گوا: پیراگلائیڈنگ حادثے میں خاتون سیاح اور نیپالی انسٹرکٹر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
گوا میں پیراگلائیڈنگ کے دوران حادثہ پیش آنے سے خاتون سیاح اور ان کی نیپالی انسٹرکٹر ہلاک ہوگئیں۔
اطلاعات کے مطابق شمالی گوا میں پیراگلائیڈنگ کرتے وقت کھائی میں گرنے سے 27 سالہ خاتون سیاح شیوانی دوبلے اور ان کی انسٹرکٹر 26 سالہ سومل نیپالی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ہفتے کی شام کیری گاؤں میں پیش آیا تھا، جب پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے خاتون سیاح اپنی انسٹرکٹر کے ساتھ کھائی میں جاگری تھیں۔
پولیس نے بتایا کہ پونے کی رہائشی شیوانی دوبلے نے غیر قانونی طور پر کام کرنے والی ایڈونچر اسپورٹس کمپنی کے ساتھ پیراگلائیڈنگ کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم ان کا پیراگلائیڈ پہاڑ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد کھائی میں جاگرا، جس سے دونوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
کمپنی کے مالک شیکھر رائے زادہ کے خلاف مندریم پولیس اسٹیشن میں انسانی جان کو خطرے میں ڈالنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون سیاح
پڑھیں:
لکی مروت، پولیس کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں، 3 ہلاک
پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی لکی پولیس کے دستے، سی ٹی ڈی اور خصوصی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا اور اس میں مقامی امن کمیٹی اور مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران صبح 10:45 بجے پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ پولیس نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے بغیر کسی قسم کا نقصان اٹھائے کراس فائر میں 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور کئی کے زخمی ہو کر فرار ہونے کی اطلاعات پر علاقے میں سرچ آپریشن کے ذریعے ان کا پیچھا جاری ہے۔ ڈی پی او لکی مروت کے مطابق لکی مروت کی عوام نے بے مثال بہادری اور ملک سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی پولیس کے شانہ بشانہ لڑ کر لکی پولیس کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی جرات اور دلیری کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن میں شامل جوانوں کے لیے نقد انعامات اور توصیفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔