اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) روس کے صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرائن جنگ پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ دیتے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کیلئے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا۔ تمام ترمشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں۔ امریکہ کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات بگاڑنے ٹرمپ اور ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی کوششوں کے بیانات بھی دیکھے ہیں۔ ٹرمپ ٹیم کے ارادوں کا خیرمقدم کرتے اور صدر بننے پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے امریکی صدر ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ امید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت کی صدارت کیلئے تمام انسانیت کیلئے اچھائی لائے گی۔برطانیہ کے بادشاہ چارلس‘ برطانوی وزیراعظم‘ اسرائیلی وزیراعظم اور کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے پہلے دور میں ایرانی جوہری معاہدے سے نکل کر اسرائیل کی مدد کی۔ ٹرمپ کی دوسری مدت ایران کے دہشت گرد دائرے کی شکست کو مکمل کرے گی۔ حماس کی فوجی صلاحیتیں اور غزہ پر حکمرانی ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مبارکباد دی۔ ٹرمپ کے  ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے منتظر ہوں۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹرمپ کو مبارکباد

پڑھیں:

ایران کے ساتھ بات چیت مثبت پیش رفت ہے، ڈونالڈ ٹرمپ

عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان کل ہونے والے مذاکرات پر اپنے پہلے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت مثبت طریقے سے جاری ہے، میرے خیال میں چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز بالواسطہ مذاکرات پر اپنے پہلے تبصرے میں امریکی صدر نے مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان کل ہونے والے مذاکرات پر اپنے پہلے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت مثبت طریقے سے جاری ہے، میرے خیال میں چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں۔ ایئر فورس ون پر فلوریڈا جاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک مذاکرات ختم نہیں ہو جاتے کچھ بھی اہم نہیں ہے، لہذا میں اس کے بارے میں بات نہ کرنے کو ترجیح دیتا ہوں، لیکن حالات ٹھیک چل رہے ہیں، میرے خیال میں ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے چل رہے ہیں۔

ہفتے کی شام کو وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بات چیت بہت مثبت اور تعمیری تھی اور امریکہ اس اقدام کے لیے سلطنت عمان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ وٹ کوف نے ڈاکٹر عراقچی پر زور دیا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے ہدایات ہیں کہ اگر ممکن ہو تو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کریں، یہ مسائل بہت پیچیدہ ہیں اور آج کا براہ راست رابطہ باہمی طور پر فائدہ مند نتیجہ حاصل کرنے کی طرف ایک قدم آگے بڑھا ہے، فریقین نے اگلے ہفتے کو دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی طور پر صحت مند ہیں؟ رپورٹ جاری
  • ایران کے ساتھ بات چیت مثبت پیش رفت ہے، ڈونالڈ ٹرمپ
  • فواد خان کی حمایت؛ سشمیتاسین کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا بھی عندیہ
  • سشمیتاسین کی فواد خان کی حمایت؛ اداکارہ کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا عندیہ
  •  وزیرِ اعظم کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نیا اشتہار دینے کا اعلان
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان
  • حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے نئے اشتہارِ دلچسپی کا اعلان
  • جج کے خواہشمند ہزاروں پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
  • نواز شریف پھر سیاست میں سرگرم،جلسوں کا اعلان کر دیا