بھارتی اداکار گُرمیت چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے سخت ڈائٹ پر عمل کر رہے ہیں اور صرف اُبلا ہوا کھانا کھا رہے ہیں جس کا کوئی ذائقہ نہیں۔

لافٹر کوئین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے گُرمیت نے اپنے سخت ڈائٹ پلان کے بارے میں مداحوں کو تفصیلات بتائیں۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ چینی، روٹی، چاول اور بریڈ جیسے کھانوں کو ترک کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور فوڈی، یہ بہت مشکل ہے، لیکن کردار کے مطابق خود کو تیار کرنا ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف صرف اُبلے ہوئے کھانے کھاتے ہیں جیسے اُبلی ہوئی مچھلی، مرغی اور سبزیاں جو شروع میں بے ذائقہ لگے، لیکن وقت کے ساتھ وہی کھانے اچھے لگنے لگے۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Gurmeet Choudhary (@guruchoudhary)

اس حوالے سے ماہرینِ غذا نے بتایا کہ اُبلے ہوئے کھانے کا مسلسل استعمال مثبت اور منفی دونوں قسم کے اثرات رکھتا ہے۔ ویینا وی، چیف کلینیکل ڈائٹیشن کے مطابق یہ طریقہ جسم سے چکنائی کم کرتا ہے، ہاضمے کو بہتر بناتا اور وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے، لیکن اس سے پانی میں گھلنے والے وٹامنز، جیسے وٹامن بی اور سی، ضائع ہو سکتے ہیں۔ 

ڈائٹ کی منصوبہ بندی اور مختلف ابلے ہوئے کھانے شامل کرنا ضروری ہے تاکہ غذائیت کی کمی نہ ہو۔ دوسری جانب  بغیر اُبلی ہوئی کچی سبزیاں زیادہ فائدہ مند ہیں کیونکہ وہ تمام مائیکرو نیوٹرینٹس اور فائبر برقرار رکھتی ہیں جو اُبالنے سے ضائع ہوجاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عمران خان سے دھوکہ کھانے والے اب ہمارا ساتھ دیں ،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ 64 ارب کا ڈاکہ دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑا میگا کرپشن ہے، یہ حقیقت موجود ہے پیسہ اس کے دوست کے اکاؤنٹ میں ڈالا گیا، یہ دستاویزی حقیقت موجود ہے کہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں گیا، بانی پی ٹی آئی سے دھوکہ کھانے والے اب ہمارا ساتھ دیں، پاکستان کی ترقی کی اڑان میں شامل ہونے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ 190 ملین پاونڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کیس ہے، دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا تاریخ کا سب سے بڑا چور نکلا،بانی پی ٹی آئی کرپشن کے مجرم ثابت ہوئے ہیں، 190 ملین پاونڈ کیس پر پی ٹی آئی کا ردعمل افسوسناک ہے، چوری اور ڈاکے کے پیسے سے مسجد بنا دینے سے جرم معاف نہیں ہو سکتا، کیا چوری اور ڈاکے کی رقم حلال ہو سکتی ہے، نہیں ہو سکتی۔

یہ ایک انتہائی افسوس ناک اور صدمے والا دن ہے، بانی پی ٹی آئی کے اپنے ساتھیوں نے گواہیاں دیں شواہد کی بنیاد پرفیصلہ ہوا، یہ دستاویزی حقیقت ہے کہ برطانیہ نے 64 ارب روپے پاکستان کو لوٹائے، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے میک اپ کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے ساتھ ایک دھوکہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی نے خیرات کے نام سے فنڈز سیاسی انتخابی مہم میں استعمال کیئے، بانی چیئرمین یا وکیل نے آج تک الزام لگانے والے اخبار کو نوٹس نہیں بھیجا، بانی پی ٹی آئی نے خیرات اور چیریٹی کے پیسوں کو سیاسی مہم کیلئے استعمال کیا،ان کو جرات نہیں کہ فنانشل ٹائمز کےخلاف کارروائی کریں، برطانیہ میں مقدمہ کرتے تو وہاں بھی ان کی بددیانتی پر مہر لگ جاتی۔

بانی پی ٹی آئی کا مقصد لوگوں کو دھوکہ دے کر اقتدار حاصل کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی ایک سرٹیفائیڈ کرپٹ شخص ہیں، 64 ارب سے ملک میں ہزاروں سکول، یونیورسٹیاں قائم ہو سکتی تھیں، اس سے کئی ہزار نوجوانوں کو بہترین تعلیم دی جا سکتی تھی، پاکستانی قوم کا پیسہ اڑایا گیا، انہیں چوری پکڑے جانے پر سزا ہوئی ہے۔ احسن اقبال کا کہناتھا کہ برطانیہ نے جو 64 ارب دیئے وہ قومی خزانے میں جانا چاہئے تھا، بانی پی ٹی آئی نے دوست کو ادا کرکےمالی فائدہ حاصل کیا، ایک یونیورسٹی بنانے کیلئے یونیورسٹی کا ناٹک کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا: عظمیٰ بخاری
  • عمران خان سے دھوکہ کھانے والے اب ہمارا ساتھ دیں ،احسن اقبال
  • جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نواز
  • جنوبی افریقا:غیر قانونی کان کنی کرنیوالے 87 مزدور بھوک سے ہلاک
  • پولیس نے سونے کی غیر قانونی کانوں میں کھانے کی سپلائی بند کرا دی؛ 87 ہلاک اور 240 کی حالت غیر
  • بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
  • بالی وڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں شدید طور پر زخمی
  • بالی ووڈ اداکار سیف علی خان چاقو حملے میں زخمی، اسپتال منتقل
  • پاکستان کبھی باضابطہ اتحادی نہیں رہا،لیکن ایک مضبوط شراکت دار ہے،امریکا
  • عاطف اسلم کا کئی سالوں سے موسیقی نہ سننے کاانکشاف،وجہ بھی بتا دی