Daily Ausaf:
2025-01-20@16:00:51 GMT

کھانسی کے سیرپ کا استعمال ، عوام کو خبردار کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

صفدرآباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کھانسی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ایک مشتبہ جعلی سیرپ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے استعمال سے صحت کے سنگین خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں سعید نگر میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں جعلی شربت بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

مشترکہ آپریشن کے دوران جعلی سیرپ کی 25ہزاربوتلیں، مضرصحت خام مال شربت کے 6 ڈرم برآمد کرلیے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اسلم نے گھر میں فیکٹری کھول رکھی تھی تاہم موقع سے فرار ہوگیا ہے، ملزم اسلم جعلی سیرپ مقامی میڈیکل اسٹور پر فروخت کرتا تھا۔
حکام نے فوری تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو مستند فارمیسیز سے دوا خریدنے کی تاکید کی ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال کھانسی کے دو سیرپ کو مضر صحت قرار دیا گیا تھا، ٹوزن ڈی سسپنشن اور ارپس پاؤڈر کا ایک بیچ غیر معیاری ہے.

میٹروان سیرپ اور این ول انجکشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دیا گیا جبکہ ٹوراکس اور زونڈ سیرپ کے سات بیچز مضر صحت قراردیئے گئے۔

اس سے قبل رواں ماہ پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں زہریلے اجزا کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد ڈریپ نے ایم کے بی نامی کمپنی کے تمام سیرپ واپس منگوا لیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:گاڑی مالکان کے لیے اہم خبر آگئی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کھانسی کے

پڑھیں:

موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

ماہرین صحت نے سردیوں میں فلو، کھانسی سمیت سینے کے دیگر انفیکشنز سے بچنے اور مدافعتی نظام کی مضبوطی کے لیے تازہ سبزیاں اور پھل کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

اتوار کو ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے ڈاکٹر غالب آغا نے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بہت زیادہ متحرک ہونا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سردیوں کے موسم میں مدافعتی نظام کمزور ہونے کے باعث فلو، کھانسی اور سینے کے انفیکشن میں اضافہ ہو جاتا ہے، جو ہر عمر کے شہریوں بالخصوص بچوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

ڈاکٹر غالب آغا نے تجویز کیا کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے صحت مند غذا کا استعمال نہایت ضروری ہے، اس لیے شہریوں کو مشورہ ہے کہ وہ سبزیوں اور موسمی پھلوں سے بھرپور متوازن غذا کھائیں جو کہ ضروری غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرے ہوتے ہیں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ موسمی پھل اور سبزیاں ضروری غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہونے چاہییں۔ ان میں لیموں، شکرقندی، گاجر اور ہرے پتوں والی سبزیاں شامل ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد دے سکتی ہیں اور انسان کے مدافعتی نظام اور بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

تصویر بشکریہ: فوڈ سمارٹ

ڈاکٹر غالب نے شہریوں کو صحت کے بڑھتے ہوئے خدشات سے نمٹنے کے لیے قدرتی علاج اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فلو، کھانسی اور سینے کے انفیکشن کی علامات کو دور کرنے کے لیے روایتی پاکستانی جڑی بوٹیوں والی چائے یا قہوہ پینے کی بھی سفارش کی۔

ڈاکٹر غالب آغا نے وضاحت کی کہ جڑی بوٹیوں اور مصالوں کے امتزاج سے تیار کیا جانے والا قہوہ قدرتی سوزش کو دور کرنے والی خصوصیات رکھتا ہے جو گلے اور سینے کو سکون پہنچاتا ہے اور کھانسی سے نجات دلاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انفیکشنز بیماری پھل تازہ جڑی بوٹیاں ڈاکٹر زکام سبزیاں شہری فلو کھانسی مدافعتی نظام مشورہ معاون نزلہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو۔۔۔!!! بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی جانب سے خبردار کر دیا
  • ریاست اور مذہب کو عوام سے بچاؤ
  • موسم سرما میں فلو، کھانسی اور انفیکشنز سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
  • نجی حج سکیم کے تحت پرکشش پیکیج لینے والے خبردار، حج ایف بی آر اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
  • نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش پیکج لینے والے خبردار، حج کلیئرنس سے مشروط
  • ادویات مزید مہنگی،قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ
  • غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کر دیا
  • حافظ نعیم نے ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ نمائش کا افتتاح کردیا، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
  • یہ سب سے بڑی تجارتی جنگ ہوگی، ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں کینیڈا نے امریکہ کو خبردار کر دیا