آپ ﷺ کی بعثت کا مقصد انسانیت کو علم سکھانا ہے،ممتاز سہتو
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
جیکب آباد (نمائندہ جسارت)تنظیم اساتذہ ضلع جیکب آباد کی جانب سے حمیدہئی ہائی اسکول جیکب آباد میں ’’آپ ﷺ بحیثیت معلم‘‘ کے عنوان سے کانفرنس، ممتاز حسین سہتو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق تنظیم اساتذہ ضلع جیکب آباد کی جانب سے ’’نبی مہربانﷺ بحیثیت معلم‘‘ کے عنوان سے حمیدیہ ہائی اسکول لائبریری میں ہیڈ ماسٹر کے زیر صدارت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز حسین سہتو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آپ ﷺکی بعثت کا مقصد ہی انسانیت کو علم سکھانا ہے، ایسا علم جس سے انسانیت پہلے بے خبر تھی۔ آپ ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے تم میں سے بہتر وہ ہے جو علم سیکھے اور سکھائے،قرآن کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’ ہم نے تم میں سے ایک رسول بھیجا جو تم کو ہماری آیات سناتا ہے اور تمہارا تزکیہ کرتا ہے اور تمہیں کتاب و حکمت کی تعلیمات دیتا ہے اور وہ کچھ سکھتا ہے جس سے تم پہلے ناواقف تھے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ یقیناً آپ اساتذہ بھی ایک پیغمبری شعبہ سے منسلک ہیں جن کا کام بھی معاشرے کو اپنے علم و بحیثیت معلم ہونے کی بدولت ایسے طلبہ دینے ہے جو ان کی اصلاح میں ایک اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا عرب جو ہر سطح پر جہالت کے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے تھے ان کو بھی آپ ﷺ کی آسان، عام فہم اور محبت سے بھرپور علم و تعلیمات نے ایسا تبدیل کر کے رکھ دیا کہ وہ جو جھگڑالو تھے موم بن گئے وہ جو سالہ سال سے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے اب جگری دوست بن گئے، اور وہ جو چرواہے تھے وہ حکمران بن گئے غرض آپ ﷺ معلم کامل ہیں۔کانفرنس جس میں اساتذہ کے علاوہ نائب امیر ضلع عبدالصمد کٹبار امیر جماعت اسلامی جیکب آبادشہر، مقامی امیر رند واہی عنایت اللہ ٹالانی، قیم شہر عبدالجبار قلندرانی، شکارپور سے تنظیم اساتذہ کے رہنما عبدالوحید کٹبار شریک تھے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد ابوبکر سومرو اور ضلعی صدر تنظیم اساتذہ مشتاق احمد لغاری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تنظیم اساتذہ جماعت اسلامی جیکب ا باد
پڑھیں:
کینیڈا کے یونیورسٹی ٹیچرز امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری
کینیڈا کی جامعات کے اساتذہ کی ایک تنظیم نے اپنے ممبران کو غیرضروری طور پر امریکا کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
‘کینیڈین ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی ٹیچرز’ نے کہا ہے کہ امریکا میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر نئی سفری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹیچرز جن کے ممالک کے امریکا سے سیاسی کشیدگی چل رہی ہے یا جن اساتذہ نے ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق منفی رائے کا اظہار کیا ہے انہیں امریکا کا غیرضروری دورہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ان اساتذہ کو بھی امریکا جاتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے جن کا ریسرچ ٹرمپ انتظامیہ کے کسی موقف کے خلاف جاسکتا ہے، اساتذہ کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ امریکا میں داخل ہوتے وقت اس بارے میں محتاط رہیں کہ ان کی الیکٹرانک ڈیوائسز پر کہیں ایسا ڈیٹا تو موجود نہیں جو ان کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈا نے بھی اپنے شہریوں کے لیے امریکا جانے سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی تھی جس میں انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ بعض صورتوں میں وہاں ان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے آنے کے بعد مارچ کے مہینے میں کینیڈا سے امریکا جانے والے مسافروں کی تعداد میں 32 فیصد کمی سامنے آئی۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال اسی مہینے کینیڈا سے امریکا جانے والے شہریوں کی تعداد میں 8 لاکھ کمی ریکارڈ کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں