سپاری کی جو حقیقت میں ایک میٹھا زہر ہے۔ یہ پرکشش نظر آنے والے پیکٹس میں آسانی سے دستیاب ہے۔ خوشبو کے ساتھ میٹھی سپاری بہت سارے بچوں اور بڑوں کے لیے پسندیدہ ماؤتھ فریشنر ہیں۔ لیکن اکثر یہ نہیں جانتے کہ یہ بے ضرر نظر آنے والے ساشے بہت زیادہ نقصان دہ ہیں اور مُنہ اور عمومی صحت کو تباہ کر سکتے ہیں۔ سُپاری میں استعمال ہونے والی چھالیہ عام طور پر انتہائی خراب معیار کی ہوتی ہے، بعض اوقات فنگس اور خوردبینی کیڑوں سے آلودہ ہوتی ہے اور انسانی استعمال کے لیے نا مناسب ہوتی ہے۔ لالچی مینوفیکچررز اس سپاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) مزے مزے کے روایتی کھانوں کے لیے ملک بھر میں مشہور گوجرانوالہ شہر میں ہونے والی اپنی نوعیت کی اس منفرد واردات کے بارے میں یہ سوال زبان زد عام ہے کہ چوروں نے کوئی دولت ، سونا یا قیمتی اشیا چرانے کی بجائے کھانوں کی دوکان سے کھانے پینے کی اشیا کیوں چرائیں۔ گوجرانوالہ کے سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس رضوان طارق نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے اپنے پولیس کیریئر میں اس طرح کی واردات پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ ریسٹورنٹ کے مالک ملک زبیر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ جب وہ مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچے تو چرائی گئی چیزوں کی فہرست دیکھ کر پولیس اہلکار بھی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جب بھی جیل میں ملاقات ہوتی ہے ان کی زبان پر پہلا سوال عوام اور کارکنان کے بارے میں ہوتا ہے ،عمران خان کہتے ہیں ہمارے کارکنان نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، وہ شہداء کی فیملیوں اور زخمی کارکنوں کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی پر عزم ہیں کہ ظلم اور جبر کی رات نے جتنا طویل ہونا تھا وہ ہو چکی ہے اب ان شا اللہ بہت جلد سویرا ہوگا اور آنے والا وقت پاکستان اور عوام کا ہے ۔ جمشید اقبال چیمہ کے...
    بھارتی اداکار گُرمیت چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے سخت ڈائٹ پر عمل کر رہے ہیں اور صرف اُبلا ہوا کھانا کھا رہے ہیں جس کا کوئی ذائقہ نہیں۔ لافٹر کوئین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے گُرمیت نے اپنے سخت ڈائٹ پلان کے بارے میں مداحوں کو تفصیلات بتائیں۔  انہوں نے بتایا کہ وہ چینی، روٹی، چاول اور بریڈ جیسے کھانوں کو ترک کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور فوڈی، یہ بہت مشکل ہے، لیکن کردار کے مطابق خود کو تیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف صرف اُبلے ہوئے کھانے کھاتے ہیں جیسے اُبلی ہوئی مچھلی،...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے لیے وبال جان بن چکے ہیں، اپنی عیا شیاں ختم کرنے کو تیار نہیں، عوام پر ٹیکسوں کی بھر مار کی ہوئی ہے۔ یہ بات انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف احتجاج ختم نہیں ہوا، اسے موخر کیا گیا تھا، بجلی، گیس کے بلوں میں اضافہ عوام کی برداشت سے باہر ہے لیکن حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی میں عوام کے ساتھ نا انصافی اور ظلم کی انتہا کردی، حالیہ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور مراعاتوں میں اضافہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے...
    جیکب آباد (نمائندہ جسارت)تنظیم اساتذہ ضلع جیکب آباد کی جانب سے حمیدہئی ہائی اسکول جیکب آباد میں ’’آپ ﷺ بحیثیت معلم‘‘ کے عنوان سے کانفرنس، ممتاز حسین سہتو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ ضلع جیکب آباد کی جانب سے ’’نبی مہربانﷺ بحیثیت معلم‘‘ کے عنوان سے حمیدیہ ہائی اسکول لائبریری میں ہیڈ ماسٹر کے زیر صدارت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آپ ﷺکی بعثت کا مقصد ہی انسانیت کو علم سکھانا ہے، ایسا علم جس سے انسانیت پہلے بے خبر تھی۔ آپ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے تم میں سے بہتر وہ ہے جو علم سیکھے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر کیس کا فیصلہ بڑی عدالتوں میں حکومت کی مرضی کے ججز کے آنے تک مؤخر رکھا جائےگا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے بننے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ایک آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو سب کو قابل قبول ہو، ہمارا دعویٰ ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا ہے، ہمارا دعویٰ ہے کہ 26 نومبر کو انہوں نے گولی چلائی، گولی کیوں چلائی، اس کی...
    ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلی بار دیکھا حکمران اور حزب اختلاف ہمارے قصیدے پڑھ رہے تھے، اس بار اس مولوی نے دو کشتیوں پر پاوں رکھا اور پار ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ خیر المدارس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے،ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پر تو بہت سے سوالات اٹھتے ہیں، ہم نے سیاست سے کیا حاصل کیا پر یہ...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک بس 100 میٹر گہری کھائی میں جاگری، 6 مسافر ہلاک اور کم از کم 22 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال منتقل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے بتایا کہ یہ سانحہ اتوار کی شام پوڑی گڑھوال ضلع کے دہالچوری علاقے میں اس وقت پیش آیا جب اچانک بس ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا۔ اور بس لہراتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سری نگر شہر کے ایک اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے۔پوڑی کے ضلع مجسٹریٹ آشیش چوہان نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حادثے کی وجہ کی جانچ کرے گا۔جبکہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے اس سانحہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر ان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے بھائی سینئر صحافی خرم شہزاد سمیت دیگر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد ایک محنتی اور قابل صحافی تھے جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور حکومت ان کے بچوں کو تنہا...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
     جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست عملی طور پر اسلامی اصولوں پرنہیں تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا کو چنا، اس بار اس مولوی نے دو کشتیوں پر پاؤں رکھا اور پار ہوگیا، عقل اللہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس عقل کی روشنی کو مٹانا چاہتی ہے۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے، ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، سیاست دان سے کچھ بھی منوانا مشکل نہیں ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے،...
    دہائیوں سے جنگ زدہ ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں کمی نہیں ہوسکی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے معروف سوشل میڈیا انفلونسر اور شیف نے دمشق کی عظیم اموی مسجد میں شہریوں کو مفت کھانا کھانے کی دعوت دی تھی۔ یوٹیوبر شیف ابو عمر نے اس سے قبل اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کی تیاریوں کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔ اس اعلان کے باعث مسجد کے باہر تک سیکڑوں کی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے۔ بد انتظامی کے باعث ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ افراتفری اور بھگدڑ مچ جانے کے باعث چار افراد قدموں تلے کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران درجنوں زخمیوں...
    نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کیا، طالبان نے ایک دہائی سے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں بھی کی ہیں، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔ اسلام آباد میں مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر 2 روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک اکھٹا کیا،پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔ مزید پڑھیں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی...
    بھارتی ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ نے کھانا چھوڑ دیا ہے۔ کچھ دن قبل روشن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی حالت خراب ہے، جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ شدید کمزوری کا شکار ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گروچرن سنگھ کی دوست بھکتی سونی نے ان کی صحت اور مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے ان کے اور ان کے خاندان سے...
        “انڈرسٹیڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس چین کے شہر گوانگ چو میں منعقد ہوئی۔ مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف سمیت 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔عصام شرف نے گزشتہ20 سالوں میں 46 بار چین کا دورہ کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری کی شاندار کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں شرف نے کہا کہ وہ چین کو اس معاملے میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار  کو برقرار رکھا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کے نظریات اور اقدامات دنیا میں امید اور روشنی...
    اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ربیع سیزن 2024-25 ء میں یوریا کی فراہمی اور طلب کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام کھاد کے پیداواری پلانٹس مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔اس سال سپلائی کی کمی نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ 3-4 سال بعد کسانوں کے لیے قیمتوں کا مستحکم ہونا خوش آئند ہے۔ کھاد کی مقامی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں سے کم ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن اور فرٹیلائزر کمیٹی کے تعاون پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ...
     کرم (آئی این پی )ضلع کرم کے  علاقے پارا چنار کا راستہ نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی  25  گاڑیاں  4 دن انتظار کے بعد ٹل سے  واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئیں۔ ہنگو کی ضلعی انتظامیہ  کے مطابق نان فوڈ آئٹم کے ٹرک موجود ہیں لیکن بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہٰذا اشیائےخورونوش خراب ہونے کے خدشے پر گاڑیاں واپس گئی ہیں۔یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرم کے لیے 3...