اسلام آباد:

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد  نے فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے کیس کی سماعت آئینی بینچ میں نہیں ہوئی، دعا کریں کہ ملک میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ ملک میں جو بحران ہے اس کا نتیجہ عوام کی بہتری کے لیے نکلے، فی الحال بحران کا نتیجہ نکلتے دکھائی نہیں دے رہا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ  بین الاقومی سطح پر پاکستان کی جو تضحیک ہو رہی ہے اس پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا نتیجہ

پڑھیں:

اسرائیلی فوج فرار کے لیے تیار 

اسلام ٹائمز: میدان جنگ میں فوجیوں کی غیر موجودگی نے فوج کی آپریشنل صلاحیت کو کم کر دیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس رجحان کے جاری رہنے سے اسرائیلی معاشرے میں ایک گہرا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ معاشرتی اور سماجی عدم اطمینان، خاص طور پر فوجی خاندانوں میں بے دلی، فوج میں خدمات انجام دینے کی خواہش کا کم ہونا اور داخلی تناؤ میں اضافے ایک بڑے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بحرانی صورتحال، خاص طور پر اسوقت جب اسرائیل کو سکیورٹی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، اسے خانہ جنگی کے قریب لے جا سکتی ہے۔ یہود اولمرٹ نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اسرائیل میں اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا تھا کہ وہ ایک خانہ جنگی کے قریب پہنچ گیا ہو اور اسے داخلی خطرات نے گھیر لیا ہو۔ تحریر: اتوسا دیناریان

اسرائیلی فوج میں بڑھتے ہوئے عدم اطمینان اور بعض داخلی بغاوتوں کے نتیجے میں اس فوج کو ایک تاریخی بحران کا سامنا ہے۔ صیہونی فضائیہ کے پائلٹوں کے احتجاجی خط اور سابق فوجیوں کے احتجاج میں شامل ہونے سے اسرائیلی حکام کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے۔ اس عمل سے نیتن یاہو سے فوج کی عدم وفاداری کا پتہ چلتا ہے۔ یہ بحران نہ صرف اسرائیل کی فوجی طاقت کو کمزور کرے گا بلکہ اس کے گہرے سیاسی اور سماجی نتائج بھی مرتب ہوں گے۔ حکومت کی پالیسیوں اور جنگی حالات سے فوجیوں کی ناراضگی اسرائیل میں داخلی عدم استحکام اور بحران کا باعث بن سکتی ہے۔

غزہ میں جنگ کے دوبارہ شروع ہونے اور ہلاکتوں میں اضافے کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج میں عدم اطمینان عروج پر پہنچ گیا ہے۔ بہت سے فوجی، خاص طور پر درمیانی رینکس کے اور بالخصوص ریزرو فورسز میں، حکومت پر عدم اعتماد اور اپنے مشن کے بے معنی ہونے کی وجہ سے فوج میں خدمات انجام دینے سے نفرت پیدا ہو رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ریزرو فورسز کے فوجی  واپس ڈیوٹی پر جانے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ صورتحال اسرائیلی فوج میں گہری خلیج اور نیتن یاہو کی پالیسیوں سے عوامی ناراضگی کی واضح علامت ہے۔ حالیہ مہینوں میں دو ہزار سے زائد اسرائیلی فوجیوں نے فوج چھوڑ دی ہے، جبکہ فضائیہ کے پائلٹوں اور سابق فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں شمولیت اختیار کی۔

نیتن یاہو کو فوجی وفاداری میں کمی اور معاشرتی عدم اطمینان میں اضافہ
میدان جنگ میں فوجیوں کی غیر موجودگی نے فوج کی آپریشنل صلاحیت کو کم کر دیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس رجحان کے جاری رہنے سے اسرائیلی معاشرے میں ایک گہرا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ معاشرتی اور سماجی عدم اطمینان، خاص طور پر فوجی خاندانوں میں بے دلی، فوج میں خدمات انجام دینے کی خواہش کا کم ہونا اور داخلی تناؤ میں اضافے ایک بڑے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بحرانی صورتحال، خاص طور پر اس وقت جب اسرائیل کو سکیورٹی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، اسے خانہ جنگی کے قریب لے جا سکتی ہے۔ یہود اولمرٹ نے بھی اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ اسرائیل میں اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا گیا تھا کہ وہ ایک خانہ جنگی کے قریب پہنچ گیا ہو اور اسے داخلی خطرات نے گھیر لیا ہو۔

متعلقہ مضامین

  • میری زندگی میں 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ نہیں ہوسکتا، شیخ رشید
  • سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، روزہ طویل نہیں ہو سکتا، وقت آنے پر کھولوں گا.شیخ رشید
  • یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کامیابی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔یاسر حسین
  • اسرائیلی فوج فرار کے لیے تیار 
  • ابھی خاموش ہوں،سیاسی روزہ رکھا ہے، طویل نہیں مگر وقت آنے پر کھولوں گا ، شیخ رشید
  • سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا، شیخ رشید
  • سیاسی روزہ رکھا ہے، پتا ہے کب کھولنا ہے‘ شیخ رشید کی 9 مئی مقدمات میں پیشی کے بعد گفتگو’
  • ہمیشہ سے نیلے نہیں تھے بلکہ۔۔۔سمندر اربوں سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے ؟سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
  • امریکی ٹیرف، سام سنگ کی قیمتیں فی الحال مستحکم رہیں گی
  • گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد